Daily archive

April 30, 2021

میکرونی چنا چاٹ افطار کا اہم ترین حصہ قرار کیسے بنے گا ؟جانئے

/

ویب ڈیسک :: شربت ،کھجور اور سموسے پکوڑوں کی طرح چنا چاٹ بھی افطار کا اہم ترین حصہ ہے

چنوں کی چاٹ مختلف ترکیبوں سے تیار کی جاتی ہے اور یہاں چکن میکرونی چنا چاٹ کی ترکیب شیئر کی جارہی ہے جسے کھانے کے بعد اسے بار بار کھانے کا دل کرے گا۔

اجزا

سفید چنے- ایک کپ

میکرونی-2 کپ

شملہ مرچ-1/4 کپ

پیاز- 1/4 کپ

ٹماٹر- 1/4 کپ

آلو-آدھا کپ

چکن – ایک کپ

نمک ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ- ایک چائے کا چمچ

چلی گارلک ساس- 1/4 کپ

کٹی لال مرچ- ایک چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ-دو کھانے کے چمچ

کھٹائی پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

لیموں کار س-3 کھانے کے چمچ

ہری چٹنی- 1/4 کپ

املی کی چٹنی-1/4 کپ

ترکیب

چنے اور میکرونی کو علیحدہ برتن میں اُبال لیں۔

چلی گارلک ساس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے اسے چکن میں شامل کریں اور ابال لیں اس کے بعد پانی کو خشک کرلیں۔

پھر شملہ مرچ، پیاز، ٹماٹر کو باریک پیس لیں۔

اس کے بعد چنوں میں میکرونی، چکن، آلو، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ، نمک، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، کھٹائی پاؤڈر ، لیموں کا جوس شامل کرکے مکس کریں۔

اب مزیدار چکن میکرونی چنا چاٹ کو ہری چٹنی اور املی کی چٹنی شامل کرکے پیش کریں۔

ہرارے ٹیسٹ ؛فواد عالم بغیر ففٹی کئے بغیر چار سینچریاں اسکور کرنے والے پہلی ایشیائی بلے باز بن گئے


ویب ڈیسک :فوادعالم بغیر کسی ففٹی کے ٹیسٹ کرکٹ میں چار سینچریاں سکور کرنے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اس سے قبل چھ کھلاڑی یہ کارنام سرانجام دے چکے ہیں تاہم فواد پہلے پاکستانی اور پہلے ایشیائی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنام سرانجام دیا ہے۔

فواد عالم نے اپنے ڈبییو ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف سینچری سکور کی تھی تاہم اس کے وہ ٹیم سے ڈراپ ہوگئے اور 10 سال بعد ان کو ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا۔ اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرتے ہوئے انہوں نے آج زمبابوے کے خلاف چوتھی سینچری سکور کی ہے۔

فواد عالم اب تک سری لنکا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سینچری سکور کرچکے ہیں۔

قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی سنچری کی بدولت 198 رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔

ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے روز جب پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز وکٹ پر موجود تھے اور ٹیم کا اسکور 103 رنز تھا۔

عابد علی 56 رنز اور عمران بٹ 43 رنز پر کھیل رہے تھے لیکن دوسرے روز سنچری شراکت کو زیادہ طول نہ دے پائے اور 115 کے اسکور پر عابد علی کی 60 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

دوسری وکٹ پر تجربہ کار اظہر علی نے عمران بٹ کے ساتھ 61 رنز کی شراکت بنائی اور 36 رنز بنا کر تریپانو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم کھاتہ کھولنے میں ناکام ہوئے اور 182 کے اسکور پر صفر پر آؤٹ ہوئے تاہم عمران بٹ نے اپنی بیٹنگ جاری رکھی۔

عمران بٹ نے 236 گیندوں کا سامنا کیا لیکن وہ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 7 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عمران بٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد فاد عالم کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کی برتری میں مزید اضافہ کردیا۔

دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 107 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد رضوان 45 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ فہیم اشرف اس مرتبہ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

دوسرے اینڈ سے فاد عالم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی ایک اور سنچری مکمل کی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 261 رنز بنا کر 85 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے

 

’نوجوان تیار رہیں کیونکہ بہت جلد روزگار کے بے پناہ مواقع ملنے والے ہیں‘وزیر اعظم کی سربراہی میں سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس، آرمی چیف ودیگر کی شرکت

//

اسلام آباد : ’نوجوان  تیار رہیں کیونکہ  بہت جلد روزگار کے بے پناہ مواقع ملنے والے ہیں‘ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سی پیک منصوبوں کے جائزہ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر صنعت، وزیر منصوبہ بندی اور چیئر مین سی پیک اتھارٹی نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کو منصوبوں کی تکمیل اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومت کے شروع کیے منصوبے مکمل کیے، اڑھائی سال میں اہم منصوبے بھی مکمل کیے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر سے متعلق موجودہ حکومت نے بہت سے منصوبے مکمل کیے، رشکئی، دھابیجی، علامہ اقبال انڈسٹریل زون سمیت سپیشل اکنامک زونز میں مقامی اور عالمی سرمایہ کار دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ چین زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون بڑھا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا، سی پیک منصوبے ہر قیمت پر مکمل کئے جائیں گے۔ صنعتوں کا فوکس برآمدات پر مبنی ہونا چاہیے، ہمارا فوکس درآمدات کا متبادل اور پالیسیاں اسی کے مطابق ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ، نوجوان نسل کو ملازمتوں کے لیے تیار کیا جائے، آنے والی صنعتوں اور ہائی کوالٹی زرعی فارمز سے ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

رمضان المبارک میں صحت مند طرز زندگی برقرار رکھنے کیلئے سحر و افطار میں کیا کھائیں؟

/

ویب ڈیسک ::رمضان المبارک میں صحت مند طرز زندگی برقرار رکھنے کیلئے سحر و افطار میں کیا کھائیں؟ ہر زبان پر یہی سوال ہوتا ہے، ماہرین صحت روزہ داروں کو کون سی غذا کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کا چناؤ مشکل ہو جاتا ہے اور لوگ زیادہ تر تیل میں فرائی کی ہوئی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جو کسی طور بھی درست نہیں۔ رمضان میں درج ذیل اشیاء کو اپنی غذا کا حصہ بنایئں۔ ماہ صیام میں صرف دو وقت کھانے پینے سے انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور صحت پر اچھے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں،، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب سحر و افطار میں متوازن خوراک لی جائےاس حوالے سے ماہر صحت ڈاکٹر فرزین ملک کا کہنا ہے کہ سحرو افطاری میں دال چاول، سبزی، گوشت، سلاد اور جو کی روٹی کھائی جائے۔

 ڈاکٹر فرزین ملک کہتی ہیں رمضان میں لوگ زیادہ تر تیل میں فرائی کی ہوئی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جو کسی طور بھی درست نہیں، جبکہ مشروبات کا زیادہ استعمال ناگزیر ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ روزے میں پیاس لگتی ہے اس لیے چائے اور کافی سے پرہیز کیا جائے، تربوز، خربوزے اور الائچی کا پانی پیئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری میں دہی کا استعمال بھی معدے کو فائدہ پہنچاتا ہے اور گرمی کے روزوں میں اس کا استعمال صحت کے لیے ضروری ہے۔سحری میں گھی میں ڈوبے ہوئے پراٹھے  کھانے سے بہتر ہے کہ چکی کے آٹے کی روٹی کھائی جائے اس سے جلد بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا اور وزن بڑھنے کا ڈر بھی نہیں رہتا۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزہ کھولتے وقت پانی یا کھجور استعمال کریں لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ روزہ کھجور سے افطار کیا جائے۔ افطار کے وقت دودھ یا دودھ کا شربت اور پھلوں کے تازہ جوس پینا جسم کو تقویت دیتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ افطار میں اگر سموسے اور پکوڑے نہ ہوں تو اسے ادھورا تصور کیا جاتا ہے اور یہی کولیسٹرول میں اضافے اور صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں، اسی لیے رمضان میں ان سے اجتناب کرنا چایئے کیونکہ تمام دن کے بعد معدے کو متوازن اور صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

