Daily archive

June 16, 2021

“I’m so grateful to the Senate for my confirmation. Lina khan said on Twitter,

Web desk ::US President Joe Biden has nominated American-Pakistani Lina Khan to head the Federal Trade Commission.According to American media, American Pakistani Lina Khan has been criticizing big technology companies including Amazon.The US Senate has approved the appointment of Lina Khan as FTC commissioner.

فالسہ کھائیں یا اس کا جوس پیئیں؟ حیرت انگیز فوائد جانیں

/

ویب ڈیسک :: موسم گرما کی سوغات  فالسہ اپنے اندر بہت سے فوائد سموئے ہوئے ہے گرمی کے موسم کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے مگر یہ موسم اپنے ساتھ چند مزیدار پھلوں کو بھی لے کر آتا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ لاتعداد افراد ایسے ہوں گے جو یہ کہیں گے کہ فالسے ان کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے۔

میٹھا اور کھٹا فالسہ ایک چھوٹا سا گہرا جامنی رنگ کا پھل ہے جس کی پیداوار موسم گرما میں ہوتی ہے جس میں صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد موجود ہوتے ہیں، اس کا جوس بنائیں یا ویسے ہی کھائیں، یہ پھل کئی طرح منہ کے ذائقہ بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔مگر کیا آپ کو صحت کے لیے فالسے کے فوائد کا علم ہے؟ جن میں سے ایک ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅبھی ہے؟ درحقیقت یہ کسی بھی سپر فوڈ سے کم نہیں، چلیں ہم بھی فالسہ سے متعلق چند طبی فوائد کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

مجموعی صحت کے لیے بہترین

فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے، انسائیکلو پیڈیا آف ورلڈ پلانٹس کے مطابق یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کے افعال کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔فالسہ میں موجود کیلشیم کی وجہ سے اس پھل کو مضبوط ہڈیوں کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ فالسہ سانس کی دشواریوں کا بھی ایک بہت اچھا علاج ہے، یہ دمہ، کھانسی، سردی اور گلے کی سوزش جیسے مسائل کا علاج کرسکتا ہے۔

کچھ ماہرین کے مطابق فالسے کا جوس پینے سے پیٹ کے درد کا علاج بھی ممکن ہے، جس کے لیے جوس میں تین گرام اجوائن ملائیں اور تھوڑا سا گرم کرکے پی لیں۔اس کے علاوہ فالسہ کھانا آپ کی مجموعی صحت کے لیے بہت اچھا ہے، یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے، بلڈ پریشر اور جسم کے کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے۔ موسم گرما کا یہ پھل آپ کو بخار، نزلہ اور جسم پر موجود سوزش جیسے مسائل سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔فالسے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ورم میں کمی لاتا ہے جو اسے دل کی صحت کے لیے مفید پھل بناتا ہے، چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک کو 50 ملی لیٹر فالسے کے جوس میں ملائیں اور پی لیں۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ChildLife Foundation - MONDAY HEALTH TIP - FALSA #ChildLifeFoundation #emergency #healthcare #Children #healthtip #healthtipsoftheday | Facebook

نیپرا نے ‘کے الیکٹرک’ کی ٹیرف بڑھانے کے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

//

ویب ڈیسک ::نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ‘کے الیکٹرک’ کی ٹیرف بڑھانے کے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیئرمین نیپرا نے رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا کیونکہ صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں اس سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد بالخصوص رہائشی صارفین کو شدید تکلیف کا سامنا ہے

۔توصیف فاروقی نے سوال کیا کہ ‘ہم نے آپ سے کہا ہے کہ کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تو پھر آپ یہ کیوں کر رہے ہیں؟’اتھارٹی کی جانب سے ‘کے الیکٹرک’ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے درمیان مالی تنازع کے باعث کراچی میں رات کے اوقات میں بجلی کے تعطل پر برہمی کا بھی اظہار کیا گیا۔کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ٹیرف میں 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی عوامی سماعت کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کراچی کے عوام کو ایس ایس جی سی ایل اور کے الیکٹرک کی لڑائی کے باعث تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے یہ بات دونوں کمپنیوں کے درمیان گیس سپلائی معاہدے (جی ایس اے) پر دستخط میں غیر معمولی تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

The next step for wearables could be illness ‘warning lights’

Web Desk  ::The CEO of Oura, Harpreet Rai, a smart ring firm, frequently recounts a March 2020 Facebook post. The device told an Oura ring owner that his overall health score had dropped below normal, prompting him to get tested for COVID-19, which he did, and the test came back positive. Other users also spoke to the company.

The reports encourage Oura to team up with the researchers to find out how accurate the ring was at predicting ‘who will get COVID-19.’ Their research was part of a growing interest in wearable devices as sickness detectors over the last year. Now that they have a lot of data, academics and wearable companies are planning their next steps.

