Daily archive

June 06, 2021

حکومت نے پابندیوں میں نرمی کے سلسلے کو برقرار ‏رکھتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی

/

ویب ڈیسک  ::پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے پابندیوں میں نرمی کے سلسلے کو برقرار ‏رکھتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی ہے۔

پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 30 ‏نان کنٹکیٹ کھیلوں کی سرگرمیاں کل سےبحال ہوں گی۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق 12 کنٹیکٹ اسپورٹس پر پابندی برقرار رہےگی۔ روئنگ، کراٹے، ‏تائیکوانڈو، جوجسٹو، کک باکسنگ، رسہ کشی، جوڈو، رگبی،ریسلنگ،کبڈی، موئے تھائی اور ووشوپر ‏ٹریننگ پر پابندی ہو گی۔

جمناسٹک، کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ہینڈبال، اتھلیٹکس، ماونٹین بائیک، بیس بال، ‏فٹبال ،ٹیبل ٹینس، سائیکلنگ، ٹریک سائیکلنگ، فنسنگ، گالف، واٹرپولو، ہاکی، آرچری، روئنگ کی ‏اجازت ہو گی۔

بیڈمنٹن، شوٹنگ، ماڈرن پینتھالون، اسکائی جمپنگ، کراس کنٹری، اسنوکر اینڈ بلیئرڈ، فٹ بال اور ‏سوئمنگ کی اجازت ہو گی۔

ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ,نام للی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن رکھا

/

ویب ڈیسک ::میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔زچہ اور بچہ دونوں کی طبیعت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز نے بیٹی کو صحت مند بھی قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیری اور میگھن نے اتوار 6 جون کے روز اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے اُس کا نام بھی بتایا۔ ہیری اور میگھن نے لیڈی ڈیانا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی بیٹی کا نام للی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن رکھا ہے جبکہ اُس کو ’للی بیٹ‘ کی عرفیت کے نام سے پکارا جائے گا۔

ہیری اور میگھن نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ ’بیٹی کی پیدائش جمعے کی صبح کینیڈا کے مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر چالیس منٹ پر سانٹا برابارا کوٹیج اسپتال میں ہوئی‘۔

یاد رہے کہ شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے ہیری اور میگھن کے ہاں دو برس قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی شاہی رسومات بھی ادا کی گئی تھیں۔جوڑے نے اپنے بیان میں مشکل وقت میں اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

پاکستان پھر چھا گیا،دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان کی 16 جامعات بھی شامل

//

لندن:ویب ڈیسک ::پاکستان پھر چھا گیا بین الاقوامی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نےدنیا بھر کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان کی 16 یونیورسٹیز  جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2021  کی 500 سے زائد دنیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کی گئی جس میں پاکستان کی جامعات نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔

ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بین الاقوامی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی۔ رواں سال کے دوران ایشیاء کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 16 یونیورسٹیاں بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ایک برس قبل یہ تعداد 12 کے قریب تھی۔

دو جون کو ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی فہرست میں یونیورسٹیز کو تدریس، تحقیق، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی یونیورسٹیز

فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی 100ویں، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 124ویں، کام سیٹس یونیورسٹی 171 ویں نمبر پر رہیں، پاکستان کے حساب سے یہ درجہ بندی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔

دیگر یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی ، ایگریکلچر  یونیورسٹی آف فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (لاہور)، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی (بہاولپور)، پی ایم اے ایس، یونیورسٹی آف سرگودھا،  یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس قائد اعظم یونیورسٹی کو اس کی تدریسی اور ریسرچ کے ماحول کی بنیاد پر ایشیا میں 85 واں نمبر دیا گیا جو کہ گزشتہ برس 79 واں تھا۔

امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی اچھی بات ہے، اس سال پاکستان نے اوسطاً بہتر نتائج حاصل کئے ہیں۔

ابتدائی دس میں سے  4 چین، تین ہانگ کانگ، دو سنگا پور، اور دو جاپان کی جامعات  شامل ہیں۔

Tsinghua University

Peking University

National University of Singapore (singapur)

University of Hong Kong (hong kong)

Nanyang Technological University, Singapore

The University of Tokyo Japan

 Chinese University of Hong Kong

The Hong Kong University of Science and Technology

Seoul National University South korea

Kyoto University Japan

 

پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ ,ویکسین لگوا ئیں، تاکہ دوبارہ نارمل زندگی کی طرف آسکیں ,وزیر اعلیٰ سندھ

