Daily archive

June 15, 2021

اداکارہ میرا کی رو رو کر دھواں دار پریس کانفرنس

/

ویب ڈیسک ::پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کی جانب سے ان کی جائیداد پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے،ان کی فیملی پاکستان میں محفوظ نہیں ہے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

لاہور پریس کلب میں والدہ اور بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میرے خاندان کے ساتھ بہت ناانصافی اور ظلم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں امریکا میں تھی، اس کے بعد میں دبئی میں تھی، یہاں قبضہ مافیا ہے جو لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں اور لوگوں کی جانیں لیتے ہیں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری فیملی پاکستان میں محفوظ نہیں ہے، میری والدہ پر تشدد کیا گیا اگر پولیس بروقت کاروائی نہ کرتی تو قبضہ مافیا انہیں قتل کردیتی۔انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنی پراپرٹی پر قبضہ کرنے والے شاہد نامی ملزم کی تصویر دکھائی اور کہا کہ یہ عادی مجرم ہیں، میری درخواست ہے کہ میڈیا ولن کو ولن اور ہیرو کو ہیرو رہنے دے۔اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی ٹرانزیکشن،کوئی خرید و فروخت، کاروبار مت کریں، یہ ایک فراڈ اور مجرم ہیں، انہوں نے میرے اہلخانہ پر حملہ کیا میں اگر پاکستان میں ہوتی تو شاید ایسا نہ ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جن کی آوازیں دوسروں تک پہنچ نہیں سکتیں تو ان کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔میرا کا کہنا تھا کہ اگر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر بروقت کارروائی نہ کرتے تو شاید جانی و مالی نقصان ہوجاتا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہد نامی ملزم نے ایم ایم عالم روڈ پر ان کی پراپرٹی پر قبضے کی کوشش کی، اس کے علاوہ ان کی والدہ کے ایک اور گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے پیسے دیے تھے تو وہ منی ٹرانزیکشن دکھائیں کہ انہوں نے جائیداد کی رقم کی ادائیگی کہاں کی ہے۔اداکارہ میرا نے کہاکہ وزیر داخلہ شیخ رشید سے درخواست ہے کہ ملزم شاہد محمود کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں ڈالا جائے اور میرے گھر والوں کو تحفظ دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عدالت کے ذریعے اپنی جائیداد پر حکم امتناع حاصل کرلیا ہے، یہ معاملہ عدالت زیرِ التوا ہے۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھوکلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں

/

کراچی ۔ویب ڈیسک ::پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو اداکاروں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستانی تفریحی صنعت کے بہتر مستقبل کے لئے کام کرنے کے لئے اداکارہ کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم ایکٹ میں اپنے نو منتخب چیئرپرسن ، اکیس اداکار ، اور زندگی کی شخصیت عتیقہ اوڈھو سے زیادہ کثیر الجہتی ، کا ایک بہت بڑا خیر مقدم کرنا چاہتے ہیں۔”تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم ایکٹ میں اپنے نو منتخب چیئرپرسن ، اکیس اداکار ، اور زندگی کی شخصیت عتیقہ اوڈھو سے زیادہ کثیر الجہتی ، کا ایک بہت بڑا خیر مقدم کرنا چاہتے ہیں۔”اس میں کہا گیا ہے کہ ، “عتیقہ نے ہماری صنعت کی بہتری کے لئے پردے کے پیچھے پہلے ہی بہت کام کیا ہے ، جو اس کا حالیہ کارنامہ ہے ، جس نے ای سی ٹی کے تمام ممبروں کے لئے کم لاگت میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس حاصل کیا ہے! ہم تفریحی صنعت اور اداکار کی برادری میں ان کے مستقبل کے شراکت کے منتظر ہیں۔

