Daily archive

April 22, 2021

COAS General Qamar Javed Bajwa was called on by, H.E Najibullah Ali Khil, #Afghan Ambassador to #Pakistan at #GHQ today

Web Desk :COAS General Qamar Javed Bajwa was called on by,  H.E Najibullah Ali Khil, #Afghan Ambassador to #Pakistan at #GHQ today “Our sole aim is helping Afghan’s achieve a peaceful, sovereign, democratic, stable & prosperous #Afghanistan” COAS reiterated H.E appreciated #Pakistan’s contributions for conflict prevention in the region & relentless support provided in #Afghan Peace Process. Regional & bilateral security, defence cooperation & effective border management between the two brotherly countries discussed.

https://twitter.com/PakistanFauj/status/1385200473863561222

ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند,خالی پیٹ زیتون کا تیل پینے کے فوائد ایسے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔

/

ویب ڈیسک ::زیتوں جنت کا پھل ہے زیتون کا تیل صحت کیلئے بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور دیگر اجزا شامل ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے پینا بھی صحت کے لیے فوائد کا حامل ہوتا ہے؟ درحقیقت خالی پیٹ ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو پینا اتنے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔

توند سے نجات:

زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ زیادہ کھانے سے روکتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ گھی کا بہترین متبادل تو ہے ہی، تاہم اسے خالی پیٹ پینا بہت کم عرصے میں توند کو گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔

آنتوں کو ٹھیک کرتا ہے:

خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جلد ، ناخن اور بالوں کیلئے فائدہ مند ہے:

زیتون کا تیل جلد، ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ ان کی ملائمت واپس لانے کے ساتھ نقصانات کی مرمت کرتا ہے، ان کی نمی بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔ ویسے تو اسے ہیئریا اسکن ماسک کی شکل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اسے پینا زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جگر کی صفائی کرتا ہے:

جسمانی افعال کیلئے جگر کی بہت اہمیت ہے، یہ اندرونی نظام کی صفائی کرتا ہے مگر زہریلے مواد کی صفائی کے لئے ہمیں بھی کوشش کرنا ہوتی ہے اور ایسا زیتون کے تیل سے ممکن ہے۔ بہترین نتائج کے لئے دو کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو تھوڑی مقدار میں لیموں کے عرق میں ملا کر پی لیں۔

جسمانی ورم کم کرتا ہے:

زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کیلئے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔

بلڈ شوگر کنٹرول کر تا ہے:

زیتون کا تیل کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے، اسی لیے اسے ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند مانا جاتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

دماغ کو تحفظ فراہم کرتا ہے:

زیتون کا تیل دماغ کیلئے بھی فائدہ مند ہے، جسے بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ الزائمر اور دماغی تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔

جسم کا دفاعی نظام بہتر بناتا ہے:

اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی دفاعی نظام کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف موسمی امراض سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔

دل کو تحفظ دیتا ہے:

کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں، ایک ایل ڈی ایل (نقصان دہ) اور دوسری ایچ ڈی ایل (فائدہ مند)، امراض قلب سے بچنے کے لیے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے جبکہ دوسری کی سطح بڑھانا ہوتی ہے، اس کا یک ذریعہ زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل اور اجناس پر مشتمل غذا کا استعمال ہے۔

TOP 10 BENEFITS OF OLIVE OIL – The Life

کیپٹن صفدر کی عدالت میں طبیعت خراب

/

پشاور:جدت ویب دیسک:پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بغاوت کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بغاوت کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل ڈویژن نے سماعت کی۔کیپٹن صفدر کی عدالت میں طبیعت خراب، روزہ توڑنا پڑ گیادورانِ سماعت کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزے کی حالت میں عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے جہاں ان کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کر لیئے۔پشاور ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔طبیعت بگڑنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو روزہ بھی توڑنا پڑا، جس کیبعد وہ پشاور ہائی کورٹ سے اسلام آباد کے امراضِ قلب کے اسپتال کے لیے روانہ ہو گئے۔

تربوز کے طبی فوائد جان کر انسانی عقل دنگ رہ جائے”

/

کراچی ویب ڈیسک ::دل کی صحت کے لئے بھی تربوز بہترین پھل ہے، تربوز انسان کو عارضہ قلب کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور بلڈ پریشر سمیت کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔تربوز موسم گرما کا وہ خاص پھل ہے جس میں 92فیصد  پانی پایا جاتا ہے اور پانی انسانی صحت کے لئے بہت اہم ہے۔

