Daily archive

May 07, 2021

ہرارے ٹیسٹ: اظہر اور عابد کی سنچریوں کے بعد زمبابوے کا عمدہ کم بیک

/

ہرارے ٹیسٹ: اظہر اور عابد کی سنچریوں کے بعد زمبابوے کا عمدہ کم بیک  دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جارہی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ پہلے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 268 رنز بنالیے ہیں۔ عابد علی 118 اور ساجد خان ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا، عمران بٹ صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد عابد علی نے اظہر علی کے ساتھ ملکر 236 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

اظہر علی 126 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مزاربانی کا شکار بنے جب کہ پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے بابراعظم اس اننگز میں بھی صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ پچھلے میچ کے سنچری میکر فواد عالم کی اننگز بھی 5 رنز تک محدود رہی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ کپتان زمبابوے برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔

کیا دن بھر کا فاقہ ڈائٹنگ کے فوائد میں اضافہ کرسکتا ہے ؟ تحقیق

/

برلن / سان انتونیو: جرمنی اور امریکا میں ہونے والی دو الگ الگ تحقیقات میں ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر پورا دن کچھ نہ کھانے کے بعد ڈائٹنگ شروع کی جائے تو اس کے فوائد بھی بہت بڑھ جاتے ہیں۔
عام تاثر کے برعکس، طبّی اصطلاح میں ’’ڈائٹنگ‘‘ کا مطلب کھانا پینا چھوڑ دینا نہیں، بلکہ صحت سے متعلق کوئی خاص مقصد حاصل کرنے کےلیے کچھ خاص غذائیں استعمال کرنا (اور کچھ مخصوص معمولات اختیار کرنا) ہے۔ موٹاپا اور وزن کم کرنا بھی ڈائٹنگ کے انہی مقاصد میں سے ایک ہے۔
جرمنی میں 71 رضاکاروں پر کی گئی تحقیق میں بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی ڈائٹنگ ’’ڈیش‘‘ (DASH) سے پہلے 14 گھنٹے کچھ نہ کھانے کے اثرات کا مشاہدہ کیا گیا۔تین مہینے تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں تقریباً نصف رضاکاروں کو ’’ڈیش‘‘ سے پہلے، پانچ دن تک صبح کا ناشتہ اور اس کے بعد رات کا کھانا ہی دیا گیا جبکہ اس دوران انہوں نے کچھ نہیں کھایا۔ (البتہ انہیں پانی پینے کی اجازت تھی۔) باقی کے تقریباً نصف رضاکاروں کو ’’پنج روزہ فاقہ کشی‘‘ کے بغیر ہی ’’ڈیش ڈائٹنگ‘‘ شروع کروا دی گئی۔
تحقیق کے اختتام پر معلوم ہوا کہ پانچ دن تک صبح سے شام تک کچھ بھی نہ کھانے والے رضاکاروں میں پیٹ کے جرثوموں کا مجموعہ (مائیکروبایوم) کچھ اس طرح سے تبدیل ہوا کہ اس سے ڈیش ڈائٹنگ کا فائدہ بہت زیادہ اور نمایاں ہوگیا۔
اسی نوعیت کی دوسری تحقیق یونیورسٹی آف ٹیکساس، سان انتونیو میں چوہوں پر کی گئی جنہیں مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایسے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کیا گیا تھا کہ جس سے ان میں فالج کا خطرہ بھی بڑھ گیا تھا۔جن چوہوں کی غذا معمول کے مطابق جاری رکھی گئی، تحقیق کے اختتام پر ان کےلیے فالج کا خطرہ جوں کا توں موجود تھا لیکن جن چوہوں کےلیے ایک دن فاقہ اور ایک دن کھانے کا معمول رکھا گیا، اُن میں ہائی بلڈ پریشر اس حد تک کنٹرول میں آگیا کہ فالج کا خطرہ بھی بہت کم رہ گیا۔
ان چوہوں میں بھی پیٹ کے جرثوموں کا مجموعہ اس انداز سے تبدیل ہوا کہ اس نے بلڈ پریشر کم کرنے میں غذا کی افادیت کئی گنا بہتر بنا دی اور اس طرح صحت کو زبردست فائدہ پہنچایا۔بالترتیب ’’نیچر کمیونی کیشنز‘‘ اور ’’سرکولیشن ریسرچ‘‘ کے تازہ شماروں میں آن لائن شائع ہونے والی ان تحقیقات سے یہ بات یقینی طور پر طے ہوگئی ہے کہ فاقہ کرنے کی وجہ سے پیٹ کے جرثوموں (بیکٹیریا) میں کچھ ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو بلڈ پریشر سمیت، مجموعی صحت پر اچھے اثرات ڈالتی ہیں۔ لیکن یہ بیکٹیریا کس طرح ان اثرات کو جنم دیتے ہیں؟ یہ جاننے کےلیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

