Daily archive

June 05, 2021

یادداشت ختم کرنے والے مرض سے ہوشیار رہیں مزید پڑھیے

/

ویب ڈیسک ::الزائمر ڈیمنشیا کی ایک قسم ہے جب کہ ڈیمنشیا بیماریوں یا دماغی چوٹ کی وجہ سے یادداشت، سوچ اور طرز عمل پر پڑنے والے منفی اثرات کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔لزائمر ایک دماغی مرض ہے جو عموماً 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں عام ہے، اس مرض میں انسان اپنے آپ سے متعلق تمام چیزوں اور رشتوں کو بھول جاتا ہے، ماہرین کے مطابق الزائمر اموات کی وجہ بننے والی بیماریوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔

ویسے تو الزائمر کا کوئی علاج نہیں، البتہ ایسے علاج موجود ہیں جن سے اس مرض کی شدت کم ہو سکتی ہے، اگرچہ بہت سے لوگوں نے الزائمر کی بیماری کے بارے میں سنا ہوگا لیکن آپ کو اس بارے میں شاید درست معلوم نہ ہو کہ یہ ہے کیا۔ یہاں اس بیماری کے بارے میں کچھ حقائق پیش کیے جاتے ہیں۔

الزائمر کی بیماری ایک دائمی حالت ہے، اس کی علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتی ہیں اور دماغ پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی وجہ سے یادداشت میں سستی آ جاتی ہے۔

کوئی بھی الزائمر کا شکار ہو سکتا ہے، لیکن کچھ لوگ اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اس میں 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں، اور جن کے خاندان میں اس حالت کے حامل افراد ہوتے ہیں۔

الزائمر اور ڈیمنشیا ایک بیماری نہیں ہے بلکہ الزائمر ڈیمنشیا کی ایک قسم ہے، الزائمر ڈیمنشیا کا سب سے عام سبب ہے۔ ماہرین نے الزائمر کی بیماری کی کوئی ایک وجہ کی نشان دہی نہیں کی ہے لیکن انھوں نے خطرے کے کچھ عوامل کی نشان دہی ضرور کی ہے۔

عمر: الزائمر میں مبتلا زیادہ تر افراد کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔

فیملی ہسٹری: اگر آپ کے خاندان کا کوئی فرد اس بیماری میں مبتلا ہے تو آپ کو بھی الزائمر ہونے کا امکان ہے۔

وراثت: کچھ جینز الزائمر سے جڑے ہوئے ہیں۔

الزائمرز کی بیماری کی علامات

اس بیماری کا شکار افراد کو وقتاً فوقتاً بھولنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن الزائمر میں مبتلا کچھ افراد میں مستقل طور پر کچھ ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خراب ہوتی جاتی ہیں:

روز مرہ کی سرگرمیوں پر اثر، جیسے وعدوں کو یاد رکھنے کی اہلیت

روزمرہ کے کاموں میں پریشانی

مسائل حل کرنے میں مشکلات

بولنے یا لکھنے میں دشواری

اوقات یا مقامات کے بارے میں الجھن محسوس کرنا

مزاج اور شخصیت میں بدلاؤ

دوستوں، کنبہ اور برادری سے دست برداری

Testing brain pacemakers to zap Alzheimer's damage (Update)

 

. ای سگریٹ ، عام سگریٹ کے مقابلے میں دس گناہ زیادہ خطرناک ڈاکٹروں کا انکشاف

/

ویب ڈیسک ::الیکٹرانک سگریٹ عام سگریٹ کے مقابلے میں دس گنا خطرناک ہے، تاہم اس کے بارے میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اس سے روایتی تمباکو نوشی کو ترک کیا جاسکتا ہے، کیا واقعی ایسا ہے؟ جانئے شاہ سعود یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر کی اہم گفتگو۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے الیکٹرانک سگریٹ کو نوجوانوں کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے نمائندے سے گفتگو میں شاہ سعود یونیورسٹی میں سینے اور نظام تنفس کے امراض کے ماہر پروفیس ڈاکٹر احمد سالم نے بتایا کہ اس وقت تقریباً پانچ ہزار قسم کے ای سگریٹس رائج ہیں جبکہ ای سگریٹس کے سات ہزار سے زیادہ فلیورز بھی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

