Daily archive

April 29, 2021

مزےدار چاکلیٹ سموسے کی ترکیب جانئے

/

ویب ڈیسک ::یوں تو آلو، قیمے اور چکن کے سموسے بازار میں عام ملتے ہیں اور گھر میں آسانی سے تیار کرلیے جاتے ہیں۔

لیکن چاکلیٹ سموسہ کی بات کی جائے تو یہ کچھ مختلف ڈش ہے جسے سموسے کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔

ماہ رمضان المبارک میں افطار کے وقت سموسے، پکوڑے، رولز روایتی کھانے تو شوق سے کھائے جاتے ہیں لیکن نت نئی ڈشز بھی آزمائی جاتی ہیں۔ویسے تو بچے ہو یا بڑے، سبھی چاکلیٹ کے دیوانے ہوتے ہیں اور اس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔

یہاں مزیدار چاکلیٹ سموسے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو آپکولازمی پسند آئے گی۔

اجزا

آٹا یا میدہ-ایک کلو

گھی-350 گرام

بڑی الائچی-10 گرام

فلنگ کے لیے

چاکلیٹ-500 گرام

بادام-250 گرام (بھنے ہوئے)

پستہ-250 گرام (بھنا ہوا)

چینی-ایک کلو

چھوٹی الائچی پاؤڈر-2.5 گرام

تیل-تلنے کے لیے (حسبِ ضرورت)

ترکیب

ایک برتن میں آٹا، کُٹی ہوئی بڑی الائچی ڈالیں اور آٹے کو ہاتھوں سے اچھے سے مکس کرلیں۔

اب اس میں آہستہ آہستہ پانی ڈالتے جائیں اور گوندھ لیں، اس کے بعد آٹے کو ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔

پھر فلنگ کے لیے چاکلیٹ کو پگھلائیں اور اس میں بھنا ہوا بادام، پستہ شامل کریں۔

اب آٹے سے بالز بنائیں، پھر گول روٹی بنا کر درمیان سے کاٹ کر کون نما شکل میں لاکر فلنگ کریں اور کناروں کو پانی لگا کر اچھے سے بند کردیں۔

اسی طریقے سے تمام سموسوں میں فلنگ کریں۔

اب درمیانی آنچ پر گرم تیل میں سموسوں کو فرائی کریں، جب ہاف فرائی ہوجائیں تو آنچ تیز کردیں تاکہ کرسپی ہوجائیں۔

گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں اور گرما گرم چاکلیٹ سموسے سرو کریں۔

Baked Chocolate Samosa#festivecontest_Kisumu Recipe by Roopal Mandavia - Cookpad

کورونا وباء نے ایپل اور فیس بک کے منافع میں بے حد اضافہ کردیا

/

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وباء کے دوران  پوری دُنیا  اپنے گھروں میں  مقید ہے تو زیادہ  تر نیٹ سے ہی باقی دُنیا سے رابطہ ہے تواس وجہ سے ایپل اور فیس بک کے منافع میں بے حد اضافہ ہوا۔

مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مقابلے میں ایپل اور فیس بک نے رواں سال کے صرف پہلے تین مہینوں میں زیادہ منافع کمایا۔ ایپل نے 23 اعشاریہ چھ ارب سے زیادہ جبکہ فیس بک نے نو اعشاریہ پانچ ارب سے زیادہ کا منافع حاصل کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل کو آئی فونز اور دیگر مصنوعات کی فروخت سے  استفادہ ہوا جبکہ فیس بک نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سے منافع کمایا جو کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کے انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال کی عکاسی ہے۔

فیس بک کے مطابق اسے پرائیویسی اور غلط معلومات سے متعلق تنقید کے باوجود فائدہ رہا۔ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی ماہانہ تعداد 10 فیصد سے بڑھ کر دو اعشاریہ 85 ارب ہوگئی۔

ایک دن قبل، گوگل بنانے والی کمپنی ایلفابیٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران ان کا منافع چھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر تھا جبکہ رواں ماہ اس دورانیے میں یہ 17 اعشاریہ نو ارب ڈالر ہے۔

رابی پیرزادہ کا ترک صدر کے لیے نیا تحفہ تیار

/

 

ویب ڈیسک ::رابی پیرزادہ کا ترک صدر کے لیے نیا تحفہ تیار۔ جلد ترکی جاکر ترک صدر کو اپنی بنائی گئی پینٹنگ بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں 

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی پینٹنگ تھامے ہوئی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ اسلامی دنیا سے میرے پسندیدہ رہنماؤں کی تصویر میں میرے فن کا بہترین مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، میں جلد ترکی جانے کا ارادہ رکھتی ہوں، ترک صدر کو اپنی پینٹنگز بطور تحفہ پیش کروں گی۔

شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا

 

ہرارے:قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شاہین آفریدی نے 50 وکٹیں 16 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی ہیں جبکہ وسیم اکرم نے بھی 50 وکٹیں اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں حاصل کی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شاہین آفریدی نے 50 وکٹیں 16 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی ہیں جبکہ وسیم اکرم نے بھی 50 وکٹیں اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جنوبی کوریا کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام، افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر

//

راولپنڈی:ویب ڈیسک  :: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے میں امن و استحکام کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام، افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی استحکام پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا

 

آئیےگھر پر اسپرنگ رول بنائیں

/

کراچی  ویب ڈیسک  ::جیسے ہی رمضان کا مبارک مہینہ  آتا ہے توافطاری میں تیار کرنے والے کھانے  ٹرائی کرنا شروع  کردیتی ہیں ، افطاری کے دوران پکوڑے، سموسے، رولز، چاٹ، دہی بڑے یہ سب ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ کوئی اور کھانے کی ڈش زیادہ پسند نہیں کی جاتی۔

یہاں اسپرنگ رول بنانے کی ترکیب بیان کی جارہی ہے جو باآسانی گھر میں تیار کیے جاسکتے ہیں۔

اجزا

ندگوبھی-ایک پاؤ (لمبائی میں باریک کاٹ لیں)

گھی- دو کھانے کے چمچے

پیاز- ایک عدد (باریک کاٹ لیں)

چکن-ایک پاؤ (ابال کر ریشے کر لیں)

ہری مرچ-4 سے 6 عدد

نمک-ایک چائے کا چمچ

ادرک -2 کھانے کے چمچ (لمبائی میں کٹی ہوئی)

گھی- ڈیپ فرائنگ کے لیے (حسب ضرورت)

چینی-ایک چائے کا چمچ

سویا ساس- 3 سے 4 کھانے کے چمچ

رول کی پٹیاں- 12 عدد

ترکیب

گھی گرم کر یں اور اس میں چکن کے ریشے فرائی کر یں۔

پھر سبزیاں ڈال کر تھوڑا سا فرائی کر کے نکال لیں اور چکن، سبزیوںاور مصالحے کو مکس کر لیں۔

رول پٹی میں فلنگ ڈال کر چپکادیں۔

اب اسپرنگ رولز کو ڈیپ فرائی کر یں ور گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں۔

مزیدار اسپرنگ رولز کو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

Prince William And Kate Middleton To Celebrate 10th Wedding Anniversary This Thursday

Web Desk ::Prince William and his wife Kate mark a decade of marriage Thursday, with the popular couple increasingly seen as the British monarchy’s future as other senior royals age or recede from view.

Second-in-line to the throne William, 38, and Kate, 39, married at Westminster Abbey on April 29, 2011, after first meeting at university and then dating for more than seven years.

They now have three children — seven-year-old Prince George, Princess Charlotte, five, and Prince Louis, three — and their family represents several generations destined to head the centuries-old institution for years to com

ایف آئی اے جہانگیرترین کیخلاف ایف آئی آرکا ازسرنو جائزہ لے گی

اسلام آباد :جدت ویب ڈیسک:چینی اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے جہانگیر ترین کے خلاف درج ایف آئی آر کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا،

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدا بخش تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔جہانگیر ترین کیخلاف الزامات غلط ثابت ہوئے تو مجھے خوشی ہوگی، شہزاد اکبر ذرائع کے مطابق ٹیم کیس کے میرٹ، ڈی میرٹ، تحقیقات کا معیار اور شواہد کا ازسرنو جائزہ لے گی،ٹیم شہبازشریف خاندان کیخلاف چینی اسکینڈل کیس میں درج ایف آئی آر کا بھی جائزہ لے گی۔ ایف آئی اے اور ایف بی آر کی نظر جہانگیر ترین کی برطانیہ میں جائیدادوں پرذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ باقی چینی سٹہ مافیا کیخلاف درج 8 ایف آئی آرز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا یا نہیں۔ٹیم چینی اسکینڈل کیس میں درکار قانونی مشاورت کیلئے بیرسٹر علی ظفر کی خدمات حاصل کرے گی۔

بھارتی ریاست آسام میں شدید زلزلہ،شدت چھ ریکارڈ

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:بھارتی ریاست آسام اور بہار میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زلزلے کا مرکز سونت پور کے قریب زیر زمین 17 کلومیٹر بتایا گیا ہے۔زلزلے کے بعد 4 اعشاریہ 3 اور 4 اعشاریہ 4 کے دو آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

1 2 3 5