Daily archive

June 07, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار گلوکار عاصم اظہر کے حق میں بولنے لگے

/

ویب ڈیسک ::اداکارہ ہانیہ عامر سے تنازع کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار گلوکار عاصم اظہر کے حق میں بولنے لگے۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کے مابین گزشتہ کچھ دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لفظی جنگ جاری ہے،  عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر ماضی بہت اچھے دوست تھے لیکن ڈیڑھ سال قبل دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی۔اس تنازع میں پاکستانی فنکاروں نے عاصم اظہر کی حمایت میں آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔

انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے عاصم اظہر کے لیے خصوصی انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کررہی ہیں۔

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی شادی کا ایک فریم انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں عاصم اظہر اداکارہ اور ان کے شوہر کو گلے لگایا ہوا ہے، جب کہ سجل علی نے بھی ماضی کی ایسی ہی ایک تصویر کو ‘دل کے ساتھ’ اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا جس میں وہ عاصم اظہر کی حمایت کررہی ہیں۔

 

 

کیا پک رہا ہے ؟ہانیہ عامر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر عاشر وجاہت نے خاموشی توڑ دی

/

ویب ڈیسک :: ہانیہ عامر نے خود پر ہونے والی تنقید کو پدرشاہانہ سماج کی سوچ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کوئی مرد ایسی ویڈیو یا تصویر شیئر کرتا تو اس کی تعریفیں کی جاتیں مگر ایک خاتون کا کردار خراب کیا جا رہا ہے۔

گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ حال ہی میں مختصر ویڈیو وائرل ہونے پر خود پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد م 4 اور 5 جون کی درمیانی شب اداکارہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو اپنے 16 سالہ بھائی اور گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک کمرے پر بستر پر مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔مذکورہ ویڈیو میں ہانیہ عامر کو گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ انتہائی قریب دیکھا گیا، جب کہ ان کے بھائی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بظاہر انہوں نے مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ویڈیو بنائی مگر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی اور ان کے انداز کو عریاں اور بولڈ قرار دیا۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خود پر ہونے والی تنقید پر اگرچہ ہانیہ عامر نے 5 جون کو بھی تنقید کرنے والوں کو جواب دیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے جون کو بھی خود پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

Image

Image

Image

 

اداکارہ نے لوگوں کی تنقید پر افسوس کا اظہار کیا تھا—اسکرین شاٹ

.وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے جائے حادثہ پر پہنچ گئے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

//

اسلام آباد ::وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر ریلوے اعظم سواتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ، حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا، متاثرہ ٹرینوں کے مسافروں کی بروقت روانگی کے انتظامات کردیئے۔

وزیراعظم عمران خان کا وزیرریلوے اعظم سواتی سے رابطہ ہوا، حادثے سے متعلق دریافت کیا۔ حادثے کی جامع انکوئری اور ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیدیا۔

Famed Swiss tennis star Roger Federer has on Sunday announced to pull out of the French Open following his health complications.

Web Desk ::Famed Swiss tennis star Roger Federer has on Sunday announced to pull out of the French Open following his health complications.Roger Federer said he is preferring to focus on his primary goal of earning a ninth Wimbledon title.

Taking to his Twitter, the tennis player said, “After discussions with my team, I’ve decided I will need to pull out of Roland Garros today.”

 

نیپرا کی اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

//

اسلام آباد:ویب ڈیسک :: نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نیپرا سے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی، کمی کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا، البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق پی پی اے جی نے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے اگست و اکتوبر 2020 کے مہینوں کے ایف سی اے کی مد میں عارضی طور پر 7.5 بلین روپے کی کٹوتی کی تھی۔
این پی سی سی کی جانب سے جمع کروائے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اتھارٹی نے کٹوتی کی گئی رقم سے 4.4 بلین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نیپرا اتھارٹی نے 2 جون 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

حکومت اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق

/

لاہور: جدت ویب ڈیسک:وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر فردوس لکھتی ہیں کہ ڈہرکی کے قریب ہونے والا ٹرین حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے اور حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت اور پوری قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کیساتھ کھڑی ہے ، پنجاب حکومت زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے

جرمن صوبے سیکنسی انہالٹ میں پارلیمانی الیکشن میں چانسلر میرکل کی جماعت فاتح قرار

کراچی :جدت ویب ڈیسک:جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی انہالٹ میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن وزیر اعلی رائنر ہازیلوف کی پارٹی نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی پر واضح برتری کے ساتھ جیت لیے

۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ہازیلوف کا تعلق جرمن چانسلر میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو )سے ہے۔الیکشن کے عبوری سرکاری نتائج کے مطابق سی ڈی یو کو سینتیس اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے۔ اس کے مقابلے میں تارکین وطن اور اسلام کی مخالفت کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی پارٹی اے ایف ڈی کو بیس اعشاریہ آٹھ فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ گرین پارٹی، سوشل ڈیموکریٹس اور لیفٹ پارٹی کو ان کی توقعات سے کم ووٹ ملے۔ رائنر ہازیلوف دوبارہ ایک مخلوط حکومت بنا کر ایک بار پھر وزیر اعلی بن سکیں گے۔

اٹامک انرجی کمیشن نے پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون سے سویابین کی 2 نئی اقسام تیار کرلیں

//

اسلام آباد :ویب ڈیسک :: پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن نے سویابین کی نئى اقسام کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی اٹامک انرجی کمیشن نے پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون سے سویابین کی 2 نئی اقسام تیار کرلیں، جو ربیع، خریف میں کاشت کی جاسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن نے سویابین کی نئى اقسام کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے، اس حوالے سے ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے کا کہنا ہے کہ مجوزہ اقسام بیماریوں کے خلاف بہتر قوت مدافعت بھی رکھتی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایٹمى توانائی کمیشن نے 2015 میں پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون سے سویابین پر تحقیق شروع کی تھی۔شاہد ریاض خان نے بتایا کہ چیئرمین، سی ای پنجاب ایگریکلچربورڈ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ان اداروں میں مجوزہ اقسام کے فلیڈ ٹرائل کا مشاہدہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کےلیے گنا، سویابین، پھر مکئی سویابین کے زرعی نظام میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ضروریات پوری کرنے کےلیے ایک ارب ڈالر کی سویابین امپورٹ کرتا ہے، سویابین کی ان اقسام کی کاشت کے بعد زرمبادلہ کی خاطر خواہ بچت ہوگی۔

Pakistan needs strategy to promote soyabean - Technology TimesSoybean futures: NCDEX to launch hi-pro soybean meal futures contract on Feb 17 - The Economic Times

وزیرِ اعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اوردرخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کیا.

//
ویب ڈیسک :: وزیرِ اعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اوردرخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کیا.
موبائل یونٹ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے لوگوں کو کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا. مزید یہ کہ موبائل یونٹ پرائم منسٹر ہاوسنگ سکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا.
ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا. بعد ازاں پورے پاکستان میں ایسے موبائل یونٹ قائم کئے جائیں گے. اسکے علاوہ موبائل یونٹ کرونا وباء کے دوراں بنکوں پر دباؤ کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے.وزیرِ اعظم نے نیشنل بنک کی جانب سے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اس موقع پر زور دیا کہ بنکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد
تک آسان بنایا جائے اور انکی سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے
https://twitter.com/PakPMO/status/1401810791955894274
https://twitter.com/i/status/1401810791955894274
1 2 3 5