Daily archive

April 17, 2021

دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ  سے 4 جوان شہید ہوگئے

//

جنوبی وزیرستان:ویب ڈیسک :: دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ  سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔  شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں،  قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے

روس کا امریکا کے خلاف سخت اقدام، 10 سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ

ماسکو: جدت ویب ڈیسک:مریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکا کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور 8 امریکی عہدیداروں پر پابندی سمیت امریکی این جی اوز کی ملک میں جاری سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی، ہم امریکی اقدام کا جواب اسی انداز میں دیں گے اور 10 امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکالیں گے،

اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اچھے رویے کا مظاہرہ کرے اور محازآرائی کے راستے سے اجتناب کرے ورنہ ایسے فیصلے لیے جائیں سے جس سے امریکا کے لیے مشکل دور کا آغاز ہوجائے گا۔

نوجوان ٹیم کے سہارے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتی ہے، یونس خان

لاہور: قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاہے کہ نوجوان ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتی ہے، کئی مثبت پہلو ہیں، سیکھنے کا موقع ملا، مسائل سامنے بھی آئے جن کا حل تلاش کرنا ہے۔

ورچوئل میڈیا کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چند پلیئرز نے بڑی اننگز کھیلیں، فخرزمان اور بابر اعظم نے بڑے اسکور کیے شاٹ سلیکشن بھی بہتر ہوئی، پلیئرز نے صورتحال کے مطابق کھیلنا سیکھا، فخر زمان، بابر اعظم اور محمد رضوان طویل عرصہ پرفارم کرنے کیلیے تیار ہیں، جیدرعلی نے پی ایس ایل میں لوئر آرڈر میں پرفارم کیا تھا اس لیے ان کو نچلے نمبروں پر کھلایا.

آخری میچ میں فخر اور بابر کے آؤٹ ہونے پر سنگلز بنانا مشکل ہوگیا، اسی لیے کہتا ہوں کہ کچھ پیچھے نہ چھوڑ کر جائیں، آخری میچ میں مطلوبہ اوسط کم ہونے کے باوجود وکٹیں گریں، ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، نوجوان پلیئرز اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔

جنوبی افریقاکے خلاف بولرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، وقار یونس

وقار یونس نے ورچوئل پریس کانفرنس میں موقف اختیار کیا کہ جنوبی افریقا میں پچز بیٹنگ کے لیے بہت اچھی تھیں، جہاں باولرز کو مشکل پیش آئیں۔

آخری میچ میں مختلف ٹریک تھا جس پر بولرز نے انہیں کم اسکور تک محدود رکھا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رنز روکنا آسان نہیں ہوتا، وقار یونس نے کہا کہ شاہین آفریدی سمیت کسی بولر پر زیادہ بوجھ نہیں ڈال رہے،حارث روف، فہیم اشرف، حسن علی سب اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

میچ میں کسی دن کسی بھی بولر کو زیادہ رنز ہوجانا کھیل کا حصہ ہے۔۔بطور کوچ تمام بولرز کو سپورٹ کرتا ہوں۔جنوبی افریقاکی ٹیم کو بی ٹیم قرار دے کر ہماری کامیابی کو زیادہ کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہوگی۔

جنوبی افریقاکے خلاف بولرز کی کارکردگی سے مطمن ہوں،مزید بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے، کامیابی کے باوجود ہم اپنی غلطیوں کا ضرور جائزہ لیتے ہیں اور ان پر کام بھی کرتے ہیں۔زمبابوے کے خلاف سیریز میں بولرز کے ورک لوڈ کو تقسیم کرنے کے لیے حکمت عملی بنائیں گے۔

سنجے لیلا بھنسالی کا دپیکا کیساتھ کام کرنے سے انکار

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اداکارہ دپیکا کی خواہش کے باوجود ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ”رام لیلا”، ”باجی راؤ مستانی“ اور ”پدماوت“ جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں لیکن اس بار انہوں نے فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواری“ کے لیے دپیکا کے بجائے عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہدایت کار واداکارہ کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔ حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے خواہش ظاہر کی کہ ان کی نئی فلم ”دروپدی“ کی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کریں کیوں کہ وہ اس طرز کی فلمیں بہت شاندار بناتے ہیں اس حوالے سے جب سنجے لیلا بھنسالی سے رابطہ کیا گیا تو ہدایت کار نے اس فلم سے جڑنے سے صاف انکار کردیا۔

