Daily archive

April 20, 2021 - Page 3

بطورِ آرٹسٹ میرا کوئی گھراور ٹھکانہ نہیں‘ صبا قمر

ِکراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف و ہر دل عزیز اداکارہ اورماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے اْن کا کوئی گھر نہیں ہے۔

صبا قمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ پاکستان کے دوست ملک تْرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

تصویروں میں اداکارہ نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ ہر بار کی طرح بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔صبا قمر نے اپنی دلکش تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں جس کا کوئی گھر اور کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے بس چلتے جانا ہے اور چلتے جانا ہے۔

صبا قمر کی اس پوسٹ کو اْن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اب ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لائکس اس پوسٹ پر آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں صبا قمر کی میوزک ویڈیو ’چنگاریاں‘ جاری ہوئی تھی جس میں مصطفیٰ زاہد نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

صبا قمر کی اس میوزک ویڈیو نے نہایت کم وقت میں یوٹیوب پر زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔

خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

کوئی مسلمان نبی پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعلی پنجاب

//

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے ٹی ایل پی کے احتجاج سے متعلق اپوزیشن کی آگ پر تیل چھڑکنے کے کوشش ناکام ہوگئی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مسلمانوں کے دل رسول کریم کی محبت سے منور ہیں اور کوئی مسلمان نبی پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، اللہ تعالی نے حضرت محمد کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور نبی پاک کی شان اقدس کوالفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کامنفی رویہ قابل مذمت ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ تاریخ میں ہمیشہ برے الفاظ میں یا د رکھا جائے گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی، نازک مرحلے پر اس نے منفی کردار ادا کیا، لیکن اس کی جانب سے آگ پر تیل چھڑکنے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام رہے، اپوزیشن رہنماں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے بگاڑنے کی پوری کوشش کی۔

میچ کے دوران ترکش فٹبالرز کی روزہ کھولنے کی ویڈیو وائرل

انقرہ: جدت ویب ڈیسک:ترکش فٹبالرز کی میچ کے دوران روزہ کھولنے کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ترکش فٹبالرز کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں میچ کے دوران تمام فٹبالرز نے وقفہ میں اپنا روزہ افطار کیا، ترکی کے ایک اسپورٹس پیج نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرائی جس میں میچ کے دوران انجری کی وجہ سے وقفہ ہوا تاہم فٹبالرز نے اس کا فائدہ اٹھایا اور روزہ افطار کیا،

فٹبالرز کے اس عمل نے انٹرنیٹ صارفین کادل جیت لیا جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں نے ترکش فٹبالرز کی کامیابی کے لیے دعاکی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب

/

ویب ڈیسک :: سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب آ گیا۔

سعودی عرب کے علاقے حائل ریجن میں برف باری کے باعث جہاں میدانی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی وہیں سعودی عرب کے سب سے بڑے آتش فشاں پہاڑ بحرہ بنی رشید بھی برف کے باعث ڈھک گیا۔

وسیع علاقے پر ہونے والی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سعودی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد برف باری کے علاقوں کا رخ کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ عسیر ریجن میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے اور وادیاں زیر آب آگئیں اور سیلابی پانی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز کی اطلاع کے مطابق جازان  عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

Heavy rain causes flooding across Saudi Arabia as snow envelops Ha'il, 'Asir | Al Arabiya English

سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب

کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی راشد خان کے ساتھ روزہ رکھ لیا

لندن جدت ویب ڈیسک:انڈین پریمئر لیگ میں شامل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ساتھی افغان کرکٹرز کے ہمراہ روز رکھ لیا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بنائی ہے۔آئی پی ایل کی ٹیم سن رائیزر حیدرآباد میں شامل افغان کرکٹرز راشد خان، محمد نبی و دیگر ماہِ صیام میں روزے رکھ رہے ہیں.

ایسے میں کیوی کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی نے بھی ان کے ساتھ روزہ رکھا۔افطار کے وقت بنائی گئی ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ان کا دن اچھا تھا تاہم انہیں شدید پیاس لگی اور ان کا حلق بھی بالکل خشک ہوگیا ہے۔

راشد خان کین ولیمسن سے روزے کی کیفیت کے بارے میں پوچھتے ہیں جس پر وہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں بہت اچھا لگا۔راشد خان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں لیجنڈز نے آج ہمارے ساتھ روزہ رکھا، ان کے ساتھ افطار کر کے مزہ آیا۔

امدادی قرض کی واپسی، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا

/

ابوظبی :جدت ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ، وزیرخارجہ نیاس خیرسگالی اقدام پراماراتی وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات پہنچے ، جہاں اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔
شاہ محمودقریشی نے ابوظبی میں اماراتی ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،اہم علاقائی وعالمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تجارت،سرمایہ کاری،انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اماراتی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کو 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخارجہ نیاس خیرسگالی اقدام پراماراتی وزیرخارجہ کاشکریہ ادا کیا۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی نیاماراتی وزیرخارجہ کا کورونا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔دوران ملاقات توانائی، ٹیکنالوجی،سیاحت،افرادی قوت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیرخارجہ نیایکسپو2020دبئی میں پاکستانی پویلین کے قیام میں معاونت پرشکریہ ادا کیا۔

