Daily archive

April 26, 2021

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

/

لاہور:ویب ڈیسک :: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان سمیت سات ممالک کی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کی تصدیق کردی۔

ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی، گیمز میں شرکت کے لیے آٹھویں یم کا فیصلہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہوگا۔

کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد آئندہ برس 28 جولائی سے 8 اگست کے درمیان برمنگھم میں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے قومی خواتین کرکٹرز کو دنیا بھر کے سامنے بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا

ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے نا صرف دنیا بھر میں ہماری ٹیم کی شناخت بنے گی بلکہ اس سے پاکستان میں بسنے والی مزید خواتین بھی کرکٹ کی طرف راغب ہوں گی۔

وسیم خان نے کہا کہ وہ اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور آئی سی سی ویمنز کمیٹی کوبھی مبارکباد پیش کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی انتھک محنت کی بدولت ویمنز کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس موقع پر کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بھی شکرگزار ہیں۔

پاکستان میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ برپاکرنے والی ڈسٹریبوشن کمپنی ’ یونائیٹڈ موبائل ‘ نے ون پلس‘ کے موبائل فونز پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

//

ویب ڈیسک::پاکستان میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ برپاکرنے والی ڈسٹریبوشن کمپنی ’ یونائیٹڈ موبائل ‘ نے ایک مرتبہ پھر سے سمندر میں طوفان لانے کی تیاری مکمل کرلی ہے یعنی یونائیٹڈ موبائل اب ’ون پلس‘ کے ساتھ شراکت قائم کرتے ہوئے سمارٹ فونز متعارف کروانے جارہاہے ۔

پاکستانیوں کو اب’ ون پلس ‘ کے موبائل فونزبراہ راست پاکستان میں ہی دستیاب ہوں گے اور قیمت میں بھی کمی کا اعلان کر دیا گیاہے

OnePlus is Officially Launching in Pakistan - TechBoiler

مرسیڈیز نے بھی اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کروا دی

//

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایلن مسک کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ کو ٹکر دینے کے لیے مرسیڈیز نے بھی اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کروا دی۔

یہ گاڑی ای کیو ایس ہے جو 66.5ڈبلیو ای بیٹری پیک سے لیس ہے اور ایک ری چارج میں 300میل (تقریباً483کلومیٹر) سفر طے کر سکتی ہے۔جرمن کمپنی کی یہ الیکٹرک گاڑی 190ہارس پاور طاقت کی حامل ہے۔ گاڑی میں موجود بیٹری ڈ ی سی کرنٹ سے ری چارج کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی 9سیکنڈ میں صرف سے 100کلومیٹر کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ یہ گاڑی زیادہ سے زیادہ 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔جرمنی میں اس گاڑی کی قیمت 47ہزار 540یورو (تقریباً 87لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب وہ اپنی توجہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف مرکوز کرنے جا رہی ہے اور ان کا خیال ہے کہ 2030ءتک ان کی آدھی سیل الیکٹرک اور ’پلگ اِن ہائبرڈ‘ گاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔

Mercedes Has Mentally Flipped a Switch to Go Electric

سونے کی فی تولہ قیمت میں سات سو روپے کمی

//

کراچی(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سات سو روپے کمی ہو گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ تین ہزار 600روپے ہو گئی ۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت چھ سو روپے کمی کے بعد 88ہزار 820روپے ہو گئی ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر چار ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 773 ڈالر فی اونس ہے۔

ایپل نے 3.3 انچ اونچا ہوم پیڈ منی پیش کر دیا۔

/

کیلیفورنیا : ایپل نے 3.3 انچ اونچا ہوم پیڈ منی پیش کر دیا۔ ایپل نے اس نئے سمارٹ سپیکر کو سمارٹ بلٹ ان سری سمارٹ کو متعارف کرایا ہے۔ یہ ڈیوائس آپ کے سمارٹ ہوم کو کنٹرول کر سکتی ہے اور خود کار طور پر ہوم ایپ سے مربوط ہو سکتی ہے۔

ہوم پیڈ منی میں شامل سری آپ کے گھر کے ہر فرد کی آواز کو شناخت کر سکتی ہے اور آپ کے فون کی آئی فون ایپس تک رسائی کر سکتی ہے یا پیغامات بھیج سکتی ہے۔ یہ آپ کو ذاتی اپ ڈیٹس بھی فراہم کر سکتی ہے۔

ہوم پیڈ منی کا انٹرکام دوسرے کمروں میں رکھے دوسرے ہوم پیڈ منی کو بھی میسج بھجوا سکتا ہے۔یہ دوسری ایپل ڈیوائس اور سروس پر بھی کام کرتا ہے۔ یہ میسج ہوم پیڈ منی اور ائیر پوڈز پر پر آٹو پلے ہو سکتے ہیں جبکہ دوسری ڈیوائسز جیسے آئی فونز اور کار پلے اس طرح کے میسج کے نوٹی فیکیشن ملتے ہیں۔

