Daily archive

April 24, 2021

زنک کی طاقت سے بھرپور دھاتی گندم پر کام شروع

/

 میکسیکو،رپورٹ کے مطابق بہت جلد ایک نئی قسم کی گندم مارکیٹ میں آنے والی ہے جو طاقت سے بھرپور زنک کی خوبیوں کے ساتھ ہوگی

اناج پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے کے ماہرین نے بین الاقوامی سطح پر پیدا ہونے والی غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے نئی اقسام کی دھاتی گندم پر کام شروع کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل میز اینڈ ویٹ امپروومنٹ سینٹر کے سائنس دان زنک کی طاقت سے بھرپور مکئی کی گندم کی پیداوار پر کام کررہے ہیں، جس کی مدد سے کروڑوں انسانوں کی ضرورت پوری کی جاسکے گی۔

زنک کی طاقت سے بھرپور گندم کی مدد سے غذائیت کا شکار افراد کو اُتنی مقدار میں توانائی مل سکے گی جتنی کسی انسان کو دکار ہوتی ہے۔

گندم کی نئی اقسام پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مارٹن کروپف نے امید ظاہر کی کہ ’آئندہ دس سالوں میں عالمی سطح پر اس گندم کا استعمال 80 فیصد تک بڑھ جائے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت زنک کی مدد سے تیار کردہ گندم دنیا بھر میں صرف 9 فیصد لوگ استعمال کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ’بایو فورٹیفائیڈ گندم کی بہترین قسم پاکستان، بھارت، بنگلادیش، میکسیکو اور بولیویا کے تعاون سے کاشت کی جارہی ہے جبکہ رواں سال چین بھی اس منصوبے کا حصہ بنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگلی دہائی میں گندم کی تمام نئی اجناس غذائیت کی حامل ہوں گی، زنک کی زیادہ مقدار رکھنے والی یہ گندم تکنیک کے ذریعے بنائی جارہی ہے، جس میں جینیات کی نہیں بلکہ جنس کی تبدیلی کی گئی ہے‘۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’یہ گندم بھی ذائقے میں بالکل ویسے ہی ہے، بلکہ کوئی بھی اس فرق کو نہیں پکڑ سکتا‘۔ اس بات کو مزید واضح کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’گزشتہ دو سالوں کے دوران کولمبیا میں  زنک کی گندم مکئی کی اضافی پیداوار کی گئی‘۔

کروپف نے مکئی کی تین اقسام کی گندم بارے میں بھی بتاتے ہوئے کہا کہ ’اس گندم کی فصل افریقا اور ایشیا میں کاشت کی گئی، جو کیڑوں کے خلاف زبردست مزاحمت کی صلاحیت بھی رکھتی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’قدرتی دھات سے پیدا کی جانے والی یہ نئی اقسام آئندہ چند ماہ میں کینیا، ایتھوپیا، یوگینڈا، روانڈا، جنوبی سودان، ملاوی، موزمبیق ، جنوبی افریقہ، زیمبیا اور زمبابوے میں آزمائش کے لیے پیش کی جائیں گی‘۔

گندم کی نئی قسم غذائیت کے لیے کیسے مفید ہے؟

گندم کی یہ نئی اقسام زنک اور آئرن جیسی اہم معدنیات کی اضافی مقدار کی بدولت بہتر غذائیت فراہم کرتی ہیں اور وائرسز کو روکنے کے ساتھ جسم میں آکسیجن کی ترسیل کے کام کو آسان بناتی ہے۔

زنک کی کمی کے عالمی سطح پر پڑھنے والے اثرات

دنیا بھر میں غذائیت کی کمی کے حوالے سے زنک کو سرفہرست سمجھا جاتا ہے کیونکہ تقریباً دو ارب سے زائد لوگ اس کی کمی کا شکار ہیں، یہ کمی  پیٹ اور دیگر مختلف بیماریوں کی شکل میں سامنے آتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ’اس گندم کو مشرقی افریقا میں تجربے کے لیے پیش کیا گیا، جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے‘۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں قائم یہ ادارہ دنیا کے غریب ترین کاشت کاروں کی پیداوار، آمدنی میں اضافے کے علاقہ موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں جیسے چیلینجز سے نمٹنے پر تحقیق کررہا ہے‘۔

 

سال 2021 میں چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور سی پی سی کے قیام اور اس کی کامیابی کی 100 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

