Daily archive

June 18, 2021

سونا صرف دیکھ سکتے ہیں خرید نہیں سکتے

//

کراچی : (ویب ڈیسک) آج کل سونا صرف دیکھ سکتے ہیں  خرید نہیں سکتے ،ایک بار پھر ملک بھر میں مسلسل کم ہونے والی سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

رفتار بڑھانے سے زیادہ میری ساری توجہ وکٹ حاصل کرنے پر ہوتی ہے۔ پہلے کون سا ڈیڑھ سو کی رفتار سے بولنگ کرتا تھا جو اب اسپیڈ کم ہوگئی،محمد عباس

/

 لاہور: فاسٹ بولر محمد عباس نے واضح کیا ہے کہ رفتار بڑھانے  سے زیادہ  میری ساری توجہ وکٹ حاصل کرنے پر ہوتی ہے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ انٹرویو میں محمد عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کون سا ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتا تھا جو اب کہا جارہاہےکہ اسپیڈ کم ہوئی ہے، ہمیشہ ایک سو تیس کے آس پاس بولنگ کرتا ہوں، جب وکٹیں مل رہی ہوتی ہیں تو باؤلر میں ایک انرجی آتی ہے اور پانچ چھ کلومیٹر رفتار میں اضافہ ہوجاتاہے۔ دس اوورز بعد بھی وکٹ نہ ملے تو پھرایساجسم تھکا تھکا لگنےلگتاہے۔محمد عباس کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ جب بھی موقع ملے، پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی دکھاؤں، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عباس نے  کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو شاندار تجربہ قرار دیاہے۔ ان کا کہناہےکہ وکٹ حاصل کرنے کے لیے اسکلز کو مزید بہتر بنانے  کے ساتھ فٹنس میں بہتری کے لیے بھی کوشاں ہوں۔نیشنل ہائی کیمپ میں شامل دائیں ہاتھ کےپیسر نے  بتایا کہ انگلنیڈ سے واپسی پر ایک دم ٹھنڈے موسم سے لاہور کی گرمی میں  ایڈجسٹ ہونے میں کچھ وقت لگا، کاونٹی سےواپسی پر آرام نہیں کیا، سیدھا کیمپ  کو جوائن کیا۔ آگے بڑھنے میں  ٹریننگ کے ساتھ لیکچرز بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

Muhammad Abbas (@muhamma20996837) | Twitter

اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر ملزم کاشف ضمیرگرفتار۔

/

لاہور:  برے کام کا برا انجام ۔پولیس نے معروف ترک ڈرامہ سیریل میں ارطغرل غازی کا کردار ادار کرنے والے اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔

سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن نے معروف ترک ڈرامہ سیریل میں ارطغرل غازی کا کردار ادار کرنے والے اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ملزم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر اور انگین آلتان کے درمیان کچھ عرصہ قبل برانڈ ایمبسڈر کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا، تاہم کاشف ضمیر مقررہ رقم ادا نہ کرسکا تھا۔

TikToker Kashif Zameer who defrauded Ertugrul star arrested again

وزیراعظم کاداسو ڈیم کا دورہ، عمران خان تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے

//

اسلام آباد:  وزیراعظم آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے۔ عمران خان داسو ڈیم پر جاری تعیمراتی کام کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز اور مزدوروں سے بات کریں گے۔

پاور سیکٹر اصلاحات اور پانی کے وسائل کا بہتراستعمال وزیراعظم کا وژن ہے۔ عمران خان کے اس وژن کے تحت موجودہ دور حکومت میں داسو ڈیم پر کام کی رفتار کو بڑھایا گیا۔ ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا کام مکمل کیا گیا۔ کورونا وبا کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر جاری ہے۔

 

سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق پاکستان سٹیل ملازمین کی اپیل مسترد کر دی

//

کراچی:  سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق پاکستان سٹیل ملازمین کی اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ فیصلے میں کوئی خامی نہیں۔