Daily archive

May 03, 2021

اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے،وفاقی وزیر فواد چوہدری

//

اسلام آباد : ویب ڈیسک  ::وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے اور پروگرام کا دائرہ کار کراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ تک بڑھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کی چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

وفاقی وزیر  وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا صحافیوں اورمیڈیاورکرزکی فلاح و بہبوداولین ترجیح ہے، اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پروگرام کا دائرہ کارکراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ تک بڑھایاجائےگا اور منصوبےکو بتدریج پشاور اور کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔ یاد رہے وفاقی وزیر وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

//

اسلام آباد: ویب ڈیسک:: وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

 رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر پر 10  سے 15 مئی تک چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن این سی او سی کی سفارش اور وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے جاری کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق ایس او پیز پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ عید پر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں، ماسک کا استعمال لازمی کریں، نمازیوں کے لیے آنے جانے کے لیے علیحدہ راستہ رکھا جائے، رش سے بچا جائے۔

علاوہ ازیں عید الفطر پر نمازی وضو گھر پر کریں، جائے نماز ساتھ لے کر آئیں، پینے کے لیے پانی گھر سے لائیں، مساجد کے کولر سے پانی کا استعمال نہ کریں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ عوام شاپنگ مال، پارک، مارکیٹوں، رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں، علمائے کرام تقاریر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں ہدایت نامے کے مطابق ہاتھ صاف کرنے کے لیے سینیٹائزر مسجد کے گیٹ پر رکھے جائیں، مساجد میں تین فٹ کا فاصلہ نمازیوں کے درمیان رکھا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی نے عید سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔

انٹر میلان نے 11 سال بعد اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

//

روم :  انٹر میلان نے اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انٹر میلان نے 11سال بعد ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

انٹر میلان نے یووینٹس کی مسلسل 9 سال سے حکمرانی ختم کر دی، انٹر میلان نے 11 سال بعد اٹالین فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انٹر میلان کی ٹیم 82 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے اور ایونٹ میں ابھی اس کے چار میچز باقی ہیں، انٹر میلان کے فینز نے ٹیم کی جیت پرخوب جشن منایا۔

اٹالین فٹبال لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے یووینٹس کو شکست سے بچا لیا، یووینٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایڈینز کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ رونالڈو نے دونوں گول میچ کے آخری لمحات میں اسکور کیے۔

اسپینش لیگ میں میسی کی ایک اور شاندار پرفارمنس، بارسلونا نے ویلنشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول اسکور کیے، فاتح ٹیم کی جانب سے میسی نے دو گول اسکور کیے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو چار صفر سے دھول چٹا دی، ٹوٹنہم کی جانب سے گریتھ بیل نے ہیٹرک کی۔

Inter Milan Plan To Change Club Name And Badge In Controversial Update

Egyptian Bellydancer Johara took to her Instagram and shared pictures from her photoshoot wearing the hijab headdress

Web Desk :“Ramadan Karim to the Islamic nation. May God makes it filled with blessings for you and your families,” the dancer captioned the post. A famous Russian bellydancer, Johara, also known as Ekaterina Andreeva has sparked fury after she posted her photoshoot outside the mosque in Egypt.

Johara took to her Instagram and shared pictures from her photoshoot wearing the hijab headdress and a white Abaya in the courtyard of the famed Al Meena (Port) Mosque.

:

 

کینسر کے خلاف لڑائی میں نئے ہتھیار

/

ویب ڈیسک :: سائنس دانوں نے ایک بہت عام پیڑ سے کینسر کے خلاف مؤثر مرکب حاصل کیا جو اس سے قبل دواسازی کے سانچے میں ڈھل نہیں پارہا تھا۔

اگلے مرحلے میں سائنسدانوں نے کرکیوسون اے ، بی، سی اور ڈی کو تجربہ گاہ میں بریسٹ کینسر کے خلیات پر آزمایا۔ اس میں کرکیوسون ڈی بہت مؤثر دیکھا گیا جس نے سرطانی رسولی کو چھوٹا کر دیا۔ جب اسے ایک دوا ایٹوپوسائڈ کے ساتھ ملاکر استعمال کیا گیا تو مزید اچھا نتیجہ نکلا۔

پانچ علامتیں پڑھ لیجیے،ناف کے ارد گرد اچانک اور بار بار ‘‘ ہونے والے دردکومذاق میں مت لیجئے ۔

