Daily archive

April 17, 2021 - Page 3

وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ شنیرا سے طویل جْدائی پر اْداس ہوگئے

کراچی جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ شنیرا سے طویل جْدائی پر اْداس ہوگئے۔

حال ہی میں شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمر جوڑا طویل عرصے کی جدائی کے بعد ملا۔ویڈیو میں دِکھایا گیا تھا کہ ایک معمر شخص نے اپنی اہلیہ سے اچانک ملاقات کرکے اْسے زندگی کا بہترین تحفہ دیا۔

وسیم اکرم نے اہلیہ کے اس خوبصورت ٹوئٹ کے جواب میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ میں بھی آپ کو اور عائلہ کو بہت زیادہ مِس کرتا ہوں۔سابق کپتان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اْمید ہے کہ میں گورڈن (معمر شخص) کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہوں۔

بھارتی حکومت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری

ممبئی : ویب ڈیسک ::بھارتی حکومت نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دیدی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے حوالے سے باضابطہ اطلاع دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم کے میچ ایک ہی شہر میں کرائے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے دئیے جائیں گے تاہم شائقین کیلئے ویزوں کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا۔

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

//

لندن ویب ڈیسک :: ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
دن 11 بجے شہزادے کا جسد خاکی نجی چرچ سے ونڈسرکاسل کے ہال میں لایا جائے گا، شہزادہ فلپ کی نیوی کیپ، ٹائٹلز اور دیگر اشیا بھی ساتھ رکھی جائیں گی۔
دن 2 بجے مسلح افواج کے دستے سلامی پیش کریں گے، دعا کے بعد تابوت کوسینٹ جارج چیپل کے لیے روانہ کیا جائے گا، شہزادہ فلپ کے رشتہ 2 بج کر40 منٹ پر آخری رسومات میں حصہ لیں گے۔
شاہی خاندان کے افراد آج کے دن شاہی لباس زیب تن نہیں کریں گے، شہزاد چارلس اور شاہی خاندان کے دیگر افراد تابوت کے پیچھے چلیں گے، تین بجے خاموشی اختیار کی جائےگی، 3 بجکرایک منٹ پر تدفین کا عمل شروع ہوگا۔

Prince Philip Dead: Funeral Arrangements and Queen Mourning Period

راجا ریاض کی وزیراعظم عمران خان کو آخری وارننگ

//

ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ ہم 40ممبران اسمبلی عمران خان کی ریاست مدینہ میں انصاف مانگ رہے اور آخری وارننگ دے رہے ہیں اس کے بعد اپنا لائحہ عمل بنائیں گے. جہانگیر ترین کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے راجا ریاض کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے زیادتی کی جا رہی ہے،اب اس بات کوآگے نہ بڑھائیں ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے۔ ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے۔ہمیں 5 سے 6 دن دے دیں پھر سب کچھ سامنے لے آئیں گے۔۔ہم تحریک انصاف کے چھتری تلے وزیراعظم سے انصاف مانگتے ہیں۔آخری بار کہہ رہے ہیں انصاف نہ ملا توہم بھی کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج متحدہ عرب امارات کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہونگے

//

اسلام آباد : ویب ڈیسک :: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے شاہ محمود قریشی اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات، مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ترجمان کے مطابق، اماراتی قیادت کیساتھ تجارتی، سرمایہ کاری، پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پر گفتگو کریں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، شاہ محمود علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

انصاف نہ ملا تو ہم آگے کے لائحہ پر مجبور ہوجائیں گے،جہانگیر ترین

//

لاہور:جدت ویب ڈیسک: جہانگیر ترین کے حامی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے حکومت کو کہا ہے کہ انصاف نہ ملا تو ہم آگے کے لائحہ پر مجبور ہوجائیں گے۔
اس موقع پر اسحاق خاکوانی نے کہا کہ آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے، ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، نہ ہی بلیک میل کررہے ہیں، چند دن دے دیں پھر سب کچھ سامنے لے آئیں گے اور الزامات کا جواب دیں گے۔لاہور میں جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں اور تحریک انصاف کی چھتری تلے وزیراعظم سے انصاف مانگتے ہیں، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں، 40 ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم آگے کے لائحہ عمل پر مجبور ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تو ان کے ہمراہ 26 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تھے۔ جن میں راجا ریاض، سمیع گیلانی،مبین عالم،خواجہ شیراز، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، نذیر چوہان، اسلم بھروانہ، خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان،عون چوہدری اور عمران شاہ شامل ہیں۔

جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع

//

ویب ڈیسک ::جہانگیر ترین اور بیٹے کو عدالت سے تیسری مرتبہ ریلیف مل گیا۔ بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما  جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چینی اسکینڈل کیس میں عبوری ضمانت کا وقت ختم ہونے پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما  جہانگیرترین پیشی کیلئے لاہور جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔ جہانگیر ترین کے ہمراہ راجہ ریاض اور 26 ایم پی اے  بھی تھے۔ بنکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دونوں نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ وکیل جہانگیر ترین نے عدالت کو بتایا کہ 14 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو ایف آئی اے نوٹس ارسال کرتی ہے، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے ڈیرہ فارمز سمیت تمام کاروبار کا ریکارڈ مانگ لیا۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک دن کے نوٹس پر تمام چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، امن و امان کی صورتحال کے باعث سب چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، 19 اپریل کو ایف آئی اے میں پیش ہونگے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

افطار میں روایتی کھانوں اور پکوڑوں کے علاوہ کیا آپ نے کبھی گوبھی منچورین کھایا ہے؟

ویب ڈیسک  :کبھی کبھی افطار میں مختلف دیسی و بدیسی کھانے بنانے کے ساتھ ساتھ نت نئی ترکیبیں بھی آزمائی جاتی ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی گوبھی منچورین کھایا ہے؟

گوبھی منچورین، یوں تو ایشیائی ڈش ہے لیکن اس کی گریوی کی ترکیب اور نام کی وجہ سے یہ سننے میں چائنیز معلوم ہوتی ہے۔

افطار میں روایتی کھانوں اور پکوڑوں کے علاوہ کچھ منفرد کھانا چاہتے ہیں تو گوبھی منچورین کی یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔

اجزا

پھول گوبھی -ایک عدد (پھول الگ الگ کر لیں)

کارن فلور -6 کھانے کے چمچ

آٹا- 6 کھانے کے چمچ

کشمیری مرچ – تین چوتھائی کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)

سرخ مرچ -ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

لہسن -ایک چائے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)

ادرک -ایک چائے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)

نمک-ایک چائے کا چمچ

تیل (تلنے کے لیے)

گریوی کے لیے

تیل- 2 چائے کے چمچ

لہسن-ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی) زیرہ- 1/3 چائے کا چمچ

پیاز -آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)

شملہ مرچ- آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)

ہری مرچ -2 چائے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی)

گریوی کے لیے ساسز

کیچپ- 2 کھانے کے چمچ

چلی گارلک ساس- 2 کھانے کے چمچ

چلی ساس-2 سے 3 چائے کے چمچ

سویا ساس- 3 کھانے کے چمچ

سرکا- 2 کھانے کے چمچ

چینی-آدھا کھانے کا چمچ

کالی مرچ -حسب ذائقہ

نمک -حسب ذائقہ (اگر ضرورت محسوس ہو)

کارن فلور-2 کھانے کے چمچ

پانی -4 کھانے کے چمچ (اگر گریوی کو پتلا کرنا ہو)

ہری پیاز-آدھا کپ(گارنشنگ کے لیے)

ترکیب

ایک برتن میں پانی ابالیں، اس میں نمک اور گوبھی شامل کریں اور 2 سے 3 منٹ تک ابلتے پانی میں پکنے دیں اور پھر گوبھی کو نکال لیں۔

اب ایک باؤل میں آٹا، کارن فلور، کشمیری مرچی، سرخ مرچی، لہسن، ادرک اور نمک ڈالیں اور انہیں مکس کرلیں۔

اس خشک آمیزے میں سے 3 کھانے کے چمچ مکسچر کو علیحدہ کردیں۔

اب اس خشک آمیزے میں آہستہ آہستہ پانی شامل کریں اور اسے اچھے سے مکس کرلیں اور گاڑھا ہونے دیں۔

اس کے بعد آمیزے میں اُبلی ہوئی گوبھی شامل کریں اور اچھے سے مکس کرلیں۔

اب علیحدہ کیے ہوئے آمیزے کے 3 چمچ شامل کریں اور دوبارہ مکس کریں۔

اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ایک ایک کرکے گوبھی کے پھول شامل کرتے جائیں، گوبھی کے ان پھولوں کو درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔

جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں۔

گریوی

ایک پین میں 2 چائے کے چمچ تیل گرم اور اس میں لہسن اور زیرہ شامل کریں اور لہسن کو گولڈن براؤن کریں۔

اس کے بعد تیل میں پیاز، شملہ مرچ اور ہری مرچ شامل کریں اور ایک سے 2 منٹ تک پکائیں۔

اور اس کے بعد اجزا میں بتائی گئی تمام ساسز شامل کریں۔

اب ایک برتن میں کارن اور پانی ڈالیں، اس میں گریوی کو شامل کریں اور گریوی کے لیے حسب ضرورت ایک چوتھائی کپ پانی شامل کریں۔

اس کے بعد گریوی کو پکائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

اب فرائی کی ہوئی گوبھی کو دوبارہ 30 سیکنڈ کے لیے فرائی کریں اور گریوی میں شامل کریں۔

گوبھی منچورین کو باریک کٹی ہوئی ہری پیاز کے ساتھ پیش کریں۔ سحری اور افطار میں روایتی کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تو کچھ منفرد بنانے کا خیال بھی آتا ہے۔ تو کیا خیال ہے جلدی سےبنا لیں اور کھائیں