Monthly archive

May 2021

. .گرمیوں کے موسم کے لیے بہترین لباس یاسر حسین کی نظر میں

ویب ڈیسک ::اداکار یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سفید رنگ کا دھوتی کُرتا زیب تن کیے ہوئے ہیں ساتھ ہی انہوں نے صوبہ سندھ کی  ثقافت ’اجرک‘ بھی اوڑھی ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصویر کے کیپشن میں اداکار نے دھوتی کُرتے کو گرمیوں کے موسم کے لیے بہترین لباس قرار دیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ دھوتی کُرتے سے بہتر گرمیوں کا کوئی لباس نہیں۔

اداکار نے یہ بھی لکھا کہ اور اجرک سے خوبصورت کوئی پرنٹ نہیں

https://www.instagram.com/p/CPfwIJqDikL/?utm_source=ig_embed&ig_rid=4910e098-bb31-4b80-b68a-5c283e2511dd

Dhoti aur kurty se behtar garmiyon ka koi dress nahi . aur Ajrak se khoobsurat koi print nahi .

اسلام آباد میں پارلیمنٹری اسمبلی آف اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن کی دوسری کانفرنس کی تیاریاں مکمل

//

اسلام آباد: پاکستان نے پارلیمانی اسمبلی برائے اقتصادی تعاون تنظیم کی دوسری جنرل کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹری اسمبلی آف اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن کی دوسری کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، یہ کانفرنس 2 جون تک جاری رہے گی، شرکت کے لیے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔

قومی اسمبلی آف پاکستان PAECO کی دوسری جنرل اسمبلی کی کانفرنس کی میزبانی کرے گی، کانفرنس میں افغانستان، ترکی، ازبکستان، تاجکستان،بین الاقوامی اہمیت کی حامل یہ کانفرنس اسپیکر اسد قیصر کی خصوصی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے، کانفرنس باہمی امن اور خوش حالی کے ایجنڈے کو مستحکم کرنے کے لیے بین الپارلیمانی رابطوں پر مرکوز ہے  آذربائیجان، قازقستان اور کرغزستان کے اسپیکرز شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں ایران اور ترکمانستان کے اسپیکرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، جب کہ افتتاحی اجلاس میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

افتتاحی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر استقبالیہ خطاب کریں گے، جس کے بعد افغانستان، آذربائیجان، ایران، کرغزستان، تاجکستان، ترکی، ازبکستان، قازقستان کے اسپیکرز خطاب کریں گے۔

اس کانفرنس کا مرکزی موضوع علاقائی اتحاد کے لیے پارلیمانی شراکت کو فروغ دینا ہے، کانفرنس میں شریک شرکا ای سی او کے ممبر ممالک کے مابین بین الپارلیمانی تعاون پر غور کریں گے، تجارت، سیاحت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے راستے تلاش کرنے پر بھی غور و غوض کیا جائے گا۔

 

شادی کی پہلی سالگرہ پرصدف کنول کی دلچسپ ویڈیو دیکھئے

ویب ڈیسک ::شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صدف کنول کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔

معروف جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کی شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا ۔

اداکار شہروز سبزواری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک منفر انداز میں اپنی اہلیہ صدف کنول کو شادی کی مبارک باد دی۔

شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی یوڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ شادی کی سالگرہ پرکوئی جذباتی اور پیار بھری پوسٹ نہیں ہوگی۔

شہروز سبزواری کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں صدف کنول کو کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

جنوبی ایشیا میں دیر پا امن و استحکام کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

//

ویب ڈیسک ::آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کا دیرپا امن و استحکام دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اور کمانڈنٹ اسٹاف کالج میجر جنرل عامر احسن نواز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور فکیلٹی ارکان سے خطاب بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں پیشہ ورانہ امور ، داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبصرہ کیا۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن و استحکام کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ عالمی برادری کے بامعنی تعاون اور سنجیدہ عزم سے پیچیدہ چیلنجنز اور مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر کوشش کریں گے ،جامع مربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہوگا۔

ہالی ووڈ ایکشن تھرلر ’’ گن پاوڈر ملک شیک‘‘ کا ٹریلر جاری

/

لاس اینجلس :: ہالی ووڈ ایکشن تھرلر ’’ گن پاوڈر ملک شیک‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم تین نسلوں تک جرم کی دنیا میں رہنے کے بعد جرم کے خلاف کھڑے ہونے والی خواتین کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں آٹھ سالہ بچی کو بچانے کے مشن کو موضوع بنایا ہے، آٹھ سالہ بچی کو بچانے کے لئے ماں بیٹی خطرناک گینگ سے ٹکر لیتی ہیں۔

ایکشن سے بھرپور امریکی فلم گن پاوڈر ملک شیک 14 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پہلی بار ملک میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں ,وزیراعظم

