Daily archive

May 01, 2021

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دے دیدی

//

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا، اپوزیشن کو دعوت ہے انتخابی عمل کی مضبوطی کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دے دیدی، ٹویٹر پیغام میں کہا انتخابی اصلاحات میں تعاون کیلئے اپوزیشن کو ایک سال سے کہہ رہے ہیں۔ الیکشن میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا، اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور انتخابات کی معتبریت کو بحال کرنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے معاملات طے کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ این اے 249 جیسی صورتحال ڈسکہ اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی پیش آئی۔ 1970 کے سوا ہر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات نے الیکشن نتائج کی ساکھ پر سوال اٹھائے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 کا صدارتی الیکشن متنازع بنانے کے لیے ہر کام کیا، امریکی صدارتی الیکشن میں ٹیکنالوجی کے باعث ایک بھی بےقاعدگی نہیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ، پی ٹی آئی حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے انتخابی اصلاحات لانے کا عزم رکھتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے الیکشن میں شفافیت آئے گی اور ساکھ بہتر ہو گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی ریفارمز نہیں کی گئیں۔ ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ہی انتخابات کی معتبریت کا واحد ذریعہ ہے

!اداکارہ صبور علی کی اداکار علی انصاری سے منگنی کی تصاویر دیکھئے

کراچی  ویب ڈیسک :شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کی اداکار علی انصاری سے منگنی کرلی ہے

اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اور مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کی مرضی کے مطابق میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے علی انصاری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ’بات پکی‘ کا کپیشن بھی لکھا۔

دوسری جانب اداکار علی انصاری نے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبات اس وقت بالکل مختلف ہیں تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔

پاکستان نے زمبابوے کو ہرارے ٹیسٹ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی

/

ہرارے: ویب ڈیسک :پاکستان نے زمبابوے کو ہرارے ٹیسٹ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی، حسن علی کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 250 رنز کی برتری حاصل کی تھی، زمبابوین ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیسٹ کرکٹ میں 60 وکٹیں مکمل کرلی، نعمان علی نے دو اور فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

فواد عالم 140 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکور رہے، حسن علی نےمیچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی جانب سے مساکاندا 43 رنز بناکر نمایاں رہے، برینڈن نے 29 رنز بنائے دیگر کوئی بلے باز خاطرہ خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں فواد عالم کی شاندار سینچری کی بدولت 426 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، فواد عالم نے 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،  نمایاں بلے بازوں میں عمران بٹ91 اور عابد علی 60 محمد رضوان 45، اظہر علی 36 اور حسن علی 30 رہے، زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے 4، ڈونلڈ ٹریپانو نے 3، رچرڈ نگاراوا نے 2 جبکہ ٹنڈائی چیسورو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہرارے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم 176 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی،پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے4 چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ ‏اسپن باؤلر نعمان نے حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

 

 

 

In picture : ‘Pawri girl’ Dananeer Mobeen’s rose-gold photoshoot like “Fairy-tale vibes”

Web Desk ::Dananeer is massively appreciated for her entertainment tactics which always make her pictures go viral.

She shared an Instagram post consisting of her ethereal photoshoot in which she looks no less than a fairy.

Donned in a rose gold dress with her on-point posing, Dananeer succeeded in acquiring a stream of positive comments by her fans who cannot stop gushing over the current ‘fairy of the nation’.

Here is the Pawri girl in her swoon-worthy rose gold attire

:

In picture :The new sensation of the Pakistani showbiz industry Guinness Book of World Records holder Aymen Saleem

Web Desk :: The niece of the late Pakistani singer Nazia Hassan and the daughter of a popular Pakistani cricketer Saleem Yousaf, Aymen Saleem has made her debut in the drama serial Chupke Chupke.

But did you know that Aymen has already broken a world record and has been featured in the Guinness Book of World Records? The new sensation of the Pakistani showbiz industry Aymen Saleem is not your ordinary girl.

 

 

بھارت، کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی، 2نرسوں سمیت 18مریض لقمہ اجل بن گئے

احمد آباد: جدت ویب ڈیسک:بھارتی ریاست گجرات کے ایک خیراتی اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی، 2نرسوں سمیت 18مریض لقمہ اجل بن گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام بھاروچ ویلفیئر اسپتال کے کورونا وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سیآگ لگ گئی، آگ تیزی سے آئی سی یو تک پہنچ گئی جس میں جھلس کر 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک ہوگئے۔

گجرات کے وزیر صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں جب کہ کورونا وارڈ اور آئی سی یو سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقلی کے لیے 40 ایمبولینسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، مریم نواز

/

لاہور:جدت ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 فیصد سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حلقہ 249 میں جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، اور 5 فیصد کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کہنا تھا کہ جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

 

کورونا وائرس، امریکا کی پہلی ہنگامی امداد بھارت پہنچ گئی

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک:امریکا کی کورونا وائرس کی پہلی ہنگامی امداد بھارت پہنچا دی گئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ امداد میں 400 سے زائد آکسیجن سلینڈرز اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے امداد میں کورونا وائرس میں فوری نتائج دینے والی تقریبا دس لاکھ ٹیسٹ کٹس بھی دی گئی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ روس کی بھیجی گئی طبی امداد بھی نئی دلی پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں تین لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، تین ہزار چھ سو جان سے گئے۔

مختلف ریاستوں میں ایمبولینسوں کی کمی نے لوگوں کو لاشیں کندھوں پر اٹھا کر شمشان گھاٹ تک لانے پر مجبور کردیا۔

ایران کے وفادار اسرائیل پر راکٹ حملے کرتے ہیں،ایرانی عہدیدار

تل ابیب جدت ویب ڈیسک:اسرائیلی حکام کی طرف سے بار بار کی تنبیہ اور ایران کی طرف سے خطے کی سلامتی کو لاحق خطرات پر خبردار کرنے کے باوجود ایرانی سریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی مندوب عبداللہ حاج صادقی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر راکٹ حملے ایرانی وفادار تنظیمیں کر رہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب میں خامنہ ای کے ایلچی کا کہنا تھاکہ حالیہ ایام میں اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملوں میں ایرانی وفادار گروپ شامل ہیں جو خطے میں ایران کی پراکسی جنگ لڑ رہے ہیں۔عبداللہ صادقی کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر داغے گئے راکٹ کسی ایرانی اڈے سے نہیں چھوڑے گئے بلکہ ان کے لیے بیرون ملک اسلامی انقلاب کے اڈوں کو استعمال کیا گیا۔

ان کا اشارہ بیرون ملک سرگرم عسکری گروپوں اور ملیشیاوں کی طرف تھا جن میں فلسطین کی حماس اور لبنان کی حزب اللہ جب کہ عراق کی الحشد اور یمن کی حوثی جماعت شامل ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے گئے تھے۔

مقامی اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جوہری پلانٹ کے قریب پراسرار نوعیت کے دھماکے ہوئے۔وائٹ ہاوس نے گذشتہ منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے میزائل اور ڈرون طیاروں سے ہونے والے حملوں کے خلاف کارروائی پر متفق ہیں۔

1 2 3 5