ہمیشہ کی طرح ایپل نے ہوم پیڈ منی میں بھی پرائیویسی کا خیال رکھا ہے۔ کمپنی آپ کی آڈیو صرف اس صورت میں محفوظ رکھے گی جب آپ اسے اجازت دیں گے۔آپ کی ذاتی اپ ڈیٹس آپ کو گھر میں فراہم کی جائیں گی اور ہر چیز انکرپٹڈ بھی ہوگی۔ یہ ڈیوائس Apple Music، iHeartRadio، radio.com اور TuneIn کے ساتھ کام کرسکے گی۔مستقبل میں یہ Pandoraاور Amazon Music کو بھی سپورٹ کرے گی۔

ہوم پیڈ منی میں بیک لٹ ٹچ سینسی ٹیوٹاپ پر موجود کنٹرول سے والیوم، پلے اور پاز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

یہ ہوم پیڈ منی 360 ڈگری ساؤنڈ کو سپورٹ کرتا ہے اور اسے کئی ہوم پیڈ منیز سے مربوط کیا جا سکتا ہے۔ہوم پیڈ منی میں  ایپل ایس 5 چپ ہے جو کمپیوٹیشنل آڈیو کو فعال بناتی ہے۔اس کا مطلب ہے  کہ سپیکر مستقل لاؤڈ نیس اور ڈائنامک رینج  کو رئیل ٹائم میں ایڈجسٹ کرتا ہے۔اس سال کے آخر میں یہ آئی فونز میں  U1 UWB کے ساتھ کام کر سکے گا اور پتا چلا سکے گا کہ کب آپ کا فون ہوم پیڈ منی کے نزدیک ہے۔

ہوم پیڈ منی سفید اور سپیس گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ 6 نومبر سے 99 ڈالر میں ہوم پیڈ منی کے پری آرڈر شروع ہو نگے جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 16 نومبر ہوگا۔

آزمائش کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

//

ویب ڈیسک ::ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ میں کہا، آج کی بریفنگ کا مقصد کورونا کی تیسری لہر کے دوران فوج کی تعیناتی کے حوالے سے آگاہی دینا ہےڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ۔ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا ثابت ہورہی ہے۔ ہمارا خطہ اس وباء سے بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آج صبح 6 بجے سے ملک کے طول و عرض میں ہر ضلعے کی سطح پر فوج کے جوان سول اداروں کی مدد کے لیے پہنچ چکے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں ہر انتظامی ڈویژن کی سطح پر ایک ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، 23 اپریل کو وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف بھی موجود تھے، عوام کا اعتماد افواج پاکستان کا اثاثہ ہے، افواج پاکستان قوم کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

اُنہوں نے کہا، ہمارا ہیلتھ کیئر سسٹم وبا کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہے۔ کورونا کی صورتحال برقرار رہی تو انڈسٹری کے لیے مختص آکسینج بھی ہیلتھ سیکٹر کو دینا پڑے گی۔ 23 اپریل کو سب سے زیادہ 157افراد کورونا کی وجہ سے جان سے گئے، ملک بھر کے 51 شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔ ملک بھر میں 570 افراد وینٹی لیٹر پر ہیں، کچھ شہروں میں 92 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا، چار ہزار تین سو کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، آج صبح ہر ضلع کی سطح پر آرمی ٹروپس مدد کے لیے پہنچ چکے ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا، ایس اوپیز پر عملدرآمد ہی اس وباء کے خلاف موثرہتھیار ہے، ہم سب کو مل کر اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔ فیس ماسک کا استعمال، سماجی فاصلوں اور حفاظتی گائیڈلائن پر عمل کرکے ہی اس وباء سے بچا جا سکتا ہے

صحت و تندرستی کے ساتھ ماہِ رمضان گُزارنا چاہیتے ہیں تو تین چیزیں نہ کھائیں

/

ویب ڈیسک ::آج کل گرمی کا موسم ہے اورماہِ رمضان  بھی تو ایسے میں یہ خیال رکھنا کہ روزہ رکھنے کے بعد کوئی مسلہ نہ ہو تین چیزوں سے بچیں سفید آٹے کے پراٹھے اور کولڈ ڈرنک  اور تیل یا گھی والے کھانے ۔

صحتمند غذا کھانے کا ایک بہت اچھا موقع ہے، یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ سارا دن سستی محسوس نہ کریں تو اس کے لیے آپ کو سحری میں مناسب اور صحتمند کھانا کھانے کی ضرورت ہے۔یہاں ہم آپ کو اُن کھانوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ کو سحری میں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ آپ صحت و تندرستی کے ساتھ ماہِ رمضان گُزار سکیں

