Daily archive

April 23, 2021

ادھیڑ عمری میں خراب اورکم سونا موت کو دعوت دینا ہے ،نئی تحقیق

/

لندن / دی ہیگ / ہیلسنکی / پیرس :کم سونے والوں کے لئے یہ  رپورٹ ایک الارم  ہے  یورپی ماہرین کی ایک کثیر قومی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ ادھیڑ عمری میں روزانہ چھ گھنٹے سے کم نیند لینے والوں کو بڑھاپے میں دماغی خلیات کے تیزی سے خاتمے یعنی ’’ڈیمنشیا‘‘ کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

اب تک کم نیند کا شریانوں، دل اور دماغ کی مختلف بیماریوں سے واضح تعلق سامنے آچکا ہے۔

35 سال جاری رہنے والی مذکورہ تحقیق 1985 میں شروع کی گئی جس میں برطانیہ، ہالینڈ، فرانس اور فن لینڈ کے ماہرین شریک ہیں۔

اس تحقیق میں 35 سے 55 سال کے تقریباً دس ہزار رضاکار بھرتی کیے گئے۔ پہلے مرحلے میں 25 سال تک ان رضاکاروں میں سونے جاگنے کے معمولات اور صحت کا محتاط جائزہ لیا گیا، جس کے بعد مزید دس سال تک یہ مطالعہ جاری رکھا گیا۔

مطالعے کے اختتام پر معلوم ہوا کہ جو لوگ ادھیڑ عمری میں خراب اور ادھوری نیند کا مسلسل شکار رہتے ہیں، ان کی بڑی تعداد بڑھاپا شروع ہونے پر ہی ڈیمنشیا میں بھی مبتلا ہوجاتی ہے۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’’نیچر کمیونی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، روزانہ چھ گھنٹے سے کم نیند لینے والے افراد میں دماغ تیزی سے ختم ہونے (ڈیمنشیا) کا خطرہ زیادہ نمایاں، یعنی معمول کی نیند لینے والوں کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ تھا۔

واضح رہے کہ ڈیمنشیا کوئی ایک بیماری نہیں بلکہ دماغی خلیوں کے تیزی سے مرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مختلف دماغی اور نفسیاتی بیماریوں کا مجموعی نام ہے۔

اس نوعیت کی بیماریاں بہت آہستگی اور خاموشی سے اپنی پیشرفت جاری رکھتی ہیں۔ اسی لیے ان کے اثرات نمایاں ہونے میں بعض مرتبہ دس سے پندرہ سال تک لگ جاتے ہیں۔

البتہ، ان اثرات کے ظاہر ہوجانے کے بعد اکثر مریض کے پاس زیادہ وقت نہیں بچتا اور وہ چند سال بعد ہی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

مذکورہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ادھوری/ خراب نیند اور ڈیمنشیا میں تعلق کسی شخص کی رنگت، نسل اور جغرافیائی تعلق پر بالکل بھی انحصار نہیں کرتا۔

افغانستان میں بدامنی کی سب سے بھاری قیمت، افغانوں کے بعد پاکستان نے چکائی ہے،افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، شاہ محمود قریشی

//

استنبول ::ویب ڈیسک؛ وزیر خارجہ شاہ محمود کی استنبول میں ترک اور افغان وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترکی میں ،ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر ،افغان امن عمل کے حوالے سے منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت
افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کی سہ فریقی کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت
تینوں وزرائے خارجہ نے افغان عمل امن کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والی پیش رفت، امریکہ کی جانب سے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان اور خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے
پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ، مصالحانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
ایک پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے خواب کو، حقیقت میں بدلنے کیلئے، افغان مسئلے سے منسلک، تمام فریقین کو سنجیدہ اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا مخدوم شاہ محمود قریشی
اس سہ فریقی اجلاس میں اقتصادی تعاون، روابط کے فروغ ، علاقائی امن کو درپیش خطرات اور افغان مہاجرین کی باوقار واپسی سے متعلقہ امور پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی
افغانستان میں دیرپا امن کا قیام، نہ صرف خطے بلکہ پوری پوری دنیا کیلئے طمانیت کا باعث ہو گا مخدوم شاہ محمود قریشی
افغانستان میں قیام امن سے خطے کے اندر اور خطے سے باہر روابط کے فروغ کی نئ راہیں کھلیں گی مخدوم شاہ محمود قریشی
خطے میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ادارہ جاتی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
اس موقع پر ہمیں افغان مہاجرین کی باوقار اور وقت کے تعین کے ساتھ، وطن واپسی کیلئے، ایک قابلِ عمل اور جامع منصوبہ مرتب کرنے کی ضرورت ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان، ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے کی جانے والی عالمی کاوشوں میں شریک رہے گا مخدوم شاہ محمود قریشی
واضح رہے کہ افغانستان،اور خطے میں قیام امن کیلئے،تشکیل پانے والا پاکستان افغانستان اور ترکی پر مبنی “سہ فریقی پروسس، 2007 سے قائم ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود بولے کہ، افغان بد امنی سے افغان عوام کے بعد سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، آج سہ فریقی اجلاس میں سمٹ لیول انگیجمنٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ افغانوں کے پاس مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کا بہترین موقع ہے، کہا کہ مشترکہ پریس کانفرنس ہماری سوچ میں یکسوئی کی مظہر ہے۔