/

اسلام آباد۔ :سو سال قبل چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے قیام کے بعد ایک بہتر قوم کی تعمیر کی امید پیدا کی اور چین کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا شروع کیا۔ پھر اس کے بعد چین پاکستان دوستی کا آغاز ہوا جس کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔چینی سفارتخانہ کے مطابق سال 2021 میں چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور سی پی سی کے قیام اور اس کی کامیابی کی 100 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

غربت کے خاتمے میں چین کا تجربہ باقی دنیا کے لئے ایک معیار اور نمونہ عمل ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اس کی کئی دفعہ تعریف کی ہے۔ یہ صدر ژی جن پنگ کی متحرک قیادت میں ممکن تھا کہ کووڈ-19 بحران کے دوران چین نے متعدد اہم اقدامات اٹھائے۔ حالیہ برسوں میں صدر ژی جن پنگ نے بین الاقوامی تعاون کے ذریعہ عام آدمی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔ نئی اور بدلتی صورتحال میں بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے انہوں نے بی آر آئی کی مشترکہ تعمیر کی پہل کاری کی۔

چین نے غربت کے خاتمے ، معاشی ترقی اور عالمی معاشی خوشحالی کے فروغ جیسے مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے سر انجام دیئے ہیں جس نے پاکستان اور دنیا کے دوسرے ممالک کے لئے مثال قائم کی ہے۔ چونکہ اس سال چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ چین پاکستان کے سات مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوطی سے فروغ دے گا

سائبر ماہرین نے آئی فون کے ڈیڑھ ارب صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا

//

برلن:ویب ڈیسک :: ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین آئی فون کے ڈیڑھ ارب صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کی یونیورسٹی ’ٹیک نیشے‘ کے ماہرین نے آئی فون میں موجود سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایئرڈراپ‘ نامی فیچر کو استعمال کر کے ہیکرز کسی بھی صارف کے فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کو آسان بنانے والے آئی فون کے اس فیچر کے ذریعے ہیکرز وائی فائی سے منسلک ڈایوائس کو آسان ہدف بناسکتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے بتایا کہ فیچر میں خامی کی وجہ سے ہیکرز کو صرف فزیکل پراکسیمٹی کی ضرورت پیش آتی ہے، جس کی مدد سے وہ آئی فون سمیت ایپل کے لیب واضح رہے کہ دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب کے قریب ہے، ماہرین نے بتایا کہ تقریباً تمام ہی صارفین ایئرڈراپ فیچر استعمال کررہے ہیں۔ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز کو بھی ہیک کر کے صارف کا فون نمبر، ای میل سمیت دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین نے جہاں اس خامی کی نشاندہی کی وہیں صارفین کو ہیکرز سے بچنے کا راستہ بھی بتایا۔ سائبر ماہرین نے صارفین کو ہیکرز سے بچنے کے لیے ’پرائیوٹ ڈراپ‘ استعمال کرنا چاہیے۔

 

Warning to Apple iPhone users: AirDrop vulnerability allows hackers to steal personal data | TechCodex

اسلام وبائی بیماری سے خود کو بچانے کا درس دیتا ہے، مفتی اعظم سعودی عرب

//

ریاض ویب ڈیسک: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہا ہے کہ اسلام وبائی بیماری پھیلنے کی صورت میں خود کو بچانے اور دوسروں کو بھی محفوظ بنانے کا درس دیتا ہے۔ ضروری ہے کہ کورونا کے حوالے سے احتیاط برتی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ، دنیا کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ صحت ایک بڑی نعمت اور اسلام بیماریوں سے بچنے اور ان کی روک تھام کے طریقے اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔

مفتی اعظم نے قرآنی آیات مبارکہ اور حدیث نبویؐ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی جانب سے ہمارا جسم ایک بڑی نعمت ہے، اس کو محفوظ بنانے کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا

//

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا ، کہتے ہیں کورونا ایس او پیز پر صرف 21 فیصد عمل ہورہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایک ہفتے تک صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کا سوچیں گے۔ ملک میں کورونا ایک روز میں مزید 157 جانیں نگل گیا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئیں ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک 5 دنوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ملازمین کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک گھر سے کام کو الیکٹرانک ذرائع سے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدار اسپیگٹی چیز بالز بنائیں،افطار کا لطف دوبالا کریں

