Daily archive

April 28, 2021

اداکارہ آمنہ الیاس کی باورچی خانے میں ملازم کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک ::اداکارہ آمنہ الیاس کی باورچی خانے میں ملازم کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ آمنہ الیاس نے  انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ باورچی خانہ میں کچھ  بنانے کی کوشش کر رہیں ہیں اس ہی دوران وہ اپنے باورچی کو آواز دیتی ہیں اور تھپڑ مار کے بولتی ہے اس میں  شہد ڈال شہد۔ اداکارہ آمنہ الیاس کی باورچی خانہ میں کام کرنے کے دوران تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ چوری اور غلط فہمیوں سے پرہیز کریں

 

۔

ایپل کمپنی آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی کنٹرول بارے نئی اپ ڈیٹ کریگی

/

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی کنٹرول کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹ شروع کر رہی ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل اشتہارات چلانے والوں کو آئی فون صارفین کو ٹریک کرنے سے روکنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل کے ایک ارب سے زائد آئی فون صارفین کے لیے اس کا مطلب کچھ ایپس میں ایک نیا پاپ اپ نوٹیفکشین ہے، جو آپ کا ڈیٹا استعمال کرنے سے پہلے اجازت طلب کرے گا۔

ایپل سمجھتا ہے کہ یہ ڈیٹا تھرڈ پارٹی ایپس اور ویب سائٹس آپ کے براؤزنگ کے مشاغل کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق اگر آئی فون صارفین ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہیں تو یہ ضوابط کاروبار کے لیے تقریباً 100 ارب ڈالر کی موبائل ایڈورٹائزنگ مارکیٹ میں ہلا دینے والی تبدیلیاں لے آئیں گے۔

امریکا نے کابل سے غیرضروری سفارتی عملہ واپس بلا لیا

/

واشنگٹن :: امریکا نے کابل سے غیرضروری سفارتی عملہ واپس بلا لیا۔ فیصلہ بڑھتے تشدد اور دھمکیوں کے تناظر میں کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی افواج کے انخلا کے تناظر میں لاحق خطرات کی وجہ سے کابل میں قائم اپنے سفارتخانے کے عملے سے کہا ہے کہ وہ ملازمین جو کسی اور جگہ سے اپنا کام انجام دے سکتے ہیں، انہیں کابل چھوڑ دینا چاہیے۔

اُدھر امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اگر طالبان یا کوئی اور گروپ، انخلا کی تیاریوں میں مصروف امریکی یا نیٹو افواج کو نشانہ بناتا ہے، تو ان سے نمٹنے کیلئے امریکی فوج کے منصوبہ سازوں کے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکی شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کا انتباہ بھی جاری کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد اور باغی گروپوں کی جانب سے حملے، اغوا کرنے، یرغمال بنانے سمیت وسیع پیمانے پر عسکری کارروائیوں کا خطرہ ہے۔

ادھر افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان نے پچھلے کچھ مہینوں کے دوران افغانستان میں عوامی املاک پر حملوں سے  ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے  ترقیاتی منصوبوں کی ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ طالبان پلوں کو  تباہ کر رہے ہیں ، اگر وہ افغانستان کی تعمیر میں کوئی حصہ نہیں لے سکتے تو  املاک کو نقصان بھی نہ پہنچائیں

میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا,علی سفینہ

ویب ڈیسک ::پاکستان میں  کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے اور اب اداکار علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

علی سفینہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

اپنی ٹوئٹ میں علی سفینہ نے کہا کہ ‘دوستو، تقریباً ایک سال سے زائد عرصے تک وبا کو چکمہ دینے کے بعد میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے’۔

کورونا وبا کے بعد پہلی بارمسجد الحرام کا صحن عبادت گزاروں سے بھر گیا

مکہ المکرمہ:جدت ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا کے ظاہر ہونے کے بعد پہلی بار مسجد الحرام کا صحت عبادت گزاروں سے بھر گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی عالمی وبا کے بعد المسجد الحرام میں پہلی بارطواف کا صحن نمازیوں اور عمرہ زائرین سے پوری طرح بھرگیا۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررکردہ ضابطوں کی پابندی کے ساتھ حرم میں نمازاورعمرہ کی سہولت سخت ایس اوپیزکے ساتھ جاری ہے۔

انتظامی امورالحرمین الشریفین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 15 لاکھ افراد نے کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ نمازاورعمرے کی سعادت حاصل کی۔ مسجد کی انتظامیہ نے مطاف میں 14 کے بجائے 25 ٹریک کردیے ہیں۔