عتیقہ نے کہا کہ وہ ایکٹ پاکستان کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر خود کو عاجز اور برکت محسوس کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے میں وقار اور عزم کے ساتھ ادا کروں گا۔ اس اعزاز کے لئے ہمارے ACT بورڈ آف ٹرسٹی کا ایک بہت بڑا شکریہ ، “انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا۔اس میں کہا گیا ہے کہ ، “عتیقہ نے ہماری صنعت کی بہتری کے لئے پردے کے پیچھے پہلے ہی بہت کام کیا ہے ، جو اس کا حالیہ کارنامہ ہے ، جس نے ای سی ٹی کے تمام ممبروں کے لئے کم لاگت میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس حاصل کیا ہے! ہم تفریحی صنعت اور اداکاروں کی برادری میں ان کے مستقبل کے شراکت کے منتظر ہیں۔

عتیقہ نے کہا کہ وہ ایکٹ پاکستان کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر خود کو عاجز اور برکت محسوس کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے میں وقار اور عزم کے ساتھ ادا کروں گا۔ اس اعزاز کے لئے ہمارے ACT بورڈ آف ٹرسٹی کا ایک بہت بڑا شکریہ ، “انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا۔

گوگل کی جی میل سروس ,کمپنی کا اسے مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان

/

ویب ڈیسک ::گوگل کی جانب سے چھوٹی کمپپنیوں کے لیے ایک نئی سبسکرائپشن سروس کا اعلان بھی کیا گیا جس کا مقصد جی میل یا ڈرائیو کی مدد سے اپنے کاروبار کو منظم کرنے والے چھوٹے اداروں کو کمپنی کے چند پریمیئم فیچرز تک رسائی دینا ہے۔ اگر آپ گوگل کی جی میل سروس کو ترجیح دیتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اسے مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔گوگل کے مطابق جی میل کو ری ڈیزائن کرکے اس میں متعدد نئے ٹولز کا اضافہ کیا جائے گا جو کمپنی کے دیگر ٹولز جیسے ڈاکس اور شیٹس کے ساتھ کام کرسکیں گے۔یہ بنیادی طور پر گوگل کی جانب سے اپنی دفتری امور کی ایپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے جس میں جی میل کو کمانڈ سینٹر کی حیثیت دی جائے گی۔

مگر گوگل کی جانب سے صرف دفتری ورکرز کو ہدف بنانے کی بجائے جی میل کے عام ورژن میں ان ٹولز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔جی میل میں سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے فیچر اسپیسز کی شکل میں ہوگی جس میں مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے۔اس فیچر میں لوگ ایک دوسرے سے چیٹ، فائلوں کا تبادلہ اور گوگل ڈاکس کو ٹیب سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے۔یہ ٹولز گزشتہ سال سے گوگل ورک اسپیس کے ان صارفین کو دستیاب ہیں جو ماہانہ 12 سے 18 ڈالرز (1870 سے 2800 روپے تک) ادا کرتے ہیں مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ان ٹولز کو تمام گوگل اکاؤنٹس کے لیے مفت فراہم کیا جائے گا۔

اسپیسز فیچر کو پیڈ سروس میں رومز کا نام دیا گیا تھا۔

گوگل کے مطابق کنزیومر اور بزنس پراڈکٹس کو ایک جگہ جمع کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کے بیس کو بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔گوگل کے مطابق 3 ارب سے زیادہ افراد اس کی پروڈکٹویٹی سروسز بشمول جی میل، ڈاکس، ڈرائیو اور کیلنڈر کو استعمال کرتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے گوگل میٹ کے لیے بھی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جسے کمپینن موڈ کا نام دیا گیا ہے۔

ادرک کے 6 حیرت انگیز فوائد

/

ویب ڈیسک ::قدرت کی بنائی ہوئی  ہرچیز میں شفا ہے بیماریوں کا علاج ہے ،اللہ پاک نے کوئی ایسی بیماری نہیں بنائی جس کا کوئی علاج نہ ہو ، تو پہلے میرا رب  وہ چیز  بھیجتا ہے پھر بیماری ،  ویسے تو ہر سبزی ہی اپنے اندر کوئی نا کوئی خوبی رکھتی ہےویسے تو ہر غذا ہی اپنے اندر ایک خاص تاثیر رکھتی ہے ادرک ایسی سبزی ہے جس میں بے شمار فوائد موجود ہیں اور پرانے زمانے میں اسے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔اسی حوالے سے آج آپ کو بتائیں گے کہ ادرک کس طرح بیماریوں کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