ڈاکٹر احمد سالم نے بتایا کہ ای سگریٹ تیار کرنے والے اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کو یہ کہہ کر پیش کررہے ہیں کہ ان کے استعمال کا کوئی نقصان نہیں، ان کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ای سگریٹ سے روایتی سگریٹ کی لت سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر احمد سالم نے توجہ دلائی کہ ای سگریٹ کے بارے میں یہ دعویٰ کہ اس کے استعمال سے روایتی سگریٹ ترک کرنے میں مدد ملتی ہے غلط ہے، کیونکہ ’اس حوالے سے کوئی علمی دلیل اس کے حق میں نہیں، جو لوگ یہ دعوے کرتے ہیں کہ وہ مشاہدے پر مبنی مطالعات کے بل پر اس قسم کی باتیں کررہے ہیں۔ اصل مقصد ای سگریٹ کو رائج کرکے بس پیسے کمانا ہے۔

شاہ سعود یونیورسٹی میں سینے اور نظام تنفس کے امراض کے ماہر پروفیس ڈاکٹر احمد سالم نے بتایا کہ آسٹریلیا میں میڈیکل ریسرچ اینڈ نیشنل ہیلتھ کونسل اور عالمی ادارہ صحت کا متفقہ خیال ہے کہ ای سگریٹ استعمال کرنے والے تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہوجاتے ہیں وجہ یہ ہے کہ نکوٹین سے خالی ای سگریٹ نوشی اور اس میں موجود مصنوعی فلیورز سے دل اور تنفس کے نظام پر برا اثر پڑتا ہے

اور ان سے مضر صحت زہریلے مادے پیدا ہونے لگتے ہیں جبکہ روایتی سگریٹ نوشی کے جو نقصانات ہیں ویسے ہی ای سگریٹ سے بھی نقصانات ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان کے طبی ماہرین کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ عام سگریٹ کے مقابلے میں دس گناہ زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اس میں شامل کارسینوجن نامی مادہ عام سگریٹ کے مقابلے میں دس گناہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ سرطان جیسے موذی مرض کو انسانی جسم میں پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

. فواد خان اب ہالی وڈ سیریز” مس مارول ” کا حصہ بننےجا رہے ہیں

/

کراچی : پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی ہالی وڈ کی ڈزنی سیریز میں شامل ہونے کی خبریں زیرگردش ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ سائنس فکشن سپر ہیرو فلمیں بنانے والے ادارے ماورل اسٹوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز ” مس مارول” کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی شمولیت کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارےرپورٹر ہارون رشید نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر   انکشاف کیا ہے  کہ پاکستانی اداکار فواد خان  کو مس مارول کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، جس میں وہ مسلمان لڑکے کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ اس شو کے آفیشل آئی ایم بی ڈی پیج پر کاسٹ کی فہرست میں فواد خان کا نام درج ہے۔فواد خان کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور نمرہ بُچہ بھی سیر یز میں نظر آئیں گے۔سیریز کی ہدایت کاری کے فرائض    پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے، بھارتی ہدایتکارہ میرامینن  ، بلال فلاح اور عادل العربی   سرانجام دیں گے ۔ ٹی وی سیریز اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈرنی پلس پر رواں سال کے آخر میں پیش کی جائے گی۔

سبزچائے کررونا کے مرض میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ نئی تحقیق

/

لندن:  کررونا نے دنیا کو ایک نہ ختم ہونے والی  مصیبت میں ڈال دیا ہے  اور دنیا کے کئی ممالک اب بھی کووڈ 19 مرض کے چنگل میں ہیں اور اب ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبزچائے اس مرض میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے

