Daily archive

April 22, 2021 - Page 3

مٹھی بھر دہشتگردوں کا انجام بھی عبرتناک ہوگا، فردوس عاشق اعوان

/

لاہور : جدت ویب ڈیسک؛ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے گزشتہ رات ہونے والے کوئٹہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کوئٹہ دھماکے سے متعلق کہنا ہے کہ ان شااللہ مٹھی بھر دہشتگردوں اور سازشی عناصر کا انجام بھی عبرتناک ہوگا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، رمضان میں دہشتگردوں کا یہ گھنانا فعل انسانیت کے خلاف ہے۔کوئٹہ دھماکا:جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے انتہائی بہادری کے ساتھ وطن عزیز سے دہشتگرد اور شرپسندی ا خاتمہ کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی ضمانت منظور

//

لاہور:جدت ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
نیب پراسیکیوٹر نے مقف پیش کیا کہ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 سال میں ایسا نہیں ہوا کہ فیصلہ جاری ہونے کے بعد تبدیل ہوا ہو، لیکن یہاں تین دن کے بعد ایک فیصلہ تبدیل کردیا گیا، کیا یہ عدالت کے خلاف بات نہیں ہے؟ ان کی یہ بات توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، فل بنچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سنا دیا اور مسلم لیگ (ن) کے قائد شہبازشریف کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی آبزرویشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ جس پر اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ نیب توہین عدالت کا نوٹس دلوانا چاہتی ہے، ہم باہر جا کر کلائنٹ کو کیا بتائیں کہ ضمانت ہوئی ہے کہ نہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہنا تھا کہ میں اب بھی اپنے الفاظ پر قام ہوں، نیب پراسیکیوٹر نے انتہای سخت بات کی جو انھیں واپس لینی چاہیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ میں ثابت کر سکتا ہوں کہ جملہ توہین آمیز ہے تو آپ کو اس واپس لینا چاہیے ۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 96 ایچ ماڈل ٹان لاہور کی پراپرٹی نصرت شہباز کے نام ہے، اس کی مالیت 128 ملین سے زائد ہے، اس گھر کو 2010 سے 2018 سی ایم آفس بنایا گیا، جب ٹی ٹیز کی رقم آنا شروع ہوئیں اسکے بعد پراپرٹیز بننا شروع ہوئیں، آج وہ پراپرٹیز کج تفصیلات پیش کریں گے جو انہیں وراثت میں نہیں ملیں، 2005 سے پہلے انکے پاس کوئی پراپرٹی نہیں تھی، نشاط لارجز ڈونگا گلی کی پراپرٹی کی مالیت 57 ملین سے زاید کی ہے، یہ پراپرٹی نصرت شہباز کے نام پر ہے۔عدالت کے فل فل بنچ نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو اس مسلے پر مزید بحث کرنے سے روک دیا اور نیب پراسیکیوٹر کو ضمانت کیس پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ آپ صرف کیس پر بات کریں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف نے 1990 میں 21 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے، وہ 1997 میں وزیراعلی پنجاب بنے، اور 1998 میں یہ 21 لاکھ سے 1 کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ جاتے ہیں، 2018 میں انکے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 32 کروڑ تک پہنچ جاتی ہے۔

 

سلمان خان نے اپنی فلم رادھے کی ریلیز کی تاریخ بتادی

ممبئی جدت ویب ڈیسک:لیجنڈری بھارتی اداکار سلمان خان نے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اپنی فلم رادھے کی ریلیز کی تاریخ بتادی۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بتایا کہ ان کی فلم رادھے عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔ انھوں نے اپنی فلم کے اس اعلان کے لیے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم 13 مئی کو عید کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔ مذکورہ فلم میں ان کے ساتھ دیشا پٹانی اور رندیپ ہوڈا بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم کا پہلا ٹریلر 22 اپریل کو جاری کردیا جائے گا۔

Occasion of Earth Day 2021, Google posted a doodle on their homepage Take a look

Web Desk ::Earth Day is observed annually on April 22 to show support for the Earth, protect the planet as well environmental protection. This day was first observed in 1970.

For the occasion of Earth Day 2021, Google posted a doodle on their homepage which shows a woman using the shade of a tree as she reads a book.Upon clicking on the doodle image one is lead to a video where we can see the importance of planting trees, the clip further shows people passing on the tradition to the younger generation and teaching them a very valuable life lesson.

