Daily archive

June 03, 2021

اللہ اللہ کرکے بالا آخر آگیا وہ لمحہ جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار تھا

/

دبئی:  ویب ڈیسک ::اللہ اللہ کرکے بالا آخر آگیا وہ لمحہ جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار تھا، پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کی فضا اپنے اختتام کو پہنچی، سیزن کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کےبقیہ میچز کا آغاز نو جون سےابوظبی میں ہوگا۔

پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کےدرمیان ہوگا، چیمپئن ٹیم کراچی کنگز اپنا پہلا میچ دس جون کو ملتان سلطانز سےکھیلےگی، چودہ جون کو کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی، پندرہ جون کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی ،سترہ جون کو کراچی کنگز لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔

لیگ میں چھ ڈبل ہیڈرز شامل ہیں ، پہلا ڈبل ہیڈر11جون کو ہوگا، دوسرا ڈبل ہیڈر14، تیسرا15 ، چوتھا 17 ،پانچواں 18 جون کو ہوگا۔

ایونٹ کا کوالیفائر اور پہلا ایلمنیٹر21جون کوکھیلاجائےگا، دوسرا ایلمنیٹر22جون کوہوگا جبکہ پی ایس ایل سیزن کا فائنل 24جون کو کھیلا جائے گا۔

 

https://www.geo.tv/latest/353323-psl-2021-heres-the-schedule-of-lahore-qalandars-abu-dhabi-matches

No description available.

 

ویری فیکیشن , ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’بلیوٹِک‘ کیسےحاصل کریں مزید پڑھیئے

/

سلیکان و یلی: جعلی اور من گھڑت خبروں کے تدارک کےلیے ٹوئٹر فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے مشہور و معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کے لیے ویری فیکیشن کا عمل شروع کیا تھا، جس کی بدولت صارفین حقیقی اور غیر حقیقی ٹوئٹس/ خبرمیں فرق دیکھ سکتے ہیں۔

دنیا بھر کی سیلے بریٹیز خصوصا سیاست دان لمبے چوڑے بیانات کے بجائے ٹوئٹس کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹس کی تصدیق کے بعد ایک’بلیو ٹک‘ عطا کردیا ہے جو کہ ان کے نام کے فورا بعد دکھائی دیتا ہے۔

ٹوئٹر نے اکاؤنٹس کے تصدیقی عمل کو چند سال قبل بند کردیا تھا تاہم اب اس کا دوبارہ آغاز کردیا گیاہے۔ ٹوئٹر’بلیو ٹک‘ کے لیے درخواست دینے سے پہلے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

ویری فیکیشن کا عمل شروع کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کا اکاؤنٹ اصلی، مشہور و معتبراورایکٹو ہونا چاہیئے۔ اس مقصد کے لیے ٹوئٹر نے 6 کیٹیگری وضح کی ہیں، اور بلیو ٹک کے لیے آپ کے اکاؤنٹ کا ان میں سے کسی ایک کیٹیگری میں ہونا ضروری ہے۔

1۔ حکومت

2۔ کمپنیز، برانڈز اور این جی اوز( غیر سرکاری تنظیم)

3۔صحافتی ادارے اور صحافی

4۔انٹر ٹینمینٹ

5۔ اسپورٹس اور ای اسپورٹس ( آن لائن گیمز وغیرہ)

6۔ ایکٹویسٹ، منتظمین اور دیگر با اثر افراد

ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویری فیکیشن کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔ 

1۔ ٹوئٹر ویب سائٹ کھولیں اور More  ‘….’   کے آئیکون پر کلک کریں

2۔ سیٹنگز اور پرائیویسی پر جائیں

3۔ اب، اپنے اکاؤنٹ میں جائیں اور اکاؤنٹ انفارمیشن کو اسکرول کریں

4۔ ویری فیکیشن ریکویسٹ پر کلک کریں اور پھر اسٹارٹ ریکویسٹ پر کلک کریں۔

5۔ اپنی ریکویسٹ سبمٹ کریں اور اس وقت تک انتیظار کریں جب تک ٹوئٹر آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق نہیں کردیتا۔ اگر ٹوئٹر نے آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کردی تو پھر آپ کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ’بلیو ٹک‘ نظر آنا شروع ہوجائے گا

کراچی والے دل تھام لیں

//

اسلام آباد : کراچی والے دل تھام لیں کے الیکٹرک نے نیپرا کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ، کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ، کے الیکٹرک نے نیپرا کو جنوری سے مارچ کی ایڈجسمنٹ کے تحت درخواست دی۔

اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے ، جنوری 2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی 1روپے 97 پیسے مہنگی کرنے ، فروری2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی 2 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ے الیکٹرک نے مارچ2021کی ایڈجسٹمنٹ کیلئےبجلی قیمت میں1روپے49پیسےفی یونٹ اضافے ، اپریل2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔

، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت ہوگی

رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران آئی سی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ کی برآمدات میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے ، عبد الرزاق داؤد

