Daily archive

April 27, 2021

موٹرولا نے موٹو جی سیریز کا ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرادیا

/

ویب ڈیسک ::موٹرولا نے موٹو جی سیریز کا ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

موٹو جی 20 انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جس میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹر ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فون کے ڈسپلے میں ایسپیکٹ ریشو 20:9 ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر 8 کور یونی سوک ٹی 700 پراسیسر موجود ہے جس میں 2 کورٹیکس اے 75 کورز، 6 کورٹٰکس 55 اور ایک مالی جی 52 جی پی یو کور موجود ہے۔

ڈیوائس میں 4 جی بی ریم جبکہ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

موٹو جی 20 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے مائی یو ایکس انٹرفیس سے کیا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اپریل کے آخر تک 2 رنگوں میں دستیاب اس فون کی قیمت 149 یورو (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

PM Imran khan To Announce Two New Projects For Overseas Pakistanis

Web Desk ::Prime Minister Imran Khan will launch two projects for overseas Pakistanis who have availed from the Roshan Digital Account scheme in his address on Thursday.

According to the details, the announcement was made the Pakistan Tehreek e Insaf Senator Faisal Javed Khan on his official Twitter handle.Faisal Javed said that the State Bank of Pakistan (SBP) was launching two new initiatives for overseas Pakistan under the Roshan Digital Account scheme.

عید پر پارکس بند، سیاحت پر مکمل پابندی

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں رمضان اور عید کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
مری،گلیات، سوات،کالام،سمندر اور شمالی علاقوں پر خاص توجہ دی جائے گی، عید کی چھٹیوں میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقامی افراد بالخصوص گلگت بلتستان کے لوگوں کو سفر کی اجازت ہوگی، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزارت داخلہ نے رمضان اور عید پرکورونا سے بچا کے لئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اعتکاف،شبقدر،جمع الوداع اورنمازعید کے لئے ایس او پیز بروقت جاری کئے جائیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں اور آٹھ سے سولہ مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات، ریزارٹس، ہوٹل،پبلک پارکس،ریستوران اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور نیب ریفرنس دائر

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: نیب نے جعلی بینک اکانٹ اسکینڈل میں سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ بھیجی گئیں۔ معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں کئی جعلی اکانٹس سامنے آئے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی بنائی گئی، جس نے آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو مبینہ طور پر جعلی اکانٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔نیب نے سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکانٹ اسکینڈل میں ایک اورریفرنس دائرکردیا ہے۔ آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدرکے سابق اسٹینوگرافرمشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکانٹس کا استعمال کرکے 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، کرپشن کے پیسے سے آصف زرداری نے گھربھی خریدا۔
جعلی بینک اکانٹ کیس کیا ہے؟

اب ڈیٹا کا کیا ہوگا؟ گوگل نے فٹ بٹ خریدلیا

/

کیلیفورنیا :گوگل نے یورپین کمیشن کی طرف سے منظوری ملنے کے ایک ماہ بعد باضابطہ طور پر فٹ بٹ کو خرید لیا ہے۔ اس خریداری کے مکمل ہونے کے بعد گوگل نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ صارفین کی صحت کا ڈیٹا حاصل نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ صرف فٹ بٹ ڈیوائسز کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔

گوگل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فٹ بٹ کے ساتھ مل کر نئی خدمات اور مصنوعات پیش کرنا چاہتے ہیں جو صارفین کو زیادہ علم، کامیابی، صحت اور خوشی فراہم کرے۔گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور سیکورٹی حساس معاملہ ہے اور وہ صارفین کو اُن کے ڈیٹا پر مکمل کنٹرول دیں گے۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ فٹ بٹ کے ذریعے صارفین کا حاصل کیا گیا ڈیٹا گوگل کے اپنے ڈیٹا سے الگ رکھیں گے۔گوگل نے 2019ء کے آخر میں 1.72 ارب ڈالر میں فٹ بٹ کو خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

Google Buys Fitbit|Health Tech Insider

مسجدالحرام میں رمضان کے پہلے عشرے میں 15 لاکھ عبادت گزاروں کی آمد

/

مکہ مکرمہ جدت ویب ڈیسک:مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں قریبا 15 لاکھ عبادت گزارالمسجد الحرام میں داخل ہوئے ہیں۔

نمازیوں کی اس تعداد کا المسجد الحرام کے بیرونی دروازوں سے گذرنے والوں سے پتاچلا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق المسجد الحرام میں کرونا وائرس سے بچا کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے اور لوگوں کو عمرہ کے مناسک کے علاوہ پنجہ وقت اورتراویح کی نمازیں بھی اس مقدس مسجد میں ادا کرنے کی اجازت ہے۔

کعب اللہ کے گرداگرد مطاف میں طواف کرنے والوں کے لیے گنجائش میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ عبادت گزار مقررہ باہمی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سہولت سے طواف کرسکیں اور نمازیں ادا کرسکیں۔مسجدحرام میں داخلے کا نظام ایرمرناایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

زائرین اس ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرتے ہیں اور ان کے لیے مسجد میں داخلے کا وقت متعین کردیا جاتا ہے۔البتہ زائرین پر مزید یہ شرط عاید کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ19کی ویکسین لگوا چکے ہوں اور مسجد میں ان کے لیے ہر وقت ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔

اس سال رمضان میں عمرہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی سرکاری اجازت نامہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی حکام نے اسی ماہ کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی بھی فرد باضابطہ اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر2666 ڈالر (10ہزار سعودی ریال)جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں جان بوجھ کر کورونا پھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان

ریاض جدت ویب ڈیسک:دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جان بوجھ کر کورونا پھیلانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبر دار کیا کہ جان بوجھ کر کورونا پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا اور جیل بھی کاٹنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلانے والے افراد کو 5 سال کی سزا اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک سعودی عرب میں 4 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 5 سو سے زائد افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔

لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہے، مودی

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا کی لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ریڈیو پر خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔

دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے پیرسے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کے 53 اہلکاروں کو فوری فارغ کرنے کا حکم

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایف آئی اے کی رپورٹ پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا سپریم کورٹ نے 2001 میں تمام ملازمین کی بھرتی کیلئے تین ہدایات دیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا عدالتی حکم کے مطابق تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جانی تھیں لیکن ایف آئی اے نے عدالتی احکامات پر عمل ہی نہیں کیا، ایف آئی اے رپورٹ نے تو سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں اور عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 60 میں سے چار ملازمین فوت ہوچکے ہیں اور تین نے ٹیسٹ پاس بھی کیا ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمین دوسری عدالتوں میں چلے گئے، آج ہی ان ملازمین کو فارغ کریں۔عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ جن ملازمین نے ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس نہیں کیا ان کو فوری طور پر نوکریوں سے فارغ کیا جائے اور ڈی جی ایف آئی اے پندرہ روزمیں عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔

1 2 3 5