Daily archive

May 06, 2021

جمعے اور ہفتے کو بازار کھولنے کی اجازت، 8 مئی کی رات 12 بجے سے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن

//

 

کراچی: صوبائی وزیراطلاعات کا بیان ,سندھ حکومت نے جمعے اور ہفتے کو کاروباری مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے  8 مئی کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں ہفتےکو عیدشاپنگ کیلئےکاروباری مراکز کھلے رہیں گے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے مکمل ڈاؤن شروع ہوگا۔

سندھ حکومت کے مطابق ہفتے اور اتوار کی رات سے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگائے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق سندھ میں آنے والی ٹرینوں کو بھی15 مئی تک بند رکھاجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ اس معاملے پر وفاقی وزیراسد عمربات کریں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خوردونوش، میڈیکل اسٹورز ، فروٹ اور سبزی کی دکانیں مقررہ اوقات تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل سے اتوار تک ریسٹورنٹس کو مغرب تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ مغرب کے بعد صرف ہوم ڈلیوری کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گروسری شاپ شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو  کو مکمل بند رکھا جائے گا، میڈیکل اسٹورز کو  کو بندش سے استثنیٰ ہوگا جبکہ  ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کریں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کی جائیں گی اور ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرایا جائے گا

صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ اور ہفتے کو کاروبار کھلا رہےگا، دکاندار ایس او پیز کے ساتھ لین دین کرسکتے ہیں، اتوار سےکاروبار کی بندش اور مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹی فیکشن بھی جاری کیا جائے گا‘۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا کی صورت حال کے پیش نظر کاروباری و تجارتی مراکز کو ہفتے میں دو یعنی جمعے اور اتوار کے روز بند رکھنے جبکہ صبح 6 سے شام 6 بجے تک بازار و کاروباری مراکز کھلونے کی اجازت دی ہے۔

کرونا روک تھام کے لیے سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور سندھ کے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی مکمل بند کردی ہے۔

عید الفطر کی آمد کے پیشِ نظر این سی او سی نے بھی ملک بھر کے تمام سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کا اعلان کیا جبکہ تمام ہی صوبوں نے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

Twitter Now Introducing bigger and better images on iOS and Android

Web Desk ::As per the reports, the new ability rolled out to some users in a test last month but, now, is rolling out widely to everyone.Twitter on its handle said:

‘no bird too tall, no crop too short’

‘introducing bigger and better images on iOS and Android, now available to everyone.’

Bill Gates has joined the dating app Tinder right after his divorce ?According to reports

Web Desk ::World’s third-richest man Bill Gates, who recently announced his divorce with wife Melinda after 27 years of marriage, is reportedly on a dating application now.

According to reports, Bill Gates has joined the dating app Tinder right after his divorce and the young woman and girls couldn’t help but want to try their luck. No official comment over this news has been received yet but the billionaire “can give an exclusive third dose” – his viral bio reads on Tinder. Bill Gates, the founder of Microsoft and his wife, however, have decided to continue working together despite calling it quits after 27 years.

Bill Gates On Dating App After Divorce

بھارت، ایک دن میں کورونا سے 4لاکھ سے زائد افراد متاثر

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وبا اپنا زور پکڑ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے،

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ چار لاکھ 12 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 3979 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک بھی ہوگئے۔ ریاست مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 920 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ کیرالہ میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ تعداد میں کیسز سامنے آئے ہیں۔

ادھر بنگلور میں مثبت کیسز کی شرح 55 فیصد رہی، یعنی ٹیسٹ کے لیے جانے والا ہر دوسرا شخص کورونا سے متاثرہ نکل رہا ہے۔ ریاست اترکھنڈ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی بند ہونے پر پانچ مریض دم توڑ گئے جب کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون بھی کورونامیں مبتلا ہوگئی ہیں۔

جینیفر اینسٹن کی مداحوں سے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل

نیو یارک جدت ویب ڈیسک:ہالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنے مداحوں سے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

جینیفر اینسٹن کا شمار ہالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کورونا کے خلاف لڑائی میں بھارت کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کوبھارت کی مدد کرنے کیلئے عطیات کرنے کی درخواست کرنے کے لئے خصوصی انسٹاگرام اسٹوریز شئیر کی ہیں۔