سفید آٹا:

سفید آٹے سے بنی ہوئی کوئی بھی چیز ہمارے معدے میں گیس کا باعث بن سکتی ہے لہذا پاستا، سفید روٹی اور ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جس میں سفید آٹا ہوتا ہے۔

 اس کے بجائے آپ سحری میں لال آٹے اور دلیے کا استعمال کرسکتے ہیں، اس سے آپ کو گیس جیسے مسائل کی شکایت بھی نہیں ہوگی اور روزے کی حالت میں توانائی بھی ملے گی۔

تلے ہوئے کھانے:

ایسا کھانا جس میں روغن اور سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو، اس سے آپ کو پیاس زیادہ لگے گی اور پسینہ بھی زیادہ آئے گا جس سے آپ کا جسم پانی کی کمی محسوس کرنے لگے گا لہٰذا سحری کے وقت تلے ہوئے کھانے اور زیادہ تیل والی غذاؤں سے پرہیز کریں.

 ایسا کرنے سے آپ کو روزے کی حالت میں پیاس کم لگے گی اور آپ کا کولیسٹرول بھی نہیں بڑھے گا۔

ڈبّے والی ڈرنکس:

سحری میں ڈبے والے پھلوں کے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ پھلوں کے اُن جوس  میں مصنوعی شوگر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

بہتر ہے آپ سحری میں دہی، لسّی اور کسی مِلک شیک کا استعمال کریں۔

What do you usually have for Sehri... - Showbiz Pakistan | Facebook

’مس فریشینر‘ افطاری کے بعد سونف کا قہوہ پینا کیوں ضروری ہے؟

/

ویب ڈیسک ::سونف کے بارے میں سب جانتے ہونگے،یہ خوشبودار بیج ہمارے باورچی خانوں میں متعدد اجزاء ایسی موجود ہوتی ہیں جو قدرتی طور پر ہمارے  جسم پر ٹھنڈک کا اثر چھوڑ سکتی ہیں، ان میں سے ایک سونف بھی ہے۔ آج کل رمضان مبارک  ہے تو افطاری کےبعد سونف کا قہوہ آپکو بہت سے مسائل سے بچا سکتا ہے جیسے کہ گیس ،بدہضمی اور جلن وغیرہ

سونف کا ایک انوکھا ذائقہ ہوتا ہے جو آپ کو صحت کے بہت سے دیگر فوائد پیش کرسکتی ہے۔

 کافی مقدار میں پانی اور مشروبات پینے کے علاوہ، آپ کو اپنی غذا میں ایسی اشیاء شامل کرنی چاہئیں جو آپ کے جسم کو اندرونی طور پر ٹھنڈا رکھ سکیں۔

 سونف کی چائے:

اگر آپ چائے کے شوقین ہیں تو سونف کی چائے آزمائیں۔

 یہ آپ کا ہاضمہ بہتر بنانے اور ہارمونز کو منظم کرنے میں مدد کرے  گی، آپ اپنی روزمرہ کی چائے کو اس فائدہ مند اور مزیدار چائے سے تبدیل کرسکتے ہیں۔

سونف کا شربت:

غذائیت کے ماہرین نے حال ہی میں سونف کا شربت پینے کے فوائد بتائے ہیں۔

 سیلینیم اور زنک جیسے اہم معدنیات کا ایک زبردست ذریعہ، سونف کا شربت ہارمونل توازن برقرار رکھنے میں  مدد کرتا ہے۔

مختلف کھانوں میں سونف کا استعمال:

آپ سونف کا پاؤڈر بھی مختلف کھانوں اور مشروبات میں شامل کرسکتے ہیں۔ گرمی کی مشہور ٹھنڈائی کو بنانے کے لیے سونف کا پاؤڈر دودھ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

 آپ کسی بھی سوئٹ ڈش میں سونف پاؤڈر شامل کرکے اُس کا مزہ دوبالا کرسکتے ہیں۔

کھانا کھانے کے بعد سونف کا استعمال:

سونف کو صدیوں سے ’مس فریشینر‘ کہا جاتا ہے۔

آپ سونف کو کھانے کے بعد چبا سکتے ہیں، یہ نظام ہاضمہ کو بڑھاوا دے گی اور آپ کو تر و تازہ احساس دلوائے گی، اس سے آپ کو گیس اور متلی جیسے مسائل کی شکایت بھی نہیں ہوگی۔

سونف کا پانی:

زیرہ پانی کی طرح، آپ سونف کا پانی بھی تیار کرسکتے ہیں۔

 یہ گیس کے مسائل کو کم کرے گا اور آپ کے ہاضمہ کو اچھی صحت مند رکھے گا، آپ اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے دن کا آغاز سونف کے پانی سے کرسکتے ہیں، اس موسم گرما میں اس کولنگ اجزاء کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے محروم نہ ہوں