/

لاہور: (ویب ڈیسک ) سرطان کی کوئی قسم اچانک منٹوں میں رونما نہیں ہوتی، اس کی کئی علامتیں وقتاً فوقتاً ظاہر ہوتی رہتی ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ان علامتوں کو پہچانے کیسے؟ کیونکہ بخار، پیٹ درد، قے، پیٹ میں جلن وغیرہ ایک نہیں کئی امراض کی علامتیں ہو سکتی ہیں۔

آج ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ دیگر امراض کی طرح پیٹ کا سرطان بھی دستک دیتا ہے۔  میو کلینک‘‘ کی تحقیق ہمیں یہ بتاتی ہے کہ سرطان کی یہ قسم ایک ہلکے سے ٹیومر کی شکل میں جڑ پکڑتی ہے جہاں سے یہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔یہ مکمل طور پر لاعلاج نہیں ہے۔ ابتدائی دورمیں اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کئی ممالک میں پیٹ کے سرطان میں مبتلا مریضوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔ پیٹ کاسرطان عمومی طور پر پیٹ کے مرکزی حصے میں پھیلتا ہے ،تاہم سرطان کی ایک قسم پیٹ کے بالائی حصے (کارڈیاکے قریب ) میں جنم لیتی ہے اس پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

ہمارے ہاں اس قسم کے سرطان کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی کم و پیش پانچ علامتیں وقتاََ فوقتاََ ظاہر ہوتی رہتی ہیں۔جو یوں ہیں….پیٹ کی خرابی، وزن میں کمی، پیٹ درد،کم کھانے پر بھی پیٹ بھرا ہوا محسوس ہونا،قے اورسینے کی جلن۔

پیٹ کی خرابی

اسے سمجھنا ذرا مشکل ہے، کیونکہ کسی بھی غلط چیز کے کھانے سے بھی پیٹ خراب ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ سرطان کی اہم علامتوں میں سے ایک ہے۔اگر آپ محسوس کریں کہ پیٹ کچھ زیادہ عرصے کے لئے خراب ہو گیا ہے تو اسے ہلکا مت لیجئے اور فوری ٹیسٹ کرائیے۔

پیٹ درد

یہ عام شکایت ہے، کئی مرتبہ تو باتھ روم کے چکر لگانے سے ہی دماغ گھوم جاتا ہے آفس میں ہوں تومذاق الگ بنتا ہے۔ناف کے ارد گرد اچانک اور   بار بار ‘‘ ہونے والے دردکومذاق میں مت لیجئے ۔ کیونکہ یہ درد اس وقت بھی ہوتا ہے جب پیٹ کے اس حصے میں سرطان کا باعث بننے والی سوجن ہو رہی ہو یا مادہ جمع ہو رہا ہو۔

سینے میں جلن

سینے میں جلن یا تیزابیت پاکستان میں بہت ہی عام ہے۔ ہماری تلی ہوئی مرغن غذائوں سے معدے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن کا آسان علاج موجود ہے۔ان غذائوں سے بد ہضمی بھی ہو سکتی ہے۔ اگر علاج کے باوجود یہ مرض کم نہ ہو،سینے میں جلن کی شکایت برقرا ررہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیجئے۔ یاد رکھیے علاج سے آرام نہ آنے کی صورت میں ہی دوسرے مرض کی پیشگی علامت جان کر ٹیسٹ کرائیے۔

قے آنا

پیٹ سے متلی آنا عام بیماری ہیں۔ اگر اس کی وجوہات سمجھ میں نہ آئیں ،خوراک بھی ایسی نہ لی ہو جو متلی یاقے کا باعث بن سکتی ہو تو پھر مہینے میں ایک یا دو بار بھی متلی آنے پر ڈاکٹر سے مشورہ کیجئے۔ سرطان کی علامت کی صورت میں قے میں خون کی آمیزش بھی ہو سکتی ہے