جینیفرنے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کی شدت نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اور گزشتہ پانچ دنوں سے ملک میں ہر روز نئے کیسزرپورٹ ہونے کے عالمی ریکارڈ قائم ہورہے ہیں‘۔

اپنی دوسری انسٹا اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ ’امریکئیر بھارت کے لئے فوری امدادکے لیے رقم جمع کررہی ہے۔‘جینیفرنے لنک اور تفصیلات بھی شیئر کیں تاکہ ان کے مداح اس مقصد کے لئے رقم کا عطیہ کرسکیں۔ امریکئیر ایک عالمی این جی او ہے جو صحت اور ترقی کے کاموں پر مرکوز ہے اور غربت، آفت یا بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کرتی ہے۔

انہوں نے مداحوں کو اس تنظیم کے بارے میں یہ آگاہی بھی دی کہ یہ ہیلتھ ورکرز کے لئے پی پی ای کٹس کی خریداری، ادویات کی ترسیل اور ٹیلی ڈاک سپورٹ اور غربت میں رہنے والی کمیونٹیز کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تعلیم دینے میں رقم کا استعمال کرے گی۔

کورونا وائرس میں مبتلا ہونا بھیانک تھا،امریکی گلوکارہ

نیویارک جدت ویب ڈیسک:امریکی گلوکارہ پنک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونا بھیانک اور بہت ہی برا تھا۔نہیں لگتا تھا کہ میں بچ پاؤں گی۔

ایک انٹرویو میں 41 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ وہ وقت بہت ہی برا تھا اور میں نے اپنی وصیت بھی دوبارہ لکھ لی تھی۔بیماری کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب مجھے اپنے اور بیٹے کے لئے لگا کہ اب ہمارے لئے وقت ختم۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیماری کے دوران میں نے اپنی قریبی دوست کو فون کر کے بتایا کہ میں اپنی بیٹے سے بیحد پیار کرتی ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں گلوکارہ پنک اور ان کے 4سالہ بیٹے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔جبکہ ان کے شوہر اور بیٹی بیماری میں مبتلا نہیں ہوئے تھے۔

اتوار سے عید کی چھٹیوں تک سختیاں بڑھانے کا فیصلہ

//

کراچی ویب ڈیسک ::حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اتوار سے عید کی چھٹیوں تک سختیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی، مغرب کے بعد ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈلیوری کر سکیں گے جبکہ کریانہ کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی ہوں گی۔ترجمان وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ فارمیسیز کو وقت کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور ساحل سمندر بند رہیں گے جبکہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کووڈ-19 ایس او پیز سے متعلق جاری 4 مئی کے فیصلوں کے تناظر میں گزشتہ روز صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کی حکومت نے 8 سے 16 مئی (عید الفطر کی تعطیلات کے دوران) مکمل لاک ڈاؤن یا مختلف قسم کی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ این سی سی کے گزشتہ اجلاس میں، میں نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دی تھی جو نہیں مانی گئی اور اس کی وجہ سے کووِڈ کا انفیکشن ایک جگہ سے دوسری جگہ گیا اسے چیک کرنے کا میٹر نہیں ہے

Bushra Ansari’s Sister Sumbul Shahid Passes Away Due To COVID Complications

Web Desk ::Actress Sumbul Shahid, who is the sister of legendary showbiz stars Asma Abbas and Bushra Ansari, has passed away after battling with COVID-19.

Sumbul Shahid passes away in Lahore due to the deadly pandemic. She was fighting for her life on the ventilator after contracting the deadly coronavirus. Both sisters had requested their fans and netizens to pray for their sister’s swift recovery.

بگ باس کی نکی تمبولی کے 29 سالہ بھائی کا کورونا وائرس سے انتقال

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نکی تمبولی کا بھائی آج کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا۔

29 سالہ جتین تمبولی گزشتہ بیس دنوں سے اسپتال میں داخل تھا جہاں اس کا کورونا وائرس اور دیگر مہلک بیماریوں کا علاج جاری تھا۔

نکی تمبولی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے بھائی کے انتقال کے حوالے سے ایک دل شکستہ پوسٹ میں سب کو آگاہ کیا۔

بگ باس 14 سے مشہور ہونے والے دیگر فنکاروں نے ن کی اور ان کے اہل خانہ سے ان کے بھائی کی موت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا اور ان سے صبر و ہمت کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔

1 2 3 5