Daily archive

May 11, 2021

شکنجوی کیسے بنائیں؟(لیموں پانی)

/

ویب ڈیسک ::شکنجوی ایک روایتی لیموں پانی ہے ، اس کی ابتدا پنجاب کے خطے میں ہوئی ہے لیکن اس کے مزیدار ذائقہ  نے پورے پاکستان میں اپنی جگہ بنالی

سکنجوی کے اہم اجزاء میں لیموں ، ادرک کا جوس ، آئس اور پانی ، اور نمک اور زیرہ ا جیسے دیگر اجزاء شامل ہیں۔ اجزاء کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ ملایا جاتا ہے اور ٹھنڈا ہوا پیش کیا جاتا ہےیہ ٹھنڈے مشروبات گرمیوں کے دوران پائے جانے والے مشہور مشروبات میں سے ایک ہے کیونکہ یہ گرمی کو پیٹنے میں مؤثر طریقے سے مدد کرتا ہے۔وٹامن سی میں زیادہ مقدار ، یہ آپ کے نظام ہاضمہ کو تیز کرتا ہے۔ مزید یہ کہ لیموں ایک الکلائن کھانے کی ایک عمدہ مثال ہے جو آپ کے جسم کے پییچ میں توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

شکنجوی کیسے بنائیں؟
اجزاء:

1. 2 لیموں
2. 1 چائے کا چمچ ادرک
3. ½ نمک کا چمچ
 کالا نمک کا چمچ
5.  چمچ زیرا پاؤڈر
6. ½ چمچ چینی

مشروب کیسے بنائیں؟
1. ایک جگ لے لو.
2. اس میں 2 گلاس پانی ڈالو۔
a. لیموں کا رس نچوڑنے والے کی مدد سے رس کو نچوڑ کر پانی میں ڈالیں۔
4. اس کے بعد ، پانی میں کالا نمک ، چینی ، زیرہ پاؤڈر شامل کریں۔
5. جب تک چینی تحلیل نہ ہو اس وقت تک حل کریں۔
6. مشروب تیار ہے۔ اب آپ اس کو ٹھنڈا کرکے پی سکتے ہیں۔
Amir Chand Vijay Kumar, Katra Ahluwalia - Amla Murabba Manufacturers in Amritsar - Justdial

خدمت خلق فائونڈیشن پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کی جائے، امین الحق

/

میرپورخاص:جدت ویب ڈیسک:خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت مقامی ہال میں منعقدہ راشن بیگز کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران میرپورخاص میں کے کے ایف کے تحت جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کے قیام کا اعلان کیا
انہوں نے کہا کہ سندھ میں مکمل لاک ڈائون پر تحفظات ہیں، اسمارٹ لاک ڈائون کی حمایت کرتے ہیں۔کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے جدید سہولیات اور وینٹی لیٹرز سے آراستہ کوروناسینٹر قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عزت نفس کو ملحوظ رکھتے ہوئے رضاکاران رات کے اوقات میں ضروتمندوں کے گھروں پر راشن بیگز پہنچائیں گے۔مقتدر حلقے خدمت خلق فائونڈیشن پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کریں۔ادارے کو آزادی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے دی جائے۔میرپورخاص میں یونیورسٹی،کیڈٹ کالج اور سندھ ہائی کورٹ بینچ کا جلد قیام عمل میں لایا جائے۔سرکاری اداروں اور کالجز کے تعاون سے بہت جلد میرپورخاص میں سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی زون قائم کرکے ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی قدیم سندھی آبادیوں کو خالی کرانے میں حکومت سندھ کا ہاتھ ہے۔

مسجد اقصی پر اسرائیلی چڑھائی فرعونیت ہے ،ثروت قادری

/

کراچی :جدت ویب ڈیسک:سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شب قدر پر مسجد اقصی پر اسرائیلی چڑھائی فرعونیت ہے ، قابض اسرائیل کی بیت المقدس کی بے حرمتی سیکڑوں مسلمانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، یہودی لابی مذہبی جنونیت میں سب سے بڑی دہشتگردہے
مسلم دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کیلئے موساد فنڈنگ کر رہی ہے، بیت مقدس پر اسرائیلی ناجائز قبضے کو فوری ختم کرایا جائے ، اقوام متحدہ اور او آئی سی فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف خاموش کیوں ہے، مسلم ممالک بیت المقدس کی توہین اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے خلاف آواز بلند کریں، اسرائیلی فوج کے مسجد اقصی پر حملے ناجائز قبضے کو مضبوط بنانے کی سازش ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا مسلم ممالک کے اتحاد سے ہی بیت المقدس ، کشمیر کو کفر کی طاقتوں سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے، انہوں کا کہنا تھا کہ شب قدر کی مقدس رات میں مسلمان اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عبادت کرتے ہیں اور اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش رچاتی ہیں، ناپاک اور بدبودار پانی کا فلسطینی عوام پر چھڑکائو نے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو کھول دیا ہے، طاقت کے نشے میں مست اسرائیل اللہ کے قہر کو آواز نہ دے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر حملے کی اسرائیلی فوج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

