Daily archive

May 12, 2021

کیا کبھی آپ نےپہلے سنا کہ گرم پانی سے روزہ افطار کرنا فائدہ مند ہے ؟

/

ویب ڈیسک ::آ پ نے پہلی دفعہ سنا ہوگا کہ گرم پانی سے روزہ افطار کرنا  فائدہ مند ہے جہاں ایک طرف طبی ماہرین کی جانب سے رمضان کے دوران مرغن غذاؤں اور زیادہ کھانے سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے وہیں گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بے شمار فوائد بھی گنوائے جاتے ہیں۔

سحری کے بعد تقریباً 15 سے 16 گھنٹوں کے بعد جب افطار کا وقت آتا ہے تو یہ نہایت قیمتی وقت ہوتا ہے اس دوران ہم کیا کھا پی رہے ہیں، گھنٹوں کی بھوک کے بعد اگر پہلا گلاس نیم گرم پانی کا پی لیا جائے تو افطار کے بعد پیش آنے والی کافی شکایات سے نجات مل سکتی ہے۔

نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں وزن میں کمی سے لے کر دل، گردوں اور پھیپھڑوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے

صرف یہی نہیں بلکہ جِلد صاف اور خوبصورت ہوتی ہے۔ انسان خود کو چاق و چوبند اور توانا محسوس کرتا ہے۔ طبیعت کا بوجھل پن منٹوں میں غائب ہو جاتا ہے ۔

نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں انسانی جسم کے اندرونی اعضاء فوراً فعال ہو جاتے ہیں اور جسم میں موجود مضر صحت مادوں کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔

رمضان کے دوران اکثر اوقات نظام ہاضمہ خراب رہتا ہے، اس کی وجہ سحری اور افطار کے دوران پانی کا کم استعمال اور مضر صحت غذاؤں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، نیم گرم پانی پینے کے نتیجے میں بڑی اور چھوٹی آنتوں کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔ قبض سے بھی نجات ملتی ہے

افطار کے دوران نیم گرم پانی پینے سے غذا آسانی سے ہضم بھی ہو جاتی ہے۔

#COAS General Qamar Javed Bajwa called on by, Mrs Angela  Aggeler, US Charge d’ Affairs to Pakistan today

Web Desk ::COAS General Qamar Javed Bajwa called on by, Mrs Angela  Aggeler, US Charge d’ Affairs to Pakistan today

Pakistan has sincerely supported the peace process & a prosperous, stable & peaceful #Afghanistan is in best interests of our region” COAS
Matters of mutual interest, overall regional security situation, bilateral cooperation in various fields, fight against #COVID19 & recent developments in Afghan Peace Process discussed
#COAS also hoped for greater Pak-US bilateral cooperation in all domains in future .The US dignitary acknowledged & appreciated #Pakistan’s continuous efforts and support for peace and stability in the region & pledged to further enhance bilateral relations between both countries
https://twitter.com/PakistanFauj/status/1392499910289805312

علی گل پیر نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے عید پر جھپیوں پپیوں سے متعلق بیان پر پیروڈی ویڈیو بنا ڈالی آپ بھی دیکھئے

 ویب ڈیسک ::اداکار و کامیڈین علی گل پیر نے وزیراعلیِ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے عید پر جھپیوں پپیوں سے متعلق بیان پر  پیروڈی ویڈیو بنا ڈالی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار  و گلوکار کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھیں فردوس عاشق اعوان کے حالیہ وائرل ہونے والے بیان پر اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔علی گل پیر کی نئی پیروڈی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں فردوس عاشق اعوان کا بیان ہے جس پر اداکار کو مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کامیڈین علی گل پیر کی یہ ویڈیو بھی دیگر ویڈیوز کی طرح تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/e_monthly/status/1392449051870781441

. فواد خان چھپے رستم نکلے اہلیہ نے انکشاف کردیا

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار  فواد افضل خان کے حوالے سے ان کی اہلیہ صدف نے ایک دلچسپ بات مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

واضح رہے اداکار  فواد افضل خان کافی لمبے عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں تاہم مداح وقتاً فوقتاً ان کی واپسی کے حوالے سے ان سے سوشل میڈیا پر پوچھتے نظر آتے ہیں۔   پاکستان سمیت بالی وڈ میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب لاکھوں دلوں پر  راج کرنے والے فواد خان صرف اچھی اداکاری ہی نہیں کرتے بلکہ کھانا پکانے میں بھی ماہر ہیں جس کا انکشاف ان کی اہلیہ نے کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صدف نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے انوکھے اور  منفرد سوالات پوچھے۔ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا فواد خان کھانا پکا لیتے ہیں؟ جواب میں صدف نے کہا یہ ان کا پوشیدہ ٹیلنٹ ہے، غیر معمولی طور پر فواد کھانا بہت اچھا بناتے ہیں۔ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ گھر میں کھانا پکانا پسند کرتی ہیں؟ فواد کا کیا ردعمل ہوتا ہے؟جواب میں صدف نے بتایا کہ بدقسمتی سے وہ کھانا پکانے میں اچھی نہیں ہیں جب کہ فواد خان اس میں ماہر ہیں۔

کیوی کے حیرت انگیز طبی فوائد

/

ویب ڈیسک ::کیا کبھی آپ نے یہ پھل کھایا  آیئے آج آ پکو اسکے بارے میں بتاتے ہیں، چیکو سے ملتا جلتا باہر سے خاکی اور اندر سے تروتازہ سبز رنگ کے گودے پر مشتمل رسیلا اور لذیذ ’کیوی پھل ‘ جو نہ صرف فروٹ سیلڈز کو آنکھوں کے کے لیے خوشنما بناتا ہے بلکہ کئی فوائد کا حامل ہے۔

