Daily archive

April 19, 2021

پاکستان بھر میں چنا چاٹ کا کوئی مخصوص سیزن نہیں لیکن رمضان المبارک میں افطاری کے دوران لازمی ہے

کراچی ویب ڈیسک ::افطار چاہے گھر میں کیا جائے یا کسی اور جگہ لیکن چنا چاٹ کا ہونا لازمی ہوتا ہے۔

چنا چاٹ میں مرکزی کردار کابلی چنوں کا ہوتا ہے، جن کا نام سنتے ہی اسلام آباد اور کابل کے درمیان حالیہ کشیدگی ذہن میں آجاتی ہے، تاہم اس تنازع سے ہٹ کر کابلی چنا پاکستانی سرزمین پر بڑی مقدار میں ہوتے ہیں۔

چنوں کے حوالے سے بھی تاریخ میں بڑا تنازع پایا جاتا ہے، یہ گزشتہ 800 یا ایک ہزار سال سے یورپ اور ایشیا میں پائے جاتے ہیں، اور دونوں خطوں میں اس کی بڑی کاشت ہوتی ہے، تاہم کچھ آرکیالوجی ماہرین انہیں بحیرہ روم، فارس اور افغانستان کی غذا قرار دیتے ہیں۔

لیکن اس بحث سے ہٹ کر چنوں کی بنائی گئی چاٹ بے حد لذیذ اور چٹ پٹی ہوتی ہے، جسے کھانے کے بعد اسے بار بار کھانے کا دل کرتا ہے۔

چنا چاٹ کے اجزاء

دو کپ چنوں کو 5 کپ پانی میں چاٹ بنانے سے 12 گھنٹے قبل بھگونے کے لیے رکھ دیں، اور ان میں نصف کھانے کا چمچ سوڈا ڈال دیں۔

دو عدد کھیرے

دو عدد ٹماٹر

مولی ایک پاؤ

ایک عدد سرخ مرچ کٹی ہوئی

ایک عدد سرخ پیاز

دھنیا ایک گٹھی

زیتون کا تیل 6 کھانے کے چمچ

لیموں کا جوس 3 کھانے کے چمچ

آدھا کپ سیب کا سرکہ

لہسن ایک کھانے کا چمچ

باریک پسی ہوئی چینی ایک کھانے کا چمچ

چھوٹی الائچی پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

پسا ہوا مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ

پسا ہوا زیرہ ایک کھانے کا چمچ

دہی (آپ کی مرضی کے مطابق)

نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ حسب ذائقہ

ترکیب

کابلی چنوں کو ایک برتن میں اس وقت تک ابالیں جب تک ان سے جھاگ نہ نکلے اور وہ نرم نہ ہوجائیں، پھر انہیں پانی سے نکال کر ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔

پھر کھیرے، ٹماٹر، پیاز، مولی اور دھنیا کو کاٹ کر ان کا سلاد بنانے کے لیے انہیں تھوڑا سا کوٹیں یا آپس میں زور سے مکس کریں۔

پھر اس میں زیتون کا تیل، لیموں کا جوس، سرکہ، لہسن اور پسی ہوئی چینی ملادیں۔

الائچی، زیرہ، نمک، اور دیگر تمام مصالحے چنوں میں ملائیں، پھر ایک برتن میں ایک چمچ زیتون کا تیل لے کر چنوں اور مصالحوں کو پکائیں۔

تھوڑی ہی دیر میں چنے نکال کر پلیٹ کے ایک طرف رکھیں، دوسری طرف تیار کیا گیا سلاد رکھیں۔

اگر آپ نے دہی کی مدد سے رائتہ بھی تیار کیا ہے تو اس میں بھی کالی مرچ اور نمک حسب ذائقہ ڈال کر وہ بھی چاٹ کے ساتھ پیش کرکے اپنی افطاری کو مزیدار بنائیں۔

ویسے تو پاکستان بھر میں چنا چاٹ کا کوئی مخصوص سیزن نہیں، یہ ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے، تاہم رمضان المبارک میں افطاری کے دوران اس کی موجودگی لازمی ہوتی ہے۔

