Daily archive

June 12, 2021

قانون میں‌ ترمیم، خواتین کو اکیلے زندگی گزارنے کی اجازت

/

ریاض: ویب ڈیسک :: ایک بار پھر سعودی حکومت نے قانون میں ترمیم کر کے خواتین کو محرم کے بغیر آزادنہ زندگی کا حق دے دیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے قانون کے آرٹیکل 169 کے پیرا گراف بی کو حذف کردیا جس کے بعد مقامی خواتین کو کسی مرد، سرپرست کے بغیر زندگی گزارنے کا اختیار ہوگا۔

اس قانون کے مطابق کسی بھی بالغ خاتون، مطلقہ یا بیوہ کو محرم کے ساتھ رہنا ضروری تھا۔

محکمہ قانون نے قانون میں ترمیم کے ساتھ وضاحت کی کہ ’ایک بالغ خاتون کو اب یہ حق ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا انتخاب کرے،  عورت کا سرپرست اس کے بارے میں صرف اس وقت اطلاع کر سکتا ہے کہ جب اس کے پاس کوئی ثبوت ہو کہ مذکورہ خاتون کسی جرم کا ارتکاب کرنے والی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ’سزا یافتہ خاتون کی سزا پوری ہونے کے بعد اُسے سرپرست کے حوالے نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ اپنی مرضی سے جہاں چاہیں جاکر رہائش اختیار کرسکیں گی‘۔

سعودی وکیل نائف الم مانسی نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اب کوئی بھی والد خاتون یا بیٹی کی کے خلاف اس بنیاد پر مقدمہ درج نہیں کراسکے گا کہ وہ تنہا رہنے کی خواہش مند ہیں، عدالتیں ایسی درخواستیں مسترد کردے گی‘۔

کے الیکٹرک مافیا کراچی پر مسلط ہے اور یہ حکومتی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کا استحصال کررہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس دھرنے کے شرکا سے خطاب

/

ویب ڈیسک ::کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی نےکے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔

جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ کےالیکٹرک کو اضافی بجلی دینےکے باوجود لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی ہے۔

کراچی میں کے الیکٹرک کی گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے ہیڈآفس کے باہر احتجاج دھرنا دیا۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب میں کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے، شدید گرم موسم میں بھی شہری لوڈ شیڈنگ کے باعث بلبلا رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے اور قومی تحویل مین لینے کا مطالبہ کیا۔

PTA Demanded That Facebook Be Prosecuted For Noncompliance

Web Desk ::Shehryar Khan Afridi, Chairman of the Parliamentary Committee on Kashmir, has asked the head of the Pakistan Telecommunications Authority (PTA) to pursue legal action against Facebook for taking “selective steps” against Pakistani and Kashmiri social media activists.

Shehryar Afridi issued the order during a meeting attended by officials from the Foreign Affairs Ministry, a delegation from the All Parties Hurriyat Conference (APHC), Chaudhry Zafar, the president of the Canada-Pakistan Global Congress, and others.  During the discussion, Afridi questioned why the authority hasn’t taken any action against Facebook’s administration, and why the platform hasn’t been suspended in Pakistan after it violated government directives.

Here Are Some Of Symptoms And Early Warning Signs about liver ,Hepatitis

Web Desk ::What are the first signs of a bad liver? Early warning signs of liver cancer
  • Pain in the upper abdomen on the right side or near the right shoulder blade.
  • Abdominal swelling (ascites) or bloating in the abdomen that develops as a mass.
  • Enlarged liver (hepatomegaly) felt as a mass under the ribs on the right side Jaundice (yellowing of the skin and eyes)
  • Inflammation of the liver is called hepatitis and is often caused by a viral infection. But there can be other causes, including the use of drugs, alcohol, etc. Millions of people around the world get it every year. They are patients and most of them do not know until something goes wrong.
  • These symptoms are as follows:
    • Flu-like symptoms.
    • Fatigue all the time.
    • Frequent abdominal pain.
    • The colour of the waste fades.
    • The colour of the urine becomes too dark.
    • Loss of appetite or loss of appetite.
    • Weight loss will be followed by fatigue and constant tiredness.
    • Yellow skin and eyes, which can also be symptoms of jaundice.

    Hepatitis B and C usually spread very slowly and it can be very difficult to notice these symptoms, but if you notice any of these symptoms, see a doctor immediately.

اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے چار مقدمات درج کرادیے۔

/

ویب ڈیسک ::لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے شاہد محمود کے خلاف چار مقدمات درج کرادیے۔

