Daily archive

May 18, 2021

کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل قہوے کا استعمال جسم کی چربی جلانے کی شرح میں اضافہ کرتا ہے

/

ویب ڈیسک :: گرمی کا موسم ہو یا سردی کا اکثر افراد دودھ والی چائے کے بجائے سبز چائے یا قہوہ پینے کو ترجیح دیتے ہیں۔

قہوہ یا سبز چائے کے طبی فوائد کے حوالے سے پہلے بھی کئی تحقیقی مطالعے ہوئے مگر اب کی بار انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن نے قہوہ کے استعمال سے متعلق تحقیق کی جس کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ صبح ایک کپ قہوہ پینا جسم کے لیے کئی فوائد کا حامل ہوتا ہے، جن میں سب سے اہم مٹاپے یا اضافی وزن کی کمی ہے۔ تحقیقی ماہرین نے قہوے سے وزن کم ہونے کی وجوہات بھی تلاش کیں۔

تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ عام طور پر کیفین کی زیادہ مقدار والے مشربات جسم میں پانی کی کمی پیدا کردیتے ہیں مگر قہوے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ جسم میں پانی کی مقدار کو کم نہیں کرتا بلکہ جسم میں موجود غیر ضروری پانی کا اخراج کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق قہوہ میں موجود اینٹی آکسڈینٹ جیسے ’پولیفینولز‘ (جو پودوں میں پائے جانے والی خوردبینی غذائیں) پائے جاتے ہیں، جو دماغ کی صحت کو بہتر اور کینسر، ذیابیطس سمیت دل کے امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ قہوہ پینے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے سادہ پی لیا جائے ورنہ اگر تھوڑا دودھ بھی ملا لیں تب بھی یہ اتنا ہی مفید ہے

ماہرین کے مطابق قہوے میں کیفین کی مقدار پائی جاتی ہے، جس کے استعمال سےانسان کی بھوک کم ہوجاتی ہے اور پھر وہ اس کی مدد سے اپنے کھانے پینے کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ کھانے کے درمیان اگر چار گھنٹے کا وقفہ ہو تو کچھ بھی کھانے سے آدھے گھنٹے قبل قہوے کا استعمال مٹاپے کی وجہ بننے والی کیلوریز کو جلا دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق قہوہ میں موجود کیفین میٹابولزم کو بہتر بناتا اور چربی جلانے کی شرح میں اضافہ کرتا ہے۔۔

سندھ حکومت کا ‘ڈرائیو تھرو’ کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

/

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کی یومیہ تعداد بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت ‘ڈرائیو تھرو’ کوروناویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ڈرائیو تھرو حکمت عملی کے تحت موبائل وین کے ذریعے مختلف عوامی مقامات پر کوروناویکسین لگائی جائے گی، صنعتی ورکرز کو کوروناویکسین لگانے کے لیے الگ انتظامات کی تیاری ہورہی ہے۔مختلف صنعتی علاقوں میں خصوصی ویکسین سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔صنعتی ایسوسی ایشنز کے دفاتر میں بھی ویکسین سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ ویکسین وین سی ویو، شاپنگ پلازہ اور جامعات میں ویکسینیشن کرے گی۔ ڈوز کی مطلوبہ تعداد کا اسٹاک ملتے ہی ماس ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کی بولی کے لیے تاریخ مقرر کرنے کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست گزار اشرف ملک کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں، نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے تاہم نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عمل درآمد کے لیے سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے لہذا ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈی سی شیخوپورہ نے بولی کی تاریخ 20 مئی مقرر کردی ہے۔

 

مظلوم فلسطینی بچی کی فریاد سن کرعدنان صدیقی آبدیدہ ہوگئے

کراچی: جدت ویب ڈیسک:مظلوم فلسطینی بچی کی فریاد سن کر اداکار عدنان صدیقی آبدیدہ ہوگئے اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی پر چلا اٹھے۔

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت اور ظلم کے خلاف دنیا بھر کی مشہور شخصیات آواز اٹھارہی ہیں لیکن طاقتور ممالک کی فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے برپا کیے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر پراسرار خاموشی نے پاکستانی فنکاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

عدنان صدیقی بھی فلسطین میں معصوم بچوں اور لوگوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہ رہ سکے۔ عدنان صدیقی نے شہر میں جاری بمباری سے خوفزدہ ایک فلسطینی بچی کی ویڈیو شیئر کرائی ہے۔

ویڈیو میں بچی ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہی ہے اور اس کے پس منظر میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی املاک نہایت خوفناک منظر پیش کررہی ہیں۔ بچی کہتی ہوئی نظر آرہی ہے کہ وہ ابھی صرف دس سال کی ہے اور ڈاکٹر بننا چاہتی ہے لیکن اسے سمجھ نہیں آرہا کہ وہ فلسطین کی موجودہ صورتحال میں کیا کرے۔