شلپا شیٹھی کےعلاوہ پورا گھرانہ کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک ::بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا کےعلاوہ  شوہر، بچوں، والدہ اور ساس سسر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تاہم اداکارہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اداکارہ اور مختلف ریئلٹی ٹی وی شوز میں جج کے فرائض نبھانے والی شلپا شیٹھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے گئے نوٹ میں اس حوالے سے بتایا۔

شلپا شیٹھی نے کہا کہ گزشتہ 10 روز ان سمیت ان کے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل رہے ہیں کیونکہ یکے بعد دیگرے سب کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے گھر کے تمام افراد ڈاکٹروں کے مشوروں اور ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔شلپا شیٹھی نے کہا کہ ‘میرے ساس، سسر، ان کے بعد میری بیٹی سمیشا، پھر بیٹا ویان، اس کے بعد میری ماں، اور پھر میرے شوہر راج کندرا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی’۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سب سرکاری ہدایات کے تحت گھر میں اپنے کمروں میں آئسولیشن میں ہیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گھر کے 2 ملازمین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور طبی مرکز میں ان کا علاج جاری ہے۔

شلپا شیٹھی نے بتایا کہ ‘سب صحتیاب ہورہے ہیں اور ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے’۔

کورونا ضوابط پر عمل کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات پر عمل کیا ہے اور ہم حکام کی مدد کے بہت مشکور ہیں۔

انہوں نے مداحوں کی محبت اور نیک تمناؤں کا بھی شکریہ ادا کیا اور دعاؤں میں یاد رکھنے کا کہا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر کہا کہ ‘برائے مہربانی ماسک پہنیں، سینیٹائز کریں، محفوظ رہیں اور چاہے کووڈ پازیٹو ہوں یا نہ ہوں، مثبت سوچ رکھیں’۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے یوٹیوب چینل کھول لیا، پہلی ویڈیو بھی جاری

/

ویب ڈیسک ::سوشل میڈیا کی بڑھتی مقبولیت کے حالیہ دور میں برطانوی شاہی خاندان نے لوگوں سے بہتر روابط کے لیے تقریبا تمام ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کیا ہے اور جہاں شاہی محل کا آفیشل یوٹیوب چینل موجود ہے، وہیں شاہی محل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیں۔برطانوی شہزادہ ڈیوک آف کیمبرج ولیم نے اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ مداحوں سے بہتر روابط رکھنے اور انہیں اپنی معلومات سے آگاہ کرنے کے لیے ذاتی یوٹیوب چینل کھول لیا۔
تاہم شہزادہ ولیم نے اہلیہ کے ہمراہ ذاتی یوٹیوب چینل کھول لیا، تاکہ اپنے مداحوں اور دنیا بھر کے عوام کو اپنے فلاحی منصوبوں اور سرگرمیوں سے بہتر انداز میں باخبر رکھا جا سکے۔
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے 5 مئی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پوسٹس میں بتایا کہ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا، جس پر انہوں نے محض 25 سیکنڈز کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی۔
شاہی جوڑے کے یوٹیوب چینل کو دیکھتےہی دیکھتے چار لاکھ کے قریب افراد نے سبسکرائب کردیا جب کہ ان کی مختصر ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔شاہی جوڑے کی پہلی ویڈیو پر ایک ہزار سے زائد افراد نے کمنٹس کرکے ان کی کوشش کو سراہا اور لکھا کہ وہ جوڑے کی جانب سے مزید تفریحی اور معلوماتی ویڈیوز جاری کرنے کے منتظر ہیں۔اسی طرح شاہی خاندان کے تمام جوڑوں یعنی شہزادہ ولیم خود کے اور ان کے والد اور بھائی شہزادہ ہیری کے بھی الگ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں۔