//

کراچی: ویب ڈیسک ::سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث معاشی پریشانیوں کا شکار عوام اور تاجروں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بندشیں کھولنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسی نیشن کے ایک اور بلاک کا افتتاح ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کیا اور کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وبا کے باعث لگائی گئی پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم بندشیں کھولنے کی طرف جارہے ہیں، ابھی یہ وبا گئی نہیں ہے یہ موجود ہے،احتیاط جاری رکھنی ہے، یہ وبا ہاتھ سے نکلی تو بڑےبڑے ممالک کی حالت آپ نے دیکھی ہے،لہذا ایس او پیز کو فالو کریں اور حکومت کی مدد کریں۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر عوام سے کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دکان دار بھی ویکسین لگوا ئیں، تاکہ دوبارہ نارمل زندگی کی طرف آسکیں، انہوں نے تاجروں کو کہا کہ حکومت کے سفیر بن کر لوگوں کو کہیں ویکسین لگوائیں، شاپنگ کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ دوکانداروں سے پوچھیں کہ آپ نے کرونا ویکسین لگوائی ہے یا نہیں؟۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ملازمین کو جون میں پہلا ڈوز لگادیں گے، 75فیصد پولیس فورس کے لوگوں کو ویکسینیٹ کرچکے ہیں، حکومت کی طرف سے 90 فیصد فرنٹ لائن ورکرزکو ویکسینیٹ کردیاگیا ہے، اس وقت سندھ میں1 لاکھ سے زائد ایک دن میں ویکسی نیشن کی جارہی ہے، نئے ہال کی وجہ سے ہم یومیہ ویکسی نیشن کو2 لاکھ تک لیکرجائیں گے۔

اس سے قبل وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی عذرا پیچوہو نے بتایا کہ نئے ہال کو تین بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے، 24گھنٹے کے دوران 3شفٹ میں 170 ہیلتھ ورکرز کام کرینگے، گنجائش بڑھنے سے ہفتہ وار40ہزارسےزائد شہریوں کوویکسین لگ سکے گی، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ہر صوبے کیلئے موبائل ویکسی نیشن ٹیم بھی تشکیل دےرہے ہیں، 9123 پر عوام موبائل ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سندھ میں 380ویکسی نیشن سینٹرز ہیں، ان میں سے 115ویکسی نیشن سینٹرزکراچی میں کام کر رہے ہیں، ایکسپو سینٹر کے ویکسی نیشن سینٹر میں ایک نئے ہال کا اضافہ کیا گیا ہے،ویکسی نیشن سینٹر میں اب دو ہالز میں ویکسین لگیں گی۔

اہلیہ کی مداحوں سے اپیل ,لیجنڈری اداکار دلیپ کمار طبیعت ناسازی کے باعث ایک بار پھر اسپتال منتقل

/

ممبئی: ویب ڈیسک ::کئی سالوں سے صحت کے مسائل سے دوچار بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناسازی کے باعث ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو ایک بار پھر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ انہیں گزشتہ دنوں سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔سائرہ بانو نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ جی کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوسکیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط ہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے

وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کے طلبا بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ

////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کے لیے بڑی خبر ہے کہ حکومت نے پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں جماعت کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ پانچویں اور آٹھویں کے طلبا کے امتحانات لیے جائیں گے، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی ہے، پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔

حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا، گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، گزشتہ سال 90 فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے تھے اور بچوں کو نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا تھا۔

عمران خان کی حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، بلاول بھٹو

////

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم کی خودداری کو داؤ پر لگادیا۔

حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کورونا وائرس کی وبا کے دوران مہنگائی کو 4.29 فیصد اور بنگلہ دیش 5.54 فیصد تک قابو کرسکتا ہے تو پاکستان میں یہ شرح 10.9 فیصد کیوں ہے۔

پی ٹی آئی حکومت ملک میں مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی، عمران خان کی حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم کی خوداری کو داؤ پر لگادیا۔

کورنا سے نمٹنے کیلئے بہترین پالیسی بنانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے، شیخ رشید

////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مقدر کے سکندر ہیں جنہیں اتنی نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی۔

اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے خلاف ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں زبردست کام کیا، تمام ہیلتھ ورکز کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کے طبی عملے نے کورونا کے خلاف تاریخ رقم کی، کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز شہادت کے رتبے پر فائز ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں کورنا نے تباہی مچائی، وہاں اسپتالوں میں جگہ نہیں اور بورڈ لگادیئے گئے ہیں کہ آکسیجن اور ویکسین کے لئے نہ آئیں، لیکن پاکستان کے ہر اسپتال اور ویکسینیشن سینٹرز میں آنے والوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، کورنا سے نمٹنے کیلئے بہترین پالیسی بنانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے۔