خبردار اپنی عمر کو تیزی سے بڑھنے سے روکنا چاہتے ہیں تو زیادہ ورزش سے گریز کریں۔

/

ویب ڈیسک ::پینتیس سالہ سائنسدان اینڈریو اسٹیل نے اپنی نئی ریسرچ میں کہا ہے  کہ خبردار اپنی عمر کو تیزی سے بڑھنے سے روکنا چاہتے ہیں تو زیادہ ورزش سے گریز کریں۔

 سائنسدان اینڈریو اسٹیل نے اپنی نئی ریسرچ میں کہا ہے کہ اگر آپ زیادہ عرصے تک تندرست و توانا رہنا چاہتے ہیں تو زیادہ ورزش کرنے سے گریز کریں اور اپنے دانتوں کی صحت کا بھی خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند غذا، سگریٹ نوشی سے پرہیز اور اعتدال پسند ورزش عمر رسیدہ ہونے کے عمل کو سست کر سکتی ہے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کا بھی باعث بنتی ہے۔

اسٹیل نے کہا کہ اپنی زندگی میں صحت مند عادات کو شامل کریں تاکہ آپ ہمیشہ صحت مند رہیں۔اینڈریو اسٹیل نے سارا دن بیٹھ کر کام کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایک گھنٹے میں کم از کم پانچ منٹ کے لیے ضرور اپنی نشست سے اٹھیں۔انہوں نے کہا کہ آگر آپ دن میں بالکل بھی ورزش نہیں کرتے تو صرف 10 منٹ کی چہل قدمی بھی آپ کی زندگی میں تبدیلی لاسکتی ہے۔اینڈریو کے مطابق زیادہ نیند بھی آپ کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے اس لیے نیند کے معاملے میں بھی اعتدال سے کام لینا ہو گا۔ 24 گھنٹے میں صرف 7 سے 8 گھنٹے کی نیند آپ کی صحت کے لیے اچھی ہے۔

اگر آپ واقعی صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں سبزیوں کو فوقیت دیں اور گوشت کی مقدار کم سے کم کریں۔ سبزیاں وزن کو بڑھنے سے بھی روکتی ہیں۔صحت مند زندگی کے لیے دانتوں کی صفائی بھی انتہائی ضروری ہے یہ آپ کو دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر سپلیمنٹ نہیں لینا چاہیے۔ متوازن ہلکی غذا اور دھوپ میں وقت گزارنے کا عمل بھی آپ کے جسم کے وٹامنز کو پورا کر دے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)ہو گا

/

عید الفطر:جدت ویب ڈیسک: کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل( بدھ کو) وزارت مذہبی امور میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے ۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کریں گے ۔

مافیا کبھی نہیں چاہے گا قانون کی بالا دستی آئے,طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کو جہاد سمجھتا ہوں ، وزیراعظم

//

اسلام آباد  :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کو جہاد سمجھتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے فون پر براہ راست  گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک انسانوں کا قانون ہے جدھر قانون کی بالادستی ہے۔ ایک جانوروں کا قانون ہے جہاں طاقتور کی بالا دستی ہے۔ قانون کا مطلب کمزور کو طاقتور سے تحفظ دینا ہوتا ہے۔ بمباری اور جنگیں ہارنے سے قومیں کبھی تباہ نہیں ہوئیں۔ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب اس میں انصاف کیلئے اخلاقی جرأت ختم ہو جاتی ہے۔ ملک تب تباہ ہوتا ہے جب سربراہ پیسے چوری کرنا شروع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ایک ہزار ارب ڈالر غریب ملکوں سے ہر سال چوری ہو کر باہر جاتے ہیں۔ غریب ملک مقروض اور امیر ملک امیر ہوتے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہماری حکومت عدلیہ کے نظام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتی۔ ہم نیب میں مداخلت نہیں کرتے۔ قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں۔ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کو جہاد سمجھتا ہوں۔ یہ مافیا کبھی نہیں چاہے گا قانون کی بالا دستی آئے۔ ہر جگہ پر وہ لوگ بیٹھے ہیں جو فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تب تک عظیم قوم نہیں بن سکتے جب تک ملک میں انصاف نہیں قائم کرتے۔ سارے مافیاز کا مقابلہ کر کے اور جیت کر دکھاؤں گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا بھارت میں 22 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آ گئے ہیں۔ بھارت میں بنگلہ دیش، نیپال، ایران میں کیسز اوپر جارہے ہیں۔ بھارت میں اسپتال بھرے ہیں۔ لوگ  سڑکوں پر مر رہے ہیں۔ آکسیجن کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کورونا کی دو لہروں میں قوم نے ایس او پیز پر تعاون کیا۔ اللہ کے کرم سے کورونا سے اچھی طرح نکل گئے۔ ہمارے کورونا کیسز کی شرح میں اب اضافہ نہیں ہو رہا۔ کیسز تیزی سے اوپر جا رہے تھے وہ اب کنٹرول میں ہیں۔ ملک اور قوم کیلئے ایس او پیز کی تاکید کروں گا۔ عید کی چھٹیوں میں ماسک پہنیں۔

