Daily archive

May 02, 2021

کیا سیب کا سرکہ جادوئی اورفائدہ مند ہوتا ہے؟

/

 

ویب ڈیسک ::سیب کا سرکہ سیبوں کے عرق سے بنتا ہے اور بظاہر اس میں کچھ خاص نظر نہیں آتا۔

  سیب کے سرکے کو متعدد افراد صحت کے لیے جادوئی سمجھتے ہیں۔اور وزن کم کرنے کےلیے بھی مفید سمجھتے ہیں

مگر بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ سرکے کی دیگر اقسام کے مقابلے میں سیب کا سرکہ واقعی حیران کن جادوئی اثرات کا حامل ہے۔

اس کا معتدل ذائقہ اور مہک بھی اس کی ساکھ کو بڑھاتی ہے۔

اس سرکے کے حوالے سے جو لوگ جن فوائد کا دعویٰ کرتے ہیں، ان کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے، وہ جان لیں۔

خلیات کا تحفظ

پھلوں، سبزیوں، کافی اور چاکلیٹ میں پولی فینولز موجود ہوتے ہیں، یہ اینٹی آکسائیڈنٹس ہیں جو خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں جس سے کینسر اور دیگر امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

تو سیب کے سرکے میں موجود پولی فینولز اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، مگر اس بارے میں تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

بلڈ پریشر

چوہوں کے لیے تو یہ سرکہ بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے لیے جادوئی اثر ہے مگر انسانوں کے بارے میں زیادہ تحقیقی کام نہیں ہوا۔

ایسا ممکن ہے کہ اس سرکے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکے مگر اس حوالے سے مزید شواہد کی ضرورت ہے۔

کھانے کی اشتہا کم کرے

ناشتے میں سفید ڈبل روٹی کے ساتھ اس سرکے کو کا استعمال کھانے کی اشتہا کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، تاہم گندم کے ساتھ زیادہ اثر دیکھنے میں نہیں آتا۔

سرکے کی زیادہ مقدار فائدہ مند نہیں

ایک سے 2 کھانے کے چمچ سرکہ روزانہ استعمال کرنا کافی ہوتا ہے، کیونکہ ایسے شواہد موجود نہیں کہ اس سے زیادہ مقدار مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

درحقیقت زیادہ مقدار سے معدے کے مسائل، دانتوں کی سطح خراب ہونے اور پوٹاشیم کی سطح کم ہوسکتی ہے، بلکہ یہ جلاب کی طرح کام کرسکتا ہے

جسمانی وزن میں کمی

موٹاپے کے شکار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں رضاکاروں کو روزانہ ایک یا 2 اونس سیب کا سرکہ (پانی یا کسی اور سیال کے ساتھ ملاکر) پلایا گیا تو ان کا جسمانی وزن کچھ زیادہ تیزی سے کم ہوا، بالخصوص توند کی چربی گھٹ گئی۔

تاہم ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سرکے کی بہت زیادہ مقدار پینا زیادہ وزن کم کرتا ہے یا اس کی رفتار کو تیز کردیتا ہے۔

بلڈ شوگر میں کمی

یہ سرکہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی مددگار ہے۔

کھانے کے بعد خون میں گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں یہ سرکہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے، تاہم ذیابیطس کا علاج یا ادویات کا متبادل نہیں۔

مگر کھانے وقت پانی یا خوراک میں 2 چائے کے چمچ سیب کے سرکے کو ملانا بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لاسکتا ہے، تاہم گردوں کے امراض کے شکار افراد کو اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

اگر ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول نہ کیا جائے تو امراض قلب، گردوں کے امراض، فالج اور بینائی کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

انسولین کنٹرول

یہ سرکہ کھانے کے بعد انسولین کی سطح کو کم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، ہمارے خلیات کو اس ہارمون کی ضرورت خون سے گلوکوز کے حصول کے لیے ہوتی ہے، تاکہ جسمانی توانائی برقرار رہ سکے۔