ان میں سے چارجوخانہ کعبہ کے قریب ترہیں، وہ بزرگوں اور معذوروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ بوڑھوں اورمعذوروں کو الیکٹرانک وہیل چیئرز پر طواف کی سہولت دی جارہی ہے۔

بھارت، 22 لاشوں کو ایک ایمبولینس میں شمشان گھاٹ منتقل کیاگیا

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر اسپتالوں پر شدید دباو بڑھ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ایک علاقے میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والے 22 افراد کی لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کے لیے اسپتال سے شمشان گھاٹ منتقل کیا گیا۔

بھارتی شہر سورت کے اسپتالوں میں بھی آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے آکسیجن کی سپلائی بحال نہ ہونے تک نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

بھارتی شہر پٹیالہ کے سول اسپتال میں لاشوں کو رکھنے کے لیے مردے خانے میں جگہ کم پڑ گئی ہے جبکہ پارکنگ میں کھڑی ایمبولینسز میں لاشوں کو رکھا گیا۔

کورونا وائرس، برطانیہ کی جانب سے پہلی امدادی کھیپ بھارت پہنچ گئی

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک: کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے بعد برطانیہ کی بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ کی جانب سے بھارت کو بھیجی گئی امداد کی پہلی کھیپ میں 100 وینٹیلیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

ایک روز قبل برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ بھارت کو 600 طبی آلات بطور امداد بھیجیں گے جن میں 300 سے زائد آکسیجن سلنڈرز شامل ہیں۔بھارت کو امداد کی نو کھیپ بھیجی جائیں گی جس میں سے پہلی کھیپ منگل کی صبح دہلی پہنچ گئی۔

بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں یومیہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔بھارت میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین بحران ہے اور حکومت اس سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

نیب نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی

/

اسلام آباد :: نیب نے کڈنی ہلزریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب نے ریفرنس خارج کرنے کے لیے سلیم مانڈوی والا کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عدالت سلیم مانڈوی والا۔،۔اعجاز ہارون اورعبد الغنی مجید کی بریت کی درخواستوں کومسترد کرے۔

عدالت نے سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، مساجد کواسپتالوں میں تبدیل کردیا

نئی دہلی: جدت ویب ڈیسک:ہندوستان میں کورونا کی نہ رکنے والی تیسری لہر نے تباہ کن صورتحال پیدا کردی ہے، جبکہ بعض مقامات پر مساجد کو اسپتالوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندی اوربربریت کے باجود بھارتی مسلمان بھی بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث انسانیت کا جذبہ لیے آگے آگے ہیں۔ مغربی ریاست گجرات میں ایک مسجد کو50 بستروں کے اسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے۔

مساجد میں مسلمانوں کی جانب سے تشویشناک مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے اوران کے لیے بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے۔

مسجد کے منتظم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال بہترنہیں اورلوگوں کو علاج کے لیے اسپتال میں بستر نہیں مل رہے تو ہم نے متاثرین کے لیے مسجد کوہی اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی صورتحال کے پیش نظرکئی دنوں میں ہی مسجد میں تمام بیڈزبھرگئے ہیں۔

دوسری جانب دارالعلوم دیوبند نے بھی 20 نرسوں اور3 ڈاکٹروں کے ساتھ 142 بستروں پر مشتمل اسپتال کی سہولت کورونا وائرس کے مریضوں کو فراہم کی ہے جن میں ہر مذہب کے لوگ زیر علاج ہیں۔ مسجد کی کمیٹی رکن نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایک ہزاربیڈ پر مشتمل اسپتال بنا سکتے ہیں تاہم آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے بہت تیز رفتار پھیلا اور مسلسل ریکارڈ تعداد میں انسانی ہلاکتوں کے باعث سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف بِپِن راوت نے اعلان کیا کہ فوج کے پینشن یافتہ اہلکاروں کو ہسپتالوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کے پاس موجود آکسیجن کے ذخائر بھی سول استعمال کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔

ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی والے بھارت میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ تین لاکھ سے زائد نئی کورونا انفیکشنز ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ ملکی ہسپتالوں کو انتہائی حد تک دبا ؤکا سامنا ہے اور وہاں آکسیجن اور ادویات کی بھی شدید قلت ہے۔ جرمنی اور پاکستان سمیت کئی ممالک بھارت کو مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔

1 2 3 5