ہدایت کار نے ”دروپدی“ کے فلمساز اور دپیکا کو جواب دیا کہ وہ اپنے پسندیدہ پراجیکٹ ”گنگو بائی“ اور ”بجو باورا“ پر کام کررہے ہیں۔

ردا عاصم کی اپنی والدہ کے لیئے خصوصی دعاؤں کی التجا

کھڈیاں خاص جدت ویب ڈیسک:معروف اداکارہ ردا عاصم کی اپنی والدہ کے لیئے خصوصی دعاؤں کی اپیل،تفصیلات کے مطابق اداکارہ ردا عاصم کی والدہ ایک عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلاہیں اور میو ہسپتال میں انتہائی نگداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے رداعاصم کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور کافی عرصہ سے میوہسپتال سے ان کے گردوں کے ڈائیلسز کروائے جارہے ہیں گذشتہ دنوں طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں میوہسپتال کے آئی سی یو وارڈمیں داخل کروایا گیا جہاں بعدازاں ان کا کروا پازیٹوآنے کے بعد انہیں کروناوارڈمیں شفٹ کردیاگیا۔

رداعاصم نے اپنے پرستاروں سے دعاکی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ وہ اپنی والدہ سے بے انتہا پیارکرتی ہیں۔

رداعاصم کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی مگر اب کچھ بہتری کی طرف آرہی ہیں اس لیئے وہ اپنے پرستاروں سے التجاء کرتی ہیں کہ وہ اس ماہ مقدس میں ان کی والدہ کی صحتیابی کے لیئے دعا ضرور کریں تاکہ وہ ابھی ایک صحتیاب انسان کی طرح ان کے ساتھ زندگی کی طرف لوٹ آئیں۔

سارہ خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک:حال ہی میں طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان اب گھر آگئی ہیں۔

ٹائیفائیڈ کا شکار ہونے والی اداکارہ سارہ خان کے فین پیجز کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے مختلف دْعائیہ پوسٹس کی گئیں۔

انہی پوسٹس میں سے ایک پر کمنٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے اپنے فکرمند مداحوں کو تسلی دی۔سارہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آگئی ہوں۔اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے لکھا کہ ’میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں اْن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اسپتال میں موجود تھیں۔فلک شبیر نے تصویر کے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’سارہ خان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم اْنہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ خان کے مینجر نے بتایا تھا کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوگئی ہیں۔مینجر نے بتایا تھا کہ ٹائیفائیڈ کی وجہ سے سارہ خان کو تیز بخار اور اْلٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے اْنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ کچھ دنوں پاکستان کے دوست ملک تْرکی میں چھٹیاں گْزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلوں سے متعلق اہم پیش رفت

//

ویب ڈیسک ::وزارت خزانہ سنبھالتے ہی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلوں سے متعلق اہم پیش رفت۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے  شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی ہے، جس پر عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔ واضح رہے کہ ساہیوال رینٹل پاور اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں، اور عدالت نے شوکت ترین ، پرویز اشرف و دیگر ملزموں کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزموں کی بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کیا ہے

Pakistani Arshad Nadeem, broke the national record en route to a Gold medal in the Imam Reza Athletics Cup at Mashhad, Iran.

Web Desk ::Pakistani Javelin thrower, Arshad Nadeem, broke the national record en route to a Gold medal in the Imam Reza Athletics Cup at Mashhad, Iran.

Arshad is the only Pakistani athlete to directly qualify for the Tokyo Olympics and he is ready to make the country proud at the mega event. Arshad managed a throw of 86.38m, surpassing his personal best throw of 86.29m, as he made a new national record. He completely dominated the competition, throwing his Javelin way further than his competitors, his throws were around 10-12m ahead of the Silver and Bronze medalists.

Arshad is a four-time national champion and also won the Gold at 2019 South Asian Games in Nepal. His exploits in Nepal helped him qualify directly for the Olympics, his throw of 86.29m went further than the minimum qualification criteria of 85m.

Javelin thrower Arshad Nadeem sets new national recordArshad Nadeem Becomes the First Pakistani to Directly Qualify for Tokyo Olympics