مگر انسولین کی زیادہ مقدار کا اخراج جسم کے لیے اس کی حساسیت کو کم کرتا ہے جسے انسولین کی مزاحمت کا عارضہ بھی کہا جاتا ہے، جو وقت کے ساتھ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بن جاتا ہے۔

جراثیموں کے خلاف مؤثر

سیب کا سرکہ تیزابیت کے باعث کچھ جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے، یہ غذا میں بہترین کام کرکے اسے بیکٹریا سے صاف کرتا ہے۔

تاہم یہ سرکہ کسی خراش یا زخم کی صفائی کے لیے زیادہ اچھا نہیں، بلکہ اس میں موجود تیزابیت سے جلد کو نققصان پہنچ سکتا ہے۔

بالوں کی خشکی

اگر بالوں کی خشکی کا سامنا ہے تو سیب کا سرکہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ایسے شواہد تو موجود نہیں جن سے ثابت ہوتا ہو کہ یہ سرکہ بالوں میں بیکٹریا یا فنگس کا خاتمہ کرتا ہے، تاہم اس سے سر دھونا خشکی کے مسئلے کو کم کرسکتا ہے۔

تاہم اگر استعمال کے بعد مسئلہ برقرار رہے تو پھر کسی ڈرمالوجسٹ سے مشورہ کرنے کے بعد ہی اسے استعمال کریں۔

بالوں میں موجود جوؤں کا خاتمہ

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ سرکہ اس ننھی مخلوق سے نجات کا اچھا ذریعہ ہے تام سائنس کا اس حوالے سے کچھ اور کہنا ہے۔

گھریلو ٹوٹکوں میں بھی یتون کے تیل، پیٹرولیم یا دیگر کے مققابلے میں اس سرکے کو سب سے آخر میں رکھا جاتا ہے۔

جیلی فش کا ڈنک

جی ہاں یہ سرکہ اس تکلیف دہ ڈنک کے حوالے سے مؤثر ہے، اس مقصد کے لیے متاثرہ جگہ کو سرکے ملے گرم پانی میں ڈبو دیں، اس کے بعد یہ سرکہ جیلی فش کے زہر کو کام کرنے سے روک دے گا۔

دانتوں کی سفیدی

جی ہاں یہ سرکہ دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے مگر اس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے ورنہ دانتوں کی سطح متاثر ہوسکتی ہے۔

سرکے ملے کھانے یا پانی کو پینے کے بعد کم از کم 30 منٹ بعد دانتوں پر برش کرلیں، اگر دانتوں کی رنگت مکمل طور پر بدل چکی ہے تو بہتر ہے کہ کسی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

صحت مند معدہ

سرکے کی تلچھٹ میں ایسے زندہ بیکٹریا ہوتے ہیں جو پروبائیوٹیکس کی طرح کام کرتے ہیں اور ممکنہ طور پر اس سرکے کو معدے کی صحت کے لیے مفید بناتے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے سائنسی شواہد موجود نہیں۔

۔

اقراء یاسر کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ،یاسر حسین نے اہلیہ کے امید سے ہونے کی تصدیق کر دی

کراچی ویب ڈیسک ::معروف اداکارہ اقراء عزیز کے شوہر اور  میزبان و اداکار  یاسر حسین نے اہلیہ کے امید سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس بار توکرم نوازی بے مثال ہے۔

یاسر حیسن نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

خیال رہے کہ مقبول اداکار جوڑی اقراء اور  یاسر 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

Entertainment Ki Dunya - Showbiz Pakistan

ہیرو نکلے زیرو، کورونا نے تباہی کی داستانیں رقم کر دی

ممبئی : ایک طرف سسکتا بلکتا، تباہی کی داستانیں رقم کرتا بھارت، جہاں کورونا نے ایسی تباہی مچائی جس نے ہر ایک کو رنجیدہ کیا۔ مشکل وقت میں فلمی ہیروز زیرو ثابت ہوئے۔ بالی وڈ سے وابستہ کئی اہم شخصیات راہ فرار اختیار کر گئیں۔ شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور دیشا پٹانی سمیت کئی اہم شخصیات سہارا بننے کے بجائے اپنوں کو بے سہارا چھوڑ گئیں۔

