Daily archive

May 09, 2021

وزیراعظم عمران خان کی امام کعبہ عبدالرحمان السدیس سے پاکستان کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ، پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کریں

//

جدہ: وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ، طاہر اشرفی اور مسجد الحرام کے دیگر امام بھی شریک ہوئے۔

 وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ عبدالرحمان السدیس سے پاکستان کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کریں۔

عمران خان نے عازمین کو سہولیات کی فراہمی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے عالمی وبا کے دوران ایس او پیز کے انتظامات کو قابل تعریف قرار دیا۔

وزیراعظم نے امام کعبہ سے ملاقات میں حالات جلد معمول پر آنے کی امید ظاہر کی۔

دوسری جانب امام کعبہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

امام کعبہ نے کامیاب دورہ سعودی عرب پر وزیراعظم کو مبارک باد پیش کی اور سعودی علما کی جانب سے دورے کے مشترکہ اعلامیے کی بھی حمایت کی۔

امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں، وزیراعظم نے امام کعبہ اور علما کرام کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے، عمران خان اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوں گے

 

بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

//

 

ویب ڈیسک ::پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعات کوئٹہ اور ‏تربت کےعلاقوں میں ہوئے، کوئٹہ میں دہشت گردوں نےسیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں ‏کونشانہ بنایا اور فائرنگ کےتبادلےمیں3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تربت میں پاک ایران بارڈر پر پیش آیا جہاں ‏پٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا، واقعےمیں ایف سی کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ‏

زخمیوں میں لانس نائیک حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود، نعمان الرحمان شامل ہیں۔

اس سے قبل 5 مئی کو پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ‏‏4ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

اک افغان بارڈر پر ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران سرحدپار سے فائرنگ کی گئی ، افغان علاقے ‏سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی تاہم ‏فائرنگ کے زخمیوں کوسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا، شہیدہونیوالوں حولدار نورزمان، سپاہی ‏شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اورنائیک سلطان شامل ہیں۔

واٹس ایپ نے ماں کی محبت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیکرز متعارف کروادیے۔

/

ویب ڈیسک ::آج دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ماں کی محبت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیکرز متعارف کروادیے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئے اسٹیکرز میں ماؤں کو مختلف کردار نبھاتے دکھایا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسٹیکرز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ہفتے سمیت ہر ہفتے کے آخر کو ہم ماؤں کے طور پر مناتے ہیں۔

واٹس ایپ کے ٹویٹ کے مطابق ہم ماؤں کے ساتھ گزرے ہر چھوٹے اور بڑے ان لمحات کو یاد کرتے ہیں جو ہمیں شکر گزار بناتے ہیں۔

واٹس ایپ نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے ارتھ ڈے کے موقع پر مختلف اسٹیکرز متعارف کروائے تھے اور صارفین کو بتایا تھا کہ وہ کس طرح زمین کو محفوظ بنا سکتے ہیں

نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہباز شریف نے فرار ہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق

///

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف کرپشن،منی لانڈرنگ اور کک بیکس کیسز کا سامنا کریں.

پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ 4ہفتے میں علاج کروا کر واپس آوَں گا، شہباز شریف نے نوازشریف کی ضمانت دی تھی،نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہباز شریف نے فرار ہونے کی کوشش کی، شہباز شریف پر کرپشن،منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے الزامات ہیں۔

شہباز شریف کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کی بجائے بیرون ملک جانا چاہتے تھے، شہبازشریف کرپشن،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کیسز کا سامنا کریں، ان کی جائیدادیں اور اولاد باہر ہیں، عید بھی وہ باہر منانا چاہتے ہیں۔ علاج معالجے کی آڑ میں یہ لوگ باہر اپنی جائیدادیں بچانے کے لئے ہاتھ پاوَں مار رہے ہیں،عید پاکستان میں کریں، آپ کو باہر جانے کی کیا جلدی ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک کی نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی: جدت ویب ڈیسک:سابق قومی کپتان شعیب ملک کی نجی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک حال ہی میں نجی چینل سے آن ایئر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ”شان رمضان“ میں شریک ہوئے۔ جہاں انہوں نے سیٹ پر انتہائی خوبصورت نعت پڑھ کر دل جیت لیے۔

شو کے میزبان وسیم بادامی نعت پڑھتے ہوئے شعیب ملک کی تعریف کرتے رہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کو شعیب ملک کی نعت پسند آئی۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب

لندن: جدت ویب ڈیسک:پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان دوبارہ لندن کے میئر منتخب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی نڑاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے، لیبر پارٹی کے صادق خان نے کنزرویٹو پارٹی کے شان بیلی کو شکست دی۔

انتخابی نتائج کے مطابق صادق خان نے 12 لاکھ 6 ہزار 34 ووٹ حاصل کیے جب کہ شان بیلی 9 لاکھ 77 ہزار 601 ووٹ حاصل کرسکے۔

میڈیا سے گفتگو میں صادق خان نے کہا کہ لندن کے لوگوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے دنیا کے سب سے بڑے شہر کی رہنمائی جاری رکھنے کیلیے منتخب کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور لندن کی سیاحت کی معیشت کے فروغ کیلیے اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:حکومت سندھ کے احکامات کے بعد ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ صحت سندھ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا، ویکسینیشن سینٹر میں روزانہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگ سکے گی۔

اشرافیہ کیلئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کے لئے لنگر خانے ایسے نہیں چلے گا، بلاول بھٹو

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک وزیراعظم کی عوام دشمن سوچ کی بدولت معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں غربت کی شرح میں تشویش ناک اضافے پر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر کھڑے ہیں جب کہ پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں۔

پاکستان میں دوائیں سو فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں اور غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عام آدمی کی جیب سے 90 ارب روپے سے زائد نکالنے کیلئے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جب کہ عید کے بعد صنعتی شعبے سے 20 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دینے کے خدشے نے حقیقت کا روپ دھارا تو حالات اور خراب ہوجائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کی تباہی کی وجہ کرپشن کو بتانے والے وزیراعظم صاحب! ملکآپ کی عوام دشمن سوچ کی بدولت معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے، اشرافیہ کے لئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کے لئے لنگر خانے، وزیراعظم صاحب ایسے نہیں چلے گا۔

مسجد اقصیٰ میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کے خلاف پاکستانی فنکار بھی پھٹ پڑے

لاہور:جدت ویب ڈیسک: مسجد اقصیٰ میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کے خلاف پاکستانی فنکار بھی پھٹ پڑے۔

اپنے ٹویٹ میں اداکار فرحان سعید نے کہا کہ اس معاملے پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے، بین الاقوامی برادری کیوں اور کس طرح نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے خلاف خاموش رہ سکتی ہے؟ یہ دہشت گردی ہے۔

اداکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ آپ ایک عبادت والی جگہ پر عبادت کرنے والے نہتے افراد پر کیسے حملہ کرسکتے ہیں، اس کے باوجود تمام دنیا اسرائیل کی اس جارحیت پر خا موش ہے، یااللہ رحم۔اداکار سمیع خان نے کہا کہ اسرائیل کا بیت المقدس پر حملہ ہمیں قبول نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے خلاف ’اسرائیل اٹیک آن الاقصی‘ کے نام سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے۔