ادرک کی چائے:

ادرک کی چائے صبح پینے سے آپ کو بے حد فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ ادرک کی چائے فلو کے خلاف کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مدافعتی نظام کو بہتر کرنے کے لیے بھی ادرک کی چائے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ادرک کی چائے آپ کو صبح تازدہ دم ہونے میں مدد کر سکتی ہے۔

گھریلو ٹوٹکوں میں ادرک کا استعمال:

پرانے زمانوں میں ادرک کو بطور دوائی استعمال کیا جا رہا تھا۔ جبکہ اب بھی گھریلو ٹوٹکوں کے طور پر ادرک کا استعمال متلی کے روکنے میں، ہاضمے میں بہتری کے لیے اور ٹھنڈ لگنے سے بچانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

گنگیرل ادرک میں ایسا بائو ایکٹو کمپاؤنڈ ہے جو ادرک کی تاثیر کو انسانی صحت کے لیے مثبت بناتا ہے۔ آکسیڈیٹک اسٹریس جو کہ ٹشو کے پھٹنے کا پاعث بنتی ہے، ادرک اس اسٹریس کے خلاف موئثر ثابت ہو سکتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار:

ادرک موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 2019 کی ایک ریسرچ نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ ادرک کے استعمال سے موٹاپا کم کیا جا سکتا ہے۔

جوڑوں کے مرض کے لیے مفید:

جوڑوں کے مرض کے حوالے سے بھی ادرک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق ادرک کا استعمال جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

بلڈ شوگر لیول کے لے بہترین:

ادرک بلڈ شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق ذیابطیس ٹائپ 2 کے 41 مریضوں کو 2 گرام ادرک کا پاؤڈر روزانہ دیا گیا۔ اس ریسرچ کے نتائج یہ سامنے آئے کہ ادرک کے استعمال نے فاسٹنگ بلڈ شوگر کو 12 فیصد تک کم کردیا۔

کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مددگار:

کولیسٹرول کے لیول میں اضافہ دل کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ 2018 کی ایک ریسرچ کے مطابق ہائپر لیپیڈیمیا کے 30 مریضوں کو جب روزانہ کی بنیاد پر 5 گرام ادرک کا پاؤڈر دیا گیا تو ان 30 مریضوں کے کولیسٹرول لیول میں 17 فیصد کمی پائی گئی۔ واضح رہے ان 30 مریضوں کو ادرک کے ہائی ڈوز دئیے گئے تھے۔

کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون:

ادرک کو کینسر کی بیشتر اقسام کے خلاف دوا کا متبادل قرار دیا گیا ہے۔ ادرک میں موجود گنگیرل انسداد کینسر کی حیثیت رکھتا ہے۔ چھاتی کے کینسر اور اوورین کینسر کے خلاف ادرک ایک بہترین غذا ہوسکتی ہے، لیکن اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Benefits and Uses of Ginger for Android - APK Download

جانیں سستی بند گوبھی کے مہنگے فوائد

/

ویب ڈیسک ::قدرت کی بنائی ہوئی  ہرچیز میں شفا ہے بیماریوں کا علاج ہے ،اللہ پاک نے کوئی ایسی بیماری نہیں بنائی جس کا کوئی علاج نہ ہو ، تو پہلے میرا رب  وہ چیز  بھیجتا ہے پھر بیماری ،  ویسے تو ہر سبزی ہی اپنے اندر کوئی نا کوئی خوبی رکھتی ہے، آج جس سبزی کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ آپ کی صحت کو کئی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

بند گوبھی ان ہرے پتوں والی سبزیوں میں شامل ہے جن کا استعمال صحت کو نہ صرف تازگی بخشتا ہے بلکہ توانائی بھی دیتا ہے۔ طبی ماہرین بند گوبھی کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔

ذہنی صحت کے لیے بہترین:

بند گوبھی وہ غذا ہے جس میں ذہنی صحت کے راز چھپے ہیں۔ وٹامن کے سے بھرپور یہ غذا دماغی صحت کے لیے کافی مفید ہے، اس کے ساتھ ساتھ بند گوبھی الزائمر کے خلاف مدافعتی نظام کو فعال کرتی ہے۔ بند گوبھی میں بے شمار نیوٹرینٹس شامل ہیں ۔ وٹامن کے بھی انہیں میں سے ایک ہے۔ بند گوبھی میں 85 فیصد وٹامن کے موجود ہے۔