انسانی جسم کا ہر خلیہ اپنے افعال درست طریقے سے انجام دینے کے لئے پانی پر انحصار کرتا ہے، رمضان کے دوران روزے دار دن میں لمبے وقفے تک پانی کا استعمال نہیں کرتے، اس حوالے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ افطار کے بعد جسم کے تمام اعضا کو طبعی حالات میں کام کرنے کے لئے کتنا پانی ضروری ہے۔موسم گرما کے آغاز ہی میں ہر جگہ تربوز نظر آنے لگتا ہے، تربوز کے استعمال سے صحت پر اس قدر طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے۔غذائی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں زیادہ پسینہ آنے اور روزہ رکھنے کی صورت میں پانی کی کمی کا ہونا عام بات ہے اور ان مسائل کا حل تربوز کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق تربوز اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ہے، اس کی ٹھنڈی تاثیر اور اس میں موجود وٹامن بی جسم میں تھکاوٹ کا احساس ختم اور انسان کو تروتازہ کرتا ہے، تربوز میں موجود امائنو ایسڈز بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق تربوز غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس کے 100 گرام میں 30 کیلوریز، صفر فیصد فیٹ، 112 ملی گرام پوٹاشیم ، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 6 گرام شوگر، 11 فیصد وٹامن اے، 13 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے لازمی جز ہے۔  اگر بات کی جائے رمضان کی تو تربوز کے جوس کے بھی صحت پر متعدد فوائد مرتب ہوتے ہیں، تربوز کا جوس افطار کے دوران یا ورزش کے بعد فوراً توانائی بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Watermelon Health Benefits - Is Watermelon good for Diet

انگلینڈ نے چلتا پھرتا کورونا ویکسی نیشن سینٹر تیار کرلیا

لندن جدت ویب ڈیسک:انگلینڈ میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے خصوصی بس تیار کرلی گئی جو چلتا پھرتا ویکسی نیشن سینٹر بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بس انگلینڈ کے ٹان بولٹن کے ان علاقوں میں ویکسی نیشن کے لیے استعمال کی جارہی ہے جہاں لوگوں کی قابل ذکر تعداد نے تاحال کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بس کا عملہ ہرگھر جارہا ہے تاکہ 50 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

انتظامیہ کا کہناتھا کہ بس ویکسین سینٹر شہر کے مختلف علاقوں اور عبادت گاہوں کے باہر جاکر لوگوں کو ویکسین فراہم کرے گا۔

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، شمشان گھاٹ میں گنجائش ختم

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں میں تیزی سے اضافے کے بعد شمشان گھاٹ اورقبرستانوں میں مردوں کے دفنانوں کے لیے جگہ کم پڑنے لگی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری ہلاکت خیز لہر کے دوران گزشتہ ایک ہفتے سے متاثرین کی ہلاکتوں میں تیزی آگئی ہے اور گورکنوں کا کام بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے جدید قبرستان اور شمشان گھاٹ میں تین گھنٹوں کے دوران 11 لاشیں دفنانے کے لیے لائی گئیں جہاں اب ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ برس دسمبر اور رواں سال جنوری کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے برابر ہوگئی ہے جب زمین کھودنے والی مشین بھی سست پڑ جاتی تھی۔

کورونا کیسزخطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او

/

نیویارک جدت ویب ڈیسک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیس لگاتار 8 ہفتوں سے خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے کہاکہ گزشتہ ہفتے 5اعشاریہ 2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے، کورونا وائرس سے اب تک باضابطہ طور پر 30 لاکھ سے زیادہ افراد جان سے جا چکے ہیں۔

ٹیڈروس نے کہا کہ 10 لاکھ اموات کو پہنچنے میں 9ماہ لگے، 20 لاکھ تک پہنچنے میں 4 ماہ اور 3 لاکھ اموات تک پہنچنے میں 3 ماہ لگے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے، 25 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

صدر شی جن پنگ امریکی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرینگے، چین

بیجنگ جدت ویب ڈیسک:چینی وزارتِ خارجہ نے کہاہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 22 اپریل کی ورچوئل کانفرنس میں متعدد عالمی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔

انڈونیشیا کی آبدوز جزیرہ بالی کے قریب لاپتا ہوگئی،35افراد موجود

جکارتہ جدت ویب ڈیسک:انڈونیشیاکے جزیرے بالی کے قریب بحریہ کی آبدوز لاپتاہوگئی، آبدوز میں عملے کے 53 افراد موجود ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جرمن ساختہ آبدوز جزیرہ بالی کے سمندر میں تارپیڈو کی مشقوں میں حصہ لے رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق آبدوز میں عملے کے 53 افراد موجود ہیں، آبدوز کی تلاش کے لیے سنگاپور اور آسٹریلیاسے مدد لی جارہی ہے۔

1 2 3 5