Daily archive

May 15, 2021

اسرائیل کی غزہ پربمباری جاری، اے پی، الجزیرہ سمیت میڈیا کے دفاتر بھی تباہ

//

ویب ڈیسک ::اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے اور اس دوران ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جہاں الجزیرہ اور امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر بھی تباہ ہوگئے جو اسرائیلی فوج کی غزہ میں میڈیا کو خاموش کرنےکی بدترین کوشش ہے۔

غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق الجلا ٹاور کے مالک نے میڈیا کو اسرائیلی حملے کے حوالے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا اور عمارت کو خالی کردیا گیا تھا۔

الجزیرہ میں جاری کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 12 منزلہ عمارت کارروائی کے بعد لمحوں میں تباہ ہورہی ہے اور آسمان کی جانب دھواں بلند ہورہا ہے۔

ویڈیو بنانے والی خاتون نے آگاہ کیا کہ ‘ٹاور گر چکا ہے، آپ جب کبھی نے صحافیوں کو غزہ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو وہ اکثر اس عمارت کی چھت پر کھڑے ہوکر رپورٹ کرتے تھے لیکن اب اسرائیلی فوج نے کارروائی کرکے اس عمارت کو تباہ کردیا ہے۔

الجلا ٹاور میں میڈیا کے علاوہ دیگر شعبوں کے بھی دفاتر تھے—فوٹو: اے ایف پی

اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے عیدی کے ریٹس کی فہرست شیئر

کراچی : ویب ڈیسک ::سینئر نعمان اعجاز نے عیدی ریٹس کی فہرست جاری کردی اداکار نعمان اعجاز نے رواں سال رشتے داروں میں عیدی کس حساب سے عیدی تقسیم کرنی ہے، ریٹس بتاکر مداحوں کے دل جیت لیے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے اکثر سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں شیئر کی جاتی ہیں جو صارفین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہیں۔گزشتہ روز اداکار نے عیدالفطر کے موقع پر رشتہ داروں میں تقسیم کی جانے والی عیدی کے ریٹس کی فہرست اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی، جسے پڑھ کر مداح ہسنے پر مجبور ہوگئے۔نعمان اعجاز نے عیدی ریٹس کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق ’سالی کو 1000 ، اگر ضد کرے تو 500 اور سالے کو 200 ضد کرے تو صرف 20 روپے عیدی دیں جب کہ بھنجا، بھانجی، بھتیجا اور بھتیجی کو 500،500 روپے کے نوٹوں سے نوازیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ منگیتر کی عیدی پانچ ہزار روپے ہوگی اور بیوی، بیٹی کو پانچ پانچ سو روپےعیدی دی جائے جب کہ بیٹے کو صرف تین سو روپے دئیے جائیں۔

انہوں نے اپنی فہرست میں بتایا کہ ’داماد نیا ہے کہ 2000 روپے عیدی دیں اگر پرانا ہوگیا تو دعائیں دیں جب کہ بہو اگر نئی ہے تو 1000، پرانی ہوجائے تو ناراض ہوکر پیسے بچائیں‘۔انہوں نے عیدی کے ریٹ کے ساتھ ہی سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/p/COytuxIBg-k/?utm_source=ig_embed&ig_rid=aea35f87-6fba-4c05-9af9-effd671c57dc

کل سے پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی، این سی او سی

//

ویب ڈیسک ::نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ 16 مئی سے تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی جبکہ ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی۔

اس سے قلب این سی او سی نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے 17 مئی کی تاریخ دی تھی۔این سی او سی کے مطابق 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار 17 مئی سے تاحکم ثانی یہی رہیں گے۔

این سی او سی کے مطابق 17 مئی سے سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے۔ دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 19 مئی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔این سی او سی نے متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔ عوام ترجیحی بنیادوں پر 1166 پر ویکسین کی رجسٹریشن کو یقنی بنائیں۔

عید کی خوشیاں منائیں لیکن احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں،ماحور شہزاد

کراچی: جدت ویب ڈیسک:پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ کورونا نے عید کی روایات ہی کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کی خوشیاں منائیں لیکن احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔ماحور شہزاد نے کہا کہ عید کی شاپنگ کر کے بہت خوشی ہوا کرتی تھی، لیکن کورونا نے عید کی روایات ہی کو ختم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عیدیں نارمل نہیں رہیں،کورونا کی وجہ سے احتیاطی تداببیر اختیار کریں۔کرکٹر امام الحق کہتے ہیں کہ گھر والوں کے ساتھ عید کا اپنا مزہ ہے، بچپن کی عیدیں بہت یاد آتی ہیں۔