/

اسلام آباد۔: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران آئی سی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ کی برآمدات میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 سے اپریل 2012 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبہ کی برآمدات 46 فیصد اضافے کے ساتھ 1.70 بلین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.17 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپریل 2021 کے دوران مذکورہ شعبوں کی برآمدات 66 فیصد اضافے کے ساتھ 196 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 118 ملین ڈالر تھیں، انہوں نے بتایا کے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آئی سی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ کی برآمدات 2 ارب ڈالر کے قریب ہوں گی ۔انہوں نے ٹیلی کام شعبہ کے برآمد کنندگان کو یقین دلایا کے وزارت تجارت ان سے ہر ممکن تعاون کرے گی

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا ایک اور بڑا اعلان

//

نیویارک:ویب ڈیسک :: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اعلیٰ درجے کا ایٹمی ری ایکٹر پلانٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست وائیومنگ کے گورنر نے بدھ کو بتایا کہ بل گیٹس کی ایٹمی ری ایکٹر کمپنی ٹیراپاور اور پیسفی کارپ نے مشترکہ طور پر اپنے پہلے نیٹریم ری ایکٹر منصوبے کی تعمیر کے لیے وائیومنگ کا انتخاب کر لیا ہے، یہ پلانٹ کوئلے کے ایک ریٹائرڈ پلانٹ پر بنایا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیرا پاور ایل ایل سی اور پیسفی کارپ سال کے آخر تک نیٹریم ری ایکٹر پلانٹ کی سائٹ کا اعلان کر دیں گے، ریاست وائیومنگ کے گورنر مارک گورڈن نے اس منصوبے کے بارے میں کہا کہ کوئلے کا استعمال ختم کرنے کے لیے یہ سب سے تیز اور شفاف طریقہ ہے۔

امریکا کی بیش تر ریاستیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والے مواد کے اخراج میں کمی لانے کی کوشش کر رہی ہیں، جب کہ وائیومنگ کا شمار سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرنے والی امریکی ریاستوں میں ہوتا ہے۔

ٹیرا پاور کمپنی نے گزشتہ برس کہا تھا کہ نیٹریم ری ایکٹر پلانٹ کی تعمیر پر ایک ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، تاہم اس منصوبے کے ذریعے 500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، امریکی محکمہ توانائی نے ٹیرا پاور کو گزشتہ برس نیٹریم ٹیکنالوجی کے لیے 80 ملین ڈالر کی رقم بھی دی تھی۔

ٹیرا پاور کے صدر کرس لیوسک کے مطابق پلانٹ کے بننے میں تقریباً 7 سال کا عرصہ لگے گا، اور اس کی وجہ سے جوہری فضلے کی مقدار میں کمی آئے گی، دوسری طرف جوہری توانائی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عام ری ایکٹرز کے مقابلے میں اعلیٰ درجے کے ری ایکٹرز زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، کیوں کہ ان میں استعمال ہونے والے ایندھن کی زیادہ رفتار پر افزودگی کی جاتی ہے، جو شدت پسندوں کا نشانہ بن سکتی ہےخیال رہے کہ عام ری ایکٹرز کے مقابلے میں اعلیٰ درجے کے چھوٹے ری ایکٹرز کو چلانے کے لیے مختلف قسم کے ایندھنوں کا استعمال کیا جاتا ہے، ہوا اور شمسی توانائی کی طرح اعلیٰ درجے کے چھوٹے ری ایکٹرز کا شمار بھی ایسی ٹیکنالوجی میں ہوتا ہے، جس کے استعمال میں کاربن کے اخراج کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے جسم میں پانی کی مقدار کا برقرار رہنا نہایت ضروری ہے ۔غذائی ماہرین

/

ویب ڈیسک ::ملک بھر میں گرمی کی شدّت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے جسم میں پانی کی مقدار کا برقرار رہنا نہایت ضروری ہے، سال کے گرم مہینوں کے آتے ہی تیز دھوپ، تپتی دوپہر، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم کے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی کے سبب دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے چند ایسے مشروبات مندرجہ ذیل ہیں جن کے استعمال سے شدید گرمی کے دوران بھی خود کو تروتازہ اور توانا رکھا جا سکتا ہے۔  طبی ماہرین کے مطابق جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ہر انسان کو خواہ بچہ ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت گرمیوں کے آغاز سے ہی سادہ پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیے، اس دوران زیادہ میٹھے اور پروسیسڈ، ڈبے کے مشروبات سے پرہیز کریں۔

 گرمیوں میں لسی کا استعمال بھی لُو اور ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، لسی تاثیر میں ٹھنڈی اور ذود و ہضم مشروب ہے، دہی اور دودھ کی مدد سے میٹھی یا نمکین لسی بنا کر باہر سے آنے والے ہر فرد کو پیش کریں اور بچوں کو بھی وقتاً فوقتاً پلائیں۔

گرمیوں کے موسم میں لیموں پانی کا استعمال بھی بے حد مفید ہے لیموں پانی کے ساتھ استعمال سے جسم نا صرف ہیٹ اسٹروک سے بچ جاتا ہے بلکہ گلوکوز کا لیول بھی برقرار رہتا ہے، گرمیوں میں روزانہ 2 گلاس لیموں پانی کا استعمال لازمی کریں۔

