Daily archive

April 27, 2021 - Page 5

جائیداد کے تنازع پرمسجد میں گولیاں چل گئیں دو افراد جاں بحق

پشاور :جدت ویب ڈیسک:پشاور کے علاقے تہکال میں جائیداد کے تنازع پرمسجد میں گولیاں چل گئیں، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تاہم معاملات بگڑنے پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ندیم اور نزدیکی گھر میں موجود لڑکی گولیاں لگنے سے جاں بحق اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ روزے سے کچھ دیر قبل پلوسی تلڑزئی میں واقع مسجد کے اندر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان جائیداد پر تنازع چل رہا ہے، جس پرآج دونوں فریقین آپس میں بات چیت کے لیے مسجد میں آئے تھے۔واقعہ ی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔

بیمار افراد کو بجلی کا کرنٹ دینے والا جعلی پیر کو گرفتار کرلیا

پشاور:جدت ویب ڈیسک:پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بیمار افراد کو بجلی کا کرنٹ دینے والا جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران خود کو جعلی پیر ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو کرنٹ دینے، تشدد کرنے اور ان کو بھاری رقوم سے محروم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی اس سے قبل بھی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک جوان العمر شخص کو ذہنی طور پر معذور افراد کو ایک ڈیوائس کے ذریعے کرنٹ دیتے اور تشدد کرتے دکھایا گیا تھا، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اچینی بالا میں کارروائی کرکے جعلی پیر محمد اللہ ولد قدرت اللہ سکنہ اچینی بالا کو گرفتار کر لیا۔

حکومت نے پاک ایران سرحد پر دو نئی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کر لیا

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: حکومت نے پاک ایران سرحد پر دو نئی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز چوک آپ اور جلگی( بلیدہ )کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحد ی راہداریاں کھولنے سے نہ صرف دو طرفہ تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ بات انھوں نے وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنھوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔

کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

//

پشاور: جدت ویب ڈیسک:ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
واضح رہے کہ نیب کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ اور فنڈز میں خردبرد کی انکوائری کررہا ہے، نیب کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے تھے جس پر کیپٹن(ر) صفدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست قبل ازگرفتاری دائر کی تھی۔جسٹس لعل جان کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر) محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ضمانت ملنے پر خوش ہوں، انصاف ملنے پر پشاور ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں، مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہو گئیں۔

 

پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ کیلئے بڑی خوش خبری

/

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ جاپان بھجوانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانی میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور انٹر ایس ای ایس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا 120 ہنر مند افراد کو جاپان بھجوانے کا کام ہورہا ہے، جاپان کی آئی ٹی کی مارکیٹ میں 5 لاکھ افراد کی ضرورت ہے اور وزارت اوورسیز کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین کے لیے جاپان میں ملازمتیں حاصل کی جائیں۔

پنجاب میں کوئی ایسا افسر نہیں ہے جسے پیسے کے بغیر لگایا گیا ہو،شاہد خاقان عباسی

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے۔
کورونا کی صورت حال اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت کے اپنے اور ہمارے اپنے مسائل ہیں ، کورونا کا حل لاک ڈان نہیں لوگوں کو ویکسین لگانے میں ہے، حکومت آج تک ویکسین نہیں خرید سکی،مانگے تانگے پر گزاراچل رہاہے، بھارت 8 فیصد آبادی کو ویکسین لگا چکا ہم ایک فیصد کو بھی نہیں لگا سکے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے ، پنجاب میں کوئی ایسا افسر نہیں ہے جسے پیسے کے بغیر لگایا گیا ہو،عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ ملک نے کہاں ترقی کی ہے؟ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، معیشت تباہ ہے، چینی آج بھی 115 روپے کی فروخت ہو رہی ہے، حکومتی آمدن وہی کھڑی ہے اور اخراجات بڑھ گئے ہیں، پارلیمان میں عوام کی کوئی بات نہیں ہوتی ، اس ملک پر حکومت کا ہر لمحہ بھاری ہے،آج ہر پاکستانی سوال کر رہا ہے ملک کدھر جا رہا ہے میری زندگی کا کیا ہو گا؟صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز نے کہا چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے، کیا (ن) لیگ نے حکومت گرانے والی پالیسی بدل دی؟ جس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا اللہ کرے عمران خان پانچ سال پورے کریں تاکہ جو عمران خان کو لائے ہیں انہیں پتہ لگے۔ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے۔

کورونا وبا؛ مزید 142 افراد جاں بحق

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کوروناوبا کے باعث آج 142 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ79 ہزار 272 ، پنجاب میں 2 لاکھ 93 ہزار 468، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 661، اسلام آباد میں 73 ہزار 804، بلوچستان میں 21 ہزار 803 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 659 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,632,91 ہوگئی ہے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 804,939 ہوگئی ہے۔کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد87 ہزار 794 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 142 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 329 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

لاہور:لیگی رہنماجاویدلطیف کوگرفتارکرلیاگیا

//

لاہور:ویب ڈیسک :: مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں جاویدلطیف کےخلاف ریاست مخالف کیس کی سماعت ہوئی جس میں سرکاری وکیل نے ان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جاوید لطیف کا متنازع بیان اپنے لیڈرکی محبت میں حدود سے تجاوز کے مترادف ہے، ان کے بیان کی سی ڈی کو فرانزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے،  پراسیکیوشن کا کیس قانون کے تمام تقاضوں کے مطابق ہے، اس مرحلے پر جاوید لطیف کی ضمانت نہیں بنتی۔

اس موقع پر جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ مریم نوازکو قتل کرنے کے لیے سازش تیار کی گئی اس سازش کے تناظر میں جاوید لطیف نے یہ بات کی، سی آئی اے لاہور کیس دیکھ رہی ہے یہاں کسی دہشتگردکی ضمانت نہیں لگی، پولیس کے پاس ان معاملات پر ایف آئی آردرج کرانےکا اختیارہی نہیں۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا جو تھوڑی دیر بعد سناتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کو خارج کردیا۔جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس نے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما جاوید لطیف پر الزام تھا کہ انہوں نے ریاست مخالف تقریر کی ہے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

1 3 4 5