Daily archive

June 14, 2021

ریلوے کی ایک انچ زمین فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ,چيف جسٹس

//

ویب ڈیسک ::سپریم کورٹ نے کراچی میں پاکستان ریلوے کو تمام زمینوں کی فروخت، ٹرانسفر اور لیز دے روکتے ہوئےکہا ہے کہ ریلوے کی ایک انچ زمین فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پیرکوسپریم کورٹ نے ریلوے کی کارکردگی پر برہمی اورعدم اطمینان کا اظہار کرديا۔ سپريم کورٹ کراچی رجسٹری ميں سماعت کے دوران چيف جسٹس نے سيکريٹری ريلوے سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے لوگوں کو مارنے کا ٹھیکہ لیا ہے۔ آپ کے یا کسی وزیر کے ساتھ کچھ نہیں ہوا اور صرف غریب مررہے ہیں۔پہلے بھی کہا تھا کہ سب کو نکالیں کیوں کہ یہ سب سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں۔چیف جسٹس نےمزید ریمارکس دئیے کہ آپ لوگ زمینیں بیچ رہےہیں اور آپ کے افسران کا بس یہی کام رہ گیا ہے۔ اگر پاکستان ریلوے آپ سے نہیں چلتا تو جان چھوڑ دیں،کیوں عہدے سے چپک کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

عدالت نےریلوے سے متعلق 2 دن میں وفاق سے رپورٹ طلب کرلی اور ريمارکس ديے کہ کراچی سے سکھر تک ریلوے ٹریک 82 فیصد خراب ہے۔ یہ ٹریک مسافروں کیلئے خطرناک اور ناقابل استعمال ہے۔چیف جسٹس نےمزید ریمارکس دئیے کہ وزیر ریلوے نے کہا کہ مستعفی ہونے سے کوئی واپس آجاتا ہے تو تیارہوں۔وزیر ریلوے کا یہ بیان غیر ذمہ دارانہ تشویشناک ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کو خود یہ معاملہ دیکھنا چاہيے۔سپریم کورٹ نے خبردار کیا کہ سنا ہےکہ  زمینوں کے حوالے سے کوئی آرڈیننس آرہا ہے؟ اگر ایسا کوئی آرڈیننس آیا تو ہم اسٹرائیک ڈاؤن کردیں گے

خلائی مخلوق سے پنگا مت لینا،ماہرین کا خطرناک دعویٰ

/

ویب ڈیسک ::ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خلائی مخلوق سے رابطہ زمین پر زندگیاں ختم کرسکتا ہے۔انتظار ختم، امریکی انٹیلیجنس نے خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ رپورٹ جاری کر دیفلکیات کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ خلائی مخلوق سے رابطہ زمین پر موجود زندگیوں کے لیے بھیانک ثابت ہوگا، یہاں موجود زندگیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

ماہرین نے خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے کی کوششوں کو ترک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہمیں اس خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کہ خلائی مخلوق ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی یہ ہمیں نقصان بھی پہنچا سکتی ہےمذکورہ بالا خدشہ ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب ماہرین نے امریکی فوجی رپورٹ کا جائزہ لیا جو اڑن طشتریوں سے متعلق تیار کردہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ خلائی مخلوق پرامن طریقے سے زمین پر نہیں آئے گی، یہ خطرناک ہوگا، ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ اب تک خلائی مخلوق سے ہمارا رابطہ نہیں ہوا ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ خلائی مخلوقوں کی زمین پر موجودگی سے یہاں پر جو زندگیاں ہیں وہ ختم ہوسکتی ہیں،۔

Will we know alien life when we see it? | Science News for Students

گرمی کی شدت بڑھتےہی گلیشئرپگھلنےمیں غیرمعمولی تیزی ,ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کی پیشگی تیاریاں شروع

//

اسلام آباد : تیزی سے گلیشئرپگھلنے کےعمل نے پاکستان میں سیلاب سےمتعلق خطرے کی گھنٹی بجادی، گلیشئرپگھلنے سے ہنزہ اوراپرہنزہ کے کئی علاقوں میں سیلاب اورطغیانی کا خدشہ ہےمعاون خصوصی امین اسلم کا کہنا تھا کہ اپرہنزہ کےعلاقوں میں زیادہ نقصان کااندیشہ ہے، آبادیوں کو محفوظ بنانے،صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتےہی گلیشئرپگھلنےمیں غیرمعمولی تیزی آگئی ، تیزی سےگلیشئرپگھلنےکےعمل نےسیلاب سےمتعلق خطرے کی گھنٹی بجادی ، ہنزہ اوراپرہنزہ کے کئی علاقوں میں گلیشئرپگھلنے سے سیلاب اورطغیانی کا خدشہ ہے۔گلیشئر پگھلنے کی ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کی پیشگی تیاریاں شروع کردی گئیں ، وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ہنگامی دورے پر ہنزہ پہنچ گئے۔

ملک امین اسلم نے ہنزہ اور اپر ہنزہ میں گلیشئر کا جائزہ لیتے ہوئے ہوپراور نگرمیں بھی ماہرین کی ٹیموں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی ، علاقے میں ممکنہ طور پر خطرے والے مقامات کی نشاندہی بھی کردی گئی ، گلیشئر پگھلنے سے انڈس ریور میں پانی کا بہاؤبڑھنےیاسیلاب کازیادہ خطرہ ہے۔ملک امین اسلم کی ہدایت پر موسم کی پیشگی اطلاع کا نظام بھی متحرک کردیا گیا ہے ، اس موقع پر ملک امین اسلم نےوزیر اعلیٰ جی بی سےملاقات میں گلیشئر کا معاملہ اٹھادیا اور زیادہ گلیشئر پگھلنے کے نتیجے میں کئی علاقوں کو طغیانی سے بچانے پر بھی مشاورت کی۔وزیر اعلیٰ جی بی نے گلیشئرسےبچاؤکے لئے فنڈز مختص کرنےکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ایم ایل ایزکےفنڈز کا 5فیصددرخت لگانے اور گلیشئر تباہی سے بچانے پر خرچ ہوگا۔