ذائقے میں یہ اسٹابیری سے ملتا جلتا ہوتا ہے، اس پھل کی ابتداء نیوزی لینڈ سے ہوئی ہے اسی لیے اس کا نام نیوزی لینڈ کے ایک ’کیوی‘ نامی پرندے سے منسوب کر کے ’ کیوی پھل‘ رکھا گیا ہے۔اکثر لوگ اس پھل کے بارے میں نہیں جانتے لیکن ماہرین صحت نے اس پھل کے کئی ایسے فائدے بتائے ہیں جو اس کی مقبولیت میں دس گنا تیزی کے ساتھ اضافہ کریں گے۔یہ اپنے اندر موجود غذائیت کے اعتبار سے مفید مانا جاتا ہے جو مغربی ممالک میں تو میٹھے کھانوں میں طویل عرصے سے استعمال ہورہا ہے اب باآسانی پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔وٹامنز اور منرلز کا خزانہ: کیوی پھل میں وٹامن اے، بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم ، کیلشئم، آئرن اور میگنیشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو جسم کے افعال درست رکھتے ہیں جس میں خون کی روانی، آئرن جذب کرنے کی صلاحیت، مضبوط ہڈیاں اور دانت، بہترین بصارت، اور تناؤ سے نکلنے کی صلاحیت شامل ہے۔وٹامن سی کا خزانہ: اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف لیموں اور مالٹے جیسے ترش پھل ہی وٹامن ’سی‘ کا خزانہ ہیں تو آپ غلط ہیں، کیوی پھل کی 100 گرام مقدار میں ایک سو 54 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے دگنا ہے وٹامن سی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم سے زہریلے مادوں اور کینسر کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتا ہے

بے خوابی سے نجات: تائی پے میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف تحقیقات کے مطابق کیوی پھل میں ایسے اجزا موجود ہیں جو بے خوابی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں اس کے لیے سونے سے ایک گھنٹہ قبل 2 کیوی پھل کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔تروتازہ اور چمکدار جلد: کیوی میں الکلی کی خاصیتیں موجود ہیں جو مرچ مسالے والے کھانوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے، اس سے نہ صرف آپ بھرپور متحرک اور توانا رہیں گے بلکہ آپ کی جلد بھی چمکتی دمکتی اور ترو تازہ رہے گی کیوی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں، بہتر نتائج کے لیے اس کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔

دل سمیت متعدد بیماریوں میں مفید: دل کی لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غذائی ریشوں سے بھرپور خوراک کھانے سے امراضِ قلب شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ اس سے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول بھی کم ہوتا ہے اس کے ساتھ یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔نظام انہضام کے لئے مفید: کیوی پھل میں ایکٹینڈین نامی جز پایا جاتا ہے جس میں پروٹین ہضم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے چناچہ یہ آنتوں کے مرض میں مبتلا افراد کو خاصہ آرام پہنچاتا ہے۔

Kiwi.. | Kiwi health benefits, Coconut health benefits, Fruit benefits

روس میں مسلح شخص کا اسکول پر حملہ، 10 سے زائد بچوں کو ہلاک کردیا

ماسکو:جدت ویب ڈیسک: روس کے شہر کازان میں مسلح نوجوان نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طلبا اور استاد سمیت 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے شہر کے کازان کے ایک پرائمری اسکول میں مسلح افراد دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوئے جن میں 8 اسکول کے بچے 2 اساتذہ اور ایک گارڈ شامل ہے۔ 21 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں 18 بچے اور 3 اساتذہ شامل ہیں۔ 6 بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

غزہ پر اسرائیلی حملہ، شہید افراد کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

غزہ: جدت ویب ڈیسک:اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں شہید فلسطینی باشندوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی جب کہ 150 افراد زخمی ہیں، شہید ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ جمعہ سے جاری ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اور اسٹن گرینیڈ کی وجہ سے یپر کو بھی درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیل کے حملوں میں 13 منزلہ عمارت بھی منہدم ہوگئی۔ ان جھڑپوں کے بعد حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کی دھمکی دی تھی، پیر کو حماس نے یروشلم پر راکٹ حملے کردیے دو اسرائیلی باشندے ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، غزہ پر سخت کارروائی کی دھمکی

یروشلم:جدت ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملوں کی شدت میں مزید اضافے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں، اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم انہیں (حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں ہے۔

فرانس کے نائب وزیر خارجہ جین بیپٹسٹ لیموئنے نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں اراکین اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی کارروائیوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرے۔ یہ بات ہم بلکل واضح کہتے ہیں کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے طاقت کا متوازی استعمال کیا جائے۔

کھجور کا ملک شیک افطار اور صحت ساتھ ساتھ

/

ویب ڈیسک :: ماہ رمضان المبارک میں جب تک دسترخوان پر جوس یا شیک ،سموسے، پکوڑے، رولز اور چٹ پٹے روایتی کھانے نا ہوں افطار کا مزا نہیں آتا۔ تو آئیے آج کھجور کا ملک شیک بنا نا سیکھتے ہیں

کھجور کا ملک شیک
اجزاء:
کھجوریں 50 گرام بھگو لیں
دودھ 75 ملی لیٹر
آئس کیوب آدھا کپ
چینی 50 گرام
دہی 50 گرم

ترکیب:
بلینڈر میں کھجوریں دہی چینی دودھ اور آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں کھجور کھانے کے بے شمار فوائد ہیں اسکا ملک شیک طاقت بھی دیتا ہے اور ٹھنڈک بھی –

 

1 2 3 5