خوبرو امریکی اداکارہ پر بڑا الزام ، ایسا کیا کیا ؟

ویب ڈیسک ::الزامات کا سامنازندگی میں ہر کسی کو کرنا پڑتا ہے ٹھیک اسی طرح امریکی اداکارہ کم کرداشین پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ان کے نام پر ایک قدیم رومن مجسمہ اٹلی سے امریکا سمگل کیا گیا ہے۔

  میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی سے 2016 میں امریکا پہنچنے والے مجسمے کا معائنہ کرنے والے اطالوی ماہر آثار قدیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجسمہ کلاسیکل پیپلوفارس سٹائل کا ہے جو کہ لوٹا گیا اور غیرقانونی طور پر امریکا پہنچایا گیا  ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عدالتی دستاویز کے مطابق امپورٹر اور اسے موصول کرنے والے کا نام کم کرداشین ڈی بی اے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ ہے اور انوائس کے مطابق اسے ایلکس ورورڈٹ نے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ کو 11 مارچ 2016 کو فروخت کیا۔خیال رہے کہ نوئیل رابرٹس ٹرسٹ امریکا میں ریئل سٹیٹ کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہے اور اسے کم کرداشین اور ان کے شوہر کینی ویسٹ نے بنایا تھا۔

عوام پر بجلی کا بم گرا دیا،90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ

//

لاہور: جدت ویب ڈیسک: نیپرا نے بجلی کی قیمت 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی ،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ،عوام پر 90 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔
اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ مالی سال 2020-21 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ نیپرا کو بجلی کمپنیوں نے91 ارب 36 کروڑ روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستیں دی تھیں، نیپرا اتھارٹی نیڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 90.367 ارب روپے کی منظوری دے دی ، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

بھارت میں کورونا سے مزید 3 ہزار 920 اموات

ممبئی:جدت ویب دیسک: بھارت میں کورونا سے صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے، مزید 3 ہزار 920 اموات ہوئیں، ایک دن میں 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ بھارت کورونا وائرس کا گڑھ بن چکا ہے، ایک روز میں مزید 3 ہزار 920 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
مزید 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان کے اصل حقائق سامنے نہیں لائے جا رہے۔ ملک بھر کے سپتالوں میں آکسیجن کا بحران جاری ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آکسیجن کا بندوبست کر رہے ہیں۔ بروقت آکسیجن نہ ملنے پر کئی مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت نے ویکسین کا اہتمام کیا تو وہاں لوگوں کا رش لگ گیا۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو آنا پڑا۔ دلی میں ایمبولینس کی کمی کی وجہ سے کئی رکشوں کو ایمبولینس میں بدل دیا گیا، کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کو مکمل لاک ڈان کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور طبقے کو مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا رمضان بازاروں میں چینی کی فروحت روکنے کا حکم

/

لاہور : جدت ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کی فروحت روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ چینی عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فروحت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضان بازاروں میں چینی کے حصول کے قطاروں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
لا آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ رمضان بازار میں چینی بیچنے سے عام مارکیٹ میں قلت ہوئی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ کس قانون کے تحت ساری چینی رمضان بازار میں بیچی گئی، کورٹ کے آرڈر پر جو چینی اٹھائی گئی اس کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی حکم عدولی کی گئی ہے، آپ کو ضرورت سے زیادہ وقت دیا گیا، آپ قیمتوں کو کنٹرول اور چینی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں، عام مارکیٹ چینی 85 روپے فی کلو فروحت کی جائے گی، رمضان بازار اور جمعہ بازار لگا کر مذاق بنایا جا رہا ہے۔

رمضان کے آخری چند دن احتیاط اور عید سادگی سے منائیں، اسد عمر

/

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے آخری چند دن احتیاط اور عید سادگی سے منائیں ۔
انہوں نے جمعالوداع کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان کے آخری چند دن احتیاط سے گزاریں جبکہ عید سادگی سے منائیے۔انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں۔وفاقی وزیر نے جمعتہ الوداع کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ StayHomeStaySafe کا بھی استعمال کیا ۔

1 2 3 5