Daily archive

June 13, 2021

شہنشاہ غزل مہدی حسن کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

کراچی: جدت ویب ڈیسک:شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج نویں برسی منائی جارہی ہے۔

چار دہائیوں تک فلم، ٹی وی اور ریڈیو میں اپنی مسحورکن آواز کا جادو جگانے والے مہدی حسن 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے لونا میں پید اہوئے۔

مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے اس بڑے گھرانے سے تھا جس کی کئی پُشتوں نے موسیقی کی خدمت کی۔

مہدی حسن نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیاجبکہ 1962 میں پاکستانی فلم ”شکار“ کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کرایا۔ مہدی حسن کے گائے ہوئے گیت، غزلیں اور قومی ترانے آج بھی شائقین موسیقی کی سماعتوں میں گونج رہے ہیں۔

سندھ حکومت کے پاس اتنا پیسہ آیا لیکن وہ کہاں گیا؟فواد چوہدری

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی کے شہریوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے پورا ملک تکلیف برداشت کرتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کررہے ہیں، وہ خود کو بینظیر اورذوالفقار بھٹو کی سیاست سے الگ کررہے ہیں،

سندھ کو 3 سالوں میں 1600 سے 1800 ارب روپے دیئے گئے، اس بجٹ میں بھی سندھ کا حصہ بڑھایا گیا ہے، ان کے پاس اتنا پیسہ آیا لیکن وہ کہاں گیا۔

چین میں گیس دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 144 زخمی

بیجنگ: چین کے رہائشی علاقے میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 144 زخمی ہوگئے۔

چین کے شہر شیان کے ضلع ژانگوان میں ہونے والے گیس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 144 زخمی ہوگئے جب کہ سبزی کی مارکیٹ منہدم ہونے کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ متعدد افراد اب بھی مارکیٹ کی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے ریسکیو کا کام شروع کردیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں،

اسپتالوں کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے، دوسری جانب شہری انتظامیہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے۔

شام میں اسپتال پر حملے میں 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

دمشق:جدت ویب ڈیسک: شام کے علاقے عفرین میں اسپتال پر حملے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر عفرین کے 2 مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،

پہلا حملہ رہائشی علاقے میں کیا گیا جس پر گولہ باری کی گئی جب کہ دوسرے حملے میں میزائل سے اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔

ترک حکومت کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ کرد ملیشیا نے کیا جب کہ میزائل حملہ تیل ریفت کے علاقے سے کیا گیا جو شامی حکومت کے کنٹرول میں ہے تاہم مزید تحقیقات جارہی ہے۔

راج کندرا کی پہلی بیوی نے شلپا شیٹھی پر الزام عائد کردیا

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا نے الزام لگایا ہے کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کی ذمہ دار شلپا شیٹھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر اور پروڈیوسر راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شلپا شیٹھی پر الزام لگاتے ہوئی کہہ رہی ہیں کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کے پیچھے شلپا شیٹھی کا ہاتھ تھا۔ تاہم اب راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کے ان الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے ان کی سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئیالٹا اپنی بیوی کے بارے میں کئی انکشاف کیے ہیں۔

ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ ان کی سابق اہلیہ کویتا کو ان کی موجودہ اہلیہ شلپا شیٹھی کے خلاف بیانات اور انٹرویوز دینے کے لیے کئی ہزار پاؤنڈز دئیے گئے۔

راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ لوگ لندن میں رہتے تھے اس وقت ان کی بیوی کے میرے بہنوئی (بہن کے شوہر) کے ساتھ تعلقات تھے۔

اور جب میں بزنس کے سلسلے میں باہر جاتا تھا تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے تھے۔ مجھے ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں میرے گھر والوں یہاں تک کہ میرے ڈرائیور نے بھی بتایا تھا۔

مسلم لیگ (ن) نے کلبھوشن یادیو کے کیس کو بگاڑا، شاہ محمود قریشی

////

ملتان:جدت ویب ڈیسک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ (ن) نے بگاڑا۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتیہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں،

احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے۔

عمران خان نے عوام کے استعمال کی ہر چیز پر ٹیکس لگادیا، بلاول

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،

عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔

آل راونڈر شکیب الحسن پر تین میچز کی پابندی اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

ڈھاکہ: جدت ویب ڈیسک:”آبیل مجھے مار“ کے مصداق بنگلہ دیش کے معروف آل راونڈر شکیب الحسن پر تین میچز کی پابندی کے ساتھ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا میں جاری بنگلہ دیش ڈویژن پریمیئر لیگ میں محمڈن اسپورٹس کلب کے کپتان شکیب الحسن نے ابایانی لمیٹڈ کے خلاف میچ میں اپیل رد کرنے پر امپائر کے سامنے لگی وکٹوں کو ٹھوکر مار کراپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

اس میچ میں شکیب الحسن نے دوسری باربھی ڈسپلن کی دھجیاں اس وقت اڑائیں جب کم روشنی کی وجہ سے امپائر نے کھیل روک کر کور بلانے کا اشارہ کیا۔ اس موقع پر بھاگتے ہوئے شکیب الحسن نے تینوں وکٹ زمین سے اکھاڑ کر پٹخ دیں تھیں۔

شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ خالد محمد جو بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں سے بھی تلخ جملوں کے تبادلہ کیا تھا۔

غیر ملکی عازمین حج اس سال بھی حج ادا نہیں کرسکیں گے

////

ریاض: جدت ویب ڈیسک:سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے لیے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی صرف مقامی افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وبا کے باعث اس سال صرف 60 ہزار مقامی افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