 وزیراعظم نے مزید کہا پانی کا مسئلہ ہمارے سارے بڑے شہروں میں آنے والا ہے۔ ہمارے شہر بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ شہروں کے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار چھوٹے طبقے کیلئے گھر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پہلی دفعہ بینک لوگوں کو گھروں کیلئے قرض دے رہے ہیں۔ بینک سستے قرضے دے رہے ہیں۔ حکومت بھی سبسڈی دے رہی ہے۔ آنیوالے دنوں میں جو لوگ اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں ان کیلئے آسانیاں ہو جائیں گی۔

مزیدار اور منفرد پیزا پوری کی ترکیب جانیئے

/

ویب ڈیسک ::یوں تو پانی پوری عموما بازار سے خرید کر کھائی جاتی ہے اور گھر میں بھی مختلف ترکیبوں سے تیار کی جاتی ہے۔پانی پوری (گول گپے) کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ کھائی جاسکتی ہے اور اس کا تو نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔

پانی پوری تو اکثر کھائی جاتی ہے مگر کیا آپ نے کبھی پیزا پوری کھائی ہے؟ جس میں پانی پوری کا دیسی اور پیزا کا بدیسی ذائقہ ایک ساتھ شامل ہے۔

ٰیہاں مزیدار اور منفرد پیزا پوری کی ترکیب بیان کی جارہی ہے جو افطاری کے لیے بھی آزمائی جاسکتی ہے اور یقیناً پسند آئے گی۔

اجزا

پوری کے لیے

میدہ-ایک کپ

سوجی-ایک کپ

نمک- حسبِ ذائقہ

گرم پانی- حسبِ ضرورت

تیل- تلنے کے لیے

پیزا اسٹفننگ کے لیے

پیاز- ایک چوتھائی کپ

ٹماٹر-ایک چوتھائی کپ

شملہ مرچ- ایک چوتھائی کپ

کارنز- ایک چوتھائی کپ (ابلے ہوئے)

پیزا ساس- 3 کھانے کے چمچ

نمک- حسبِ ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

کُٹی لال مرچیں- ایک چائے کا چمچ

اوریگانو- آدھا چائے کا چمچ

رانچ ساس کے لیے

مایو نیز- ایک کپ

کریم – آدھا کپ

سرکہ- کھانے کا چمچ

نمک- حسبِ ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر- آدھا چائے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر -آدھا چائے کا چمچ

لہسن پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

پیاز پاؤڈر -ایک چائے کا چمچ

پاؤڈرڈ شوگر 1کھانے کا چمچ

خشک تھائم- آدھا چائے کا چمچ

اوریگانو- آدھا چائے کا چمچ

اسمبلنگ

گول گپے – حسبِ ضرورت

پیزا اسٹفنگ حسبِ ضرورت

چیز- حسبِ ضرورت

کٹی لال مرچیں- حسبِ ضرورت

اوریگانو- حسبِ ضرورت

ترکیب

گول گپے بنانے کے لیے ایک باؤل میں میدہ، سوجی، نمک اور پانی ڈال کر نرم گوندھ لیں اور گیلے کپڑے سے ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اب اس ڈو کو 4 برابر حصوں میں کاٹ لیں اور بیل لیں، ڈو کو جتنا پتلا بیلا جائے گا، گول گپے اتنے ہی کرسپی ہوں گے۔

اس کے بعد ڈو کو گول شکل میں بیل لیں اور ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے انہیں فرائی کر لیں۔

پیزا اسٹفنگ بنانے کے لیے ایک باؤل میں پیاز، ٹماٹر، سبز شملا مرچ، کارنز، پیزا ساس، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، اوریگانو اور کٹی لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

رانچ ساس بنانے کے لیے ایک باؤل میں مایونیز، کریم، سرکہ، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، پیاز، پاؤڈرڈ شوگر، اوریگانو اور ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اسمبلنگ کے لیے گول گپوں کے اوپر سوراخ کریں اور اس میں تیار کی ہوئی پیزا اسٹفنگ بھر دیں۔