/

 ویب ڈیسک :یوں تو اسپیگٹی سے مختلف مزیدار کھانے تیار کیے جاتے ہیں جو بہت پسند بھی کیے جاتے ہیں۔ لیکن اگر افطار میں  کچھ نیا بنائیں تو کیا بات ہے   کہ وہ بچوں اور بڑوں کو یکساں پسند آئیں۔

یہاں ہم چیزی اسپیگٹی بالز کی ترکیب پیش کررہے ہیں جس سے گھر میں لذیذ ڈش تیار کی جاسکتی ہے۔

اجزا

بون لیس چکن-300 گرام

گرین چلی پیسٹ-ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ-ایک کھانے کا چمچ

پانی-آدھا کپ

وائٹ ساس

مکھن -4 کھانے کے چمچ

آٹا-4 کھانے کے چمچ

چکن کیوب-ایک عدد یا چکن پاؤڈر-ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ-آدھا چائے کا چمچ

اوریگانو پاؤڈر-آدھا چائے کا چمچ

دودھ -ایک کپ

چیڈر چیز-3 سلائس یا آدھا کپ کٹی ہوئی

اسپیگٹی-ایک کپ (ٹوٹی ہوئی)

پانی (ابالنے کے لیے)

سبزیاں

گاجر -ایک عدد (کٹی ہوئی)

ہرا پیاز -ایک عدد (باریک کٹا ہوا)

شملہ مرچ-ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

ہری مرچ-2 عدد (باریک کٹی ہوئی)

ریڈ چلی ساس -ایک چائے کا چمچ

کوٹنگ کے لیے

آٹا -آدھا کپ

انڈے -2 عدد

نمک -آدھا چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر-آدھا چائے کا چمچ

بریڈ کرمز-ڈیڑھ کپ

تیل-تلنے کے لیے

ترکیب

چکن بوائل کریں

ایک برتن میں بون لیس چکن میں گرین چلی پیسٹ، لہسن ادرک کا پیسٹ اور پانی شامل کریں اور 20 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔

چکن گلنے تک آمیزے کو پکائیں اور تیز آنچ پر برتن میں موجود باقی پانی کو خشک کریں۔

اس کے بعد چکن کو روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا ہونے دیں، پھر کاٹیں۔

وائٹ ساس

ایک برتن یا پین میں ہلکی آنچ پر مکھن کو گرم کریں، اس میں آٹا، کالی مرچ، اوریگانو پاؤڈر اور چکن کیوب یا پاؤڈر شامل کریں۔

تمام اجزا کو کچھ منٹ کے لیے پکائیں اور آہستہ آہستہ ایک کپ دودھ شامل کریں اور ساتھ میں چمچ چلاتے رہیں۔

یہ وائٹ ساس، دیگر عام ساسز کے مقابلے میں زیادہ گاڑھی ہوگی، اسے گاڑھا ہونے کے بعد ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔

اسپیگٹی ابالیں

وائٹ ساس بناتے وقت ایک برتن میں پانی اور نمک ڈال کر ابالیں، اس میں اسپیگٹی شامل کریں اور پیکٹ پر موجود ہدایات کے مطابق گلنے تک پکالیں۔

اسپیگٹی مکسچر

برتن میں موجود اضافی پانی بہادیں اور اسپیگٹی کو وائٹ ساس میں شامل کریں، اس کے ساتھ ہی ابلا ہوا بون لیس اور چکن شامل کریں۔

ان تمام اجزا کو مکس کرکے اسے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

جب وائٹ ساس مکسچر ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں کٹی ہوئی سبزیاں اور ریڈ چلی ساس شامل کریں۔ (اب اس آمیزے کو کچھ دیر کے لیے دوبارہ فریج میں رکھ دیں تاکہ یہ آسانی سے رول ہوسکے۔

بریڈ کرمز کوٹنگ

2 انڈوں میں ایک چٹکی نمک، ایک کھانے کا چمچ پانی اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈالیں اور اسے پھینٹ لیں۔

ایک پلیٹ میں آٹا ڈالیں اور ایک چوتھائی کپ گاڑھے اسپیگٹی مکسچر لیں اور اسے آٹے میں شامل کریں۔

اب اس آمیزے کو آٹے میں رول کریں اور مناسب سائز کی بالز بنائیں۔

اب ہر بال کو انڈے کے آمیزے میں شامل کریں اور پھر بریڈ کرمز لگائیں، اس کے بعد بریڈ کرمز کی ڈبل کوٹنگ کے لیے بالز کو دوبارہ انڈے میں ڈِپ کریں اور بریڈ کرمز لگائیں۔

