Daily archive

May 16, 2021

اداکارہ حنا خان نے عیدالفطر کے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کیوں کیا۔

ویب ڈیسک :: حنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں بھارتی معروف اداکارہ حنا خان نے عیدالفطر کے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگارم پر پوسٹ کی جانے والی تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

حنا خان کی عید کی تصاویر کو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان کے مختلف سوشل میڈیا پیچز پر شیئر کیا جارہا ہے۔

 اداکارہ حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُنہوں نے پاکستانی ڈیزائنر مریم حسین کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

تاہم اداکارہ کی تصویروں پر چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد لائکس بھی آچکے ہیں

 

۔

گلوکار ساحر علی بگا اور علیزے شاہ نے پہلا گانا ریلیز کر دیا

ویب ڈیسک ::پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دُنیا میں انٹری لے لی ہے۔

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی آواز میں تیار کیا گیا پہلا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

گزشتہ روز علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ہمراہ معروف گلوکار ساحر علی بگا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

علیزے شاہ اور ساحر علی بگا کے نئے گانے کا نام  ’بدنامیاں‘ ہے جسے کمپوزر بھی ساحر علی بگا نے ہی کیا ہے۔

جبکہ گانے کی شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔

اس گانے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ اداکاری کی طرح اُن کی گلوکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جائے گا۔

دوسری جانب گلوکار ساحر علی بگا نے کہا کہ عید کے خوشیوں بھرے تہوار پر لوگ گانے ’بدنامیاں‘ کو خوب پسند کریں گے۔

غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

ویب ڈیسک ::پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصویر پوسٹ کر کے مداحوں کے حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اداکارہ غنا علی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! نئی شروعات۔  ابھی تک اداکارہ نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اُن کی شادی کس سے ہورہی ہے

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لدھیوالہ وڑائچ: جدت ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل۔فاسٹ بولر حسن علی اور سامیعہ کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ذرائع کے مطابق حسن علی کی انڈین نڑاد اہلیہ سامیعہ حسن کے ہاں 6 اپریل کو بیٹی کی ولادت ہوئی جبکہ حسن علی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ٹور پر تھے۔حسن علی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی ولادت کے وقت میاں بیوی کا ایک ساتھ ہونا اہم ہوتا ہے لیکن حسن علی جنوبی افریقہ میں کھیل رہے تھے۔

ان کی کمی بہت محسوس ہوتی تھی۔ حسن علی نے بتایا کہ بیٹی کی ولادت کے موقع پر فیملی کے ساتھ نہ ہونے پر افسوس ہے لیکن وطن کے لئے کھیلنا بھی ضروری ہے، انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام میں نے حلینہ حسن رکھا ہے اور میں اللہ کے حضور شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی لیگ آئی پی ایل کا مقابلہ کرسکتی ہے، وہاب ریاض

لاہور:جدت ویب ڈیسک:وہاب ریاض نے آئی پی ایل کو پی ایس ایل سے بہتر قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ آئی پی ایل ایک ایسی لیگ ہے جس میں تمام ٹاپ انٹرنیشنل کرکٹرز شریک ہوتے ہیں،آپ پی ایس ایل کاآئی پی ایل سے موازنہ نہیں کرسکتے، میں سمجھتا ہوں کہ انڈین لیگ ایک مختلف لیول پر ہے، اس کا سب کچھ مختلف ہے،

میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی لیگ آئی پی ایل کا مقابلہ کرسکتی ہے لیکن اگر کوئی اس کے پیچھے کھڑا ہے تو وہ پی ایس ایل ہے جوکہ پاکستان میں اپنی اہمیت منوا چکی ہے۔قومی ٹیم کے چیلنجز کے حوالے سے وہاب کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں لڑکوں نے اچھی کارکردگی دکھائی جس کا کریڈٹ انہیں دینا چاہیے تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز قومی ٹیم کے لیے ایک چیلنج ہوگی،

اس سیریز سے ہی اندازہ ہوپائے گا کہ ہمارا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کمبی نیشن کتنا اچھا ہے، میرے خیال میں سینئرز کو شامل کرکے اس کمبی نیشن کو مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز سنگ میل عبور کرلیا

کراچی: جدت ویب ڈیسک:اداکارہ عائزہ خان 9 ملین یعنی 90 لاکھ فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ بن گئیں۔

انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انسٹاگرام پر ان کے 9 ملین یعنی 90 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی عائزہ نے انہیں فالو کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام فالوورز سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان پہلی پاکستانی ادکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 90 لاکھ فالوورز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ تھیں لیکن حالیہ چند دنوں میں عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوکی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

اسرائیل کی حمایت میں راگ الاپنا کنگنا کو مہنگا پڑ گیا

ممبئی:جدت ویب ڈیسک:اسرائیل کی حمایت میں راگ الاپنا کنگنا کو مہنگا پڑ گیا،اپنی فلاپ ترین فلم ’پنگا‘ کا بدلہ لینے کے لیے وہ حقیقی زندگی میں بھی خود کو’گینگسٹر‘ سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا پر’پنگا‘ لیتی رہتی ہیں، لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ہر بار’ناک آؤٹ‘ ہوجاتی ہیں۔

اسلام مخالف دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے’کوئین‘ بننے کے چکر میں ’ریوالور رانی‘ اب بالی وڈ کی ’راسکلز‘ بن گئیں ہیں۔ٹوئٹر سے ’ناک آؤٹ‘ ہونے کے بعد کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کو مظلوم ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھرمسلمانوں کے خلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار کیا ہے۔

انسٹا گرام اسٹوری پر کنگنا لکھتی ہے’بھارت بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا جواب دھرنے سے دیا جانا چاہیئے وہ اسرائیل سے سبق سیکھیں۔‘ تاہم کنگنا کے اس بیان کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اورکنگنا کی اس پوسٹ کی مخالفت میں ٹوئٹرپر KanganaRanaut# ٹرینڈ کررہا ہے۔ پاکستانی اداکارہ مایا علی نے کنگنا کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’مجھے بہت افسوس ہے اور میری دعا ہے کہ تم جلد ٹھیک ہوجاؤ، کسی میں کم از کم انسانیت تو ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے PalestenianLivesMatter# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ملک میں 30 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع

/////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:حکومت نے 30 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے، خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔

ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 30 سال سے زائد عمر ہیں تو اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں، اور دوسروں کو رجسٹریشن کیلئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔

کوروناسے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

/////

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 76 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ملک میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2379 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 76 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.82 فیصد رہی۔