Daily archive

April 27, 2021 - Page 2

ارسہ غزل اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ویب ڈیسک ::اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ارسہ غزل اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ارسہ غزل نے فوٹوشیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر سوتیلے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی سے باخبر کیا۔تصویر میں تینوں افراد کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’میں، میرے شوہر ساجد شاہ اور ہینڈسم سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ ۔

https://www.instagram.com/p/COH0oMEjbQo/?utm_source=ig_embed

Irsa Ghazal, Sajid shahIrsa Ghazal Shares A Picture Of Her Stepson For The First Time - Xoom

تھپر کے جواب میں مکا، فاطمہ ثناء شیخ نے راز سے پردہ ہٹا دیا

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:اوباش نوجوان نے تھپڑ کے جواب میں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو مکا دے مارا۔

بالی ووڈ میں فلم دنگل سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اب تک فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘، ’سورج پر منگل بھاری‘، ’لڈو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ رواں سال ان کی فلم ’بھوت پولیس‘ ریلیز ہوگی جس میں وہ سیف علی خان اور علی فضل کے مدمقال کردار ادا کریں گے۔

ایک انٹریو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک بار وہ جم سے واپس آرہی تھیں کہ ایک اوباش نوجوان نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیا لیکن جب انہیں محسوس ہوا تو وہ رک گئیں تو وہ گھورنے لگا جس پر اداکارہ نے پوچھا کیوں گھور رہے ہو، لڑکے نے جواب دیا ”گھورتا رہوں گا اور پھر مجھے چہرے پر چھوا تو میں نے سے تھپڑ ماردیا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اوباش نوجوان نے مجھے تھپڑ کے جواب میں مکا دے مارا جس پر میں نے فوراً اپنے والد کو بلایا جو میرے پیچھے پیچھے ہی چلتے ہوئے آرہے تھے، انہوں نے فوراً اس لڑکے کا پیچھا کیا اور چلاتے ہوئے کہا کون تھا جس نے میری بیٹی کو ہاتھ لگایا، لیکن میرے والد کے قریب آنے تو وہ لڑکا گلیوں میں بھاگ گیا۔

سلمان خان کی فاؤنڈیشن نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کر دیا

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انکی فاؤنڈیشن نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سلمان خان اور انکی فاؤنڈیشن نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

اس کے علاوہ بھی کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار سلمان خان لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، شفقت محمود

/

لاہور: جدت ویب دیسک:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے۔
انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امتحانات کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز پر عمل سے مشروط تھی۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں تازہ ترین کورونا صوتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جیکلین فرنینڈس کی لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کے صبر کی تعریف

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکلین فرنینڈس نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی ہنسی مذاق والی زندگی پر سمجھوتہ اور صبر کرنے والے بچوں کے لئے تعریفی پیغام لکھا اور انہیں ہیرو قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے لاک ڈاؤن کے دوران پرسکون رہنے والے بچوں کی تعریف بھی کی اور ساتھ ہی ان کے لئے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں سے کھیل کود،دوستوں کے ساتھ رہنا،اسکول جانا سمیت دیگر پسندیدہ کام چھین لئے گئے ہیں۔

جیکلین فرنینڈس نے مزید لکھا کہ کہ بچوں کے ارد گرد اموات کی خبریں اور دیگر لوگوں کا بیمار ہونا انہیں پریشان کررہا ہے۔لیکن پھر بھی یہ بچے روز ایک نئی امید کے ساتھ اٹھتے ہیں۔

چالیس سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

//

لاہور:جدت ویب ڈیسک: ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ ابھی تک 4 لاکھ 95 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ابھی تک 4 لاکھ 95 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ ابھی تک 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 40 سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ ابھی تک 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کو کوروناویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

 

خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی ہراسانی کا شکار کیا جاتا ہے، یشما گل

کراچی:جدت ویب ڈیسک: اداکارہ یشما گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی جنسی ہراسانی اور تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔

”پیار کے صدقے“ اور ”اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے“ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں جنسی ہراسانی پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی صنف کی پابند نہیں۔ یشما گل نے انسٹاگرام اسٹوریز میں کہا ”مرد بھی جنسی تشدد کا شکار ہوسکتے ہیں۔

حالانکہ مرد اور لڑکے تشدد کے مرتکب افراد کی ایک بڑی اکثریت ہیں لیکن وہ بھی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔ مردوں کو اکثر نہ صرف پریشان کیا جاتا ہے بلکہ جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔“

ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، گورنر پنجاب بھی طلب

/

لاہور:جدت ویب ڈیسک: ترین گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کے معاملے پر عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو بھی وزیراعظم ہاس بلا لیا۔
چودھری سرور بھی وزیراعظم کی ترین گروپ سے ملاقات میں شریک ہوں گے۔ گورنر پنجاب ترین گروپ کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ چودھری سرور مفاہمت کار کا کردار ادا کریں گے۔ ترین گروپ کے تحفظات کے معاملے پر گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک ملنے کا امکان ہے۔ ترین گروپ کے اراکین اسمبلی گورنر پنجاب سے پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں۔

ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

//

ویب ڈیسک ::کورونا کے بڑھتے کیسز اور وبا کی تیسری لہر کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترکی میں مکمل ‏لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر29 اپریل سے 17 ‏مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

کابینہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور اور جائزے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ‏کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران بین الصوبائی سفر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایک صوبے سے دوسرے ‏صوبے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کو کم کر کے5 ہزار تک کرنا ہے اگر ‏کورونا تعداد کم نہ کی گئی تو سیاحت اور تجارت سمیت ہر شعبے میں نتائج کا سامنا کرنا پڑے ‏گا۔ان کا کہنا تھا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی پابندی سے متثنیٰ نہیں ہو گی، شہروں میں چلنے والی ‏بسوں کو اجازت لینا ہو گی اور مکمل گنجائش کی 50 فیصد تک اجازت ہو گی۔ترک صدر نے کہا کہ تمام کاروباری مراکز17مئی تک اپنی سرگرمیاں بندکر دیں البتہ وزارت داخلہ کے ‏سرکلر میں آنےوالے ادارے پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے۔