اداکارہ کی والدہ  شفقت زہرہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی 2 تھانہ میں امانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت شاہد محمود اور ساتھیوں کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے۔ مؤقف اختیار کیا کہ ’میری بیٹی اقصیٰ رباب جرمنی میں مقیم ہے، جس نے قرض ادائیگی کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار پاؤنڈز کی رقم مانگی، جو شاہد محمود نے منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی‘،ایف آئی آر میں شفقت زہرہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’ شاہد محمود نے علم ہونے پر پیسےٹرانسفرکرنےکی حامی بھری اور پھر رقم لے کر اپنے پاس رکھ لی، ملزم نے پیسےکی واپسی تک ڈیفنس فیز 8 والا گھر استعمال کرنے کا مطالبہ بھی کیا‘۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’مقررہ وقت میں ملزم نے رقم ٹرانسفرکی اور نہ ہی گھر کا قبضہ چھوڑا،:ملزم نےجعلی کاغذات بنوا کر گھر پر قبضہ کرلیا‘۔شفقت زہرہ نے مطالبہ کیا کہ ’گھر واگزار کرا کے اسے میرے حوالے کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے‘۔اداکارہ کی والدہ کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف کُل4مقدمات درج کیے،  2مقدمےتھانہ ڈیفنس بی،2 تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کئےگئے۔ تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمات ناجائز اسلحہ، قبضہ کی دفعات کےتحت درج ہوئے۔

مقدمات درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتےہوئے5 ملزمان کو حراست میں لیا جبکہ مرکزی ملزم شاہد محمود تاحال مفرور ہے۔ اداکارہ نے مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری پر شاہد محمود کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈلوانے کے لیے وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے سے رابطہ بھی کیا ہے۔پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت نعمان، بیگ، وقاص، سردار احمد اور امیر زادہ کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، ملزمان پلازہ کے جعلی کاغذات تیار کر کے متاثرہ خاندان کو بلیک میل کررہے تھے۔

لوگوں میں ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی شرح ،فون اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال میں ان کا استعمال ضرورت کے تحت کرتی ہوں: عروہ حسین

/

ویب ڈیسک:: اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ ان کے قریبی دوست بھی ان کی اس عادت سے نالاں ہیں کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کرتی ہیں۔

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے خود کو نہ تو فون اور نہ ہی سوشل میڈیا کا عادی بنایا ہے۔ لیکن وہ صرف کام کی صورت میں دونوں چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔عروہ حسین نے کہا کہ ان کے قریبی دوست بھی ان کی اس عادت سے نالاں ہیں کہ وہ کئی دن تک ان کے میسجیز نہیں دیکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے فون اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بھی ان دنوں لوگوں میں ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ ہے اور اس سے جتنا دور رہا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔
اداکارہ عروہ حسین ان دنوں ڈرامہ سیریل  نیلی زندہ ہے  میں اداکار محب مرزا کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

Facebook Is Planning To Launch An Instagram Youth App

Web Desk ::Good news for kids .People under the age of 13 are not permitted to sign up for Instagram due to federal privacy laws, yet this does not prevent the majority of children from doing so. It’s quite simple to lie about your age online.

However, Instagram claims to have found a solution that may attract the interest and engagement of some children at a younger age. They’re thinking about launching a platform called Instagram Youth.

.پی ایس ایل سکس میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

/

ابوظہبی:: پاکستان پریمئیر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں آج کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات نو بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل کے اسپتال میں ٹیسٹ کلیئر آگئے، انہیں پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی تھی۔ گیند لگنے کے بعد آندرے رسل نے بیٹنگ جاری رکھی تھی تاہم انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی تھی۔

ویسٹ انڈین کرکٹر کی جگہ نسیم شاہ کو بطور کنکشن ری پلیسمنٹ فیلڈ میں اتارا گیا تھا۔

. گھر پرمٹن کلیجی تکہ بنانے کا طریقہ اس بکراعید پر کیوں نہ ٹرائی کی جائے

/

ویب ڈیسک :: بکرا عید آنے والی ہے تو ہر کوئی قربانی بھی کرتا ہے ایسے میں صبح کے وقت کلیجی پہلے بنائی جاتی ہے چاہے وہ بکرے کی ہو یا  گائے کی آج ہم آپ کو  کلیجی تکہ بنانا بتا رہے ہیں  تو ترکیب کچھ اس طرح ہے

مٹن کلیجی تکہ
وقت : 25سے 30منٹ
6سے 8 افراد کے لئے

اجزائے ترکیبی مقدار
مٹن کلیجی 1کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سفید زیرہ (بھنا اور کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
گھی 2کھانے کے چمچ

چھڑکاؤ کے لئے

لیمن جوس 2سے 3کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ

طریقہ کار :
مٹن کی کلیجی کو تقریباً ½ X 2½ دو سینٹی میٹرکے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھ لیں۔ ایک پیالے میں گھی کے علاوہ تمام مصالحے شامل کردیں۔ کلیجی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور تقریباً 2گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کلیجی کو سیدھی سلاخوں پر پرو دیں اور کوئلے کی انگیٹھی پر پکائیں۔ پکی ہوئی سائیڈ پر گھی بھی لگاتے جائیں۔ 3سے 4منٹ تک درمیانہ پکنے تک گرل کریں۔ کلیجی کی زیادہ ہ پکائیں کیونکہ زیادہ پکانے سے وہ سخت ہو جائے گی۔ انگیٹھی سے اتار کر سرونگ ڈش میں ڈالیں۔ لیموں کا جوس اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر پودینے کے رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ مٹن کی کلیجی کی بجائے آپ چکن کی کلیجی بھی استعمال کرسکتے ہیں