پیٹ بھرا ہوا لگنا اور وزن میں کمی

کھانے سے ہاتھ کھینچنا خاصا مشکل کام ہے۔ البتہ وزن میں کمی کے خواہش مند ہاتھ روک کر کھاتے ہیں،لیکن اگر بھوک مٹ جائے یاخوراک کی طلب میں کمی ہو جائے ، کچھ بھی کھانے کو دل نہ چاہے ، فرد اپنے پیٹ کو بھرا بھرا سا محسوس کرے،ساتھ میں وزن بھی مسلسل کم ہو رہا ہو ،وزن میں کمی کی وجہ بھی سمجھ سے باہر ہو تو سرطان کاٹیسٹ کرنا بہتر رہے گا۔ایک دو نوالے منہ میں ڈالنے کے ساتھ ہی اگر کوئی   بار بار ‘‘ایسا محسوس کرے کہ اس کا پیٹ بھر گیا ہے تو ڈاکٹڑ سے رجوع کرنا چاہئے ۔ویسے بھوک مٹنے کی دیگر وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ لیکن احتیاط علاج سے بہتر ہے۔۔

تحریر : ڈاکڑ سید فیصل عثمان

پاستا ،میکرونی کس نے اور کیسے ایجاد کی

/

لاہور: :: پاستا اور میکرونی کا استعمال پورے یورپ میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے لیکن خصوصاً اٹلی میں ان کا استعمال زیادہ ہے اور اطالوی دسترخوان ان کے بغیر نہیں سجتے۔ یہ بتانا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے کہ ان غذائوں نے اطالوی ڈی این اے کا حصہ بننے کے لئے کیسے باورچی خانوں میں گرفت کیسے حاصل کی۔

آپ کویاد آرہا ہوگا کہ رومی سلطنت کے خاتمے کے بعد ڈارک ایجز کے دوران پاستا کا ستعمال ہوا کرتا تھا۔ لیکن اس کی درست تاریخ کو جاننا ذرا مشکل ہے۔ یقینی طور پر اس وقت کی گھریلو خواتین سوپ کے پین میں اس قسم کی کچھ چیزیں ڈال دیتی تھیں اور مختلف قسم کے اناج جیسے باجرہ، جو اور رائی بھی استعمال کرتی تھیں مگر پاستا کا آج جیسی شکل میں استعمال کب شروع ہوا؟یہ جاننے کے لئے کچھ صدیوں پیچھے جانا پڑے گا۔ جب ایک عرب بحری جہاز ایک سبز خلیجی ساحل پر اترا۔اسی جہاز میں ایسی کچھ چیزیں تھیں جنہیں پاستا اور میکرونی میں استعمال کیا گیا۔

آئیے ہم اس بیان کو بڑے عرب جغرافیہ دان الفریسی پر چھوڑ دیں، جنہوں نے 1154 میں اپنی کتاب   لبرو دی رگجریو ‘‘میں لکھا تھا:   سسلی میں ایک شہر ہے جس کا نام ترابیا ہے ، جو سال بھر پانی سے چلنے والی چکیوں سے مالا مال ہے۔ اس قصبے میں وہ ڈور کی شکل میں آٹے سے کھانا بناتے ہیں۔ کافی مقدار میں کلابریا کے شہر ، جن میں مسلمان اور عیسائی بھی رہتے ہیں، کی جانب برآمد بھی کیا جاتا ہے‘‘۔

لہٰذا اس وقت پاستا اور میکرونی بنانے کی   صنعت‘‘ وہاں قائم ہو چکی تھی۔ بہت ساری مشینیں ہوں گی جن پر بنائی جانے والی یہ غذائیں لکڑی کے ڈرموں میں بھر کر دنیا بھر میں برآمد کی جاتی تھیں۔پہلی تحریری دستاویزات کے ساتھ پہلے ریکارڈ آتے ہیں۔ 13 ویں صدی کے دوران تمام اٹلی میں پاستا کا وسیع استعمال ہو رہا تھا۔ گھروں میں بنائے جانے والے پاستا کی مختلف شکلیں ہوتی تھیں۔ انگوینی ، ایک بڑا آدمی کے ذریعہ یہ اپنی ابتدائی شکل میں سامنے آیا تھا۔

اس کی دیکھا دیکھی یہ پورے علاقے کی کوزین کا حصہ بن گیا۔ یہاںسے پاستا نئی شکل اختیار کر کے سسلی پہنچا ۔یہ شکل آج کی ان غذائوں سے ملتی جلتی ہے۔ ہسپانوی تسلط کے ساتھ ساتھ ان کا استعمال دوسرے ممالک میں بھی ہونے لگا۔ جلد ہی یہ غذائیں اس قدر مقبول ہوئیں کہ ہر گھرکا باورچی خانہ پاستا بنانے کا مرکز بن گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ تقریباً ہر شہر میں پاستا بنانے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عام طور پر گھریلو خواتین کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے چار دیواری کے اندر ہی ان میں استعمال ہونے والی چیزیں بنانے کی مشینیں لگا دی گئیں ، یہ چھوٹی اور لمبی شکلوں میں تیار کیا جاتا تھا۔لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ میکرونی اور پاستا کا کوئی ایک موجد نہیں ،یقینی طور پر ان جادوئی کشش رکھنے والی غذائوں کا موجد گمنام آدمی ہے