//

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کہنا ہے کہ مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے، آج ہمیں وہ کام کرنے پڑ رہے ہیں جو 50 سال پہلے کرنے چاہئے تھے۔اسلام آباد میں گرین یورو کی اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 1968 میں پاکستان کی معیشت بہترین تھی، جب ہم بڑے ہو رہے تھے ملک تیزی سیترقی کر رہا تھا، بھارت میں کھیل کر واپس آکر لگتا تھا کسی غریب ملک سے امیر ملک میں آگیا ہوں، لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ملک میں طویل المدتی منصوبہ بندی میں کمی تھی، طویل المدتی منصوبے نہ ہونے کے باعث بھارت ہم سے آگے نکل گیا، اور پچھلے 30 سال میں بنگلادیش بھی ہم سے آگے ہوچکا ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ ہم ملک میں ہرشہری کو ہیلتھ کارڈ فراہم کررہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی علاج کرایا جا سکتا ہے، یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں پورا ہیلتھ سسٹم ہے، ہمارے شہر آلودہ ہوچکے ہیں،اور لاہور اس کی زندہ مثال ہے، 2018 سیاب تک ایک ارب درخت لگائے ہیں، اب 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، نئے شہر بنانے سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا، صنعتیں بحال ہوں گی، آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل میں کمی ہورہی ہے، آبادی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم وسائل بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ، پہلی بار ملک میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، زراعت میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم منصوبے شروع کردیتیہیں، عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے، مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے، آج ہمیں وہ کام کرنے پڑ رہے ہیں جو 50 سال پہلے کرنے چاہئیں تھے، آئندہ 10 سال میں ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لئے10 ڈیم بنا رہے ہیں، بھاشا اورمہمند ڈیم سے متعلق کام کی تیزی پرخوشی ہوئی۔

 

نیشنل بینک کی صدارت کے لئے اُمیدواروں کے مابین دوڑیں لگ گئیں

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:نیشنل بینک کی صدارت کے لئے اُمیدواروں کے مابین دوڑیں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ نیشنل بینک کے موجودہ صدر عارف عثمانی کو تعلیمی نا اہلی، منی لانڈرنگ، غیر قانونی بھرتیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4مقدمات کا سامنا ہے۔

اُن پر مالی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات بھی ہیں۔

’تمہارے حسن کے نام‘ صبا قمر اور عمران عباس پہلی بار رومانوی کامیڈی ڈراما سیریل میں ایک ساتھ

ویب ڈیسک ::صبا قمر اور عمران عباس پہلی بار رومانوی کامیڈی ڈراما سیریل ’تمہارے حسن کے نام‘ میں جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے۔

عمران عباس کے مطابق ’تمہارے حسن کے نام‘ کی ہدایات ثاقب خان دیں گے، جو اس سے پہلے ’گھبرانا نہیں ہے‘ جیسی فلم پر بھی کام کر چکے ہیں۔عمران عباس نے  بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پہلی بار اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ڈرامے میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور مکمل کاسٹ کو راز میں رکھتے ہوئے بتایا کہ شائقین پہلی بار دونوں اداکاروں کو مختلف ڈرامے اور کہانی میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔عمران عباس نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی کچھ منفرد ہے اور انہیں یقین ہے کہ شائقین بھی ان ڈرامے کو کہانی اور کاسٹ کی وجہ سے پسند کریں گے، کیوں کہ مذکورہ ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم کے زیادہ تر ارکان پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔چند دن قبل صبا قمر اور عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی تمہارے حسن کے نام‘ ڈرامے سے متعلق پوسٹس کی تھیں۔

Saba Qamar Coming Back in 'Tumhare Husn Ke Naam' Drama - DramaSpice

چند دن قبل دونوں نے نئے ڈرامے کے حوالے سے انسٹاگرام اسٹوریز بھی شیئر کی تھیں—اسکرین شاٹ

الحشد ملیشیا کے کمانڈر کی گرفتاری غلطی تھی،عراقی وزیر دفاع

بغداد جدت ویب ڈیسک:عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد نے خبردار کیا ہے کہ الانبارمیں الحشد ملیشیا کے کمانڈر قاسم مصلح کی گرفتاری کے بعد الحشد کی طرف سے بغداد میں عسکری پریڈ کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ الحشد ملیشیا کے کمانڈر کی سماجی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتاری غلطی تھی تاہم نہوں نے اس کی رہائی کی تردید کی ہے۔عراقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ الحشد ملیشیا کا کوئی عہدیدار تنازع کے حل کے لیے مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف سے ملاقات کرے۔ملک کا دفاع صرف مسلح افواج کرے گی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کوئی مسلح گروپ کسیے 40 گاڑیوں پر اپنے مسلح جنگجوں اور اسلحہ کی پریڈ سکتا ہے؟جمعہ عناد کا کہنا تھا کہ بعض اوقات حکومت کی کسی معاملے پر خاموشی اس کی کمزوری نہیں بلکہ مفاد عامہ کی خاطر حکمت عملی کا حصہ ہوتی ہے۔ عراق کی مسلح افواج اور کمانڈر ان چیف ہمیشہ ملک میں امن وامان کے قیام اور خون خرابے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مگر بعض لوگ حکومت کی خاموشی کو اس کی کمزوری یا خوف کے طور پر بیان کرتے ہیں۔جمعہ عناد نے انسداد دہشت گردی اورداعش کوشکست دینے سے متعلق بیان میں کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ عراق کو داعش سے نجات دلانے میں الحشد ملیشیا کا کلیدی کردار ہے اور اس کے بغیر ملک داعش سے آزاد نہیں ہوسکتا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ عراق کو داعش سے آزاد کرانے میں عراقی فوج کا کلیدی کردار ہے۔

1 2 3 71