ملک کے مختلتف علاقوں سے جانوروں کی بڑی کھیپ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی پہنچ گئی۔

/

کراچی:ویب ڈیسک :: بکرا عید آنے والی ہے تو ایسے میں  قربانی کے جانوروں کی ہر طرف  گہما گہمی  ہے اور صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلتف علاقوں سے جانوروں کی بڑی کھیپ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے مویشی منڈی کے مارشیلنگ ایریا میں قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مکینوں، بیوپاریوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکار24گھنٹے الرٹ ہیں۔

مویشیوں اور بیوپاریوں کو24گھنٹے پانی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پانی ذخیرہ ٹینک کی تعمیر کی گئی ہے۔ ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ ٹینک میں بیک وقت ہزاروں ٹن لیٹرپانی ذخیرہ کیا جاسکے گا، پانی کے ڈرم کی قیمت گزشتہ سال کی طرح 2500 مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرم میں پہلےزیادہ 165کے بجائے 210لیٹر پانی رکھنے کی گنجائش، ہرسال کی طرح رواں برس بھی 6لاکھ سے زائدقربانی کےجانوروں کی گنجائش ہے۔یاور رضا کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی سے متصل رہائشیوں کو ہرممکن سہولت اور سیکیورٹی فراہم کردی، صحافیوں کی سہولت کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام بھی عمل میں آچکا ہے، میڈیا کی گاڑیوں کا داخلہ فری ہوگا۔

کراچی جو ہورہا ہے ہم سب جانتے ہیں ،عدالت عظمیٰ نے نسلہ ٹاور کیس سے متعلق دائر تمام درخواستوں کو مسترد کردیا

//

کراچی:ویب ڈیسک :: کراچی میں کیا ہو رہا ہے کیا ہم نہیں جانتے ؟ ہم سب کچھ جانتے ہیں  عدالت عظمیٰ نے نسلہ ٹاور کیس سے متعلق دائر تمام درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس میں بڑا فیصلہ سنایا اور نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عمارت غیرقانونی ہے، گرائی جائے، اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے بلڈر اور رہائشیوں جانب سے دائر تمام درخواستوں کو مسترد کیا۔

اس موقع پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل صلاح الدین احمدایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم آنے کے بعد ایس بی سی اےعمارت گرادےگی۔چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہ فوری طور پر عمارت کو گرایا جائے، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کراچی میں ساری چائنا کٹنگ اسی طرح ہورہی ہے،زمین کچھ ہوتی ہے، قبضہ اس سےزیادہ کرلیاجاتاہے۔دو روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ آپ لوگوں نے سروس روڈ پر بلڈنگ تعمیر کردی ؟ جس پر وکیل بلڈر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پل کی تعمیر کی وقت سڑک کا سائز کم کیا گیا تھا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا آپ نے دونوں اطراف سے سڑک پر قبضہ کیا ہے،شارع فیصل کو وسیع کرنے کیلئے تو فوج نے بھی زمین دے دی تھی، پتا نہیں کیا ہورہا ہے یہاں ؟ مسلسل قبضے کیے جارہے ہیں، ہمارے سامنے کمشنر کی رپورٹ ہے نسلہ ٹاور میں غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں،اب بھی قبضے ہورہے ہیں انہیں کوئی فکر نہیں۔بعد ازاں عدالت نے نسلہ ٹاور کے وکلا سے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر جواب طلب کیا گیا تھا

Nokia X20 And Nokia X10 Launched In Pakistan With Speedy 5G

Web Desk :: NowThe all-new Nokia X-series, featuring Nokia X20 and Nokia X10, just launched in Pakistan with speedy 5G and a promise of three years of software upgrades.

Nokia X10

Nokia X10 features a standard Nokia build — donut-style camera housing and thick bezel with Nokia’s branding stamped on it.The new smartphone has a 6.67” IPS LCD with a Full HD resolution but a high touch sampling refresh rate is not to be found here.The X10 is toughened with Gorilla Glass 3. The on-screen camera is 8MP.

The frame is plastic and contains a side-facing thumbprint reader, a dedicated button for the Google Assistant, and a 3.5mm audio jack. You can pick from Forest and Snow colors. On the back of the phone, you’d find a quad-camera co-engineered with ZEISS — a 48MP wide lens, a 5MP ultra-wide lens, and two 2MP depth and macro sensors.

The Nokia X10 packs a Snapdragon 480 chipset combined with 128GB/64GB of storage, 6/4GB of memory, and powered by pure Android11 with a 4470 mAh battery that is capable of fast charging at 18W.

Nokia X20

Nokia X20 has the same body, chip, battery, and display as the X10, except it’s available in Midnight Sun and Nordic Blue colors. Its screen is protected with Gorilla Glass 5, but it shares the dimensions and specifications of the X10.The camera setup is where you’d find the difference. X20 has a 64MP sensor instead of 48MP. The 5MP ultrawide and the 2MP macro sensor are the same as on X10.The chipset and battery are brought over from X10. However, X20 pairs them with 128GB of storage and 6GB/8GB of memory.

افغانستان میں دہشت گردوں کا حملہ‘ 5پولیو ورکرز کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

کابل: جدت ویب ڈیسک:افغانستان کے شہر جلال آباد میں مختلف مقامات پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 5 پولیو ورکز کو قتل اور 3 کو زخمی کردیا۔

جنگ زدہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیو مہم کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا تاہم آج دوسرے روز جلال آباد میں تین مقامات پر مسلح افراد نے پولیو ورکز کی ٹیموں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ننگرہار میں پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر جان محمد نے میڈیا کو بتایا کہ جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مجموعی طور پر 5 پولیو ورکز ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے مرد اہلکار تھے۔رواں برس مارچ میں جلال آباد میں ہی مسلح افراد نے 3 خاتون پولیو ورکز کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد پولیو مہم معطل کردی گئی تھی اور اب دوبارہ شروع کی گئی تھی۔

افغانستان سے طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے تحت دیر سے سہی لیکن غیرملکی فوجیوں کے انخلا کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تاہم امن و امان کی صورت حال اب بھی مخدوش ہے۔