اُنہوں نے کہا، آج اس سہ فریقی اجلاس میں شرکت کر کے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ افغان امن عمل کے اس اہم موڑ پر سہ فریقی اجلاس کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے۔ بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغانیوں کے پاس ایک نادر موقع ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ سب مل کر مذاکرات کو نتیجہ خیز بنائیں۔ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، واحد راستہ جامع اور وسیع مذاکرات ہیں، اسی لیے ہم طالبان کو بار بار مذاکرات کا کہتے ہیں، اس کا فیصلہ اُنہوں نے خود کرنا ہے افغانستان میں بدامنی کی سب سے بھاری قیمت، افغانوں کے بعد پاکستان نے چکائی ہے۔

اُن کا کہنا تھا، کانفرنس ملتوی ہونے کے باوجود آپ نے اس اہم اجلاس کا انعقاد کیا مجھے خوشی ہے، ہم نے اقتصادی تعاون، غیر قانونی مائیگریشن کے مسئلے پر بھی بات چیت کی، غیر قانونی مائیگریشن پر موثر انداز میں قابو مشترکہ کاوشوں کے ذریعے پایا جا سکتا ہے۔ مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا۔

سیریز 1-1 سے برابر , دوسرا ٹی 20، زمبابوے کی پاکستان کو 19 رنز سے اپ سیٹ شکست

//

ہرارے : زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 19 رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا۔

زمبابوے نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔ زمبابوے کی جانب سے تناشے 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور دانش عزیز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم 119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 99 رنز بنا سکی، پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ کپتان بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دانش عزیز نے 22 رنز بنائے، محمد رضوان 13، محمد حفیظ 5، فخرزمان 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔  زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگ وے نے 4وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تین میچوں کی سیریز ایک ،ایک سے برابر ہو گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اورفیصلہ کن ٹیسٹ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Sarah Khan shared an Instagram post showcasing a beautiful rose and combined it with a Quranic verse

Sarah Khan shared an Instagram post showcasing a beautiful rose and combined it with a Quranic verse which emphasises on ‘pregnancy’. This confirms our doubts that Sarah Khan has indeed mounted on the divine journey of motherhood and is currently pregnant.

Sarah’s post caption:“It is He – Allah -Who created you from a single being, and out of it He made its mate, that he may find comfort in her.” (Quran 7:189)

.اب ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج سڑکوں پر آئے گی ، وزیراعظم کادو ٹوک اعلان

//

اسلام آباد ویب ڈیسک :: پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، حکومت کا مزید پابندیوں کا اعلان  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج سڑکوں پر آئے گی۔ پاک فوج رینجرز اور پولیس کی مدد کرے گی۔

وزیراعظم نے ماسک پہننے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ماسک کو پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ ایس اوپیز پر چلیں گے تو بھارت جیسے اقدامات نہیں اٹھانے پڑیں گے۔ احتیاط نہ کی تو چند دنوں میں بھارت جیسے حالات ہونے والے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا کو روکنے کیلئے شہر بند کرنا پڑیں گے۔ مجھے تو لوگ کہہ رہے ہیں آج لاک ڈاؤن کر دیں۔ احتیاط نہ کی تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ شہر بند کرنا پڑیں گے۔ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ نقصان غریب لوگوں کو ہو گا۔

