Daily archive

April 22, 2021 - Page 5

آئی جی ریلوے اور دیگر پولیس افسران سمیت ملازمین کی اسامیاں ختم؟؟؟

//

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے آئی جی ریلوے پولیس اور دیگر پولیس ملازمین کی اسامیاں ختم کرکے انھیں ضلعی پولیس اور حساس اداروں میں ضم کرنے کا پلان بنایا ہے۔
لیٹر کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس سمیت ڈی آئی جی، اے آئی جی ایڈمن، آٹھوں ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی سیٹیں ختم کرنے سمیت دیگر پولیس ایس ایچ اوز، سب انسپکٹرز،اے ایس آئی اور لیڈی پولیس اسٹاف جن میں لیڈیز پولیس انسپکٹر، سب انسپکٹرز،اے ایس آئی اور اہلکار کو ضلعی پولیس اور حساس اداروں میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے آئی جی ریلوے پولیس، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس ملازمین کی اسامیاں ختم کرکے انھیں ضلعی پولیس اور حساس اداروں میں ضم کرنے کا پلان بنایا ہے اورکراچی ڈویژن میں صرف ایک ڈی آئی جی اور پورے سسٹم پر صرف15سو ایلیٹ پولیس اہلکار کو رکھنے کیلئے آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار میمن کو مشاورت کرکے متعلقہ پلان بناکر وزارت ریلوے لانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کو ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں ریلوے پولیس افسران و ملازمین کی سیٹیں ختم کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے اور ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں میں صرف 15سو ایلیٹ پولیس اہلکار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

کراچی کی عوام کیلئے ایک اورپیش گوئی

/

کراچی:جدت ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے جمعے سے 3 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی جب کہ ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔
اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ غلام حسین چنہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دن کے وقت سمندری ہوائیں منقطع رہے گی،تاہم شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران شمالی اور شمال مغربی گرم وخشک ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی،جس کے مطابق جمعہ 23 اپریل سے اتوار 25 اپریل کے دوران شہر میں موسم شدید گرم رہے گا،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو کے امکانات نہیں ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں 60 فیصد تک بڑھنے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہواوں کا 72 گھنٹوں تک بندش جیسے عوامل شامل ہیں۔

 

 

وزیر اعظم سے جہانگیرترین ملنے کیلئے بے تاب

//

لاہور:جدت ویب ڈیسک: جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کچھ لوگوں نے وزیراعظم سے میری ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر یڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کوئی شیئر ہولڈر میرے خلاف مدعی نہیں سب مجھ سے خوش ہیں ،میرے خلاف مقدمہ فوجداری نہیں ،
جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومتی کمیٹیوں کی خبر ٹی وی پردیکھی لیکن ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میں نے کہا حکومتی کمیٹی سے کوئی بات نہیں کریں گے ، عمران خان سے دیرینہ تعلق اور ایسا رشتہ ہے جو کمزور نہیں ہونا چاہیے ، میں نے اور عمران خان نے مشترکہ جدوجہد کی ہے، میری جانب سے ساتھیوں کو دعوت افطار دی گئی تھی اس سے ایک دن پہلے اسلام آباد سے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ آپ کے گروپ کی چند دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔اس موقع پر جہانگیر ترین کے حامی اور صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے یقین دلایا ہے کہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا، انہوں نے کہا جہانگیر ترین کی خدمات ہیں نعمان لنگڑیالدوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے 2 مختلف مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے جہانگیر ترین اورعلی ترین کی ضمانت میں 3مئی تک توسیع کردی۔یہ کیس ایف آئی اے کا نہیں ہے ، یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں ، عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا تو (ن) لیگ نے میرے کاروبار کی چھان بین کرکے نوٹس بھیجے لیکن (ن) لیگ نے بھی سول کیس کو فوجداری کیس نہیں بنایا۔

 

 

 

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہونے لگی ؛ 98 افراد جاں بحق

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کوروناوبا کے باعث آج 98 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5875 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ75 ہزار 081 ، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 9 ہزار 704، اسلام آباد میں 71 ہزار 533، بلوچستان میں 21 ہزار 242 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 026 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 215 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا کے فعال مریضوں کی تعدادسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 935 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,377,42 ہوگئی ہے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 857 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 778,238 ہوگئی ہے۔

1 3 4 5