پاکستان کی بھارت سے آنیوالے تمام مسافروں کے داخلے پر پابندی

//

اسلام آباد : بھارت میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آنے پر پاکستان نے بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 73 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایک روز میں پانچ ہزار 152 مثبت کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے بڑا قدم، دو ہفتے کے لیے بھارت سے کوئی پاکستان نہیں آسکے گا۔ این سی او سی نے بھارت کو کیٹیگری سی کے ممالک میں شامل کرلیا۔ کیٹگری سی پر نظرثانی کیلئے اجلاس 21 اپریل کو ہوگا۔

اُدھر پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر مزید 73 جانیں نگل گئی، ایک روز میں پانچ ہزار 152 مثبت کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں32اور پنجاب میں27مریضوں نے دم توڑا، خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا کے باعث دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر محمد کامل ایچ ایم سی میں زیرعلاج تھے۔

ملک بھر میں538 مریض وینٹی لیٹر پر سانسیں گن رہے ہیں، 5 ہزار349 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

بھارت ریڈلسٹ میں شامل ، بورس جانسن کا دورہ ملتوی

//

لندن : برطانیہ نے کورونا کے باعث بھارت کو ریڈلسٹ میں شامل کردیا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا دورہ ملتوی ہوگیا۔

بھارت میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ریکارڈ دو لاکھ پچھتر ہزار کیس رپورٹ ہوئے، سولہ سو پچیس اموات ہوئیں، اسپتالوں میں آکسیجن، بیڈز، ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

محب وطن ۔شفیق انسان ،ہمدرد،نڈر سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کورونا سے ہار گئے

//
ویب ڈیسک ::سابق انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ناصر دورانی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے.ناصر درانی محب وطن پاکستانی اور ایماندار پولیس افسر تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
ایم ایس میو اسپتال کے مطابق ناصر دورانی سربراہ پنجاب پولیس ریفارمز بھی تعینات رہے، سابق ‏آئی جی کے پی کے گذشتہ ایک ماہ سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ایم ایس کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی کے پی کے ناصر دورانی کو سانس لینے دشواری سمیت ‏متعدد مسائل کا سامنا تھا اور وہ آج کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورمعاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےان کی رحلت پر گہرے دکھ کااظہار کیاہے۔

شاہ محمود قریشی کی شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات ، شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

/
دبئی ۔ویب ڈیسک :: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ کئ دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان دبئی کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا  خیال رکھنے پر شیخ نہان بن مبارک النہیان اور اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ایکسپو 2020  میں قابلِ رشک  پاکستانی پویلین کا قیام پاکستان اور امارات کے بڑھتے ہوئے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انشاء اللہ پاکستان شایانِ شان طریقے سےاکتوبر میں منعقدہ اس بین الاقوامی نمائش (ایکسپو 2020) میں شرکت کریگا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اماراتی سینیئر وزیر نے متحد عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔ اماراتی وزیر نے دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے اپنی بھرپور معاونت کا عندیہ دیا۔

سشمتا سین نے لائیو سیشن کے دوران روہمن شال کی پول کھول دی

ویب ڈیسک ::بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو  اداکارہ سشمتا سین اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ مضبوط شخصیت کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔ سشمتا سین کا شمار شوبز کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنی شرطوں پر اپنی زندگی جیتی ہیں ۔۔ خوبصورت اداکارہ سشمتا سین فلموں کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں

بھارتی میڈیا چینل کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سشمتا کو چیمپئن آف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا، جس پر خوش ہو کر سابق مس یونیورس سشمتا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک لائیو سیشن کیا ۔ اس دوران سشمتا نے اپنے سبھی فیملی ممبرز سے ملوایا جس میں بوائے فرینڈ روہمن شال بھی شامل تھے ۔اپنے آفیشل انسٹاگرام پر لائیو سیشن کرتے وقت سشتما سین کا انداز کافی شاندار تھا ۔ سشمتا نے سب سے پہلے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم ’’آریا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے وہ طویل عرصہ بعد اپنے مداحوں سے مل پارہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کوورنا وبا میں سب کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے ، اس لئے بچ کر رہیں ۔اس کے بعد سشمتا سین نے کہا کہ مجھے یہ ایوارڈ سماجی فلاح و بہبود اور خواتین خود مختاری کیلئے ملا ہے ۔ مجھے معلوم ہے کہ میرے والد اس وقت کافی فخر محسوس کریں گے ۔ سشمتا سین نے لائیو سیشن کے دوران اپنی پوری فیملی کے ساتھ ساتھ اپنے بوائے فرینڈ سے بھی فینس کو ملوایا ۔ اس کے ساتھ ہی روہمن کی پول بھی کھول دی ۔سشمتا نے بتایا کہ صبح جب روہمن شیونگ کررہے تھے تو اچانک انہوں نے اپنے بالوں کا کچھ حصہ بھی کاٹ ڈالا ۔ تھوڑی ہی دیر میں روہمن نے سب کو اپنا ہیئرسٹائل دکھایا ۔ دونوں ایک ساتھ کافی خوش نظر آرہے تھے ۔ سیشن میں سشمتا سین نے اپنی دونوں بیٹیوں رینی اور علیشا سے بھی مداحواں  کو ملوایا ۔سشمتا سین کے اس لائیو سیشن پر انکے مداح جم کر اداکارہ کو نہ صرف مبارکباد دے رہے ہیں بلکہ ان کی تعریف بھی کررہے ہیں  ۔

Sushmita Sen celebrates National Award win in Instagram live as boyfriend Rohman Shawl makes sneaking appearance. Watch | Entertainment News,The Indian Express

والدہ کے پاؤں دباتے علی ظفر کی ویڈیو وائرل

لاہور جدت ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی اور گلوکار دانیال ظفر نے علی ظفر کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جو بہت وائرل ہوگئی انسٹاگرام اسٹوری پر دانیال ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں علی ظفر کو والدہ کے پیر دباتیٹی وی پر دانیال ظفر کا ڈرامہ دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں علی ظفر کی والدہ دانیال کو ان دونوں کی ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں، علی ظفر دانیال کو مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے سے پہلے پوچھ تو لیا کرو!۔خیال رہے کہ علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔

اداکار اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ انہوں نے 2017 میں ڈزنی کی فلم الہ دین کیلئے آڈیشن دیا تھا اور انہیں اگلے ہی دن شارٹ لسٹ کر لیا گیا تھا۔

ڈاکٹر یقینی بنائیں کہ وہ ادویات کے برانڈ کے ناموں کے بجائے کیمیائی نام تجویز کریں۔ڈریپ

//

ویب ڈیسک ::اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ دوائیوں کے برانڈ کے ناموں کے بجائے کیمیائی نام تجویز کریں۔
رپورٹ کے مطابق ایک خط میں ملک بھر کے محکمہ صحت کو مخاطب کرتے ہوئے یہ ذکر کیا گیا ہے کہ متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں شہریوں نے سرکاری اور نجی شعبے میں ڈاکٹروں کی جانب سے کمپنی سے اثر انداز ہوکر دوائیوں کے برانڈ پر مبنی نسخوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہی فارمولے کی دوائیں اصل قیمت سے 10 گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس طرز عمل سے ملک کے معاشی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے اور مہنگے برانڈز کی وجہ سے مریضوں پر مالی بوجھ بھی پڑتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس طرح کا اقدام میڈیکل اور ڈینٹل پریکٹیشنرز کے ضابطہ اخلاق کے بھی خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘لہذا آپ سے گزارش ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے کیمائی ناموں پر مشتمل نسخوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور مریضوں اور ملک کے مفاد میں برانڈ کے نام کے نسخے کے عمل کی حوصلہ شکنی کریں۔

عمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیرسگالی مقرر

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کو ترکی حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کیا گیا۔گزشتہ روز مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ترکی کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انھیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور ‘دیانت’ نے خیر سگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔عمران عباس کے مطابق انھوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء کے علاوہ مسلمانوں میں ہزاروں قرآن پاک کا تحفہ بھی تقسیم کیا۔

اداکار کی پوسٹ پر مداح بڑی تعداد میں پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور اداکار کی جانب سے ترکی کے دورے کی مختلف تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں