Daily archive

May 10, 2021

#Sindh #karachi #bus240 محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بسوں کی خریداری کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کردئیے,دو سو چالیس بسیں خریدنے کا فیصلہ

/

کراچی :کراچی کے شہریوں کی بالاخر سن لی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی کے لئے دو سو چالیس بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کو کراچی کے شہریوں کا خیال بھی آہی گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی کے لئے دو سو چالیس بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاڑکانہ کے لئے بھی دس بسیں خریدی جائیں گی۔

اپ فرنٹ سبسڈی موڈ کے تحت کراچی اور لاڑکانہ میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی۔ بس منصوبے کے تحت دوسوچالیس بسیں کراچی اوردس بسیں لاڑکانہ کے لیئے خریدی جائیں گی۔سندھ حکومت نے بس پراجیکٹ کےلئے آٹھ ارب روپے جاری کردیے ہیں۔۔
دوسوچالیس بسیں کراچی کے پندرہ سے زائد مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بسوں کی خریداری کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کردئیے، سب کچھ ٹھیک رہا تو جولائی دوہزار اکیس کے اختتام تک ٹینڈر ایوارڈ اور اگلے چھ ماہ میں بسیں کراچی پہنچیں گی۔معاہدے کے تحت بس مینوفیکچرر بارسال تک بس آپریشن اورمینٹی نینس کا ذمہ دار ہوگا۔ بس منصوبےمیں سرمایہ کار کمپنی بھی پندرہ فیصد سرمایہ لگائے گی۔

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

//

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ، بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ٹویٹ میں لکھا کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ممکن ہے۔ مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے ہے۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کسی صورت بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔

گیارہ سو پاکستانی قیدی رہا ہو جائیں گے, شیخ رشید

//

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک:سعودی عرب کی جیلوں میں اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے گیارہ سو پاکستانی قیدیوں رہا ہو جائیں گے ۔وفاقی وزیر داخلہ وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد موجود گیارہ سو قیدیوں کو پاکستان لے کر جا رہے ہیں۔
یہ قیدی اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے ہیں اور تھوڑی قید رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی جیلوں میں وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں نہیں ہیں انہیں ہم لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ جدہ میں سعودی اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاگر ہمیں ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سیکڑوں مزید قیدیوں کو بھی یہاں چھڑا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں سزایافتگان کے سلسلے میں تعاون اور انسداد جرائم کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ان دونوں معاہدوں پر سعودی عرب کی طرف سے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز اور پاکستان کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دستخط کیے۔ انسداد منشیات کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر پر دستخط ہوئے ہیں جس پر مملکت کی جانب سے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز اور پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دستخط کیے ہیں۔شیح رشید نے بتایا کہ تیس پاکستانی قیدی ایسے ہیں جو قتل اور منشیات کے جرم میں قید ہیں اور انہیں سزائے موت ہوچکی ہے، انہیں نہیں لے جا سکتے۔ ابھی ان قیدیوں کو لے کر جا رہے ہیں جن کی تھوڑی سزا ہے اور جن پر سنگین کیسز نہیں ہیں۔ سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔اس سوال پر کہ قیدیوں کی پاکستان منتقلی کب تک مکمل ہوگی وزیر داخلہ نے کہا کہ سمجھ لیں یہ سارا پراسیس مکمل ہو گیا ہے۔ جتنی جلد ممکن ہوسکے گا یہ کام کیا جائے گا۔ گیارہ سو قیدی ایسے ہیں جنہیں ہم نے منتقل کرنا ہے اور کوئی پیسے نہیں دینے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں چھ سو سے سات سو قیدی ایسے ہیں جن پر جرمانے ہیں ان کی رقم ایک بلین روپے بنتی ہے میں نے وزیراعظم صاحب سے کہا ہے کہ یہ رقم مل جائے تو یہ سب قیدی بھی چھوٹ سکتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کے بقول سعودی عرب کی جیلوں میں جو پاکستانی قید ہیں ان کی پاکستان میں فیملیز ہیں انہیں پاکستان کی جیلوں میں منتقل کرنے سے وہ ان کی دیکھ بھال کرسکیں گی جبکہ انہیں یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کے حوالے سے پہلے ہی تعاون کر رہے ہیں اور بھی کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے قبل خصوصی انٹرویو میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سوال پر کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے دوران جو میٹنگز ہونے والی ہیں اس کے بعد سعودی تعاون کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے کام کو تیز تر کردیا جائے گا۔ سینکڑوں قیدی رہا ہو کر پاکستان جائیں گے۔

Bold Saba Qamar taunts Pakistani public “Awam toh humari bohut shareef hai phir yeh trending mein No. 1 peh kyun hai?

Web Desk ::Pakistani actress Saba Qamar is known to enunciate a witty persona

This time through taking the help of a very fiery taunt, Saba indirectly insulted the Pakistani public on her Instagram.

In an Instagram post, Saba can be seen lounging on a sofa with a white button down and blue jeans.

Well, it’s no surprise that the diva certainly looks like a diva.Also, might we add, the couch looks mighty comfy.However, let’s focus on Saba’s caption for the post which is:“Awam toh humari bohut shareef hai phir yeh trending mein No. 1 peh kyun hai?

So, the caption is confusing. Right? Well, it’s meant to be.Does Saba want to know why the ‘shareef’ Pakistani public is promoting an 18+ Netflix show? So much so that it has now acquired the place of number 1 trending show in Pakistan on Netflix.

.

