Daily archive

June 01, 2021

’پاکستان پوسٹ‘ ایمازون کا آفیشل ڈیلیوری پارٹنر بن گیا

/

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ایمازون کا آفیشل ڈیلیوری پارٹنر کا بننے اعزاز اب پاکستان پوسٹ کے پاس آ گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان پوسٹ کی جانب سے ایک باقاعدہ ہینڈآؤٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہینڈ آؤٹ میں اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان پوسٹ اب ایمیزون کا آفیشل ڈیلیوری پارٹنر بن گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے تمام متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ایمازون کے لیے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حتمی شکل دی جائے۔ ایمازون کے ساتھ کام کرنے والے دیگر بڑے غیر ملکی سپلائی نیٹ ورکس کے ساتھ بھی معاہدوں کی منصوبہ کر لی ہے۔

ڈی جی پاکستان پوسٹ کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان کے 9 بڑے شہروں میں ایمازون کے ساتھ ڈیلیوری سروسز کی شروعات کی جائے گی۔ جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت دیگر چار بڑے شہر بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ایمازون کو آفیشل ڈیلیوری پارٹنر بننے کی پیش کش کی گئی تھی۔ جس میں ملک کے اندر پارسل کے لیے عالمی ای کامرس ایمازون کو سروسز دی جانا تھیں

وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ ،ملک کا دفاع جنگجو فوج کے ہاتھ میں ہے، عمران خان

//

راولپنڈی: ویب ڈیسک ::وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمنوں کے سازشی منصوبے ناکام بنائے ہیں، ملک کا دفاع جنگجو فوج کے ہاتھ میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں فوج کے شرکا سے خطاب کیا اور ملکی صورت حال اور دشمن کی سازشوں پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے قانون کی عملداری، وسیع تر احتساب اور انصاف کے وژن پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک قوم بن کر اسلامی اصولوں کے مطابق ریاست آگے بڑھ سکتی ہے، قائد اعظم، علامہ اقبال کے نظریات کو حقیقت بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے میں ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور آٹو میشن کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں، افسران ناکامی کے ڈر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔

دہشت گردوں کو امن متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال، پیشہ ورانہ تیاریوں، پاک ایران، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی، پاک فوج کے سپہ سالار کو صوبائی حکومت کے ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قیام امن کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کی ہدایت کی اور افسروں و جوانوں کی سنجیدہ کوششوں اور بلند عزم کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دیرپا امن کے لیے تمام کوششیں کرے گی، سماجی، اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردوں کو امن متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

نائجیریا میں مدرسے کے 150سے زائد طلبہ کو اغوا کر لیا گیا

ابوجہ جدت ویب ڈیسک:نائجیریا میں مدرسے کے درجنوں طلبہ کو اغوا کر لیا گیا،جس وقت حملہ ہوا اس وقت اسکول میں تقریبا دو سو بچے تھے جس میں سے اکثر لا پتہ ہیں۔

مسلح گروپ طلبہ کو پہلے بھی اغوا کرتے رہے ہیں اور یہ اسی سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمال مرکزی صوبے نائجر میں پولیس کے ترجمان وسیع عابدون نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے ایک مدرسے پر حملہ کر کے تقریبا ڈیڑھ سو طلبہ کو اغوا کر لیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مسلح حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔پولیس ترجمان وسیع عابدون کے مطابق مسلح افراد نے مدرسے کا محاصرہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی بازیابی کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور پولیس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متاثرہ بچوں کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرا لیا جائے۔

اس مدرسے کے مہتمم ابو بکر تیگینا خود اس پورے حملے کے عینی شاہد ہیں جو مدرسے کے پاس ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ میں نے بھاری اسلحوں سے لیس موٹر سائیکل پر سوار 20 سے 25کے درمیان افراد کو دیکھا۔ وہ اسکول میں داخل ہوئے اور تقریبا 150 یا اس سے بھی زیادہ طلبہ کو اپنے ساتھ لے گئے۔

نائجیریا میں مسلح گروپوں کی جانب سے اسکول کے طلبہ کو اغوا کرنے کا سلسلہ حالیہ مہینوں میں چلتا رہا ہے جس کے تحت سیکڑوں طلبہ کو تاوان کے بدلے اغوا کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ دسمبر سے اب تک 730 بچوں اور طلبہ کو اغوا کیا جا چکا ہے جس میں گزشتہ روز کے بچے شامل نہیں ہیں۔

