Monthly archive

June 2021

. واٹس ایپ نے ایک نیا اور زبردست فیچر لانچ کر دیا

/

ویب ڈیسک ::دنیا بھر میں مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا اور زبردست فیچر لانچ کر دیا۔

ویب بیٹا انفو کی ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.21.14.3 استعمال کرنے والوں کے لیے ’ویو وَنس‘ کا فیچر متعارف کرا دیا۔

اس فیچر کے تحت جس شخص کو تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوں گی، وہ انھیں چیٹ میں ایک بار ہی دیکھ سکے گا، اگر چیٹ بند کر کے دوبارہ کھولی تو وہ ویڈیوز اور تصویریں غائب ہو چکی ہوں گی۔

ویو وَنس یعنی ایک بار دیکھنے سے متعلق اس فیچر کے حوالے سے بھی کئی روز سے خبریں سرگرم تھیں، کہ جلد ہی یہ صارفین کے استعمال میں ہوگا، اور اب یہ اسے صارفین کے لیے لانچ کیا جا چکا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی آزمائش کا آغاز آج سے بیٹا ورژن 2.21.14.3 کے صارفین کے لیے ہو چکا ہے۔

فیچر کے بارے میں معلوم کرنے کا طریقہ

آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں یہ فیچر موجود ہے یا نہیں؟ اس کے پتا لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں گے تو آپ کو یہ ویو وَنس (view once) کا آپشن دکھائی دے گا۔

اگر آپ اس آپشن کو منتخب کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بھیجیں گے تو وہ شخص انھیں ایک بار ہی دیکھ سکے گا، جس کے بعد آپ کو نوٹیفکیشن بھی موصول ہوگا کہ اس شخص نے انھیں دیکھ لیا ہے

 

 

موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانےکیلئےکوشاں ہیں مختلف نوعیت ‏کےخطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنےکیلئےپرعزم ہیں پیشہ ورانہ مہارت،فرض شناسی پاک فوج کاطرہ ‏امتیاز ہے, آرمی چیف

//
ویب ڈیسک ::آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان نےسنجیدہ کردار ‏ادا کیا افغانستان میں امن کےدشمن خطےمیں عدم استحکام چاہتےہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ‏جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سےخطاب کیا۔ آرمی چیف نے اسٹریٹیجک ‏اور علاقائی صورتحال پرتفصیلی اظہارخیال۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہرسطح پرامن کیلئےکوشاں ہے پاکستان خطوں کےدرمیان ‏پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیرکےمسئلےکااقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق فوری حل ہوناچاہیے ‏مقبوضہ کشمیر کےعوام کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانےکیلئےکوشاں ہیں مختلف نوعیت ‏کےخطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنےکیلئےپرعزم ہیں پیشہ ورانہ مہارت،فرض شناسی پاک فوج کاطرہ ‏امتیاز ہے۔
آرمی چیف نے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید نکھارنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ‏ماڈرنائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، بہترین مزین،تربیت یافتہ ‏اورمتحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے مسلح افواج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو ‏توڑنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔
آرمی چیف نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے افسران کو بہترین مہارتیں اور ‏صلاحیتیں بروئےکار لانےکی ہدایت کی۔
https://twitter.com/PakistanFauj/status/1410289044991393803
https://twitter.com/PakistanFauj/status/1410287225447792647

وہاب ریاض خاموش نہ رہ سکے شکوہ زبان پر لے آئے

/

کراچی: فاسٹ بولر وہاب ریاض نے دل کی بات کہہ دی  دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے پر خاموش نہ رہ سکے 

 قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ پرفارم کررہا ہوں امید ہے ٹیم میں واپس آجاؤں گا، منتخب نہ کرنے کا جواب تو سلیکشن کمیٹی ہی دے سکتی ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم میں شامل نہ ہونے کا افسوس ہے، اگر میں میچ ونر نہیں تو مکی آرتھر نے ورلڈ کپ کے لیے کیوں بلایا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ یونس خان اور حسن علی کے جھگڑے کا میڈیا پر ہی سنا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ دنیا اپنے سینئرز کو اہم ایونٹ میں ترجیح دیتی ہے، دیکھتے ہیں ہمارے یہاں سینئر کا خیال آتا ہے کہ نہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شعیب ملک سمیت سینئر کرکٹرز ہمیشہ ٹیم کی ضرورت ہوتے ہیں، اگر وہ اس پریشر سے بھرپور ایونٹ میں ساتھ ہوں گے تو زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے، اب یہ سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کیا پلان رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشبز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، یہاں پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا، کامیابی کے لیے بہت جان مارنا پڑے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

///

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافے کی منظوری دی۔

شہباز گل نے لکھا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 44 پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روز میں ردوبدل کیا جاتا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

 

Now Twitter Fixes Issue That Disabled ‘Latest Tweets’ Timeline

Web Desk :: Twitter fixes bug that removed the option to switch Home timeline view to latest tweets

Pakistan is Now Among World’s Top 15 Countries in Cryptocurrency Adoption

Web Desk ::According to Chainalysis, it is also estimated that Pakistan received in excess of USD 1.5 billion in crypto-cash last year, with many analysts suggesting that it could’ve been much, much more in 2020-21 if transactions were made easier.Cryptocurrency adoption continues to grow around the globe in 2021, with trade intensity based on regional presence surging in the wake of recurrent bullish and bearish trends.

Two Soldier Martyred In Afghan Cross-Border Terrorist Attack In North Waziristan

Web Desk ::Miscreants from across the International border opened fire on a military post in Dwatoi, North Waziristan District. Our troops responded in a befitting manner. During exchange of fire, two soldiers: Havaldar Saleem, aged 43 years, and Lance Naik Pervaiz, aged 35 years, embraced shahadat. Pakistan has been consistently demanding assurance on effective border control. Pakistan strongly condemns these actions perpetuated against all International laws & norms.

انڈوں کو دوبارہ گرم کرنا انتہائی مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔ ریسرچ

/

ویب ڈیسک :: ابلے ہوئے، تلے ہوئے، یا آملیٹ بنائے ہوئے انڈوں کو دوبارہ گرم کرنا انتہائی مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔آپ جانتے ہیں کہ کچھ عمومی اشیائے خوراک ایسی بھی ہیں جنہیں پکانے اور فریز کرنے کے بعد دوبارہ گرم کر کے کھانا انتہائی مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق ایسی اشیائے خوراک پر ایک نظر، جنہیں دوبارہ گرم کرنے میں بہت احتیاط برتی جانا چاہیے۔انہیں میں انڈے بھی شامل ہیں جسے دوبارہ گرم کر کے کھانے مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔ابلے ہوئے، تلے ہوئے، یا آملیٹ بنائے ہوئے انڈوں کو دوبارہ گرم کرنا انتہائی مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

خیال  رہے کہ زیادہ پروٹین والی خوراکوں میں نائٹروجن کی بڑی مقدار بھی موجود ہوتی ہے جو گرم ہونے پر زہریلی ہو سکتی ہے اور یہ سرطان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔خیال رہے کہ یہ بیکٹیریا فریزر میں جمانے سے بھی ختم نہیں ہوتا اور دوبارہ گرم کرنے کی صورت میں ان میں ‘کلوستریڈیم بوٹولیم‘ بیکٹیریا بن سکتا ہے جو اسے مسموم بنا دیتا ہے۔

 

Top health benefits of eggs | Health benefits of eggs, Egg benefits, Benefits of eating eggs

1 2 3 74