ایف سی کے دستے پر بارودی سرنگ سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید

//

راولپنڈی:: فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستے پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے دہشتگردوں کے حملے میں بلوچستان کے 4 بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قربانیوں سےحاصل امن کوخراب نہیں ہونے دیں گے ‏ایسے بزدلانہ اقدامات سےدشمنوں کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، سیکیورٹی فورسزہرطرح کی ‏سازش کو ناکام بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کور کے دستے پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ فرنٹیئر کور کے دستے مارگیٹ کوئٹہ شاہراہ پر مارگیٹ کانوں کی سیکیورٹی پر معمور تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایف سی بلوچستان کے 4 بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے، شہداء میں صوبیدار سردار آل خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور، سپاہی اویس خان شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق صوبیدار سردار آل خان کا تعلق  ضلع لکی مروت، سپاہی مصدف حسین شہید کا تعلق ضلع وہاڑی، سپاہی محمد انور شہید کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور سپاہی اویس خان شہید کا تعلق ضلع نیلم ہے۔

اڑتیس بیویوں، نواسی بچوں کا باپ انتقال کر گیا

/

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں 38 بیویوں کے شوہر، 89 بچوں کے باپ 79 سال کی عمر میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر چل بسے۔

زیونا چنا نے آخری شادی 2004ء میں کی تھی، 108 افراد پر مشتمل یہ خاندان 4 منزلہ گھر میں رہتا ہے۔ خاندان کی وجہ سے میزورام کا چھوٹا سا گاؤں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا تھا۔اس خاندان کی شہرت اور سیاحوں کی توجہ کے باعث مختلف برانڈز نے خاندان کو کمرشل ایڈز کی پیشکش بھی کی تھی اور یہ خاندان بھارت کے معروف ڈش واشنگ برانڈ کے اشتہار میں بھی آیا تھا۔زیونا چنا کے انتقال پر وزیراعلیٰ میزورام نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Ayeza Khan shared some beautiful photos of her photo shoot For Eid-Al-Adha With This New Ensemble

Web Desk ::Actress of the Pakistani showbiz industry Ayeza Khan has opted to wear an attired which is of a new beautiful design for Eid al-Adha or for formal gatherings.

 

Ayeza Khan Eid-Al-Adha

ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر یکدم بڑی کمی

//

کراچی  (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر یکدم بڑی کمی دیکھی گئی، تولہ کی قدر میں 800 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 856 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 سو روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمتوں میں بھی 686 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 94 ہزار 50 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف فی تولہ چاندی اور دس گرام کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1460 روپے اور 1251.71 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

خوبصورتی پربھی ٹیکس لگ گیا

///

اسلام آباد:: ۔۔ بجٹ میں میک اپ مہنگا ہونے سے خواتین پریشان نظرآرہی ہیں۔ دکانداروں کو کاروبارکم ہونے کی فکرستانے لگی۔۔خواتین کےلیے جاذب نظرآنا اب ذرامشکل ہوگا۔

سرخی، پاؤڈر، مسکارا، لائنر، نیل پالش سمیت کاسمٹیکس کی دیگر اشیاء مہنگی ہوگئیں۔ بجٹ بناؤ سنگھار کی دلدادہ خواتین پر بجلی بن کر گرا۔خوبصورت نظرآنے کے لیے میک اپ کا استعمال ہر خاتون کی ضرورت ہوتا ہے۔ لیکن خوبصورت نظرآنا اب اتنا آسان نہیں۔بجٹ میں میک اپ مہنگا ہونے سے خواتین بڑی مشکل میں پڑگئیں، کہتی ہیں حکومت جس چیز پر چاہے ٹیکس لگائے لیکن میک اپ پر بالکل نہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے خریدار کم آتے تھے، اب مندا مزید بڑھے گا۔وفاقی بجٹ 2021-22 میں امپورٹڈ کاسمیٹکس اشیاء مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے مقامی سطح پر تیار میک اپ کے سامان کا استعمال بڑھے گا، تاہم زیادہ تر خواتین امپورٹڈ میک اپ کو ہی ترجیح دیتی ہیں۔

ہارر فلم ’’ اے قوائیٹ پلیس‘‘ کا دوسرا سیکوئل باکس آفس پر دھوم

/

لاس اینجلس ::ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’ اے قوائیٹ پلیس‘‘ کا دوسرا سیکوئل باکس آفس پر چھا گیا۔

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن، ہارر فلم ’’ اے قوائیٹ پلیس‘‘ کے دوسرے سیکوئل کو باکس آفس پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے، مزید ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالرکا بزنس

کرلیا۔خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اب تک مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ کی کمائی کرچکی۔

ہارر فلم ’’ اے قوائیٹ پلیس‘‘ کا دوسرا سیکوئل باکس آفس پر چھا گیا

Quiet Place II' Box Office Sets Pandemec-Era Record With $100M – The Hollywood Reporter

A Quiet Place Part 2': Film Review – The Hollywood Reporter