مساجد میں لاؤڈاسپیکرز کی دھیمی آواز،سعودی وزیرِ مذہبی امور نے حمایت کردی

/

ریاض:جدت ویب ڈیسک: سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور عبداللطیف الشیخ نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کو کم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتظار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عوامی شکایات کے بعد سعودی عرب میں مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کے والیم کو زیادہ سے زیادہ حد کے ایک تہائی تک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی سرکاری میڈیا پر وزیر برائے مذہبی امور عبداللطیف الشیخ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتطار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔

مذہبی امور کے وزیر نے مزید کہا کہ ٹیلی وژن کے ذریعے ہر گھر میں اذان کی آواز پہنچ جاتی ہے اور وقت دیکھنے کی سہولت بھی سب کے پاس ہے اس لیے بہت تیز آواز میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی ضرورت نہیں۔ جس سے بچے اور بیمار بزرگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

Governor SBP Dr Reza Baqir discusses monetary policy, Pakistan’s policy response to COVID, and the outlook for the economy in an interview with @BloombergTV Watch now:

Web Desk ::Governor SBP Dr Reza Baqir (@rezabaqir ) discusses monetary policy, Pakistan’s policy response to COVID, and the outlook for the economy in an interview with

@BloombergTV

Watch now:

اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے،، شیخ رشید

//

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے،

وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر کویت کے سرکاری دورے پر گئے، 2011 کے بعد انہوں نے کویت کا کامیاب دورہ کیا، کویت نے پاکستانیوں کے لئے ویزے پر پابندی ہٹادی ہے، 2011 سے پاکستانیوں کے لیے کویت کے ویزے بند تھے لیکن اب اب فیملی اور بزنس ویزے جاری ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے دور میں سائبر کرائم کے 36 ہزار کیسز کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 5 ہزار انکوائریاں مکمل کرلی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ سائبر ونگ کو جدید ٹیکنالوجی دی جائے۔ ہم نادرا میں بھی بہتری چاہتے ہیں۔صحافی اسد طور پر حملے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ نادرا ،ایف آئی اے اور پولیس کیس کی تحقیقات کررہی ہیں، کیس میں اشتہار دینے جارہے ہیں، فنگر پرنٹس کی رپورٹ کل تک آجائے گی، واقعے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں، اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا ضروری ہے کیونکہ ایسے واقعات کے ذریعے حساس اداروں پر خاص مقصد کے لئے الزام لگایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے، ملزموں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تو سب کے منہ بند ہوجائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ بعض لوگ بلاوجہ اداروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے، اپنے آقاں کو خوش کرنے کے لئے لوگ ایجنسیوں پر الزام لگارہے ہیں، انہیں معلوم نہیں اس سے پاکستان کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔

شاہد آفریدی کا موجودہ معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مازیہ کھلاڑی شاہد آفریدی نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ خوشحالی عوام تک بھی پہنچے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ بہت خوشی ہوتی ہے جب پاکستان کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملتی ہے۔

اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی اپڈیٹس، فارن ریزروز سر پلس، جی ڈی پی کا مثبت گروتھ ریٹ اور باقی اعداد و شمار بھی کافی حوصلہ افزا ہیں۔شاہد آفریدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ خوشحالی عوام تک بھی پہنچے گی۔

Pakistan’s locally-developed COVID-19 vaccine PakVac will be available for vaccination nationwide from Tuesday (today).

Web Desk ::PakVac Will Be Available For Nationwide Vaccination From Today  “Congratulations to the NIH (National Institute of Health) Pak team and its leadership for successful fill/finish (from concentrate) of the Cansino vaccine with the help of Cansino Bio Inc. China,” Special Assistant to Prime Minister on Health Dr Faisal Sultan wrote on his official Twitter handle.

According to sources, concentrate and technical assistance to manufacture the PakVac vaccine were provided by China.

بیرون ملک بیٹھ کر بغاوت کے لیے ابھارا جا سکتا ہے،، لاہور ہائیکورٹ

//

لاہور: جدت ویب ڈیسک:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کنٹرول نہ ہوا تو بیرون ملک بیٹھ کے پاکستان کے خلاف سازش کی جا سکتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو نہ ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک آدمی اگر برطانیہ میں قتل ہو جاتا ہے تو پاکستان میں ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ فیس بک ،ٹویٹر ،انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا کنٹرول نہ ہوا تو بیرون ملک بیٹھ کر بغاوت کے لیے ابھارا جا سکتا ہے اور پاکستان کے خلاف سازش کی جا سکتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے سماعت آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ اگر کوئی بیرون ملک سے نامناسب مواد اپ لوڈ کرے تو اسکا ٹرائل کیسے ہو گا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ قانون موجود ہے اگر کوئی بیرون ملک بیٹھ کر بھی کچھ اپ لوڈ کرتا ہے تو اسکے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

 

1 2 3 5