Daily archive

May 05, 2021

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوگئے۔

//

ویب ڈیسک ::راولپنڈی:آج پھرملک دشمنوں نے وار کیا  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوگئے۔

قبل ازیں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، شہید ہونے والوں میں حولدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں عبدالآدم، محبوب، میر سلام شامل ہیں، عبدالآدم سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی میں مطلوب تھا۔

General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) called on His Excellency General Fayiadh Bin Hamed Al Rowaily, Chief of General Staff (CGS), Saudi Armed Forces at Riyadh, today.

Web Desk ::General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) called on His Excellency Lieutenant General Fayyad Al-Ruwaili, Chief of General Staff (CGS), Saudi Armed Forces at Riyadh, today.

May be an image of one or more people, people standing and indoor

May be an image of one or more people, people standing, military uniform and indoor

In picture: Nimra Khan Brings Back Old Glamour In A Vintage Puff-Sleeve Dress

Web Desk ::Gorgeous actress Nimra Khan proved the look is the “it” style of the season as she posted photos in a puff sleeve maxi dress.

She took to Instagram on Tuesday evening and shared adorable photos of her in a vintage puff-sleeve dress.Earlier, photos of Nimra Khan in bridal attire are making rounds on social media platforms in which the actress looks simply gorgeous.

 

برطانیہ کے متعدد علاقوں میں تیز بارش، سیلاب کی وارننگ

لندن جدت ویب ڈیسک:برطانیہ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباو مغرب سے ملک میں داخل ہو رہا ہے، جس کی وجہ کم سے کم 40 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے علاوہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ تیز ہواوں اور بارشوں کی وجہ سے سفر میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے ایک ارب سے زیادہ انجیکشن لگا دئیے گئے

/

نیویارک جدت ویب ڈیسک:دنیا بھر میں کروناوائرس کی ویکسینوں کے ایک ارب سے زیادہ انجیکشن لگا دیے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے صرف چارماہ قبل کووِڈ-19 کی پہلی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

اس کے بعد مختلف ملکوں نے ویکسینوں کا عام استعمال شروع کردیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا میں اتنی زیادہ تعداد میں ویکسینیں لگانے کے باوجود ابھی تک ان کی منصفانہ تقسیم کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور عالمی وبا کے مقابلے میں اس کی تقسیم کے عمل میں عدم مساوات کا چلن ہے۔

اب تک امیرممالک میں تو ویکسین عام دستیاب ہے لیکن غریب ممالک کی آبادی کی پہنچ سے دورہے۔27 اپریل تک ایک ارب 6 کروڑ خوراکیں 57 کروڑ افراد کو لگائی جاچکی تھیں۔

یہ تعداد دنیا کی کل سات ارب 79 کروڑآبادی کا 73 فی صد ہے۔اس وقت دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی ویکسین کی روزانہ ایک کروڑ 85 لاکھ خوراکیں لگائی جارہی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی 10 نئی اقسام پر باریک بینی سے نظر رکھی جارہی ہے۔عالمی ادارہ صحت

/

ویب ڈیسک :: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی 10 نئی اقسام پر باریک بینی سے نظر رکھی جارہی ہے۔ان اقسام میں سے 2 کو امریکا میں دریافت کیا گیا تھا، ایک بھارت سے تعلق رکھتی ہے جو وہاں کورونا کی دوسری لہر کی بڑی وجہ سمجھی جارہی ہے۔  کورونا وائرس کی نئی اقسام روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہی ہیں کیونکہ یہ وائرس مسلسل باشعور ہورہا ہے، مگر ان میں سے چند ہی عالمی ادارہ صحت کی ویرینٹ آف انٹرسٹ یا ویرینٹ آف کنسرن کی فہرستوں کا حصہ ہیں۔ان اقسام کو میں ایسی میوٹیشنز موجود ہیں جو ان کو ممکنہ طور پر زیادہ متعدی، زیادہ جان لیوا اور ویکسین یا علاج کے خلاف زیادہ مزاحمت کی طاقت دیتی ہیں۔