کینسر کے خلاف بہترین غذا:

بند گوبھی کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ بند گوبھی میں موجود وٹامن سی آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 100 ملی گرام وٹامن سی کا استعمال پھیپڑوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔

بلڈ پریشر میں مفید ثابت ہوسکتا ہے:

بند گوبھی میں موجود پوٹیشئیم آپ کے جسم میں سوڈئیم کے اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پوٹیشئیم پیشاب کے ذریعے اضافی سوڈئیم نکالنے میں مدد کرتا ہے، جو بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جلد کے لیے فائدہ مند:

آپ کی جلد اگر چکنی ہے اور یہ چکناہٹ آپ کو پریشان کر رہی ہے تو بند گوبھی کا استعمال آپ کی جلد کو صحت مند بنا سکتا ہے، بند گوبھی میں موجود سلفر آپ کی جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرستکا ہے۔ بند گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کی جلد کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مدد گار:

کولیسٹرول لیول میں اضافہ دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، کولیسٹرول کم کرنے کے لیے بند گوبھی بہترین ثابت ہوستکی ہے۔ بند گوبھی کو سالاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہاضمے کے لیے بہترین غذا:

بند گوبھی فائبر سے بھرپور ہے، اس میں موجود فائبر ہاضمے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔ بند گوبھی میں موجود فائبر ان بیکٹیریاز کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو محفوظ بناتے ہیں

Health Benefits of Cabbage! | Cabbage health benefits, Food health benefits, Cabbage benefits

 

 

کراچی کے شہری بجلی کے جھٹکے سے بچ گئے

//

کراچی: ویب ڈیسک :: کراچی کے شہری بجلی کے بڑے جھٹکے سے بچ گئے، نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے اضافے پر فیصلہ موخر کردیا۔

کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 5 روپے 95 پیسے اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ یہ بوجھ بہت زیادہ ہے اس سے صارفین متاثر ہوں گے، مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، انھوں نے کہا کہ مئی، جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر کم بوجھ پڑے گا۔چئرمین نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ جولائی میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کریں گے، کے الیکڑک کی جانب سے جنوری 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 97 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست تھی، فروری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 49 پیسے، مارچ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست تھی، کے الیکڑک نے اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی استدعاکی تھی۔

کوڈ کے بجائے کال آئے گی ,وٹس ایپ پر نئے فیچر کا اضافہ

/

ویب ڈیسک ::اب وٹس ایپ پر کوڈ کے بجائے کال آئے گی اور اپنا اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وٹس ایپ نے نئے فیچر کا اضافہ کر دیا۔ اب وٹس ایپ کو ری اسٹور کرنے پر 6 ہندسوں کے کوڈ کے بجائے فلیش کال آئے گی۔وٹس ایپ کا نیا فیچر ایس ایم ایس کوڈ کی جگہ ایک فون کال کا آپشن فراہم کرے گا جو آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا۔ کال ایک سیکنڈ کی ہو گی اور صارف کو کال اٹھاے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تاہم فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہو گا اس بارے میں وٹس ایپ نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام میں بھی ایک فیچر کی آزمائش ہورہی ہے جس میں ویریفکیشن کوڈز کو ایس ایم ایس کی بجائے واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا۔

کمپنی نے پہلی بار تصدیق کی کہ اس کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کئی ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے اور اس کے تحت اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز پر بیک وت استعمال کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسج کو پلے بیک کرنے کی رفتار بڑھانے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا۔

زلفی کوک اسٹوڈیو کا حصہ بن گئے

/

ویب ڈیسک ::کوک اسٹوڈیو نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اگلے سیزن کو موسیقار اور گلوکار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی پروڈیوس کریں گے۔

یہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ 2021 کے کوک اسٹوڈیو کے سیزن کو زلفی ہی پروڈیوس کریں گے لیکن اب اسٹوڈیو نے اس کی تصدیق بھی کردی۔اگرچہ زلفی کوک اسٹوڈیو کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کر چکے ہیں اور وہ ان کے گانے بھی پروڈیوس کر چکے ہیں لیکن اب پہلا موقع ہوگا کہ وہ مکمل طور پر سیزن کو پروڈیوس کریں گے۔

کوک اسٹوڈیو نے 14 جون کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں موسیقار زلفی کو مینشن کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ ’شروع کریں‘ جس پر گلوکار نے دل کے ایموجی سے اسٹوڈیو کو جواب دیا۔اگرچہ کوک اسٹوڈیو نے زلفی کے پروڈیوسر ہونے کی تصدیق کردی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ تنہا ہی سیزن کو پروڈیوس کریں گے یا ان کے ساتھ کسی دوسرے موسیقار کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔کوک اسٹوڈیو نے یہ بھی وضاحت نہیں کی کہ رواں برس کے سیزن کو کیا نام دیا جائے گا، کیوں کہ 2020 کے سیزن کو انہوں نے 13 ویں سیزن کے بجائے ’سیزن 2020‘ کا نام دیا تھا۔کورونا کی وبا کے باعث ’سیزن 2020‘ کو گھروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تیار کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مذکورہ سیزن مداحوں میں زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کر پایا۔’سیزن 2020‘ کو موسیقار روحیل حیات نے پروڈیوس کیا تھا، جنہوں نے 2019 میں 7 سال بعد اسٹوڈیو میں واپسی کی تھی مگر پھر رواں برس مارچ میں انہوں نے اسٹوڈیو سے ایک مرتبہ پھر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Xulfi takes over Coke Studio after Rohail Hyatt's exit

کومل عزیز کپڑوں کے برانڈ کی مالک کیسے بنی ؟

/

ویب ڈیسک :: اداکارہ کومل عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کپڑوں کے دو جوڑوں کے ساتھ پلی، بڑھیں مگر آج وہ کپڑوں کے برانڈ کی مالک ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے زندگی میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا، کیوں کہ وہ والد کے جلد فوت ہوجانے اور بغیر بھائی کے پدرشانہ نظام میں پلی بڑھیں۔اداکارہ نے ایک مداح کی جانب سے اپنی مضبوطی سے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ بہت ساری مشکلات جھیلنے اور غربت کی وجہ سے اچھی تعلیم نہ حاصل کرپانے کے باوجود کامیابی حاصل کرنے کی وجہ سے وہ مضبوط بنیں۔ایک سوال کے جواب میں کومل عزیز خان نے کہا کہ وہ کسی بھی پاکستانی اداکار سے متاثر نہیں ہیں، کیوں کہ زیادہ تر اداکار پیسے بنانے اور کمانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ عبدالستار ایدھی اور ادیب رضوی جیسی انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیات سے متاثر ہیں، جو دکھاوے کے بغیر فلاحی کام کرتے ہیں۔کومل عزیز خان نے کیریئر بنانے کے حوالے سے تجویز مانگنے پر نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر ان کے پاس پیسے ہیں تو وہ بیرون ملک سے تعلیم حاصل کریںاداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ جب وہ 15 برس کی تھیں تب سے ہی انہوں نے کاروبار کی تربیت لینا شروع کی تھی اور محض 18 سال کی عمر میں انہوں نے سونے میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان سمیت امریکا سے بھی بزنس کی تعلیم حاصل کی اور بزنس پر لکھی بہت ساری کتابیں بھی پڑھیں اور کاروبار کرنا ان کا سب سے بڑا پیشن ہے۔کومل عزیز خان نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں تعلیم اور تربیت حاصل کرنے کے بعد پہلے مالی طور پر خود مختار ہونا چاہیے، جس کے بعد وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔اور اگر ان کے پاس پیسے کی کمی ہے تو وہ ملکی یونیورسٹیز سے ہہتر تعلیم حاصل کریں اور کوشش کرکے بہت زیادہ انٹرن شپس حاصل کرکے تجربہ حاصل کریں۔

Image

Image

—اسکرین شاٹ

—اسکرین شاٹ