“The planet we call home continues to nurture life and inspire wonder. Our environment works hard to sustain us, which calls for us to return the favor,” read the statement released by Google on Earth Day.

فیشن میں شارٹ شرٹس کا رواج زیادہ فالو کیا جارہا ہے ،قرۃ العین

کراچی جدت ویب ڈیسک:مشہور فیشن ڈیزائنر قرۃ العین نے کہا ہے کہ آجکل فیشن میں شارٹ شرٹس کا رواج زیادہ فالو کیا جارہا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ گھاگھرا، کیپری اور میکسی بھی ان ہے،میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیلڈ میں مجھے چار سال ہوگئے ہیں۔

میں اس کیساتھ ساتھ سٹوڈیو بھی کرتی تھی جبکہ کافی مشہور برانڈز کیساتھ میں کام کرچکی ہوں، مجھے شروع سے ہی ڈیزائننگ کا بہت شوق تھا اپنے اور گھر والوں کے بھی ملبوسات خود ڈیزائن کرتی تھی ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہی میں اس فیلڈ میں آئی۔

انہوں نے کہا میرا کام ہی میری پہچان ہے،ملک میں فیشن ایونٹس زیادہ ہونے چاہئیں اس سے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ ملبوسات کی دنیا میں آنیوالے نئے ڈیزائنز کے بارے میں پتہ چلے گا۔اپنے ملبوسات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے کافی ڈریسز نارمل رینج کے بھی ہیں جو ہر طبقے کی خواتین خرید سکتی ہیں۔

نئی آنیوالی ڈیزائنرز کے حوالے سے قرۃ العین نے بتایا کہ اگر کوئی لڑکی کام سیکھنا چاہتی ہے تو میں اسے سکھاتی بھی ہوں تاکہ ہمارے ملک سے زیادہ سے زیادہ فیشن کو پوری دنیا تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے کہا پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے اور مستقبل میں یہ انڈسٹری بہت آگے جائے گی۔

ارب پتی نےمردوں کی مشکل آسان بنا دی۔۔۔جانئے

//

ویب ڈیسک ::ارب پتی پاکستانی شخصیت اور نامور انٹرپرینیور آزاد چائے والا نے مردوں کی مشکل آسان کرتے ہوئے دوسری بیوی کی تلاش کے لئے منفرد ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد چائے والا کی جانب سے اس مرتبہ منفرد اور انوکھی ویب سائٹ’’ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام‘‘ (Secondwife.com) متعارف کروائی گئی ہے، ویب سائٹ مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کریگی اور اس کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کرسکیں گے۔پاکستانی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور دیگر ہنر فراہم کرنے والی مشہور شخصیت آزاد چائے والانے منفرد ویب سائٹ متعارف کراکر ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔ اس حوالے سےویب سائٹ کے مالک آزاد چائے والا کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ متعارف کرانے کا مقصد ایسی خواتین کی مدد کرنا ہے جن کو شوہروں کی تلاش ہے اور انہیں ایسے مردوں سے رابطے میں لانا ہے جو دوسری، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس پراجیکٹ پر بہت سا پیسہ اور وقت خرچ کیا ہے اور اس ویب سائٹ کی کامیابی پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔

Azad Chaiwala - YouTube

ویرات نے اپنی اہلیہ انوشکا کیساتھ نئی تصویر شیئر کردی

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کردی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی ہے، اس تصویر میں دونوں ہی بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ویرات نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ بھی لکھنے کے بجائے صرف دل والے ایموجی پر ہی اکتفا کیا ہے۔

اس تصویر کو ایک دن میں 63 لاکھ 95 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس بھی کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔

زمبابوے کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرُ عزم ہیں،شاہین شاہ آفریدی

لاہور جدت ویب ڈیسک:شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مجھ پر کام کا کوئی بوجھ نہیں ہے جب کہ پی ایس ایل کے بعد بھی آرام کا موقع مل گیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ سے میچز میں سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کرتے رہا،

چند میچز میں ہم ابتدا میں وکٹیں نہیں حاصل کرپائے، زمبابوے کیخلاف سیریز میں ان غلطیوں کو نہ دہراتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرُ عزم ہیں۔

محمد عامر نے کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا

لندن جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان کینٹ کاؤنٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر سے معاہدہ ہونے پر خوش ہیں۔اس حوالے سے کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کی کِٹ کے ساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

دوسری جانب کینٹ کے ٹوئٹر ہینڈل سے عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی گئی۔