عماد وسیم بیٹی کو پہلی بار چڑیا گھر لے گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

کراچی جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم اہلیہ کے ہمراہ اپنی بیٹی کو پہلی بار چڑیا گھر لے گئے۔

عماد وسیم نے اپنے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عماد وسیم اور اْن کی اہلیہ کے ہمراہ اْن کی ننھی عنایا جھولے میں موجود ہے۔

عماد وسیم نے خوبصورت فیملی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی عنایہ کی پہلی ٹرپ پر اْسے چڑیا گھر لے کر گئے۔قومی کرکٹر نے یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا فیملی ڈے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا تھا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نڑاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

خوبصورت اداکارہ کے فیشیل ٹریٹمنٹ نے اس کا چہرہ برباد کردیا

ویب ڈیسک ::بھارت فلم انڈسٹری کی مشہور خوبصورت اداکارہ کے فیشیل ٹریٹمنٹ نے اس کا چہرہ برباد کردیا ہے، اب اسکو پہچاننا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

ایک نجی بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں تامل اداکارہ رائزا ولسن نے ایک ڈاکٹر سے اپنا فیشیل ٹریٹمنٹ  کرایا ۔ مگر رائزا کو یہ فیشیل ٹریٹمنٹ کرانا کافی زیادہ بھاری پڑگیا اور اب وہ سرخیوں میں ہیں ۔تفریحی دنیا سے وابستہ لوگوں کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھیں اور اپنے رنگ روپ پر دھیان دیں ۔ ان کیلئے ان کے چہرے اور باہری خوبصورتی کو بنائے رکھنا اس لئے ضروری ہے ، کیونکہ وہ لاکھوں کروڑوں لوگوں کے سامنے خود کو پیش کرتے ہیں ، جس کیلئے انہیں جاذب نظر دکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ حال ہی میں تامل اداکارہ رائزا ولسن نے ایک ڈاکٹر سے اپنا فیشیل ٹریٹمنٹ کرایا ۔ مگر رائزا کو یہ فیشیل ٹریٹمنٹ کرانا کافی زیادہ بھاری پڑگیا ہے۔

دراصل تامل اداکارہ کے ٹریٹمنٹ نے ان کے چہرے پر کافی برا اثر دکھایا اور ان کا چہرہ سوج گیا ۔ اپنے بگڑے ہوئے چہرے کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ڈاکٹر بھیروی سینتھل کے پاس معمولی سا فیشیل ٹریٹمنٹ کرانے گئی تھی ۔ انہوں نے ایک الگ پروسیجر کرانے کیلئے مجھ سے ضد کی ، مجھے اس کی ضرورت نہیں تھی ، مگر انہوں نے اسے کرانے کی ضد کی اور یہ ہے اس ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ۔ وہ اب مجھ سے مل نہیں رہی ہیں اور نہ مجھ سے بات کررہی ہیں ۔ ان کے سٹاف کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے باہر ہیں ۔رائزا ولسن کی ان تصاویر کو دیکھ کر ان کے فینس حیران بھی ہیں اور کافی دکھی بھی ہیں ۔ کیونکہ اداکارہ انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔رائزا ولسن کی خوبصورتی کے لوگ دیوانے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر انہیں تقریبا ڈیڑھ ملین لوگ فالو کرتے ہیں ۔رائزا ولسن کو بگ باس تامل کے پہلے سیزن سے شناخت ملی تھی ، جس کی میزبانی سپر سٹار کمل ہاسن  کرچکے ہیں ۔رائزا ولسن  دھنش اور املا پال کی فلم میں بھی نظر آچکی ہیں ۔ادکارہ 2018 میں ریلیز ہوئی فلم پیار پریما کادھال میں لیڈ اداکارہ کے طور پر نظر آئی تھیں

Raiza Wilson's facial treatment goes wrong, slams dermatologist for forcing her into it | Entertainment News,The Indian Express

گلی کرکٹ ہمیں نیا پن سکھاتی ہے، شعیب اختر

ر اولپنڈی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کے مشہور سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے کہا ہے کہ انڈور اور گلی کرکٹ ہمیں نئی چیزیں سکھاتی ہے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے بہت ہی شاندار ایک شاٹ کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل ہورہی ہے۔شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ گھر،صحن اور گلی کی کرکٹ ہمیں جدت سکھاتی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل میچ میں بابر نے جو خوبصورت شاٹ کھیلا، وہ شاٹ اس سے قبل ایک گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے آزمایا تھا۔یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