Daily archive

May 08, 2021

عید کی طویل تعطیلات میں کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے کاروباری سرگرمیوں کی بندش کی مخالفت کردی

//

کراچی: کاروبار کا پہیہ نہیں رکنا چائیے ملکی ترقی اور معاشی  بدحالی سے بچنے کا حل یہی ہے کہ صنعتیں بند نہ ہوں گورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (کاٹی) کے صدر سلیم الزماں نے  کاروباری سرگرمیوں کی بندش کی مخالفت کردی۔

 کاٹی کے صدر نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ تاجر اور کاروباری برادری معاشی صورت حال کے پیش نظر کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے متحمل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے برآمداتی صنعتیں کھولنے کے اقدمات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’برآمداتی شعبے کا پیدواری عمل جاری رکھنے کے ساتھ دیگر صنعتوں کو بھی چلانے کے لئے فوری اور مثبت اقدام کرنے کی اشد ضرورت ہے‘۔

سلیم الزماں نے کہا کہ ’ موجودہ حالات میں ملک کی معاشی بقا اور بے روزگاری کے طوفان کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور وبا کی روک تھام کے ساتھ صنعتی پیداوار کا عمل بھی جاری رکھنا ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اور قواعد و ضوابط کی پابندی کے لیے پُر عزم ہیں، اس وقت عوام کا بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنا بھی ایک قومی خدمت تصور ہوگی‘۔

واضح رہے کہ  اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8، 10 اور گیارہ مئی کو دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے تین خوفناک دھماکے, 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

//

کابل : افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے تین خوفناک دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت میں قائم اسکول کے بالمقابل یکے بعد دیگر تین کار بم دھماکے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 52 شہری زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے زخمیوں میں سے 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق  کردی۔دھماکوں کے بعد شہریوں نے آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دیکھے۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری  جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

آخری اطلاعات آنے تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ حکومت نے مسلح جدوجہد کرنے والے گروہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ پولیس ترجمان اور وزارتِ داخلہ کے حکام نے بھی دھماکوں کی تصدیق کی۔ پولیس ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ دھماکے راکٹ داغنے کے نتیجے میں ہوئے ہیں

A recent video shared by Shahid Afridi on Twitter showed how much he values family time and loves to spend moments with his daughters and wife.

Web Desk ::A recent video shared by Shahid Afridi on Twitter showed how much he values family time and loves to spend moments with his daughters and wife.

Actress Javeria Abbasi’s dangerous accident broke was 12 bones

Web Desk ::Pakistani supporting actress Javeria Abbasi In an interview with Fuchsia Magazine Javeria recalled the miseries she faced in an intense accident during the shooting of a drama serial named ‘Dil Diya Dehleez’.  she had survived a dangerous accident without any medication for a period of eight hours.

مئی کے لئے اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: اوگرا نے مئی کے لئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 9.76 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی جبکہ اوگرا نے سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں بھی 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کر دیا،سوئی نادرن کیلیے ایل این جی کی قیمت 9.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

عید کی چھٹیوں کے باعث بندرگاہیں چوک ہونے کا خطرہ بڑھ گیا

کراچی: جدت ویب ڈیسک:حکومت کی جانب سے کورونا کی تیسری لہر کی شدت پر قابو پانے کے پیش نظر عیدالفطر کے موقع پردی گئی چھٹیوں کے باعث کاروبار و پیداواری سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ کراچی اور بن قاسم کی بندرگاہوں پر تسلسل سے پہنچنے والے درآمد و برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس نہ ہونے سے پورٹس کے چوک ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمودالحسن اعوان بتایاکہ ہفتہ وار بنیادوں پر کراچی اور بن قاسم کی بندرگاہوں پر تقریبا 18 سے 20بحری جہازوں کی آمد ہوتی جو مختلف مصنوعات وخام مال کے درآمدی کنسائمنٹس پر مشتمل ہوتے ہیں ۔

ایک بحری جہاز درآمدی مصنوعات سے لدے تقریبا 3ہزار کنٹینرز کا حامل ہوتا ہے لہٰذا عید الفطر کی ان طویل تعطیلات کے دوران خدشہ ہے بندرگاہوں پر 40 سے 50ہزار کنٹینرز کی کلیئرنس متاثرہوگی جو دونوں بندرگاہوں کو چوک کرنے کا باعث بن جائے گی۔