فرائی کریں

اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چیزی اسپیگھٹی بالز کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائے کریں۔

گرما گرم چیزی اسپیگٹی بالز کو اسپائسی ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے، اسد عمر

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافے کے باعث آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت اب دبا کا شکارہے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے، اور اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافے کے باعث آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت اب دبا کا شکارہے۔ گورنرہاس کراچی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، ایم این اے جے پرکاش، اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور بلال غفار بھی شریک ہوئے۔اسد عمر نے بتایا کہ تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ برس جون کی نسبت 30 فیصد سے زائد ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ لاک ڈان پر مجبور ہو سکتے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں، فی الحال چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں امید ہے اس کے نتائج مثبت سامنے آئیں گے۔صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ بہت زیادہ احتیاط کریں، حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے، صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں۔

چٹ پٹی ہری مرچ کے پکوڑوں کی آسان ترکیب ،جس سے افطار کا مزہ دوبالا ہوجائے

/

ویب ڈیسک ::رمضان المبارک میں افطار کے لیے نت نئی ڈشز تیار کی جاتی ہیں اور خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ بچوں اور بڑوں کو یکساں پسند آئیں۔ رمضان میں افطار کے دوران کسی دسترخوان پر پکوڑے نہ ہوں تو یہ شاید ممکن نہیں ہے۔
مگر روزانہ ایک ہی ترکیب سے بنے پکوڑے نہیں کھائے جاتے اور کچھ نیا کھانے کا دل ضرور کرتا ہے لیکن روز روز نئی ترکیب آزمانا بھی مشکل معلوم ہوتا ہے۔
اس لیے یہاں چٹ پٹے ہری مرچ کے پکوڑوں کی آسان سی ترکیب بتائی جارہی ہے جس سے افطار کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔
اجزا
ہری مرچوں میں بھرنے کے لیے

بڑی ثابت سبز مرچ- ایک پاؤ

آمچور پاؤڈر- ڈیڑھ کھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

سرخ مرچ پاؤڈر- ایک چائے کا چمچ

املی کا گودا- آدھا کپ

سفید زیرہ- ایک کھانے کا چمچ (بھون کر کوٹ لیں)

بریڈ کرمز- آدھا کپ

بیٹر بنانے کے لیے

بیسن- آدھا کپ

زیرہ – ایک چائے کا چمچ

بیکنگ سوڈا- ایک چٹکی

سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

تیل -تلنے کے لیے

ترکیب
ثابت ہری مرچوں کو اچھی طرح دھوکر کسی برتن میں رکھ دیں اور چھری کی مدد سے مرچوں کو درمیان سے کاٹ کر بیج نکال لیں۔
مصالحے کے تمام اجزا ایک باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو مرچوں میں بھر دیں۔
اب ایک باؤل میں بیٹر بنانے والے تمام اجزا ڈال کر تھوڑا سا پانی شامل کر کے مکس کر کے بیٹر بنا لیں۔
اس کے بعد کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور مصالحہ بھری مرچوں کو اس بیٹر میں ڈپ کر کے آئل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔
کرسپی اور گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں اور کیچپ اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں

میجک مشروم ڈپریشن کے خاتمے کےلیے انتہائی مفید قرار

//

ویب ڈیسک ::برطانوی سائنس دانوں نے میجک مشروم میں پائے جانے والے مرکبات کو ڈپریشن کے خاتمے کےلیے انتہائی مفید قرار دےدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں برطانوی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مشروم میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ڈپریشن کو باآسانی ختم کرسکتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ رابن کار ہرٹ نے کہا کہ مشروم سے مریضوں کو خود سے علاج نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ’جادوئی کھمبی‘ کا سائنسی نام ’سائیلوسائیبن مشروم‘ (psilocybin mushroom) ہے جو اسے نشہ آور مرکب کی موجودگی کے باعث دیا گیا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مشروم میں موجود سائیکا ڈیلک کمپاؤنڈ بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ڈپریشن کے خاتمے کےلیے دوا جتنا ضروری ہوتا ہے اور مریضوں کو شدید ڈپریشن کی کیفیت سے محفوظ رکھتا ہے۔

These Psychedelic Drugs Show Promise for Treating Mental Health Disorders | Live ScienceHopkins researchers recommend reclassifying psilocybin, the drug in 'magic' mushrooms, from schedule I to schedule IV | Hub

1 2 3 5