چین کی بڑی کامیابی ،مریخ پر خلائی جہاز اتارا

/

چین :جد ت ویب ڈیسک: چین نے ہفتے کے روز مریخ پر اپنا خلائی جہاز اتار کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، سرکاری میڈیا نے چینی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے)کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق خلائی جہاز تیانوین-1 مریخ کے شمالی نصف کرہ پر یوٹوپیا پلیٹینیا کے جنوبی حصے میں اپنے پہلے سے متعین لینڈنگ ایریا میں مقامی وقت کے مطابق 07:18 بجے اترا۔ مریخ پر لینڈنگ کے لیے گراونڈ کنٹرولرز کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔ لینڈنگ کے بعد سنگل بھیجنے کے لیے روور کو اپنے سولر پینلوں اور اینٹینا کو رابطہ قائم کرنے کے لیے انتظار کرنا پڑا۔ زمین اور مریخ کے درمیان 3200 لاکھ کلومیٹر کی دوری کے سبب اس میں 17 منٹ سے زیادہ کی تاخیر ہوئی۔تِیانوین-1 23 جولائی، 2020 کو لانچ کیا گیا تھا جس میں ایک آربیٹر، ایک لینڈر اور ایک روور ج رونگ شامل تھا۔ تیانوین-1 نے تقریبا 10 فروری کو مریخ کے حدود میں داخل ہونے کے بعد سے کافی اہم معلومات یکجا کیے ہیں۔ اس کے ذریعے ہی مریخ سیارے پر برفیلے یوٹوپیا کا پتہ لگایا جا سکے گا۔ناسا کے اسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹری تھا نے سی این ایس اے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ چین سے پہلے امریکہ، روس، یورپی یونین اور ہندوستان مریخ پر اپنے خلائی جہاز اتار چکے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت پر ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے ملتوی کروادیا

واشنگٹن: جدت ویب ڈیسک:فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کو امریکا نے موخر کروا دیا جو اب اتوار کے روز ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے فلسطین اور اسرائیل کی صورت حال پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کو اتوار تک موخر کروا دیا۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے معصوم جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس روکنے کے حق میں نہیں بلکہ اس اہم مسئلے پر کھل کر بحث کرنا چاہتے ہیں اس لیے اب اجلاس اتوار کو بلایا جائے گا۔

انتھونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ راکٹ حملوں کے خلاف ہیں یہ سلسلہ رکنا چاہیئے۔ اجلاس کے موخر ہونے سے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کو موقع ملے گا۔ تشدد روکنا چاہتے ہیں۔

غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کی جانب سے قتل عام ہے،شیریں مزاری

/

لاہور :جدت ویب ڈیسک:وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازع نہیں بلکہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی ریاستی دہشتگردی سے فلسطینیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا چیپٹر7 یاد رکھا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں پر جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 140 فلسطینی شہید اور 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کی جانب سے قتل عام ہے۔

 

رنگ روڈ اسکینڈل : عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا،مریم اورنگزیب

/

لاہور : جدت ویب ڈ یسک:مسلم لیگ ن نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بلا امتیاز کارروائی کی نہیں گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل بے ضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا۔انھوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار سمیت تمام ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے۔ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور عثمان بزدار رنگ روڈ اسکینڈل کے مجرم ہیں، عمران صاحب اور عثمان بزدارکے ہوتے ہوئے بلاامتیاز انکوائری نہیں، مافیاز کی سہولت کاری ہو سکتی ہے۔

زیتون کے تیل کو پینا صحت کیلئے انتہائی مفید کیسے ؟ جانئیے

/

ویب ڈیسک ::ماہرین صحت کا کہناہے کہ زیتون کے تیل کا پینا بھی صحت کیلئے انتہائی فوائد کا حامل ہے۔ زیتون کے تیل کا استعمال صحت کیلئے انتہائی موزوں ہے جس کی وجہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور دیگر اجزاء ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق صرف ایک چمچ زیتون کے تیل کو پی لیا جائے تو اس کے اتنے فوائد ہیں کہ آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔

جلد، بال اور ناخن کو بہتر بنائے

زیتون کا تیل جلد، بال اور ناخن کی صحت کیلئے بھی بہترین ہے، یہ ان کی ملائمت کو واپس لانے کے ساتھ نقصانات کی مرمت کرتا ہے۔ جلد کی نمی کو بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔

جگر کو صاف کرے

زیتون کا تیل جسم کے اندرونی نظام کی صفائی میں بھی انتہائی معاون ہے۔ اگر 2 چمچ زیتون کے تیل کو چند قطرے لیموں کے عرق میں ملا کرپی لیا جائےتو یہ اندرونی نظام کی صفائی میں کارآمد ہوگا

بڑھا ہوا پیٹ کم کرے

زیتون کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈز کی تعداد زیادہ کھانے سے روکتی ہے، یہ گھی کا بہترین متبادل ہے اور کم عرصے میں بڑھا ہوا پیٹ کم کردیتا ہے۔

آنتوں کی صحت کیلئے مفید

زیتون کے تیل کا استعمال آنتوں کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ اس تیل کے استعمال سے آنتوں کا نظام ٹھیک رہتا ہے اور یہ قبض سے نجات دلانے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔۔

1 2 3 5