ساٹھ سالہ تن ساز عبدالوحید کا عالمی سطح پر اپنے وطن کا نام روشن کرنے کا عزم

/

لا ہور:ویب ڈیسک :: ساٹھ سالہ تن ساز عبدالوحید نے کہا ہے کہ وہ مسٹر ایشیا کا مقابلہ جیت کر عالمی سطح پر اپنے وطن کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے سپورٹس کی طرف مائل کرنا ہوگا۔

رمضان المبارک کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے کراچی میں ہونے والے مسٹر پاکستان کے تن سازی مقابلوں میں استاد عبدالوحید نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔استاد عبدالوحید نے بتایا کہ میرے والد صاحب خود ایک پہلوان تھے، خاندانی پہلوانی کا شوق مجھے مقابلہ سازی میں لے آیا۔ 16 سال کی عمر میں تن سازی شروع کی، اگرچہ ابتدائی دنوں میں مجھے مقابلوں کا شوق نہیں تھا، بس اپنی صحت کے لئے پہلوانی کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے صرف جم جانا اور وزن اٹھانا پسند تھا لیکن پھر مجھے میرے شاگردوں اور فیملی نے سپورٹ کیا اور میں نے مقابلہ سازی میں قدم رکھنا شروع کر دیا اور آج میں الحمدللہ 40 سال سے زائد تن سازی کی ٹریننگ کا تجربہ رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 2020ء میں مسٹر لاہور، ماسٹر چیمپئن میں گولڈ میڈل، 2 بار مسٹر لاہور کے مقابلہ میں سلور میڈل، ایک بار مسٹرلاہور کے مقابلہ میں برونز میڈل، ایک بار مسٹر پنجاب کے مقابلہ میں برونز میڈل، مسٹر یحییٰ کے مقابلہ میں ایک بار برونز میڈل حاصل کر چکا ہوں۔

معروف تن ساز نے کہا کہ میں نے پہلا مقابلہ مسٹر شمالی لاہور میں کھیلا اور اس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، اب تک میں تقریباً 20 ٹرافیاں جیت چکا ہوں۔ اپنی خوراک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج کے اس مہنگائی کے دور میں اچھی خوراک کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ عام معمول کے مطابق علی الصبح جاگ جاتا ہوں۔ آدھ کلو دلیہ اور زردی نکلے 5 انڈے کھاتا ہوں، اس کے بعد میں صبح ہی صبح لڑکوں کو ٹریننگ کروانے کے لئے جم میں آ جاتا ہوں، 10 بجے تک ٹریننگ ختم کروا کر میں دوبارہ اپنے گھر چلا جاتا ہوں، عام طور پر ناشتہ میں 10 انڈے، آدھ کلو سٹیم چکن کھاتا ہوں اس کے بعد کچھ دیر آرام کرتا ہوں ، دوپہر کے کھانے میں قیمہ چاول، سہ پہر کو فروٹ اور رات کو مچھلی اور پپیتہ پسند کرتا ہوں، اس کے بعد عشا کی نماز اور نوافل کی ادائیگی کے بعد سو جاتا ہوں خاص کر جب ایک تن ساز کو اپنی خوراک کے ساتھ اپنی فیملی کو بھی سپورٹ کرنا ہو لیکن میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرکے جو بھی کھانے کو ملے کھا لیتا ہوں، تاہم تن سازی کے لئے صحت اور خوراک پر دھیان دینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ دودھ، ڈرائی فروٹ، گوشت، دہی اور انڈے وغیرہ کھانا پڑتا ہے۔استاد عبدالوحید نے کہا کہ فریش فوڈ پر زیادہ توجہ دیتا ہوں اور میں نے کبھی بھی جسم بنانے کے لئے سٹیرائیڈز کا استعمال نہیں کیا کیونکہ سٹیرائیڈز صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہوتے ہیں۔ میں خود بھی قدرتی خوراک کھاتا ہوں اور اپنے شاگردوں کو بھی تازہ قدرتی خوراک کھانے کا مشورہ دیتا ہوں۔