ہیرو نکلے زیرو، بھارت جہاں کورونا نے تباہی کی داستانیں رقم کر دی۔ سسکتے بلکتے، دم توڑتے ناقابل دید مناظر جو ہر کسی کو رلا رہے ہیں۔ لیکن مشکل کی اس گھڑی میں فلموں میں مسیحا اور ہیرو بننے والے زیرو ثابت ہوئے۔

بالی وڈ کے نامی گرامی ہیرو سہارا بننے کے بجائے اپنے عوام کو بے سہارا چھوڑ کر ملک سے بھاگ گئے۔ شاہ رخ خان کی فیملی، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، دیشا پٹانی اور کئی دیگر اداکار بھارت چھوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ایئرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔ بھارت کے عوام نے اپنے فلمی ہیروز کیخلاف سخت نفرت کا اظہار کیا اور انہیں کھری کھری سنائیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔
ایک اور صارف نے لکھا ’بھاگو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آؤ گے واپس‘۔

گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچے تھے جس پر انہیں بھی سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اسکے علاوہ اداکارہ دیشا پٹانی اور کئی ڈائریکٹرز بھی خفیہ طور پر ملک چھوڑ گئے

شعیب ملک ٹیم میں واپسی کیلئے پر اُمید، بھرپور ٹریننگ جاری

لاہور: جدت ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے بھرپور ٹریننگ جاری ہے، وہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے اپنا کیس مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

دبئی سے واپسی کے بعد شعیب ملک ان دنوں ایک ٹی وی شو کے لیے کراچی میں موجود ہیں، اس دوران ان کی بھرپور ٹریننگ بھی جاری ہے،انھیں گذشتہ سال دورۂ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

قریبی ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک نے ہمت نہیں ہاری اور قومی ٹیم میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں، انھوں نے آئندہ ماہ کراچی میں شیڈول پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے ارباب اختیار کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا ارادہ کیا ہوا ہے،

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مڈل آرڈر بیٹنگ میں پاکستان کا ہر تجربہ ناکام رہا تھا،بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پیش نظر کئی سابق کرکٹرز بھی شعیب ملک کی واپسی کے حامی نظر آتے ہیں۔

یوم علی ؑ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری

///

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک: یوم علی ؑ، اعتکاف، شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں اجتماعات اور جمعتہ الوداع کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ یوم علی کرم اللہ وجہہ پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایاجائے، یوم علی کرم اللہ وجہہ پر کورونا علامات والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے، یوم علی کی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں۔

علما اور ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔گائیڈ لائنز کے مطابق کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں، معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سیلائیں اور مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں۔

جمعتہ الوداع کے لئے نمازی جائینماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں، جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے، داخلی راستے پر تھرمل اسکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔

صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے وضوخانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے، مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں ہونے والے اجتماعات میں بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد نہ آئیں۔

اداکارہ حرامانی سے گھر کے باہر لوٹ مار، ویڈیو وائرل

کراچی:جدت ویب ڈیسک: اداکارہ حرامانی سے گھر کے باہر لوٹ مار کی گئی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ذرائع کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے نقدی اور طلائی زیوات سے محروم کردیا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پرآگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان نے گاڑی کو دونوں طرف سے گھیرے میں لیکر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حرامانی کی کار گھر کے دروازے پر آکر رکی۔

تو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے انہیں یرغمال بنالیا، 2 موٹر سائیکلیوں پر 2 ملزمان سوار تھے، جنہوں نے چند لمحوں میں ہی اداکارہ سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