این اے 249 میں ضمنی الیکشن دوبارہ کرایا جائے : علی زیدی

/

کراچی:جدت ویب ڈیسک:وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے این اے 249 میں دوبارہ ضمنی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کی طرح سندھ حکومت کو بھی کورونا ویکسین خریدنی چاہیے،کورونا کے حوالے سے سندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے اتوارکوخالقدینا ہال میں کورونا ویکسین لگوالی، انہوں نے سینٹر کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اس سینٹر میں اچھا کام ہورہا ہے جس کا کریڈٹ وفاقی اور سندھ حکومت کو جاتا ہے،نہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی وجہ سے بہت برا حال ہے، نیپال اور بنگلا دیش میں بھی کورونا کی صورتحال خراب ہے، میری سب سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، کورونا سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال کریں،وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہاکہ جیسے سپاہی سرحدوں پر ہوتے ہیں اور ملک کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح سوشل ورکرز نے بھی کام کیا اور عوام کی جان کو اپنی جان پر ترجیح دی، میں نے سربراہ این سی او سی اسد عمر کو خط لکھا ہے کہ بندرگاہ کے عملے کو ویکسن لگوائی جائے،علی زیدی نے کہاکہ سندھ حکومت کا اچھا اقدام ہے کہ 80 سال سے اوپر افراد کو گھر جاکر ویکسین لگارہی ہے مجموعی طور پر سندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ کو ویکسین فراہم کررہی ہے، این سی او سی نے کسی صوبے کو ویکسن خریدنے سے نہیں روکا، پنجاب حکومت ویکسین خود خرید رہی ہے، سندھ حکومت سے درخواست ہے خود بھی ویکسین کی خریداری کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ این اے 249 کا الیکشن سب کے سامنے ہے، دوبارہ گنتی میں کھلے بیگ لائے گئے اور فارم 46نہیں دیے جارہے، اس کے بعد جو رزلٹ چاہیں بنادیں کیسے ہارنے والے کو ہارا ہوا اور جیتنے والے کو جیتا ہوا کہہ دوں۔ویکسی نیشن سینٹر کے انچارج ڈاکٹر فرحت عباس نے کہاکہ کالی بھیڑیں ہر محکمے میں ہوتی ہیں عوام کرونا سے بچائو کے لئے ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔

اسرائیل فلسطین پر اور بھارت کشمیریوں کو جبر کا نشانہ بنا رہا ہے: آصف زرداری

/

کراچی:جدت ویب ڈیسک:سابق صدرآصف زرداری نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،میڈیا کو جاری بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر اور بھارت کشمیریوں کو جبر کا نشانہ بنا رہا ہے
، شہیدبھٹوکے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحادکومتاثرکیا،آصف زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیربھٹوشہیدنے فلسطینی عوام کی وکیل تھی بی بی شہید نے یواین میں مسلمانوں کے استحصال کے خلاف بھرپور آواز بلند کی،پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اسرائیلی پولیس کامسجد اقصی اورفلسطینیوں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجداقصی میں نمازیوں کوتشددکانشانہ بناناافسوسناک عمل ہے مسجداقصی کومیدان جنگ بنانیکی شدید مذمت کرتے ہیں،شیری رحمان نے کہا کہ مسجداقصی میں عبادت کرنافلسطینوں کاحق ہے یہ واقعہ کہیں اورہوتاتوکیاعالمی دنیااسی طرح خاموش رہتی اسرائیل طاقت کیزورپربنیادی انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔

وزیر اعظم 5ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے

//

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک:وزیر اعظم عمران خان 5ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے،مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیر اعظم کے فالوورز کی تعداد میں یہ اضافہ ان کے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران دیکھنے میں آیا
عمران خان نے انسٹاگرام پر 5ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا،عمران خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے سعودی عرب کے دورے کے دوران لی جانے والی مختلف تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں،ٹوٹر پر وزیراعظم عمران خان کے13.6ملین فالورز ہیں اور فیس بک فالورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

عوام سے گھروں پر رہنےکی اپیل , وزیراعلیٰ سندھ کی روز ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت

//

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روز ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے گھروں پر رہنےکی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوویڈ کی پہلی لہرمیں 11 جون 2020کوسب سے زائد 3038 کیس تھے اور دوسری لہر میں 10 دسمبر 2020کوسب سے زیادہ 1983 کیس تھے جبکہ 29 اپریل 2021کوتیسری لہرمیں سب سےزیادہ 1064 کیس رپورٹ ہوئے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 9 مئی کو تقریباً لاک ڈاؤن تھا، عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن مراکزکھلےرہیں گے اور برآمد ات پرمبنی صنعتی یونٹس عیدکی چھٹیوں میں کام کرتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے روزایک لاکھ کوروناویکسین لگانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبا کی صورتحال میں تاجروں اور عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا ایکسپو سینٹر میں 50 ہزار ویکسی نیشن روز کی گنجائش بنائی جائے۔

مراد علی شاہ نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کل کوویڈ کی وجہ سے 16 اموات ہوئیں، 3 سے 9 مئی تک کراچی میں 9.48 فیصد کیس رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد میں کوروناکی شرح11.81 اور سکھر میں 5.92 فیصد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں کوروناپھیلاؤکی شرح 3.92 فیصد ہے ، اسی طرح کراچی شرقی میں 23 ،جنوبی میں15 ، وسطی میں کیسزکی شرح 11 فیصد رہی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون میں وسعت پر بھی تبادلہ خیال

//

 اسلام آباد ،ویب ڈیسک ::آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون میں وسعت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس آرمی چیف نے ڈیوک آف ایڈن برگ شہزادہ فلپ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک انتہائی محترم دوست سے محروم ہو گئی ہے۔اس موقع پر جنرل کارٹر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے افغان امن عمل میں قابل قدر کردار ادا کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وباء کے خلاف جنگ میں پاکستان سے برطانوی تعاون کو سراہا۔