Daily archive

May 04, 2021

افطار میں پروٹین سے بھرپورغذاؤں کا استعمال کتنا ضروری؟

/

ویب ڈیسک ::کہتے ہیں کہ گاڑی میں تیل پانی اور دیگر پرزے ٹھیک ہوں تو ہی سڑک پر بھاگتی ہے ایسے ہی انسانی جسم ہے اگر بدن کے تمام آرگن ٹھیک کام کرتے ہوں تو ہی آپ صحت مند زندگی گزارتے ہیں ،عام انسان کے جسم کے فی کلوگرام وزن کیلے0.8 سے1 گرام پروٹین تجویز کی جاتی ہے جبکہ ویٹ لِفٹر یا ایتھلیٹس کے لیے فی کلو گرام وزن کے حساب سے 1.4سے 2 گرام پروٹین حاصل کرنا تجویز کیا جاتا ہے۔

پروٹین کی اقسام اور ذرائع

پروٹین کی دو طرح کی اقسام ہیں جن میں ’اینیمل پروٹین‘ یعنی کے حلال جانوروں کے گوشت جیسے کہ گائے، بھینس، مرغی مچھلی، دودھ اور انڈوں سے حاصل کیے جانے والا جبکہ دوسرا ’پلانٹ پروٹین ‘ جس میں دالیں، جو، سبزیاں، پھلیاں اور خشک میوہ جات شامل ہیںرمضان کے دوران پروٹین سے بھر پور غذا حلیم سے بھی خوب فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، رمضان کے دوران حلیم کھانا مفید ثابت ہوگا، اس دوران ساتھ میں سلاد کا استعمال کرنا نہ بھولیں

ورزش کرنے کے آدھے گھنٹے کے بعد 15سے 25 گرام پروٹین کی مقدار لینے سے متاثرہ پٹھوں کو آرام ملتا ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

پروٹین کے ساتھ دیگر غذائیں کس قدر مفید؟

پروٹین کے استعمال سے دیر تک بھوک نہیں لگتی کیونکہ پروٹین ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے۔

روزے کیلئے ماہرین کی تجویز ہے افطار میں پروٹین سے بھرپورغذاؤں کا استعمال کیا جائے۔

سحری کے وقت کوشش کریں کے ایک پیالی دہی یا 2 سے تین گلاس دودھ اور دہی سے تیار لسی کا استعمال لازمی کریں، سحری کے اوقات میں انڈہ بھی غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

پروٹین کا استعمال بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے اس میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، اس کے لئے پروٹین سے بھر پور غذاؤں کے ساتھ کاربو ہائیڈریٹس اور فائبر کی مقدار لینا بھی ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگرآپ پروٹین ڈائیٹ پر ہیں تو گوشت کے ساتھ کچی سبزیوں کی شکل میں سلاد کا استعمال بھی لازمی کریں اور پانی استعمال بھی زیادہ سے زیادہ کریں،ایک وقت کی غذا میں مکمل گوشت کا استعمال بھی مضر صحت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے دن میں اگر گوشت استعمال کیا جارہا ہے تو دوسرے وقت میں دال کا استعمال کریں۔۔

۔

اسٹیٹ بینک کا ہفتہ 8 مئی کو تمام بینکس کھلے رکھنے کا اعلان

//

کراچی ۔ویب ڈیسک ::اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ بروز 8 مئی کو تمام بینکس کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ ملک میں 10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات کے باعث کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام بینکس/ایم ایف بیز ہفتہ 8 مئی 2021 کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بغیر کسے وقفے کے کھلے رہیں گے۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے 13 اپریل کو ماہ رمضان المبارک کے لیے صبح 10 سے شام 4 بجے بینک کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا جس میں دوپہر 2 سے سوا 2 بجے نماز کا وقفہ شامل تھا۔

تاہم 29 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پیر سے جمعرات تک بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کردیے گئے تھے۔جمعہ کو عوام کے لیے بینک کے اوقات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک کردیے گئے تھے۔

– دہی بڑے بنانے کی آسان ترکیب گھر پر ایک مرتبہ ضرور آزمائیں۔

/

کراچی ،ویب ڈیسک ::رمضان المبارک میںدیگر چیزوں کے علاوہ  دہی بڑے بھی بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ جو کہ ٹھنڈے  بھی کھائے جاتے ہیں اور بگھار والے گرم بھی ،مگر بازار جیسے دہی بڑے گھر میں بھی بنائے جاسکتے ہیں، یہاں دہی بڑے بنانے کی آسان سے ترکیب بتائی جارہی ہے، اسے ایک مرتبہ ضرور آزمائیں۔

اجزا

ماش کی دال- ایک کپ

مونگ کی دال- آدھا کپ

نمک- آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر-ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر- ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سبز مرچیں – ایک سے 2 عدد (کٹی ہوئی)

