Daily archive

June 10, 2021

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین آل راؤنڈر کون ہے؟ شعیب اختر نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کی یادگار تصویر شیئر کی۔

/

راولپنڈی: پاکستان کی تاریخ میں اچھے اور کامیاب کرکٹر گزرے ہیں لیکن کچھ ٹائم سے سفارشیوں نے ملکی کرکٹ کا تو جنازہ ہی نکال دیا ہے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے عبدالرزاق کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں نے مختلف سوالات کیے۔

ایک مداح نے شعیب اختر نے پوچھا کہ ’پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین آل راؤنڈر کون ہے؟‘

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کی یادگار تصویر شیئر کی۔

شعیب اختر نے عبدالرزاق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عبدالرزاق پاکستان کی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔‘

واضح رہے کہ عبدالرزاق 2 دسمبر 1979 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 5 نومبر 1999 کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف کیا اور 2006 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

آل راؤنڈر نے ون ڈے کیریئر کا آغاز یکم نومبر 1996 کو لاہور میں زمبابوے کے خلاف کیا اور آخری ون ڈے میچ 18 نومبر 2011 کو دبئی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے متعدد بار عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا

۔

چین کا انسان بردار خلائی جہاز شِن زھو- 12 لانچ ہونے کے لیے تیار

//

ویب ڈیسک ::بیجنگ: چین کا انسان بردار خلائی جہاز شِن زھو- 12 لانچ ہونے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (CMSA) نے کہا ہے کہ بدھ کو لانگ مارچ -2 ایف کیریئر راکٹ کو لانچنگ پیڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے، جو شن زھو-12 (Shenzhou-12) انسان بردار خلائی جہاز لے کر جائے گا۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق یہ لانچنگ پیڈ شمال مغربی چین میں جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں واقع ہے۔

رواں ماہ کے آخر میں روانگی کے وقت شن زھو 12 خلائی جہاز پر 3 خلا باز ٹیانہے پہنچنے کے لیے سوار ہوں گے، جو چینی اسپیس اسٹیشن کا بنیادی یونٹ ہے۔

اسپیس ادارے کا کہنا ہے کہ لانچ سائٹ پر تمام آلات اور متعلقہ چیزیں اچھی حالت میں ہیں، جب کہ منصوبے کے مطابق لانچ سے قبل ہر قسم کی جانچ پڑتال اور مشترکہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

خلا باز خلا میں تین ماہ گزاریں گے، اس دوران وہ متعدد کام انجام دیں گے، جن میں اسپیس اسٹیشن میں بحالی اور مینٹیننس کے کام شامل ہیں۔

چین کا منصوبہ ہے کہ اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کو 2022 تک مکمل کر دے، اس سلسلے میں 11 مشنز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے، اور شن زھو 12 ان میں سے تیسرا انسان بردار مشن ہے

ان گیارہ مشنز میں بنیادی ماڈیول (یونٹس) کی 3 لانچز، 2 اسپیس اسٹیشن کے لیب کیپسولز، 4 کارگو ویزل فلائٹس، اور 4 انسان بردار مشنز شامل ہیں۔ پہلی 2 مشنز مکمل ہو چکی ہیں، ٹیانہے بنیادی ماڈیول 29 اپریل کو مدار میں بھیجا گیا تھا، اور ٹیان زھو 2 کارگو خلائی جہاز 29 مئی کو روانہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شن زھو 12 گزشتہ ساڑھے 4 سال میں انسان بردار پہلا مشن ہے، اور مجموعی طور پر ساتواں مشن ہے، چین کا پہلا انسان بردار مشن 2003 کا شن زھو 5 تھا، جس سے چین دنیا کا تیسرا ملک بنا تھا جنھوں نے آزاد اسپیس فلائٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے

China is preparing to launch three astronauts to its new space station | Space

۔

 

صبح جلدی اٹھنے والے افراد ہمیشہ ذہنی دباؤ سے محفوظ رہتے ہیں۔ تحقیق

/

ویب ڈیسک ::تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صبح جلدی اٹھنے والے افراد ہمیشہ ذہنی دباؤ سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ رات کو دیر سے سونے اور صبح تاخیر سے اٹھنے والے افراد ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں اور وہ مختلف بیماریوں کی زد میں رہتے ہیں۔صبح جلدی اٹھنے کے کئی فوائد ہیں اور جلدی اٹھنے والے افراد ہمیشہ خوش رہتے ہیں اور ڈپریشن کا شکار بھی کم ہوتے ہیں۔

دو تہائی سے کم افراد ہی رات کو جلدی سوتے اور صبح جلدی اٹھتے ہیں۔ صبح جلدی اٹھنے والے افراد اپنے آپ کو صحت مند محسوس کرتے ہیں اور چست رہتے ہیں جبکہ ان میں دوسروں کی نسبت کام کرنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرت کے مخالف زندگی گزارنا اور رات کو دیر سے سو کر صبح جلدی اٹھنا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ یہ فطرت کے مخالف زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور ایسے افراد کی نیند بھی مکمل نہیں ہوتی۔

صبح جلدی اٹھنے سے آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کام کے حوالے سے نئے تجربات کرسکتے ہیں۔ کامیاب افراد اس گر کو سمجھتے ہیں چنانچہ دنیا کی تمام کامیاب شخصیات میں صبح جلدی اٹھنے کی عادت مشترک ملے گی۔

