Daily archive

April 27, 2021 - Page 3

لاپتہ افراد کا کیس: سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی سیکریٹری داخلہ کی عدم پیشی پر اظہار برہمی

/

کراچی: جدت ویب ڈیسک: سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والے حراستی مراکز میں ہیں یا نہیں یہ نہیں پتا چل سکا، لوگوں کو ان کے بنیادی حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔ ایسا نہ ہو عدالت کی برداشت بھی ختم ہو جائے۔ ہمیں سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے پر مجبور نہ کریں۔لاپتہ افراد سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی سیکریٹری داخلہ سے کہا کئی بار احکامات کی خلاف ورزی پر سیکریٹری داخلہ کو بلایا تھا، سیکریٹری داخلہ کا رویہ توہین عدالت کے مترادف ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود حراستی مراکز کے قیدیوں کی فہرست پیش نہیں کی گئی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

/

کراچی :جدت ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،

تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کراچی :جدت ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی ہندسوں پر ہوا، کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 41پوائنٹس کی کمی سے ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ 41پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار 641پر کاروبار ہوا۔ گذشتہ روز مارکیٹ 976 پوائنٹس کے اضافے سے 45682 پر بند ہوئی۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ تا حال شروع نہ ہوسکا

لاہور جدت ویب ڈیسک:قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ تا حال شروع نہ ہوسکا جس کے بعد ہاکی فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔

سیکریٹری میڈیکل کمیشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) ڈاکٹر اسد عباس کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو اس وقت ویکسین کی اشد ضرورت ہے، ویکسین کا عمل مکمل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری میڈیکل کمیشن ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ ویکسین کی ڈوز مکمل ہونے کے تین ہفتوں بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں، ہاکی کے جونئیر اور سینئر کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل سرگرمیاں شروع ہونے والی ہیں۔

ڈاکٹر اسد عباس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھی کھلاڑیوں اورآفیشلز کی کورونا ویکسینیشن ہونی ہے، کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن لگانی چاہیے

اداکار شان 50برس کے ہو گئے ،شائقین کو ان کی نئی فلم ضرار کا بے چینی سے انتظار

ویب ڈیسک ::پاکستان کے نامور اداکار   شان نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں۔ لالی ووڈ اداکار تین دہائیوں سے فلمی افق پر چھائے ہوئے ہیں۔ شائقین کو ان کی نئی فلم ضرار کا بے چینی سے انتظار ہے۔ 

اداکارہ شان نے فنکار گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے شان چائلڈ سٹار فلم انڈسٹری میں آئے۔ 1990 میں فلم بلندی میں بطور ہیرو انٹری دی۔شان نے 90 کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ سلطان راہی کی اچانک موت کے بعد پنجابی فلموں کی ضرورت بن گئے۔ 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے علاوہ 10 سے زائد فلموں کی ڈائریکشن دی۔شان کی نئی فلم ضرار تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس فلم میں وہ محب وطن محافظ کا کردار نبھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار شان کو 2007 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ شائقین کے نزدیک وہ اب بھی لالی ووڈ کے سپرسٹار ہیں۔

کوروناکیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈان لگایا جاسکتا ہے، ڈاکٹرفیصل سلطان

//

لاہور: جدت ویب ڈیسک:معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کوروناکیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈان لگایا جاسکتا ہے

،ملک میں ویکسی نیشن کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے، عوام این سی او سی کے فیصلوں پر اعتماد رکھیں، دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے، 3 کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں، ویکسین کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسین چل رہی ہے،20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہیں، ملک بھر میں 1200 ویکسی نیشن سینٹر ہیں،کوویکس کی طرف سے آنے والی ویکسین نہیں ملی۔

اظہر علی کی تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے پر بابر اعظم کو مبارکباد

اسلا م آبا د جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد ی ہے۔

اظہر علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ماشااللّٰہ، مبارک ہو بابر اعظم۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

بابر اعظم نے کیریئر کی 52 ویں اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 56 اننگز میں تیز ترین دو ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

اپوزیشن جماعتوں کاسیاست کرنا بے حسی، سنگدلی کی انتہا ہے، عثمان بزدار

/

لاہور :جدت ویب ڈیسک:وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا اپوزیشن سے متعلق کہنا ہے کہ اپوزیشن ٹولے کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدارکی ہوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویئے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوروناوائرس پر اپوزیشن جماعتوں کاسیاست کرنا بے حسی، سنگدلی کی انتہا ہے، اپوزیشن جماعتیں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ اسکورنگ سے باز نہیں آئیں۔

بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کی کوریج کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:کوورنا سے بگڑتی صورتحال کے سبب بھارتی اخبارات نے بھی آئی پی ایل کی کوریج کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کر دی اور اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا کہ زندگی اور موت کی جنگ کے دوران کمرشل ازم کو اہمیت دی جارہی ہے، اخبارات نے لکھا کہ کورونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانے کیلئے آئی پی ایل کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی آئی پی ایل کو بند کرنے کی مہم تیز ہوگئی ہے تاہم منتظمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹرز پیسے کی کشش میں ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔ ان میں انگلینڈ، اذسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