۔یہ تحقیق اس بار برطانیہ کی سوانسی یونیورسٹی میں کی گئ  ہے۔ اسی طرح کورونا کے مریض اگر سبزچائے استعمال کریں تو اس سے دوا کی تاثیر بھی بڑھ سکتی ہے۔ پہلے یہ تحقیق ڈاکٹر سریش موہن کمار نے بھارت میں کی تھی۔ اس کے بعد وہ برطانیہ آئے اور وہاں بھی اپنی تحقیق کو جاری رکھا۔وہ کہتے ہیں کہ سبزچائے قدرت کے کارخانے کی قدیم ترین ادویہ میں سے ایک ہے اور اس پر تحقیق کی ضرورت تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ سبزچائے میں حیرت انگیز مرکبات پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک گیلوکیٹے چِن ہے جو نہ صرف کورونا وبا کے حملے سے بچاتا ہے بلکہ کووڈ 19 کے مریضوں کو بھی تیزی سے شفایاب کرتا ہے۔اگرچہ اس کے محدود پیمانے پر تجربات کئے گئے ہیں لیکن ماہرین اب اس پر تفصیلی غور کررہے ہیں۔

Green tea and some fruit juices inhibit SARS-CoV-2 in vitro

Amazon has announced that amidst the new safety policy, its Ring unit

Web Desk :: The world’s most popular technology company Amazon has announced that amidst the new safety policy, its Ring unit will require police and fire departments to request Amazon’s Ring home surveillance videos via public posts on its community safety app, called Neighbors.

 

 

اپوزیشن تنکوں کی طرح بکھری ہوئی ہے، فواد چوہدری

/

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی میں طلاق ہوگئی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کے باعث پاکستان جس گرداب میں پھنسا تھا اب اس سے باہر آ گیا ہے، شہبازشریف اور مریم نواز کا جھگڑا ختم ہو تو ن لیگ فیصلہ کرے کہ اس کی پالیسی کیا ہے، اسی طرح بلاول بھٹو اور ادی فریال تالپور کی پالیسیاں آپس میں جڑیں تو پھر فیصلہ کریں گے پیپلز پارٹی کی پالیسی کیا ہے۔جب یہ دونوں واضح ہوجائیں گے تو فضل الرحمان کو پتہ چلے گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اپوزیشن تنکوں کی طرح بکھری ہوئی ہے لیکن پھر بھی ہم حزب اختلاف کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں، الیکشن اور عدالتی اصلاحات جیسے معاملات پر اپوزیشن کا بہت اہم کردار ہے، اور اسے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔
فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ن لیگ پیپلز پارٹی کے حوالے کر دی تھی وہ تو بعد میں طلاق ہو گئی، ورنہ تو دونوں بیاہ کے ایک دوسرے کے گھر چلے گئے تھے اور وٹہ سٹہ ہوگیا تھا، لیکن بات بنی نہیں دلہن ناراض ہو کے واپس چلی گئی ، ہم تو چاہتے تھے کہ یہ شادی چلتی رہے لیکن لگتا ہے مولانا کے چھوارے اتنے تگڑے نہیں تھے کہ یہ شادی برقرار رہتی، انہیں اپنا کندھا دوبارہ پیش کرنا پڑے گا، مولانا اپنا اصل کام نکاح وغیرہ کروایا کریں سیاست ان کا کام نہیں ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے بجٹ میں حمایت کا یقین دلایا ہے، بجٹ میں عام آدمی کے لیے ریلیف ہو گا اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات کی پالیسی کے حوالے سے فیصلے حکومت نے کرنے ہیں، الیکشن کمیشن کا کام ان فیصلوں پر عملدرآمد کرنا ہے، الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو استعمال کرنے پر زور دیں گے۔

.جو رشتہ دل سے جڑا ہو اسکو عمروں سے فرق نہیں پڑتا جیاعلیٰ

/

ویب ڈیسدک ::جو رشتہ دل سے جڑا ہو اسکو عمر سے فرق نہیں پڑتا  ایسا کہنا ہے جیا علیٰ کا  جوحال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ جیا علی نے اپنے شوہر کے حوالے سے کچھ حقائق بتائے ہیں۔

نوبیاہتا جوڑے نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا جس میں جیا علی نے کہا کہ ان کی عمران سے دوستی فیس بک کے ذریعے ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ’میری عمران سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ کراچی خاص طور پر میرے گھر رشتہ لے کر آئے، وہ انتہائی سچے ہیں جس کی وجہ سے یہ مجھے پسند آئے‘۔ جب کہ عمران کا جیا کی خصوصیات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ان میں کوئی بناوٹ نہیں ہے، ان کا ظاہر اور باطن دونوں ایک جیسا ہے۔جیا علی کا مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘میری عمر 48 برس ہے اور عمران سے 5 سال بڑی ہوں جس سے ان کی فیملی یا ان کو کوئی مسئلہ نہیں، تو برائے مہربانی آپ بھی اسے کسی قسم کا مسئلہ مت بنائیے گا، عمر میں کچھ نہیں رکھا، میں نے دیر سے شادی کی اور میں یہ فخریہ کہہ سکتی ہوں کیونکہ کسی کتاب میں ایسا نہیں لکھا کہ آپ نے 16 سال کی عمر میں شادی کرنی ہے یا آپ 60 سال کی عمر میں شادی نہیں کرسکتے’۔دوسری جانب عمران ادریس نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ سے جلد ہی پاکستان شفٹ ہوجائیں گے، ان کی والدہ کی طبعیت ناساز ہے۔خیال رہے کہ جیا علی نے مئی کے اختتام پر بزنس مین، کرکٹ کوچ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران ادریس سے چھوٹی سی تقریب میں لاہور میں شادی کی۔ اداکارہ کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Netizens turn merciless over Jia Ali's marriage: 'I first thought HE was her father-in-law'Jia Ali's Biography | Portfolio | Images | Photos | HD Pictures 2021

نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرقانون کے مطابق عمل پیرا ہے، جاوید اقبال

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف وائٹ کالرکرائمزکے میگا کرپشن مقدمات کوانجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں خواجہ سعد رفیق سابق وفاقی وزیربرائے ریلوے، پاکستان ریلویز کے افسران اور دیگر، مظفر علی رانجھا، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، نورالامین مینگل سابق ڈی سی او فیصل آباد، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے افسران ، سٹی ڈسٹرکٹ حکومت فیصل آباد کے افسران ، میسرز یڈ کے بی ریلائیبل اور دیگر، چوہدری شیر علی سابق مئیر /سابق رکن قومی اسمبلی فیصل آباد، محمد امین چوہدری سابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، میاں انجم محمد سلیم، محمد سلیمان، عمران شیر علی، ایف ڈی اے کے افسران اور دیگر، خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان کے افسران ،چیف سیکرٹری پنجاب اور پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن وہاڑی کے افسران،سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحیم یار خان کے افسران، یونائیٹڈ ایتھانول انڈسٹریز صادق آباد کی انتظامیہ اور دیگر،آفیسرزسی اینڈ ڈبلیو، ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ملتان کے افسران اور دیگر، مہرارشاد احمد خان رکن قومی اسمبلی اور دیگرکے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 10 انکوائریزکی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منشا گروپ اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔اجلاس میں محمد یاسین سابق تحصیل ناظم، غزالہ شاہین دختر محمد یاسین، سابق رکن صوبائی اسمبلی، غلام مرتضی، اعظم سہیل اور دیگرکے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر اور ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں حافظ محمد طارق جاوید میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ریٹائرڈ)ڈی ایچ کیو بہاولپور اور دیگر کے خلاف انکوائری اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھیجنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں نذیر احمد لنگاہ، ریٹائرڈ جج ملتان اور دیگر، حافظ اللہ دتہ کاشف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے خلاف انکوائری رجسٹرار لاہورہائی کورٹ کو بھیجنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں محمد اسلام اسلم سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب،چولستاں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے سینئرممبربورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھیجنے کی منظوری دی۔اجلاس میں سہیل ظفررکن صوبائی اسمبلی پنجاب، رضوان ظفر سابق ٹان ناظم گجرانوالا اور دیگر،ملک غضنفرعباس چیمہ، رکن صوبائی اسمبلی، محمد شیرچیمہ، ریونیوڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرقانون کے مطابق عمل پیرا ہے، نیب نے 2020 میں 323 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پرجب کہ اپنے قیام سے اب تک814 ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمدکئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ، بڑی مچھلیوں کے خلاف وائٹ کالر کرائمز کے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اورکرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