عدنان صدیقی نے اس ویڈیو کو شیئر کراتے ہوئے کہا ”جب اس نے کہا میں صرف بچی ہوں“ اس جملے سے میرے اندر کچھ مرگیا۔ یہ بچی اس خوفزدہ اور ا?نسوؤں بھرے ماحول میں بڑھنے کی مستحق نہیں ہے۔ یہ صدمے کی کیفیت میں ہے، اس کی ا?نکھیں سب کچھ بول رہی ہیں۔

ثنا جاوید نے عمیر جسوال کو اپنا ’فوٹوگرافر‘ بنالیا

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی عید کی تصاویر جہاں مداحوں کو خوب پسند آئیں وہیں ان تصاویر کے پیچھے عمیر جسوال کی محنت کا بھی ثنا جاوید نے بتادیا۔

ثنا جاوید نے عید الفطر کے موقع پر اپنی ہلکے جامنی رنگ کی فراک میں ملبوس چند تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ایک تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ اب سے ان کے شوہر عمیر جسوال ان کے باضابطہ طور پر فوٹوگرافر بن گئے ہیں۔

اداکارہ نے عمیر جسوال کی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔اس کے بعد مداحوں کی توجہ فوٹوگرافی کی اس نوک جھونک نے تب اپنی جانب مبذول کروائی جب عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میری اہلیہ سمجھتی ہیں کہ میں ایک نااہل فوٹو گرافر ہوں۔

آریانا گرانڈے نے منگنی کے 5 ماہ بعد خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

ویب ڈیسک ؛؛امریکی ریپر و گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کے 5 ماہ بعد خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ اور گلوکارہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آریانا گرانڈے نے رواں ہفتے شادی کی، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے کس دن شادی کی۔

ترجمان نے آریانا گرانڈے کی شادی کی تصدیق 17 مئی کو کی اور اسی دن امریکا میں نئے ہفتے کا آغاز ہوا، خیال کیا جا رہا ہے کہ گلوکارہ نے 17 مئی کو ہی شادی کی ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریانا گرانڈے نے منگیتر 25 سالہ ڈالٹن گومز سے اپنی رہائش گاہ پر انتہائی مختصر مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی۔دنیا کی معروف ترین اور امیر گلوکاراؤں میں شمار ہونے والی آریانا گرانڈے نے کروڑ پتی صنعت کار ڈالٹن گومز سے محض 20 مہمانوں کی موجودگی میں شرکت کی۔

Ariana Grande, beau Dalton Gomez were 'on same page' about sudden weddingAriana Grande fans share throwback photos of singer in wedding dress as she marries Dalton - Mirror Online

قومی ائیر لائن نے خوشخبری سنا دی

//

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی 2 سال بعد ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے متعلق اچھی خبر یہ ہے کہ قومی ایئرلائن کی دو سال بعد بلوچستان کے ضلع ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوچکی ہیں، شہری پی آئی اے کی فلائٹس کے ذریعے ژوب پہنچ سکیں گے۔دو سال بعد اے ٹی آر طیارے کی پہلی پرواز پی کے 528 کراچی سے ژوب پہنچی۔ جبکہ پرواز پی کے529مسافروں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔

مسافر اب پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے ژوب کے سفر کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر مسافروں کی صحت کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جارہا ہے جبکہ سفر کرنے والے تمام افراد کو ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بھی کورونا سے حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں

رافیل نڈال نے 10 ویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میڈرڈ جدت ویب ڈیسک:اسپین کے رافیل نڈال نے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے دسویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

رافیل نڈال نے فائنل میں ورلڈ نمبرون سربیا کے نواک جوکووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

اسپینش اسٹار رافیل نڈال کی جیت کا اسکور 5-7، 6-1 اور3-6 رہا، انہوں نے دسویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹرز چارٹر طیارے کے ذریعے سڈنی پہنچ گئے

سڈنی جدت ویب ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹرز مالدیپ میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد چارٹر طیارے کے ذریعے سڈنی پہنچ گئے مگر انہیں اپنے فیملی سے ملنے کے لئے مزید ایک ہفتہ انتظار کرنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کو معطل کیا تھا جس کے بعد چھ مئی کو انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک چارٹر طیارے کے ذریعے آسٹریلوی کرکٹرز کو مالدیپ پہنچایا گیا تھا۔

نیشنل براڈکاسٹر اے بی سی کے مطابق اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر سمیت کھلاڑی چارٹر طیارے کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے سڈنی پہنچے، اڑتیس رکنی آسٹریلوی گروپ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز سمیت ٹی وی کمنٹیٹرز شامل تھے، جو انڈیا سے چھ مئی کو مالدیپ کو پہنچے تھے، جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا۔

دو روز قبل آسٹریلوی حکومت نے وہ عارضی پابندی اٹھا لی تھی جس میں شہریوں کو ملک واپسی پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی گئی تھی، وزیراعظم سکاٹ مورسن نے کہا تھا کہ کرکٹرز کے ساتھ کوئی خاص سلوک نہیں کیا گیا بلکہ وہ بغیر کسی مدد کے واپس آئیں گے اور اپنی ٹکٹ پر واپس آئیں گے۔