ایک تحقیق کے دوران ساڑھے چار لاکھ افراد کی زندگی پر تحقیق کی گئی جو رات دیر سے سوتے اور صبح تاخیر سے بیدار ہوتے تھے۔ وہ زیادہ تر ذہنی دباؤ میں مبتلا پائے گئے  جبکہ ان میں اضطراب اور افسردگی کی کیفت طاری تھی۔لہذا اپنی زندگی کو قدرت کے تابع کریں  ورنہ آپکی زندگی میں بیماریوں کی لسٹ لمبی ہوسکتی ہے

بھارت میں کورونا کے وار جاری، ایک دن میں ریکارڈ اموات

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:بھارت میں کورونا کا قہر تاحال جاری ہے، جس کے باعث ایک دن مین ریکارڈ 6148 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6,148 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، یہ اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں، اس سے قبل امریکا میں 12 فروری کو کووڈ کی وجہ سے 5,444 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں عدالتی حکم پر ریاست بہار کی جانب سے فراہم کیے گئے درست اعدادوشمار کے بعد سامنے آئیں، بہار کی انتظامیہ کو عدالت نے کورونا اموات سے متعلق درست ڈیٹا دینے کا حکم دیا گیا تھا

انتظامیہ نے ان اموات کو بھی شامل کیا جو گھروں یا نجی اسپتالوں میں ہوئی تھیں، درست اعدادوشمار منظرعام پر آنے کے بعد بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد 3لاکھ 59 ہزار 676 تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی کنگز اثر و رسوخ بر قرار رکھنے کے لیے کوشاں

لاہور:جدت ویب ڈیسک: کراچی کنگز کی جانب سے آج ملتان سلطانز پر رعب ودبدبہ برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز فتوحات کا سفر جاری رکھنے کیلیے پرعزم ہے۔

پی ایس ایل 6میں جمعرات کو2میچز کھیلے جائیں گے، پہلا معرکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین ہوگا،عماد وسیم الیون نے 5میں سے 3میچز جیتے اور ابوظبی میں بھی فتوحات کا سفر جاری رکھنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔

Karachi Kings squad review and analysis: PSL 2021 | Cricket Holic.PK

ٹیم میں بابر اعظم، شرجیل خان،مارٹن گپٹل اور چیڈوک والٹن بیٹنگ کو استحکام دینے کیلیے موجود ہوں گے،تھشارا پریرا جیسا پراعتماد آل راؤنڈر بھی دستیاب ہے،تجربہ کار محمد عامر کا ساتھ دینے کیلیے ان فارم ارشد اقبال اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھا ریکارڈ رکھنے والے وقاص مقصود موجود ہوں گے۔

کراچی میں میزبان کنگز نے ملتان سلطانز کو7وکٹ سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب ملتان سلطانز نے 5میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا، کپتان محمد رضوان کی اپنی فارم تو اچھی مگر صہیب مقصود،شان مسعود، رلی روسو، شیمرون ہٹمائر اور رحمت اللہ گرباز کی جانب سے بھی اچھی سپورٹ کی ضرورت ہوگی، ٹیم کو سہیل تنویر جیسا تجربہ کار پیسر میسر ہے، اسپنرز عمران طاہر اور عثمان قادر بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔پشاور زلمی نے 5میں سے 3میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

چمپئن شپ کے سیمی فائنل 29 جون کو جبکہ فائنل 30 جون کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ دو بار ملتوی ہو چکی ہے 6 سے9 اپریل تک اور 18 جون سے 21 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ملتان سلطانز پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے، کرکٹر صہیب مقصود

لاہور جدت ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کرکٹر صہیب مقصود نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے، چھوٹا ٹورنامنٹ سمجھ کر کھیلیں گے، پانچ میچز میں سے چار جیت کر آگے جانے کی کوشش کریں گے۔

ایک انٹرویو میں صہیب مقصود نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں بھی اچھا کھیل پیش کیا، ہم ایسی پوزیشن میں آتے رہے کہ میچز جیت سکتے تھے، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کو ہم پانچ میچز کا ٹورنامنٹ سمجھ کر کھیلیں گے۔

صہیب مقصود نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کے لحاظ سے پی ایس ایل اور بی بی ایل بہترین ہیں، فاسٹ بولنگ میں پی ایس ایل ٹاپ پر ہے، ملک میں 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے بولنگ کرانے والے کئی نوجوان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین بننے کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے، میں صرف ہارڈ ہٹنگ پر فوکس نہیں کر رہا بلکہ اپنے قدرتی اسٹائل پر کام کر رہا ہوں۔

صہیب مقصود نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں اپنے انداز میں مزید بہتری لے کر آؤں،نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بہت فائدہ ہوا، فٹنس پر کام کیا۔

COAS General Qamar Javed Bajwa and Christopher Elias Discuss Polio Situation In Pakistan (BMGF)

Web Desk ::COAS General Qamar Javed Bajwa called on by, Christopher Elias, Chair Polio Oversight Board, Global Polio Eradication Initiative,President Global Development Programme, Bill & Melinda Gates Foundation (BMGF) #Pakistan’s commitment for Polio eradication discussed

بابر اعظم نے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے جانے والے T20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار رنز بنائے۔انہوں نے یہ رنز 26 اننگز میں اسکور کیے، ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22ففٹیاں بھی شامل ہیں۔

بابر اعظم نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 122 رنز کیا۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رہے، انہوں نے 24 اننگز میں 992 رنز بنائے۔آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ فہرست میں تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے، انہوں نے 26 اننگز میں 943 رنز اسکور کیے۔