Daily archive

June 02, 2021

Health Benefits Of Eating Mangoes

Web Desk ::The “king of all fruits”  Mango is one of the traditional and must-have fruits of Pakistan and as the peak of summer has arrived, Here are all the good reasons you should cool down your summers with mangoes.

Mangoes Are Good For Diabetic Patient

Mangoes are good for all whether a person is overweight or diabetic as they deliver sustained without spiking the blood sugar level. It is also a cholesterol-free fruit and the level of vitamins and minerals is very high in mangoes.

Mangoes For PCOD And Infertility

Mangoes are rich in Vitamin b6 which is good for PCOD and infertility. Mangoes help to regulate our hormones and reduce PMS. Mangoes are also called ‘love fruit’ as it is good for sexual health. According to nutritionists, mangoes are very rich in nutrition and it has numerous health benefits.

Mangoes For Healthy Skin

When it comes to skin, mangoes are the skin’s best friend as they contain prebiotics, fibers, and vitamin A which is beneficial for skin problems and anti-aging and also for digestion.

Mangoes For Heart Disease And Cancer

She also mentioned that mangoes are high in folic acid and it reduces cholesterol levels especially the LDL cholesterol level in the body. Eating mangoes prevents heart disease and cancer.

What Time Is Best For Eating Mangoes?

The best time to eat mangoes is 11 am-5 pm and soak it for 30 min in water before eating as it enchases its taste. Everyone should eat mangoes for their healthy and good lifestyle.

Everyone should eat mangoes for their healthy and good lifestyle.

بارودی سرنگ دھماکےمیں لانس نائیک وقاص احمدشہید،آئی ایس پی آر

//

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لانس نائیک وقاص احمد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہورہا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

 

 

ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی

/

ویب ڈیسک  ::ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی ہے۔اب کوئی بھی ٹوئٹر صارف غیر محٖفوظ نہیں ہوگا

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کو روکنے اور سود مند مواد کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوئٹر ہیلپ سینٹر کو مزید اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، اپ ڈیٹ کی گئی پالیسی نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی پالیسی میں تمام مواد کا احاطہ کیا گیا ہے، جس سے نفرت انگیز مواد کو روکنے میں بہتر مدد ملے گی۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر وہ مقام ہے جہاں ہر شخص خود کو محفوظ سمجھ سکے، انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پالیسیوں میں جدت لاتی رہتی ہے۔

ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر اس نئی پالیسی سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کا عزم مثبت گفتگو کو فروغ دینا ہے، اس عزم کے تحت شراکت داروں کی رائے اکھٹی کی جاتی ہے، اور اس کی مدد سے پھر پالیسیوں میں جدت لائی جاتی ہے۔

Chief of the Naval Staff, Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi visited Command & Staff College, Quetta.

Web Desk ::Chief of the Naval Staff, Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi visited Command & Staff College, Quetta. Upon arrival, the Naval Chief was received by the Commandant, Command & Staff College, Quetta.

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی 4 اقسام کےنئے نام رکھ دئیے

//

ویب ڈیسک ::عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے الفانومیرک ناموں پر مشتمل کورونا وائرس کی مختلف اقسام کو یونانی حروف پر مبنی نئے نام دے دیے تاکہ اس حوالے سے بات چیت کو سادہ بنایا جاسکے۔
برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے پیر کو تنقید کے باعث نئے ناموں کا اعلان کیا کہ سائنسدانوں کی جانب سے نئی اقسام کو دیے گئے نام بہت پیچیدہ ہیں جیسا کہ جنوبی افریقی ویرئنٹ کو بی.1.351 ، 501 وائی۔وی 2 اور 20 ایچ/ 501 وائے۔ وی 2 کے مختلف نام دیے گئے تھے۔
عالمی وبا شروع ہونے کے بعد سے لوگوں کی جانب سے وائرس کو بیان کرنے جن ناموں کا استعمال کیا جارہا ہے وہ تنازع کو بڑھاتے ہیں۔
سابق امریکی صدر نئے کورونا وائرس کو ‘دی چائنا وائرس’ کہا تھا جس سے یہ تشویش پیدا ہوگئی تھی کہ ایسے ناموں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے حریف ملک کو الزام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے لوگوں نے پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں یا قومیتوں کے ناموں پر کورونا کی اقسام کو نام نہ دیں۔
عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی اقسام کے ساتھ ممالک کے نام منسوب کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے کورونا وائرس کے 4 ویرئنٹس کو تشویش کا باعث قرار دیا گیا ہے اور عوامی سطح پر انہیں عام طور پر برطانوی، جنوبی افریقی، برازیلی اور بھارتی اقسام کے نام سے جانا جاتا ہے۔اب عالمی ادارہ صحت نے ان کی تشخیص کی ترتیب کے مطابق انہیں یونانی حروف تہجی کے تحت الفا، بیٹا، گاما اور ڈیلٹا کے نام دیے ہیں۔اسی طرح اس وائرس کی دیگر اقسام کو بھی یونانی حروف تہجی کے تحت نام دیے جائیں گے۔
مذکورہ فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ‘اگرچہ سائنسی ناموں کے فوائد موجود ہیں، لیکن انہیں پکارنا اور یاد رکھنا مشکل ہوسکتا ہے اور اس غلط بیانی کا خدشہ رہتا ہے’۔بیکٹیریا کے ماہر مارک پیلن کے مطابق یونانی حروف تہجی کا انتخاب کئی مہینوں پر غور و فکر کے بعد ہوا جس میں یونان کے دیوتاؤں اور ایجاد کردہ سوڈو کلاسیکل ناموں جیسے دیگر امکانات پر بھی غور کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک اور خیال یہ تھا کہ ان ویرئنٹس کوVOC1، VOC2 کہ اجائے لیکن ان کے تلفظ کا مسئلہ درپیش تھا۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ گمشدہ مذاہب، پودوں اور پھلوں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔تاریخی طور پر اکثر اوقات وائرس کو ان جگہوں سے منسوب کیا جاتا ہے جہاں سے ان کے سامنے آنے کا زیادہ امکان پایا جائے، جیسے ایبولا وائرس کا نام کانگو کے دریا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی ماہر وبائی امراض ماریہ وان نے کہا کہ کسی بھی ملک کو وائرس کے ویرئنٹس کی تشخیص اور رپورٹنگ کا ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔
تاہم یہ نقصان دہ اور غلط ثابت ہوسکتا ہے جیسا کہ 1918 میں ‘ہسپانوی فلو’ کی عالمی وبا کے وقت ہوا جس کا ابتدائی مقام نامعلوم ہے حالانکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہسپانوی فلو کے ابتدائی کیسز امریکی ریاست کنساس میں سامنے آئے تھے۔

