Daily archive

June 04, 2021

میں نے الیکٹرومیگنیٹک ویکسین لگوالی ، چمچ بھی چپک رہا ہے اور بلب بھی جل رہا ہے۔‘ایاز سمو

/

کراچی: ویب ڈیسک ::شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار ایاز سمو نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام شیئر کردیا۔

مزاحیہ اداکار ایاز سمو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر کورونا ویکسین لگواتے وقت کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں ان کی شرٹ پر ’چمچ‘ اور ’بلب‘ لگا ہوا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’جی! میں نے الیکٹرومیگنیٹک ویکسین لگوالی ہے، چمچ بھی چپک رہا ہے اور بلب بھی جل رہا ہے۔‘

ایاز سمو نے کہا کہ ’مذاق سے ہٹ کر، میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں کیونکہ یہ اب ہمارا قومی فریضہ بن چکا ہے، میں نے اپنا کام کرلیا، اب آپ کو اپنا فرض ادا کرنا ہے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بہت مزہ آرہا ہے، دل گارڈن گارڈن سا ہوگیا ہے

 

۔

۔

 

 

 

پی ٹٰی اے نے  شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی

//

اسلام آباد:ویب ڈیسک :: پی ٹٰی اے نے  شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری یا گمشدہ موبائل گھر بیٹھے بلاک کرنے کا نیا سسٹم متعارف کرادیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی یا چوری و گمشدہ موبائل چوری کی روک تھام کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد غیر قانونی یا چوری شدہ موبائل کے استعمال و خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے تاکہ تمام شہریوں کے اسمارٹ فون یا موبائل محفوظ رہ سکیں۔

 پی ٹی اے کی جانب سے ایک روز قبل موبائل بلاک کرنے کے نئے سسٹم کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت صارف کو کہیں جانے یا فون کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ گھر بیٹھے ہی اپنا گمشدہ یا چوری شدہ موبائل بند کروا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے  گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فون کوبلاک کرنے کے لیے  نیا اور خودکار لاسٹ اینڈ سٹولن ڈیوائس سسٹم (ایل ایس ڈی ایس) متعارف کروایا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک لنک فراہم کیا ہے۔ شکایت کنندہ کو  اپنا پورا نام، شناختی کارڈ، رابطہ نمبر اور شہر کی تفصیلات لازمی فراہم کرنا ہوں گی جبکہ ای میل اور پوسٹل ایڈریس فراہم کرنے کا اضافی اختیار شکایت کنندہ کا ہوگا۔

علاوہ ازیں اُسے اس فارم کے ذریعے بتانا ہوگا کہ آیا اُس کا موبائل چوری ہوا یا ڈی آئی آر بی ایس کے تحت بلاک ہے۔ صارف اس فارم کو پُر کر کے دیگر معاملات و مسائل کے حوالے سے بھی شکایت درج کراسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کسی بھی درخواست کا فیصلہ چوبیس گھنٹے کے اندر کردیا جائے گا اور ضرورت پڑھنے پر نمائندہ شکایت کنندہ سے رابطہ بھی کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کیلئے بھارت کو ‏مشروط پیشکش کر دی

//

ویب ڈیسک ::غیر ملکی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کیلئے بھارت کو ‏مشروط پیشکش کر دی ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ‏کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق اقدامات کی واپسی کا ‏روڈمیپ دے تو دہلی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام عالمی قوانین اور یواین قرارداد کیخلاف ہیں ‏اگر بھارت اقدامات واپس لینےکاطریقہ کار وضع کر دے تو بات چیت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے ریڈلائن کراس کی، ‏مذاکرات کیلئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی پرانی پوزیشن پرجانا ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورمز میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا اور واضح ‏کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں ‏گے اور نہ ہی تعلقات نارمل ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمیشہ مہذب اور کھلے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، خطےمیں ‏غربت کے خاتمے کیلئے باہمی تجارت ہی بہترین ذریعہ ہے۔

اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر کے ساتھ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرلی

/

ویب ڈیسک :: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم نے اپنی زندگی کی نئی شروعات  کرلی ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ یامی گوتم بھارتی مصنف، ہدایت کار اور نغمہ نگار ادتیہ دھر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی روشنی میں محبت کرنا سیکھی ہے، ہمارے گھر والوں کی دعاؤں کے ساتھ آج ہم دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

یامی گوتم نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں صرف قریبی عزیز اور گھر والے موجود تھے، محبت اور دوستی کے نئے سفر میں ہم دونوں آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے متلاشی ہیٰں