دودھ- آدھا کپ

پانی – آدھا کپ

تیل- تلنے کے لیے

دہی- ایک کپ

دودھ -ایک کپ

چینی -3 کھانے کے چمچ

بھگوئے ہوئے بڑے – حسبِ ضرورت

دہی کا مکسچر-حسبِ ضرورت

سبز چٹنی- حسبِ ضرورت

املی کی چٹنی- حسبِ ضرورت

چاٹ مصالحہ- حسبِ ضرورت

سبز دھنیا-حسبِ ضرورت (کٹاہوا)

ترکیب

‘بڑے’ بنانے کے لیے ماش کی دال اور مونگ کی دال کو علیحدہ علیحدہ برتن میں بھگو کر رکھ دیں۔

ان بھگوئی ہوئی دالوں کو نمک، کالی مرچ پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر، سبز مرچیں اور پانی شامل کرکے اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔

پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں چمچ سے تیار کیے ہوئے بڑوں کا مکسچر ڈالیں اور ہلکی آنچ پر لائٹ گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔

اب ایک باؤل میں دودھ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں فرائی کیے ہوئے بڑے ڈال دیں اور 10 سے 15 منٹ تک بھگو کر رکھیں۔

دہی کا آمیزہ بنانے کے لیے ایک باؤل میں دہی، دودھ اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب ایک باؤل میں بھگوئے ہوئے بڑے رکھیں اور اس پر دہی کا آمیزہ، املی کی چٹنی، سبز چٹنی شامل کرتے جائیں، چاٹ مصالحہ اور دھنیا ڈال دیں۔ مزیدار دہی بڑوں کو افطار میں کھانے کے لیے پیش کریں۔

Single Dahi Vada--1 no. at Rs.35.00 from Aakash Sweets Andheri (W) Mumbai Best Price From Maharashtra

شدید گرمی میں مزیدار کسٹرڈ فالودے کی ترکیب آزمائیں

/

کراچی ،ویب ڈیسک ::گرمیوں کے روزوں میں کچھ ایسی چیز کھانے کا دل بھی کرتا ہے جو ٹھنڈی اور راحت بخش ہو، شدید گرمی کا اثر کم کرنے اور ترو تازہ رکھنے میں مدد فراہم کرے، اس لیے مزیدار کسٹرڈ فالودے کی ترکیب آزمائیں اور گھروالوں کا دل جیت لیں۔

کسٹرڈ فالودہ کی ترکیب :

اجزا

تخم ملنگا -ایک چائے کا چمچ

پانی- ایک کپ

سویوں کیلئے

کارن فلور-آدھا کپ

پانی- ڈیڑھ کپ

چینی-ایک کھانے کا چمچ

ٹھنڈا پانی -حسبِ ضرورت

دودھ -ایک لیٹر

کسٹرڈ کیلئے

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر- 4 کھانے کے چمچ اور اسے مکس کرنے کے لیے ایک کپ دودھ

آئسنگ شوگر- آدھا کپ

سبز الائچی پاؤڈر- ایک چوتھائی چائے کا چمچ

جیلی کیلئے

پانی – 2 کپ

اسٹرابیری جیلی پاؤڈر- ایک چوتھائی کپ

پانی – 2 کپ

بنانا جیلی پاؤڈر- ایک چوتھائی کپ

فالودہ کیلئے

ٹھنڈا کسٹرڈ

ٹھنڈی سویاں

ٹھنڈی جیلیز

بھگوئی ہوئی تخم ملنگا

کٹا ہوا بادام اور پستہ

ترکیب

ایک باؤل میں تخم ملنگا اور پانی ڈال کر بھگو کر رکھ دیں۔

سویاں بنانے کے لیے ایک پین میں پانی، کارن فلور اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب چولہا چلا کر مسلسل مکس کرتے جائیں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

اس مکسچر کو سویاں میکر میں ڈال کر سویاں بنا لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر 20 سے 30 منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔

کسٹرڈ بنانے کے لیے ایک برتن میں دودھ اور چینی ڈال کر ابلنے دیں، اس میں کسٹرڈ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں، پھر اس میں الائچی پاؤڈر ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

اسٹرابیری جیلی بنانے کے لیے ایک پین میں دو کپ پانی ڈال کر ابلنے دیں اور پھر اس میں اسٹرابیری جیلی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر ایک برتن میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

بنانا جیلی بنانے کے لیے ایک دوسرے پین میں دو کپ پانی ڈال کر ابلنے دیں اور پھر اس میں بنانا جیلی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر ایک برتن میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

اب ان دونوں جیلیوں کو چھوٹی کیوبز میں کاٹ لیں۔ پھر گلاس میں دونوں جیلیز، تخم ملنگا، کسٹرڈ اور فالودہ سویاں ڈال کراس پر بادام، پستہ چھڑ ک دیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا کسٹرڈ فالودہ پیش کریں۔