King of fruits mango :Easy Mango Recipes You Should Try This Summer

Web Desk ::King of  fruits mango : Known as the king of fruitsmango is one of the most popular, nutritionally rich fruits with unique flavour, fragrance and taste .The summer season is here and if you are a foodie, then this season is just way too special for you as it’s the “Mango” season. few interesting mango recipes that you can try this summer.

Here are 5 easy ways to make your summers Mango-Licious:

Mango lassi

Yummy Mango Lassi - Global Village Space

Mango lassi is perfect this season to beat the heat.

Ingredients:

2 cup mango pulp

1 cup mango (diced)

1 cup plain whole-milk yogurt

1 ½ cup milk

1/4 cup or 2 tbsp white sugar or honey

5-6 ice cubes

Method:

– Place all the ingredients in a blender.

– Blend until smooth and frothy.

– If necessary, chill the mixture until super cold and give it one last stir.

– Pour the mixture into a glass and garnish it with mango cubes.

Mango chaat

If you love chaat and mango, then this is a perfect recipe to satisfy both these cravings.

Ingredients:

2 cups boiled chickpeas

2 mangoes (diced)

1 onion (finely chopped)

1 tomato (finely chopped)

6-8 mint leaves

3 tbsp. puffed rice

For dressing:

3 tsp. lemon juice

1 tsp. salt

1 tbsp. brown sugar

½ tsp. red chili powder

½ tsp. chat masala

Method:

– Take a small bowl, whisk together lemon juice, brown sugar, salt, red chili, and chat masala, then put it aside.

– Take a large bowl and combine chickpeas, mango, tomato, and gently mix them.

– Pour the dressing over the chickpeas’ mixture before serving and toss gently.

– Transfer to a serving dish and garnish with mint leaves and puffed rice and enjoy!

Mango mousse

Chilled mango mouse for refreshing your summer

Ingredients:

2 – Medium-sized mangoes, chopped

1 tbsp – Honey or maple syrup

½ cup – Low fat cream

Method:

-Take cream in a bowl and whip it using an electric beater or a wired whisk.

-Whisk the cream on a bed of ice.

-Beat well till the cream is soft and fluffy but do not over-whip or over-beat the cream.

-Puree the mango pieces and add them to the beaten cream and mix well.

-Pour the mango mousse in glasses. Cover and chill in the refrigerator for 20-30 minutes and serve.

Chicken tacos with mango salsa

This fresh take on tacos is sure to win you over!

Ingredients:

1 cup all-purpose flour

1 tsp. garlic powder

1/2 tsp. onion powder

1/2 tsp. paprika powder

1/2 tsp. salt

1/4 tsp. chipotle sauce

1/4 cup canola, vegetable, or olive oil

2 chicken breasts (cut in cubes)

1 cabbage (chopped)

2 tbsp. lemon juice

4- inch flour tortillas

1/2 cup water

Mango salsa

1 mango (chopped)

1/4 onion (diced)

1/2 jalapeno (diced)

2 tbsp. fresh parsley (chopped)

2tbsp. lemon juice

lemon zest

1/4 tsp. salt

1 pinch of sugar

Jalapeno cream

1/2 cup sour cream

1/2 jalapeno diced

2tbsp. lemon juice

lemon zest

1/4 tsp salt

1/4 tsp pepper

Method:

 For mango salsa

– Combine all ingredients in a bowl and stir to combine.