برطانیہ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال محدود ہونے کا امکان

لندن جدت ویب ڈیسک:برطانیہ میں کورونا کی ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال محدود ہونے کا امکان ہے جبکہ 40 سال سے کم عمر کے برطانوی شہریوں کو ایسٹرازینیکا کی متبادل ویکسین دینے کی تجویز کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کا مشاورتی ادارہ حکومت کویہ تجویزدینے کی تیاری کررہا ہے کہ 40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینیکا کی متبادل ویکسین دی جائے۔ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق مشترکہ کمیٹی اس حوالے سے اعلان کرے گی۔

اس سے قبل خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز سامنے آنے پر ڈنمارک نے ایسٹرازینیکا کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی تھی جبکہ دیگر یورپی ملکوں میں ویکسین کا استعمال محدود کیا گیا تھا۔

برطانوی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق برطانیہ میں جن افراد نے ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز لگوائی ان میں اب تک خون میں پھٹکیاں بننے کے 242 کیس کی تصدیق ہوئی جس میں سے 49 افراد کی اموات ہوچکی ہیں،دو تہائی متاثرہ افراد 60 سال سے کم عمر تھے۔

پوتنک ویکسین اتنی ہی قابل بھروسہ ہے جتنی کلاشنکوف تھی،روسی صدر

ماسکو جدت ویب ڈیسک:روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ سپوتنک ویکسین اتنی ہی قابل بھروسہ ہے جتنی کہ کلاشنکوف رائفل قابل اعتماد تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روس میں ویکسین سپوتنک فائیو کی منظوری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ سپوتنک ویکیسن کے تجربات کے دوران 79.4 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین انتہائی سخت مرحلے میں کم وقت میں بڑی تعداد میں لوگوں میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے، تجربات سے ثابت ہوا کہ یہ کورونا وائرس کے خلاف بڑی حد تک حفاظت کرتی ہے۔

ہرپاکستانی کوپونے 2 لاکھ روپے کے حکومتی قرضے کے بوجھ تلے دبا دیا، بلاول بھٹو

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے 25 سال اس لئے جدوجہد کی کہ ہرپاکستانی کو پونے دولاکھ روپے کے حکومتی قرضے کے بوجھ تلے دبا سکیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو کفایت شعاری کا درس دینے والے عمران خان کی حکومت کے شاہانہ اخراجات 28 سالہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوچکے ہیں، عوام کو معاشی ٹیم کا لالی پاپ دینے والے عمران خان کی حکومت سخت شرائط پر قرضے لے کر اپنی آمدنی سے 10 کھرب روپے زیادہ خرچ کرچکی ہے، نرخوں میں سینکڑوں فیصد اضافے کے بعد بھی صرف بجلی کے شعبے میں ڈھائی کھرب اور گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ 350 ارب روپوں سے زیادہ ہوچکا ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کبھی قرضہ نہ لینے کا اعلان کرنے والے عمران خان کی حکومت کے نو ماہ میں ڈھائی کھرب روپوں پرمشتمل ملکی خزانے کا 82 فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت کی حالت یہ ہے کہ عوام اور تاجروں کے ٹیکسوں کے 710 ارب روپے واپس نہ کرکے ایک نیا گردشی قرضہ پیدا کرچکی ہے، جب 650 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام میں سے حکومت مالی سال کے 11 ویں ماہ میں بھی صرف 40 فیصد خرچ کرے گی تو کیا معاشی ترقی کے اہداف کیسے پورے ہوں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 25 سال اس لئے جدوجہد کی کہ ہر پاکستانی کو پونے دولاکھ روپے کے حکومتی قرضے کے بوجھ تلے دباسکیں، قرضوں کے خلاف جھوٹی مہم چلا کر پی ٹی آئی حکومت اب تک 33 ارب ڈالر سے زائد کا غیرملکی قرضہ لے چکی ہے، قرضوں کے سود کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد ترقیاتی بجٹ تودرکناردفاعی بجٹ کے لئے بھی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہوں گے۔