اب اس پر چیز، کٹی لال مرچیں اور اوریگانو چھڑک دیں۔

ان گول گپوں کو 2 سے 3 منٹ یا چیز پگھلنے تک مائیکر ویو کریں اور مزیدار پوری پیزا کا لطف اٹھائیں۔

افطار میں جھٹ پھٹ آلو کے ڈونٹ بنائیے

/

ویب ڈیسک ::رمضان المبارک میں  افطار کے دوران ۔ ہر روز ایک ہی جیسے پکوان کھا کر بھی اکتاہٹ ہوجاتی ہے ,جیسے کہ پکوڑے، سموسے، رولز، چاٹ اور دہی بڑے یہ سب ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ کوئی اور کھانے کی ڈش زیادہ پسند نہیں کی جاتی ،اس لیے یہاں جھٹ پھٹ آلو کے ڈونٹ بنانے کی آسان سی ترکیب بتائی جارہی ہے جو افطار میں ضرور پسند آئے گی۔

اجزا

چکن-آدھا کلو

سبز مرچ – 5 عدد

پیاز- ایک عدد

پودینہ – 10گرام

سبز دھنیا – 10گرام

نمک- حسبِ ذائقہ

زیرہ پاؤڈر- ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ کُٹی ہوئی- ایک کھانے کاچمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر- 1/2 چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ- ایک کھانے کا چمچ

آلو- ایک کلو

میدہ- 6 کھانے کے چمچ

کارن فلور – 4 کھانے کے چمچ

انڈے – 2 عدد

بریڈ کرمز- حسبِ ضرورت

کوکنگ آئل-حسبِ ضرورت

ترکیب

چکن، سبز مرچ، پیاز، پودینہ، سبز دھنیا، نمک،زیرہ ،کُٹی ہوئی لال مرچ، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور ادرک لہسن پیسٹ کو اچھی طرح گرائینڈ کرلیں۔

اب ایک باؤل میں اُبلے ہوئے آلو ڈالیں اور اس میں گرائینڈ کیا ہوا آمیزہ، میدہ، کارن فلور اور انڈ اڈال کر ہاتھوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کرلیں اور رکھ دیں۔

اس کے بعد تیار کیے ہوئے مکسچر کی گول ٹکیاں بنائیں اور درمیان میں انگلی کے برابر سوراخ کر کے ڈونٹس کی شکل بنالیں۔

اب تیار ڈونٹس کو انڈے میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمز لگائیں۔

ایک پین میں کوکنگ آئل لیں اور تیار ڈونٹس کو اس میں ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔

آلو کے مزیدار ڈونٹس کو افطار میں پیش کریں۔

عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے،وزیراعظم

//

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک:وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، اللہ تعالی نے کرم کیا اور ہم پہلی اور دوسری لہر سے کامیابی کے ساتھ نکلے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، بھارت کے حالات سب کے سامنے ہیں، بنگلا دیش میں بھی کیسز تیزی سے اوپر جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بڑا ہوا ہوں۔ کرکٹ کی وجہ سے پوری دنیا دیکھی اور وہاں کا سسٹم دیکھا، دنیا کی تاریخ ہے کہ جو قوم اوپر گئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے اوپر گئی، بہترین معاشرے میں قانون غریب کو تحفظ دیتا ہے، ریاست مدینہ اس لیے عظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں قانون سب کے لئے برابر تھا، سائیکل اور بھینس گائے چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتا، جب ملک کاسربراہ اورطاقتورلوگ چوری کرتیہیں توملک تباہ ہوجاتا ہے، ہر سال غریب ملکوں سے ایک ہزار ارب ڈالر چوری ہوکر امیرملکوں میں جاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں کیسز مزید تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں، وہاں لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، آکسیجن کی کمی ہے، خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں کیسز تیزی سے اوپر نہیں جارہے، قوم سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے پر عمل کریں، عید کی چھٹیوں میں ماسک لازمی پہنیں اور لوگوں کو کورونا سے بچائیں، عوام ایس او پیز پرعمل کریں کہ لاک ڈاون نہ کرنا پڑے، لاک ڈاون سے سب سے زیادہ غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں۔سفارتخانوں سے متعلق بات براہ راست نشر نہیں ہونی چاہیے تھی سمندر پار پاکستانی کی جانب سے ایک سفارت کار کی شکایت پر وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں نے ڈپلومیسی کی حدتک زبردست کام کیا ہے، سفارتخانوں سے متعلق جوبات کی وہ براہ راست نشر نہیں ہونی چاہییتھی، سفارتخانوں سے متعلق جو بھی شکایات ہوں گی وہ پورٹل پردرج کرائی جا سکتی ہے۔بھارت 5 اگست کیاقدامات کوواپس نہیں لیتا بات نہیں کریں گے

 

1 2 3 5