– Let sit at room temperature for 30 minutes.

For jalapeno cream

– Add the ingredients to a food processor or blender and puree until combined.

– Let sit at room temperature for 30 minutes before serving.

For chicken

– In a bowl, combine the flour, garlic powder, onion powder, paprika powder, salt and chili powder, water, and whisk to combine.

– Whisk until a smooth batter formed.

– Heat a large nonstick pan over medium-high heat and add oil.

– Dip the chicken in the batter and coat it completely. Then drop it in the pan to fry.

– Let each piece of chicken fry until the sides appear golden and crispy.

– Place the chicken pieces on a paper towel to absorb any liquid.

– In a small bowl, stir together the cabbage with the lime juice and a pinch of salt and pepper.

– To assemble the tacos, warm the flour tortillas. Add a few pieces of the chicken on top, followed by the cabbage, the salsa, and then a drizzle of the jalapeno cream. Serve!

ایل پی جی 12روپے کمی کا اعلان

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر ہے اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے 25 پیسے فی کلومقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔ جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلوسلنڈر146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 9 پیسے کمی کی گئی تھی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1718 روپے 59 پیسے تھی۔

 

ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے کاوشیں، عمران خان مقبول ترین شخصیت قرار

//

اسلام آباد: ویب ڈیسک :: ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور اسلاموفوبیا کے معاملہ پر آواز بلند کرنے پر الجزیرہ ٹی وی نے وزیراعظم عمران خان کو مقبول ترین شخصیت قرار دیدیا۔

دیگر رہنمائوں جن کیلئے ناظرین نے پسندیدگی کے ووٹ دیئے ، میں شام میں حزب اختلاف کے رہنما میشیل کیلو جنہوں نے آدھی صدی تک قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کیا ، چاڈ کے صدر ادریس دیبی جنہوں نے 3 دہائیوں تک حکومت کی اور باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہو گئے اور کیوبا کے صدر راول کاسترو جنہوں نے 6 دہائیوں تک حکومت کی، شامل ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اسلاموفوبیا کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں پر 56 فیصد ناظرین نے پسندیدگی کا ووٹ دیا ،چاڈ کے صدر ادریس دیبی کو 33 فیصد اور شام کے حزب اختلاف کے لیڈر میشیل کیلو کو 8 فیصد جبکہ کیوبا کے صدر راول کاسترو کو 3 فیصد ووٹ ملے۔

اس طرح وزیراعظم عمران خان مقبول ترین شخصیت قرار پائے۔ پروگرام میں میزبان نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دنیائے کرکٹ میں اپنا لوہا منوانے کے بعد سیاست کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ایک عالمی آواز بن کر ابھرے اور مغرب کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ جو بھی نبی کریم ﷺکی ناموس میں گستاخی کا مرتکب ہو اس کو سزا دی جائے۔

الجزیرہ ٹی وی کے اینکر نے پروگرام کے ابتدائی حصے میں وزیر اعظم عمران خان کے کارناموں پر روشنی ڈالی اور بعد میں انہوں نے تبصرے کے لئے نجی ٹی وی کے اینکر شوکت پراچہ کو بھی پاکستان سے پروگرام میں شامل کیاجنہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ناموس رسالت، اسلاموفوبیا کے معاملہ پر دنیا میں مسلمانوں کا موقف اجاگر کیا اور ایک توانا آواز بن کر ابھرے۔

گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے اچھا علاقہ ہے، وزیراعظم

//

گلگت بلتستان: جدت ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتارہتاہوں، کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں۔ اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسا ملک سے باہربھیجتے ہیں، پیسا چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے اچھا علاقہ ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اسے نظراندازکیا۔ جب جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسد عمرکوجی بی پیکیچ کے لئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج بڑاکارنامہ ہے، 15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا، ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، جی بی کا اصل پوٹینشل سیاحت ہے، قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔

1 2 3 5