ملالہ یوسف زئی شہرہ آفاق فیشن میگزین ’ووگ‘کے سرورق کی زینت بنیں گی۔

/

ویب ڈیسک ::نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے شہرہ آفاق فیشن میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پہلی بار اپنی مستقبل کی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے مذکورہ انٹرویو ’ووگ‘ برطانیہ کو دیا ہے اور وہ اگلے ماہ کے شمارے کی سرورق کی زینت بنیں گی۔طویل انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے جہاں پہلی بار کھل کر مستقبل کی زندگی اور خیالات پر بات کی، وہیں انہوں نے سیاست، اپنی تعلیم، سماجی منصوبوں اور میڈیا کی دنیا میں انٹری سے متعلق بھی بات کی۔ملالہ یوسف زئی کی جانب سے ‘ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو اور ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اگرچہ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، تاہم کئی لوگ ان کی بہادری کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے میگزین کو دیے گیے انٹرویو میں کئی اہم موضوعات پر بات کی، ہم ان کے انٹرویو کی 5 اہم ترین باتوں کو یہاں پیش کر رہے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی جولائی کے شمارے کے سرورق کی زینت بنیں گی—فوٹو: ووگ

راشد خان نے ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گا کر شائقین کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

کابل جدت ویب ڈیسک:افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گا کر شائقین کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر راشد خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ اپنی سْریلی آواز میں راحت فتح علی خان کا گانا گا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دورِ حاضر کے بہترین ٹی ٹوئنٹی اسپنر افغانستان کے راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے بقیہ میچز کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا نے راشد خان کی لاہور قلندرز کے لیے دستیابی کی تصدیق کی ہے۔

خود کشی کیوں کی تھی؟ ممتاز کامیڈین ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے

 ویب ڈیسک ::ملک کے ممتاز کامیڈین ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے۔ ٹی وی پروگرام الف نون سے بام عروج پر پہنچنے والے اداکار ننھا نے فلموں میں بھی کئی لازوال کردار ادا کیے۔

ہنسی کے گول گپا، اداکار ننھا دنیا میں نہیں مگر ان کا مزاح آج بھی زندہ ہے۔ رفیع خاورعرف ننھا نے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا مگر ٹی وی پروگرام ’’الف نون ‘‘سے وہ شہرت کے عروج پر پہنچے۔

ننھا نے فلمی کیر یئر کا آغاز شباب کیرانوی کی انیس سوچھیاسٹھ میں ریلیز ہونے والی فلم وطن کا سپاہی میں ثانوی کردار سے کیا۔ فلم ٹکا پہلوان اور دبئی چلو کی کامیابی کے بعد تو وہ فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئے اور اداکار علی اعجاز کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی۔

خوش مزاج ننھا اپنے اندر کی کچھ باتوں پر ایسے دکھی ہوئے کے انیس سو چھیاسی میں خود کشی کر لی۔

منشیات فروشوں کی سرپرستی پر ڈاکس تھانے کے 14 افسران و اہلکار معطل

///

کراچی:جدت ویب ڈیسک: منشیات فروشوں کی سرپرستی پر ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او سمیت 14 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
منشیات فروشوں کی سرپرستی پر ایس ایس پی کیماڑی نے ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او سمیت 14 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ، کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور نقدی برآمد کرلی۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق انھیں انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ڈاکس تھانہ منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہا ہے، جس پر ایس پی بلدیہ اور اے ایس پی کیماڑی کی زیر نگرانی ٹیمیں بنا کر کارروائی کی گئی، تو پولیس اہلکاروں منشیات فروشوں کی سرپرستی ثابت ہوگئی، جس پر ایس ایچ او ڈاکس آغا اسلم درانی سمیت 14 افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق مذکورہ ٹیموں نے منشیات فروشی کے اڈوں پر چھاپے بھی مارے جہاں سے ملزمان مصطفی خاتون عرف نانی زوجہ ابوالقاسم ، سیما عرف سونیا زوجہ شاہ علی ، عقل زمینہ عرف شکیلہ پٹھانی زوجہ موسی ، علی حیدر ولد نور محمد ، محمد حسین ولد موسی کو گرفتار کر کے 6 کلو سے منشیات برآمد کرلی، جبکہ منشیات سے کمائی گئی رقم 4 لاکھ روپے نقد بھی برآمد کیے گئے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