یامی اور ادتیہ کی شادی پر بالی ووڈ میں خوشگوار حیرت کا اظہار کیا گیا کیونکہ دونوں کی جانب سے شادی کے ارادے کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے یامی اور ادتیہ کو مبارک باد دی اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جن میں اداکارہ دیا مرزا، بھومی پنڈیکر، وکرانت میسی اور جیکولین فرنینڈز شامل ہیں

 

Actress Yami Gautam gets married to Aditya | Telugu Cinema

ویکسین لگوانے کی تصویر سوشل میڈیا پر لازمی شیئر کرنی ہے تاکہ ویکسین اثر کرے۔

/

ویب ڈیسک ::کورونا ویکسین لگواتے وقت مرد و خواتین حضرات کی تکلیف سے ’رونے‘ یا ’چیخ اٹھنے‘ کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ حرا مانی کی ویکسین لگواتے وقت درد کی وجہ سے ’چیخنے‘ کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو سب سے پہلے حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا، جس کے بعد ان کی ویڈیو کو دوسرے افراد نے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیا۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور عام شخصیات کی طرح شوبز شخصیات بھی ویکسین لگوانے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔

 

https://www.instagram.com/tv/CPphEaUHNAb/?utm_source=ig_embed&ig_rid=7f775513-4290-4f72-9436-65944f10f656

کچھ شہر کے لوگ بھی ظالم تھے کچھ ہمیں بھی شوق تھا مرنے کا۔صبا قمر

/

ویب ڈیسک ::پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے کیپشن میں ایک شعر لکھا ہے۔
صبا قمر نے لکھا کہ کچھ شہر کے لوگ بھی ظالم تھے کچھ ہمیں بھی شوق تھا مرنے کا۔
اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اداکارہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

 

 

 

 

سرکاری ملازمین کی جلدریٹائرمنٹ پر پابندی کا فیصلہ

/

ویب ڈیسک ::سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں سندھ کابینہ نے پینشن اصلاحات کی اصولی منظوری دیدی ہے۔

پینشن اصلاحات کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی ہوگی، ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25 سال سروس اور 55 سال عمر لازمی ہوگی۔

سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پینشن آخری لی گئی تنخواہ کے بجائے 3 سالوں کی اوسطاً تنخواہ کے حساب سے لگائی جائے گی، اس سے حکومت پر 348.8 بلین اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اگر یہ پینشن اصلاحات نہیں کی گئیں تو صوبے کا پینشن بل سیلری بل سے بڑھ جائے گا۔روپے کا بوجھ کم ہو جائے گا۔

فیملی پینشن فوری طور پر فیملی ممبران پر محدود ہوجائے گی جس میں بیٹے کی عمر 21 سال تک ہوگی۔

سندھ کابینہ کے مطابق اصلاح شدہ پینشن اسکیم کا اطلاق اب سے نئی بھرتی کیے جانے والے ملازمیں پر ہوگا۔

‏کرپشن کے خاتمے کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، چیئرمین نیب کا عزم

/

ویب ڈیسک ::چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ‏کرپشن کے باعث لوگ غربت کا شکار ہو رہے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ پاکستان بھر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اقوام متحدہ میں کرپشن پر خصوصی سیشن سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سےغریب ممالک کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک سے سالانہ کھربوں ڈالرز منتقل ہوجاتے ہیں اور تقریباً7 کھرب ڈالرامیر ممالک میں چھپائے جاتے ہیں جس کے باعث لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ‏عالمی سطح پر انسداد بدعنوانی کے لئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ہر ایک کو بنیادی ضروریات میسر ہوسکیں۔

دور حاضر کی جنگ میں ایئرپاورعسکری قوت کا ایک مؤثرعنصر بن چکی، سربراہ پاک فضائیہ

/

اسلام آباد :: سربراہ پاک فضائیہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، ترجمان کے مطابق ایئر چیف نے گفتگو میں کہا کہ دور حاضر کی جنگ میں ایئرپاورعسکری قوت کا ایک مؤثرعنصر بن چکی ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورہ پر خطاب میں کہا، پاک فضائیہ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے۔ آپریشنل منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ملک اور اس کے شہریوں کا دفاع ہمارا اولین فریضہ ہے، ملکی سلامتی کودرپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

دور حاضر کی جنگ میں ایئرپاورعسکری قوت کا ایک مؤثرعنصر بن چکی، سربراہ پاک فضائیہ