حسن اورفواد کے بہترین کھیل پر بابر اعظم کا اظہار اطمینان

کراچی / لاہور: جدت ویب ڈیسک:حسن علی اور فواد عالم کے عمدہ کھیل پر کپتان بابر اعظم خوشی سے سرشار ہیں۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز کی فتح کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پہلے سیشن میں بولرز نے اچھی بولنگ کی، پہلی اننگز میں زمبابوے کو جلد آؤٹ کرنا اچھا ثابت ہوا، حسن علی نے بہترین بولنگ کی،فواد عالم نے غیرمعمولی پرفارمنس سے اچھا اختتام کیا، اب ہم چند دنآرام کے بعد پچ کو دیکھ کر اگلے میچ کے لیے کمبی نیشن تشکیل دیں گے۔

دوسری جانب مین آف دی میچ حسن علی نے میچ کے بعد ورچوئل میڈیا کانفرنس میں کہا کہ جس کھلاڑی کو طویل طرز کی کرکٹ کھیلنی ہے تو اسے فرسٹ کلاس میچز میں حصہ لینا ہوگا، طویل فارمیٹ کی کرکٹ آپ کو مضبوط بناتی اور ایک اچھا کھلاڑی بننے میں مدد دیتی ہے،

جب میرا نام قائد اعظم ٹرافی کے لیے آیا تو کوچز شاہدانور اور سمیع نیازی سے بات کی کہ قومی ٹیم میں واپس آنا ہے، انھوں نے بہت سپورٹ کیا، پہلی بار لگاتار9 فرسٹ کلاس میچز کھیلے،چار روزہ کرکٹ نے فٹنس، ردھم اور اعتماد سب کچھ دیا، یہی وجہ ہے کہ کارکردگی کاگراف بلند سے بلند ہورہا ہے۔

چینی کورونا ویکسین برطانوی وائرس کے خلاف بھی مؤثر ہے، وزیر صحت پنجاب

////

لاہور:جدت ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچاؤ کیلیے مؤثر ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور انتظامیہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے میں مبارکباد کی مستحق ہے، شہر کے30 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے موثررہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ ابھی تک صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں ساؤتھ افریقہ کا وائرس پایا گیا ہے، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام موثر ہیں، موجودہ کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے، چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچاؤ کیلیے مؤثر ہے۔

سحری ،افطاری میں دہی کھانا کتنا مفید ہے؟ آئیے جانتے ہیں

/

کراچی ویب ڈیسک ::رمضان میں دیگر صحت بخش غذاؤں کے ساتھ سحری اور افطاری میں دہی کھانا نہایت مفید ہے کیونکہ یہ ایک مکمل غذا ہے۔ دہی کو اگر گھر میں بنایا جائے تو بہت اچھا ہے

دنیا بھر کے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دہی کھانا لازمی ہے، لیکن کیوں؟ آئیے جا نتے ہیں۔

دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط اور طاقتوربنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔

دہی آنتوں کو بیکٹیریا سے پاک رکھتا ہے جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

دہی میں موجود لیکٹیک ایسڈ میں اینٹی فنگل کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمارے سر کے انفیکشن کو ختم کرکے بالوں کو خشکی سے پاک کرتے ہیں۔

ما ہرین کا کہنا ہے کہ دہی کو غذا میں شامل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ دہی میں چینی شامل کرکے کھالیں۔

اس کے علاوہ دہی میں مختلف قسم کے پھل ڈال کربھی روزانہ کھا یا جا سکتا ہے۔

دہی کو میٹھی یا نمکین لسی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ صحت مند مشروب ہے۔

دہی وٹامنز، پروٹین، کیلشیم ، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک سے بھرپورغذا ہے۔

دہی میں دو سے تین قطرے بادام یا زیتون کے تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد کو شامل کرکے اسے چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگا لیں ۔ اچھی طرح چہرہ دھونے کے بعد جلد شفاف، چمکدار اور جھریوں سے پاک ہوجائے گی ۔دہی کو اگر گھر میں بنایا جائے تو اچھا ہے

Fruit & Yogurt Parfait (serves 10) |