Best Homemade Falooda Recipe | The Delicious Crescent

وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی منظوری دے دی۔
اجلاس کو مہنگائی کو روکنے کیلئے بنائی گئی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا، عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی کاموں سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسی نیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔کابینہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی، این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر اعزازی سکہ جاری کرنے، سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی، ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی اور ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری بھی دے دی۔

 

جعلی چیئرمین نیب پکڑا گیا۔۔

//

کراچی  ویب ڈیسک ::نیب کراچی  نے کارروائی کرکے جعلی چیئرمین، ڈی جی نیب بن کر عوام کو لوٹنے والے نوسرباز گرفتار کرلیا۔

نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیب کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوسر باز گروہ کے رکن عامر حسین کو گرفتار کیا، ملزم پر جعلی چیئرمین،ڈی جی نیب کراچی بن کر عوام لوٹنےکاا لزام پرہے۔نیب اعلامیے کے مطابق نوسر باز گروہ کا سرغنہ خالد سولنگی دبئی سے لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے، خالد سولنگی کئی افراد سے بھاری رقوم لوٹنےمیں مبینہ طور پر ملوث ہے، بیرون ملک مقیم ملزم کی حوالگی کے لئے نیب نے وزارت داخلہ کو بھی خط لکھا ہے،جس میں ملزم خالد سولنگی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انٹر پول کے ذریعے ملزم کو دبئی سے واپس پاکستان لایا جائے۔اس کے علاوہ نیب نے گرفتارملزم عامر حسین سے تحقیقات پر کیس کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔گھناؤنے کھیل میں ملوث سرکاری افسروں کی فہرست تیار کرلی گئی  جبکہ ملزموں کے ہاتھوں اپنی جمع پونچی لٹانے والے متاثرہ افراد کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی ہے

عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے، بلاول بھٹو

//

کراچی: جدت ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے تو ملک کیا چلائیں گے؟
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مختصر ہوتے افطار کے دسترخوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنارہے ہیں، عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، تیل، گھی، چینی، آٹے، دالوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت سمیت وہ کون سی ایسی شے ہے کہ جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہو، عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے تو ملک کیا چلائیں گے؟۔ سندھ حکومت نے کمرتوڑ مہنگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کرکے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومتِ وقت پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد جبکہ ایس پی آئی کے مطابق تو ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، المیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے، جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟

 

نیب نے دو ماہ کے کام کے لئے 3 سال لگا دیئے،جسٹس گلزار احمد

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب میں موجود افسران بڑے بڑے فراڈ کر رہے ہیں اور چیئرمین نیب خاموش ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چیئرمین نیب تو سپریم کورٹ کے سابق جج رہے ہیں، وہ بغیر انکوائری کسی ملازم کو کیسے فارغ کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی پراسیکوٹر نیب عمران الحق نے موقف اختیار کیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاخر شیخ اور ترویش کے خلاف انکوائری کی گئی، سندھ ہائی کورٹ نے 3 ماہ میں دوبارہ انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے نیب افسران کی جانب سے ملزمان سے رشوت لینے پر دوبارہ انکوائری کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نیب کے رویے پر برہم ہوگئے، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ نیب ایسے لوگوں کو تنخواہ اور غلط کام کرنے کا موقع بھی دیتا ہے، نیب میں موجود ایسے افسران بڑے بڑے فراڈ کر رہے ہیں اور چیئرمین نیب خاموش ہیں۔ نیب افسران کو ادارہ چلانا ہی نہیں آتا ، نیب کا ادارہ کر کیا رہا ہے ، تماشا بنایا ہوا ہے، نیب نے 2 ماہ کے کام کے لئے 3 سال لگا دیئے، 2018 سے معاملہ چل رہا ہے ابھی تک نیب سے انکوائری ہی مکمل نہیں ہو سکی ، اس کیس میں تین سال گزارنے کے باوجود ابھی تک نیب نے کچھ نہیں کیا،جان بوجھ کر نیب کے لوگوں نے گھپلا کیا تاکہ کیس خراب ہوجائے۔ عدالتی آبزرویشنز کے بعد نیب نے اپنے طور پر انکوائری مکمل کرنے کے لئے کیس واپس لے لیا۔

(COAS) General Qamar Javed Bajwa has condoled the sad demise of former Chief of the Naval Staff Admiral Karamat Rehman Niazi (retired).

Web Desk :: (COAS) Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa has condoled the sad demise of former Chief of the Naval Staff Admiral Karamat Rehman Niazi (retired). “May Allah bless his soul & give strength to the bereaved family to bear this irreparable loss, Ameen”, COAS.

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1389506277412425728