عالمی ادارے نے برطانیہ میں دریافت ہونے والی قسم بی 117، جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی قسم بی 1351 اور برازیل میں دریافت ہونے والی قسسم پی 1 کو باعث تشویش سمجھی جانے والی اقسام کی فہرست میں شامل کیا ہے۔اسی طرح بھارت میں دریافت ہونے والی قسم کو بی 1617 فی الحال ویرنٹ آف انٹرسٹ کی فہرست میں شامل ہے مگر ادارے کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس کے بارے میں مزید تحقیق سے اس قسم کے بارے میں معلوم ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وائرس کی متعدد اقسام گردش کررہی ہیں اور ان میں سے ہر ایک کو مناسب تجزیہ ہونا چاہیے۔سائنسدانوں کی جانب سے دیکھا جارہا ہے کہ ہر قسم کس حد تک مامی خطوں میں گردش کررہی ہیں، ان میں میوٹیشنز سے بیماری کی شدت یا پھیلاؤ میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں اور دیگر عناصر کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔

عالمی ادارے کے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ تفصیلات بہت تیزی سے آرہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر نئی اقسام سامنے آرہی ہیں مگر ان میں سے سب اہم نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ متعدد ممالک میں پریشان کن رجحانات نظر آئے ہیں، کچھ میں کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ہسپتالوں اور آئی سی یو میں داخلے کی شرح بڑھی ہے۔یہ وہ ممالک ہیں جن کو ابھی تک ویکسینز تک رسائی نہیں ملی۔

ویرینٹ آف انٹرسٹ کی فہرست میں شامل دیگر اقسام میں بی 1525 (سب سے پہلے برطانیہ اور نائیجریا میں سامنے آئی)، بی 1427/ بی 1429 (امریکا میں سامنے آئی)، پی 2 (برازیل میں سامنے آئی)، پی 3 (جاپان اور فلپائن میں سامنے آئی)، ایس 477 این (امریکا میں دریافت ہوئی) اور بی 1616 (سب سے پہلے فرانس میں سامنے آئی) شامل ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان ممالک کے ماہرین کے ذریعے نئی اقسام کی شناخت اور ان سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سمجھا جارہا ہے۔ادارے کے مطابق ہم نے ماہرین کو ایک کمرے میں اکٹھا کیا ہے اور عالمی برادری کو اکٹھے مل کر کام کرنا چاہیے۔

 

ایرانی ہیکروں کا اسرائیلی فیشن چین کے کمپیوٹر سسٹم پرسائبر حملہ

تل ابیب جدت ویب ڈیسک:اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے ایک مشہور فیشن اور ملبوسات برانڈ ایچ اینڈ ایم کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ کرنے کے بعد دھمکی دی ہے کہ وہ اسرائیلی ملبوسات چین کے صارفین کا ڈیٹا افشا کر دیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی گروپ نے خبردار کیا کہ اگر ان کے غیراعلانیہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اسرائیلی ایچ اینڈ ایم کے تقریبا 110 گیگا بائٹ ڈیٹا کو شائع کرسکتے ہیں۔ اسی طرح کے سائبر حملوں میں ویرٹاس لاجسٹک سمیت دیگر کئی اسرائیلی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک کیس میں ہیکروں نے تین بٹکوینز کا مطالبہ کیا۔ ان کی مالیت ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔سائبرسیکیوریٹی کے ماہرین کا خیال ہے کہ ایرانی ہیکر گروپ پے ٹو کی سے وابستہ ہے۔

اس نے ماضی میں اسرائیلی ہوا بازی کی صنعت اور اسرائیلی سائبر سکیورٹی کمپنی بورنوکس پر حملہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔سائبرسیکیوریٹی فرم چیک پوائنٹ نے گذشتہ نومبر میں اسرائیلی کمپنیوں پر ہیکر حملوں کے سلسلے کے بعد پے ٹو کی کی سرگرمی سے خبردار کیا تھا۔

1 2 3 5