 گرمیوں میں روزانہ دن میں 2 سے 3 مرتبہ ناریل پانی پینا چاہیے، اس سے نا صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ بھرپور مقدار میں وٹامنز اور منرلز بھی حاصل ہوتے ہیں ناریل پانی میں کینسر کے خلاف لڑنے اور بڑھتی عمر کے اثرات روکنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

 موسمی پھل کیری کے شربت کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے گرمیوں کے موسم میں کیری کا شربت جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے، کیری میں موجود اجزا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں گرمیوں میں کیری کا استعمال بطور سلاد یا اس کی چٹنیاں بنا کر بھی کیا جاتا ہے

کچی لسی نہایت مفید مشروب ہے، کچی لسی بنانے کے لیے ایک کپ دودھ کو ڈیڑھ یا دو لیٹر پانی میں شامل کریں اور ہلکا نمک شامل کر کے سارا دن اس مشروب کو پیئں، لو اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

سونیا حسین کے نئے برائیڈل شوٹ نےدُنیا بھر میں دھوم مچادی

/

کراچی: ویب ڈیسک ::معروف اداکارہ سونیا حسین کے نئے برائیڈل شوٹ نےدُنیا بھر میں دھوم مچادی .سونیا حسین نے برائیڈل شوٹ میں اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تو مداحوں نے انہیں بہت سراہا، صارفین نے انہیں بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشابہہ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، تصاویر برائیڈل شوٹ کی ہیں۔صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے ان کی تصاویر پر کمنٹ کیا اور انہیں مادھوری کے مشابہہ قرار دیا۔یاد رہے کہ سونیا حسین نے 2011 سے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔تصاویر میں سونیا حسین نیلے اور سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں، انہوں نے تصویر کے کیپشن میں ایک شعر لکھتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر ہیں۔سونیا کی تصاویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا، صارفین نے توجہ دلائی کہ بعض تصاویر میں وہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشابہہ لگ رہی ہیں۔

Image

Image

Image

اداکاری کا شوق ٹک ٹاک نے پورا کیا،، جنت مرزا

کراچی:جدت ویب ڈیسک: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری کا بچپن سے شوق تھا اور ٹک ٹاک نے ان کا یہ شوق پورا کیا۔
ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا لوگ ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں اور ان میں اداکاری کی صلاحیت خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے جو لوگوں کو پسند آتا ہے۔ جنت مرزا نے مزید کہا ان کا خیال ہے کہ خوبصورتی سے ہٹ کر لوگوں کو ان کا ٹیلنٹ زیادہ پسند آتاہے، ان کی اداکاری پسند آتی ہے ورنہ خوبصورت تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن جس میں ٹیلنٹ ہوتا ہے وہی سامنے آتا ہے۔جنت مرزا کا نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اداکاری سے متعلق کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ بچپن میں وہ واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھیں اور اکثر اداکاری میں اتنا کھوجاتی تھیں کہ اداکاری کرتے کرتے رونا شروع ہوجاتی تھیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا بچپن میں انہیں اداکاری کا شوق ہوا جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا۔ جب ٹک ٹاک آیا تو انہوں نے وہاں ویڈیوز بناکر ڈالنی شروع کردیں اور وہ ویڈیوز آہستہ آہستہ لوگوں کو اتنی پسند آنی شروع ہوگئیں کہ آج وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں۔جنت مرزا نے اپنی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جہاں تک خوبصورتی کا تعلق ہے میری والدہ پٹھان ہیں اور یہ خوبصورتی مجھے میری والدہ سے وراثت میں ملی ہے۔ ٹک ٹاک سے آمدنی ہوتی ہے یا نہیں اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا ایمانداری سے کہوں تو کمائی کا شوق مجھے کبھی بھی نہیں تھا بس مجھے یہ خواہش تھی کہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے لہذا میں اسے دنیا کو دکھاں۔ ہاں لیکن ٹک ٹاک سے پیسے ملتے ہیں مختلف برانڈز کے ذریعے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا معروف پاکستانی ہدایت کار سید نور کی فلم میں کام کررہی ہیں تاہم فلم کی تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

ائیر پورٹ پر طیارہ الٹ گیا

//
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ائیر پورٹ پر تیز ہوا، آندھی اور بارش کے دوران تربیتی طیارہ الٹ گیا جبکہ ائیرپورٹ کا ایک دروازہ اور 2 کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ رات گئے تیز ہوا اور بارش سے الٹ گیا جس کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا۔

طیارے کو نقصان حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پہنچا۔ جہاز الٹنے کے باعث اس کے ٹیل ونگز اور ایک پر کو نقصان پہنچا۔ انجینئرز نے جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کردیا۔

دوسری جانب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر بارش سے ایمیگریشن ہال کی چھت ٹپک پڑی اور تیز ہواؤں سے چھت کی سیلنگ بھی نیچے گر گئی۔تیز ہواؤں کے باعث ائیرپورٹ کا ایک دورازہ اور 2 کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی اسلام آباد ائیر پورٹ کو بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا لیکن اس کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی