Daily archive

April 21, 2021

بلوچستان اسمبلی چوک کے قریب پارکنگ میں دھماکہ ، 4افراد جاں بحق،9 زخمی

//

ویب ڈیسک: بلوچستان اسمبلی چوک کے قریب نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا ، دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ۔

 دھماکا نجی ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا، جس کے بعداطراف میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ سیکیورٹی فورسزنےعلاقےکو گھیرے میں لے  کر شہریوں کی آمد و رفت کو بند کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ شواہد اکھٹے کرنے جائے وقوعہ پر پہنچا۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پارلیمانی سیکریٹری صحت ربابہ خان بلیدی نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ  جائے وقوعہ پر آگ کے باعث ریسیکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہ وانی نے نجی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دھماکےکی تحقیقات کررہے ہیں، کارروائی میں جو بھی دہشت گرد ملوث ہوا، اُس کےخلاف کارروائی کی جائے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’دھماکاہوٹل میں نہیں بلکہ پارکنگ ایریامیں ہوا، جو ہوٹل سے کافی دور ہے، دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، اس ہوٹل میں وی آئی پیز اور وفد آتے رہتے ہیں‘۔ لیاقت شاہ وانی نے کہا کہ ’مہمانوں کی سیکیورٹی ہوٹل انتظامیہ کی ہوتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بلوچستان میں امن قائم ہوگیا تھا جو دہشت گردوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، دہشت گردماضی میں بھی نہیں بچے اور اب بھی نہیں بچیں گے‘

پولیس کے مطابق دھماکا نجی ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا، جس کے بعداطراف میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ سیکیورٹی فورسزنےعلاقےکو گھیرے میں لے  کر شہریوں کی آمد و رفت کو بند کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ شواہد اکھٹے کرنے جائے وقوعہ پر پہنچا۔

یاد رہے کہ سرینا ہوٹل  بلوچستان ہائی کورٹ اور بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے قریب میں واقع ہے، جبکہ اس علاقے میں ایک اسلامی ملک کا سفارت خانہ بھی موجود ہے۔

اسٹرابیری کے استعمال سے صحت پر ہونے والے حیرت انگیز فوائد

ویب ڈیسک :: اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک  نعمت اسٹرابیری  ہے کھٹی میٹھی اسٹرابیری بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتی ہیں، لیکن انسانی جسم اور صحت پر اس کے اثرات سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔

دنیا بھر میں اسٹرابیریز کی 600 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل کی بڑی تعداد میں پاکستان میں بھی افزائش ہوتی ہے جس میں سالہا سال اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین غذائیت کی جانب سے اسٹرابیری کو صحت کی ضمانت قرار دیا جاتا ہے، اسٹرابیری کا استعمال میٹھی غذاؤں جیسے کے آئسکریم، ملک شیک اور دیگر مشروبات کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے، اسٹرابیری کا روزانہ استعمال نہ صرف انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ انسانی جسم کو مضر صحت مادوں سے پاک کر کے صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس میں موجود مختلف ایسڈک خصوصیات اور فلیونوائڈز مل کر مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتے ہیں جو کہ دل کے لیے مفید قرار دیئے جاتے ہیں، اسٹرابیری کا استعمال ایسے خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرتا ہے جو شریانوں میں خون کو گاڑھا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اسٹرابیری کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق اسٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، ماہرین کے مطابق انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور یہی وجہ ہے اسے غذا کے ذریعے حاصل کرنا ضروری ہے، وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقت ور بناتا ہے۔

اسٹرابیری کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے حیرت انگیز فوائد

کھٹی میٹھی اسٹرابیری نہ صرف کھانے میں مزیدار ہے بلکہ اس کا روزانہ استعمال انسان کو صحت مند بناتا ہے اور خون کی افزائش بڑھاتا ہے۔

اسٹرابیری کے استعمال سے نہ صرف انسان کی قوت مدافعت بڑھتی ہے بلکہ اسٹرابیری کا استعمال ہارٹ اٹیک کے خدشات کو بھی دور کرتا ہے۔

اسٹرابیری کا استعمال خواتین کے جسم میں نسوانی ہارمون کی سطح بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین کے چہرے پر اضافی بالوں جیسی شکایت کا خاتمہ ہوتا ہے۔

اسٹرابیری جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔

اسٹرابیری کھانے سے کینسر جیسے مہلک بیماری سےبچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

اسٹرابیری کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے دوا کا کام کرتا ہے، تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں موجود اجزاء رگوں میں خون کی روانی کو کم کر

اسٹرابیری کے استعمال سے پھیپڑوں کی نمی دور ہونے سے خشک کھانسی دور ہوجاتی ہے۔

اسٹرابیری کھانے سے نظر بھی واضح اور صاف ہوتی ہے۔

اسٹرابیری کولیسٹرول کے نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے، یہ خون میں موجود کولیسٹرول کی سطح کم کر کے خون کو پتلا کرتی ہے۔

کے متوازن کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

اسٹرابیری جگر کے لیے بھی بہت مفید ہے، جگر کی کارکردگی سے متعلق شکایت جیسے کہ ہیپاٹائٹس میں خالی پیٹ 2 سے 3 کپ روزانہ اسٹرابیری جوس کا پینا جگر کو قوت دیتا ہے۔اسٹرابیری تھکن کو دور کرتی ہے، فرحت بخش احساس جگاتی ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بھی کرتی ہے

لاکھوں بچوں نے ٹک ٹاک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔

//

لندن : ویب ڈیسک  ::برطانیہ اور یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے لاکھوں بچوں نے ٹک ٹاک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے لاکھوں بچوں انگلینڈ کی سابق کمشنر برائے اطفال این لانگ فیلڈ کی مدد سے ٹک ٹاک کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی۔

ٹک ٹاک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کا ڈیٹا جمع کر کے اسے ذاتی اور دیگر مفادات کے لیے استعمال کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر اس مقدمے کا فیصلہ بچوں کے حق میں آجاتا ہے تو ہر بچے کو ہزاروں پاؤنڈز ملنے کا امکان ہے، یہ رقم برطانیہ اور یورپین ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ہی ملیں گے۔

یہ دعویٰ ان تمام بچوں کی جانب سے شروع کیا جارہا ہے جنہوں نے 25 مئی 2018 کے بعد سے ٹِک ٹاک کا استعمال شروع کیا تھا۔ دوسری جانب ٹک ٹاک نے اس کیس کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت میں اس کا بھرپور طریقے سے سامنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

درخواست گزار وکلا کا الزام ہے کہ ٹک ٹاک بچوں کی ذاتی معلومات، بشمول فون نمبر، ویڈیو، کرنٹ لوکیشن، اور بائیو میٹرک ڈیٹا بغیر کسی انتباہ اور بغیر بچوں اور والدین کی مرضی کے جمع کر رہا ہے۔

قانونی ماہر لانگ فیلڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے معلومات اکٹھی کیں مگر ٹک ٹاک کی پالیسیاں ’ضرورت سے زیادہ‘ ڈیٹا اکٹھا کرنے کی تھیں، یہ کمپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مدد سے ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے اور اس نے والدین کو کامیابی کے ساتھ دھوکا دیا ہےویڈیو شیئرنگ ایپ نے کہا ہے کہ رازداری اور معلومات کی حفاظت ٹک ٹاک کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ہمارے پاس خاص طور پر اپنے صارفین اور خاص طور پر نوعمر نوجوانوں کے تحفظ میں مدد کے لئے مستحکم پالیسیاں اور ٹیکنالوجی موجود ہیں

دورہ زمبابوے میں فاتحانہ آغاز، پاکستان نے پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا

ہرارے ( ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹیم  نے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو  11 رنز سے شکست دے دی ۔ 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 138 رنز بنا پائی ۔

زمبابوے کی دعوت پر پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا سکی ، اوپنر بابر اعظم دو ،اپنر محمد رضوان 82 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ فخر زمان 13، محمد حفیظ 5، دانش عزیز 15،فہیم اشرف ایک اور محمد نواز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے اوپنر تیناشے 29، ویسلے مدھویر 14، تادیوانیشے مرومانی صفر، کریج ایروائن 34، ریان بوری 14، سین ویلیمز 9، ریجز چھیکابوے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے تین ، محمد حسنین نے دو محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی

 

Pakistan wins majority votes for 3 UN bodies

Web Desk ::Pakistan has been elected to the three key UN bodies including the Commission on Crime Prevention and Criminal Justice, the Commission on the Status of Women and the Commission on Population and Development.
These commissions play a pivotal role in enhancing international cooperation on various social and economic issues.
Pakistan will assume the membership of these three commissions from 1st January next year.

Meanwhile, in a statement, Foreign Office Spokesperson Zahid Hafeez Chaudhri said Pakistan’s simultaneous election to the three important commissions is a reflection of the international community’s confidence in Pakistan’s active role and constructive contributions at the United Nations.He said Pakistan will continue to foster international cooperation for combating transnational organized crime and improving efficiency and fairness of criminal justice administration system, promote gender equality and women empowerment and support initiatives aimed at assisting countries in developing their capacity to produce and analyze population data and information.

https://twitter.com/GovtofPakistan/status/1384830033060147201

چین میں منہ کے ذریعے دی جانے والی کووڈ ویکسین کا ٹرائل

بیجنگ جدت ویب ڈیسک:چین میں ایک ایسی کووڈ 19 ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع ہورہا ہے جس کو انجیکشن سے لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اسے منہ سے جسم کے اندر پہنچایا جاسکے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کینسینو بائیولاجکس کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو شیوفینگ یو نے اس ویکسین کے ٹرائل کا اعلان کیا۔چین میں تیار ہونے والی کووڈ ویکسینز کی افادیت فائزر/بائیو این ٹیک اور موڈرنا کی تیار کردہ ویکسینز کے مقابلے میں کم ہے۔

اپریل کے شروع میں چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے ڈائریکٹر نے تسلیم کیا تھا کہ چینی ویکسینز سے ملنے والے تحفظ کی شرح بہت زیادہ نہیں اور اس افادیت کو بڑھانے کے لیے ویکسینز کے امتزاج پر غور کیا جارہا ہے۔

شیوفینگ یو نے بتایا کہ منہ سے ذریعے استعمال ہونے والی ویکسین انجیکٹ کی جانے والی ویکسین کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہوگی، کیونکہ یہ نئی ویکسین اس راستے سے جسم میں داخل ہوگی جہاں سے وائرس گزرتا ہے۔

کینسینو نے اس ویکسین کی تیاری کے لیے بینجگ انسٹیٹوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی سے اشتراک کیا۔خیال رہے کہ کینسینو کی ایک تیار کردہ کووڈ ویکسین ایڈ 5 این کوو کو چین اور پاکستان سمیت متعدد ممالک میں استعمال کے لیے منظوری دی جاچکی ہے۔

کینسینو کے سی ای او نے بتایا کہ منہ کے ذریعے استعمال ہونے والی ویکسین اینٹی باڈی یا ٹی سیلز کو متحرک کرکے اضافی تحفظ فراہم کرسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حفاظتی تہیں ناکام ہوجائیں اور وائرس جسم کے اندر گہرائی میں پہنچ جائے تو مدفعتی نظام کے دیگر حصے وائرس کے خلاف لڑ سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تو اس طرح لوگوں کو زیادہ تحفظ مل سکے گا اور اسی وجہ سے ہم نے اس ویکسین کی تیاری کا فیصلہ کیا۔

البانیہ کی ایک مسجد میں چاقو سے حملہ،پانچ افراد زخمی

تیرانہ جدت ویب ڈیسک:البانیہ کے درالحکومت تیرانہ کی مسجد میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چونتیس سالہ حملہ آور کو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔حملہ آور پولیس کو مارچ میں کیے گئے چاقو حملے میں بھی مطلوب تھا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 22 سے 35 سال کے درمیان ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔

خیرپور: شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم 12 افراد جاں بحق

/

خیرپور:جدت ویب ڈیسک شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پہلیعوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو تباہ شدہ گاڑیوں سے نکالا، حادثے میں مسافر وین پوری طرح تباہ ہوگئی تھی، جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا۔ خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں کہ حادثے کی وجوہات کیا ہیں، زخمیوں کو ریسکیو کی مدد سے خیرپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مسجدالحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکار صحن مطاف میں تعینات

مکہ مکرمہ جدت ویب ڈیسک:مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو صحن مطاف میں تعینات کر دیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین انتظامیہ نے بتایاکہ خواتین اہلکار خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔

اس سے قبل خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکا ہے۔

1 2 3 5