کورونا میں تیزی : سندھ میں سخت فیصلوں کا امکان

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے متعلق ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے درخواست کی تھی کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے لیکن اس پراتفاق نہیں ہوسکا، ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ٹاسک فورس کی سفارش ہے کہ انٹرسٹی اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے، ہیلتھ ورکرزسمیت پولیس، ضلع انتظامیہ کوبھی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے آج کوویڈ 19 سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بلایا ہے، ہم اب اجلاس ہفتے میں دوبارکریں گے، 31 مارچ کواین سی سی اجلاس ہوا تھا، اس وقت سندھ میں صورتحال بہترتھی لیکن اب خراب ہورہی ہے۔

 

احتیاط نہ کی گئی تو آنے والے دنوں میں بھارت جیسے حالات ہوجائیں گے، وزیراعظم

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج کو مدد کہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم گزشتہ برس اسپتالوں پر توجہ نہ دیتے تو شاید آج ہم پاکستان میں بہتر حالات نہ دیکھ رہے ہوتے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ضرورت ہے۔ اگر بھارت جیسے حالات ہوگئے تو مجبورا ہمیں لاک ڈان کرنا پڑے گا، مجھے بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ ملک میں مکمل لاک ڈان لگادیا جائے لیکن مجھے احساس ہے کہ لاک ڈان سے سب سے زیادہ غریب طبقہ پس جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان میں بہت احتیاط کی گئی لیکن افسوس کے ساتھ اس بار کوئی شخص این سی او سی کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کررہا، میں باربار کہہ رہاہوں کہ یہ نہ ہو ہمیں مجبورا سب بند کرنا پڑجائے، حکومت اب کورونا ایس پیز پر عملدرآمد کے لئے سختی کرے گی، اور اس بار ہم نے پولیس و رینجرز کے علاوہ فوج کو بھی کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر آئیں اور عوام کو ایس او پیز پر عمل کرائیں۔کورنا کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دیگر ممالک کی نسبت ہمارے پڑوسی ملک میں ابتر حالات ہیں، وہاں اسپتالوں کی اور آکسیجن کی کمی کے باعث لوگ مررہے ہیں، پاکستان میں بھی عوام احتیاط نہیں کررہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ آنے والے چند دنوں میں پاکستان میں بھی وہی حالات ہوسکتے ہیں جو اس وقت بھارت میں ہیں۔

 

لاک ڈائون کی تیاریاں مکمل

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگ بالخصوص خواتین عید کی شاپنگ ابھی سے کرلیں کیونکہ ہوسکتا ہے آگے لاک ڈائون لگ جائے۔
اسد عمر نے کہا کہ دفاتر 2 بجے بند کردیے جائیں اور 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نہ بلایا جائے، جن علاقوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں اسکول عید تک بند کیے جائیں گے جن میں میٹرک اور انٹر کلاسز بھی شامل ہیں، بازار شام 6 بجے تک کھلیں گے، اس کے بعد صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی، افطاری کے بعد بازار نہیں کھلیں گے، خواتین عید کی شاپنگ دن میں کریں اور ابھی سے شروع کردیں، آخری دنوں کا انتظار نہ کریں کیونکہ ہوسکتا ہے آگے لاک ڈان کردیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی اور صوبائی وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور کیا گیا۔آٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ ہوسکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہروں میں لاک ڈائون کرنا پڑے، عید تک آٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے تاہم صرف ٹیک اوے اور گھر پر کھانا پہنچانے کی اجازت ہوگی، جم اورایکسرسائز سنٹرز پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔5 فیصد سے زیادہ کیسز والے علاقوں میں اسکول بند اسد عمر کا کہنا تھا کہ آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد پیداواری صلاحیت تک پہنچ گئے ہیں، اس میں سے 80 فیصد کورونا اور صحت کے لیے استعمال ہورہی ہے، اس کی سپلائی کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور باہر سے بھی درآمد کرسکتے ہیں۔

ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں بھارت کی مدد کیلئے تیار ہیں، فیصل ایدھی

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: فیصل ایدھی نے بھارت کو مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کردی

۔اس حوالے سے ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔فیصل ایدھی نے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور آکسیجن کی کمی کے باعث افراد کی اموات پر مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فانڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