Masala Macaroni Recipe (Step by Step + Video) - Whiskaffair

Ali Ansari is now officially engaged to actress Saboor Aly, But Ali’s ex-girlfriend Mashal Khan is not taking this news positively.

web Desk ::It is no secret that Pakistani actor Ali Ansari is now officially engaged to actress Saboor Aly.

However, it seems that Ali’s ex-girlfriend Mashal Khan is not taking this news positively.

Ali Ansari is a Pakistani actor who has surprised everyone through his engagement celebration with Saboor Aly, the sister of a widely acclaimed Pakistani diva Sajal Aly. However, Ali Ansari’s fans are fully aware of the fact that the actor was previously in a relationship with the Suno Chanda sensation Pakistani actress Mashal Khan .

شروتی ہاسن کے مداحوں کےلئےدلفریب انداز

ویب ڈیسک ::بالی ووڈ کے نامور اداکار کملا ہاسن کے بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی دلفریب انداز والی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس پر ان کے مداح دل کھول کر پسند اور کمنٹس کرتے ہیں ۔انکی تازہ تصاویرانتہائی منفرد لباس اوربے باک انداز میں منظر عام پر آئی ہیں جس پر ان کے مداحوں نے کہا ہےکہ’’ یہ تو شرلن چوپڑا کا ٹاپ ہے‘‘۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کےمطابق  مشہور اداکارہ اور سپرسٹار کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن جتنی اپنی اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ، اس سے کہیں زیادہ وہ اپنی خوبصورتی اورگلیمرس انداز کی وجہ سے فینس کے درمیان موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔ اداکارہ شروتی ہاسن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس پر ان کے مداح دل کھول کر لائیک اور کمنٹ کرتے ہیں ۔تازہ پوسٹ میں شروتی ہاسن نے اپنی کچھ انتہائی گلیمرس اور بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں ۔ ان تصاویر میں ان کا انداز  کافی الگ ہے اور فینس کو یہ فوٹوشوٹ کافی پسند آرہا ہے ۔ان تصاویر میں شروتی کا انداز غضب کا لگ رہا ہے ۔ انہوں نے نیٹ والا ٹاپ پہنا ہوا ہے اور کھلے بال و ڈارک لپ سٹک میں کافی ہاٹ لگ رہی ہیں ۔اداکارہ شروتی ہاسن جلد ہی ساؤتھ کے مشہور اداکار وجے سیتوپتی کے ساتھ  نئی فلم میں نظر آئیں گے ۔اس کے علاوہ شروتی ہاسن جلد ہی پربھاس کی فلم ’’سلار ‘‘میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی ۔بھارت میں ہونیوالے حالیہ اسمبلی انتخابات میں شروتی ہاسن اور ان کی بہن اکشرا ہاسن نے اپنے والد کیلئےبھر پورتشہیری مہم چلائی تھی ، جنوبی بھارت کی فلموں کے ساتھ ساتھ شروتی ہاسن بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیر چکی ہیں ۔ شروتی ہاسن سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور فینس ان کے ہر اسٹائلس کو فالو کرتے ہیں

شروتی ہاسن نے حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں ان سبھی شوبز شخصیات کو لتاڑا تھا  جو اس کورونا بحران کے درمیان چھٹیاں منانے مالدیپ جارہے ہیں ۔شروتی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک میں لوگ متعدد بحرانوں سے پریشان ہیں  تو ایسے میں ماسک اتار کر سوئمنگ پول سے تصاویر شیئر کرنا  غلط ہے ۔یاد رہےکہ رنبیر پور ، عالیہ بھٹ ، سارا علی خان ، ٹائیگر شراف ، دشا پاٹنی ، جھانوی کپور وغیرہ کورونا وبا کے درمیان مالدیپ میں چھٹیاں منانے گئے تھے۔

Shruti Hassan Without Makeup - Our Top 10 Photos

Shruti Haasan Age, Boyfriend, Family, Biography & More » StarsUnfolded

1 2 3 5