Daily archive

April 16, 2021 - Page 2

لذیذ چکن چیز بالز کی ترکیب جانیں جو افطار کے لیے یقیناً پسند آئے گی۔

/

کراچی ۔ ویب ڈیسک :رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے اور کرونا کی وجہ سے باہر کھانا پینا ویسے بھی بند ہوگیا ہے تو ایسے میں افطاری اورسحری اپنے گھروں پر بنائیں تو زیادہ اچھا ہے اور رواج کے مطابق سحر و افطار میں لذیذ پکوان اور ڈشز تیار کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر افطار کے لیے نت نئی ڈشز بھی تیار کی جاتی ہیں لیکن یہ بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ بچوں اور بڑوں کو یہ یکساں پسند آئیں۔
چکن سے بنے کھانے یوں تو بچوں کو کافی پسند ہوتے ہیں یہاں ہم لذیذ چکن چیز بالز کی ترکیب شیئر کررہے ہیں جو افطار کے لیے یقیناً پسند آئے گی۔
اجزا
چکن کا قیمہ آدھا کلو

انڈا ایک عدد

موزریلا چیز ایک کپ

ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

کارن فلور ایک کھانے کا چمچ

نمک آدھا چائے کا چمچ

پارسلے کٹے ہوئے 2 کھانے کے چمچ

ہری پیاز 250 گرام

سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

لہسن کٹا ہوا دو چائے کے چمچ

تیل 4 کھانے کے چمچ (آمیزے کے لیے)

تیل (تلنے کے لیے)

ترکیب
چکن کے قیمے میں موزریلا چیز، ادرک کا پیسٹ، سویا ساس، کارن فلور، نمک، پارسلے، ہری پیاز، سرخ مرچ، کٹا ہوا لہسن اور چار کھانے کے چمچ تیل اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

اب اس آمیزے سے مناسب سائز کی بالز بنائیں۔

ان چکن چیز بالز کو انڈے میں ڈِپ کرکے گرم تیل میں دھیمی آنچ پر فرائی کریں۔
گولڈن براؤن ہونے تک چکن چیز بالز کو فرائیں اور چلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں۔گھر کی بنی چیزیں زیادہ صحت مند ہوتی ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کردیا کون کیا بنا؟

//

اسلام آباد:ویب ڈیسک :: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کو وزیرتوانائی بنادیا گیا، جب کہ ان کی جگہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنایا گیا ہے۔
عمر ایوب خان سے وزارت توانائی کی ذمہ داریاں لے کر انہیں وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی گئی تھی، جب کہ شبلی فراز سے وزارت اطلاعات لے کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بابر اعظم کے نمبر ون بیٹسمین بننے کی خوشی میں پاکستانی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹا گیا

کراچی:جدت ویب ڈیسک: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کے نمبر ون بیٹسمین بننے کی خوشی میں پاکستانی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹا۔
بابر اعظم کے نمبر ون بیٹسمین بننے کی خوشی میں پاکستانی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹا جب کہ اس موقع پر عقب میں موجود اسکرین پر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری پر کپتان کے اظہارجشن کی تصویر لگائی گئی تھی۔تمام کھلاڑیوں نے بابر کو کارنامے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی۔

78ون ڈے اننگز کے اعداد وشمار میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی پر برتری حاصل

لاہور:جدت ویب ڈیسک: 78ون ڈے اننگز کے اعداد وشمار میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی پر برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب بھارتی ہم منصب نے آخری 78اننگز میں 45.58کی اوسط سے 3100رنز بنائے، اسٹرائیک ریٹ 83.26رہا، انھوں نے 8سنچریاں اور 20ففٹیز بنائی ہیں،زیادہ سے زیادہ اسکور 118رہا، یوں بابر اعظم نصف سنچریوں کی تعداد کے سوا ہر معاملے میں ویرات کوہلی سے آگے ہیں،اسی کارکردگی کے صلے میں انھوں نے عالمی نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمایا۔یاد رہے کہ بابر اعظم نے ابھی تک 80ون ڈے میچز میں 78اننگز کھیلی ہیں، دوسری جانب ویرات کوہلی نے مجموعی طور پر 254مقابلوں میں 59.07کی اوسط سے 12169رنز اسکور کیے اور43سنچریاں بنا چکے ہیں، بابر اعظم کو اس مقام پر پہنچنے کیلیے ابھی طویل سفر کرنا ہوگا۔حال ہی میں عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے والے پاکستانی کپتان نے ابھی تک 56.83کی اوسط سے 3808رنز بنائے ہیں، اسٹرائیک ریٹ 88.70رہا، انھوں نے13 سنچریاں اور17ففٹیز بنائیں، زیادہ سے زیادہ اسکور 125ناٹ آوٹ رہا۔

 

ملک کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ وزیراعظم

//

سکھر:جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے سکھرمیں تقریب سے خطاب میں کہا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں اندرون سندھ آنے کا موقع نہیں ملا، سندھ کے کئی علاقے ترقی کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں، اندرون سندھ پاکستان کا سب سیغریب ترین علاقہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کوتکنیکی تعلیم دے رہے ہیں، پوری کوشش ہے نوجوانوں کوپیروں پرکھڑا کریں، کوشش ہوگی نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں، کھیلوں کے میدان بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کورونا کے باعث مزدورطبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاک ڈان کے باعث پاکستان میں ایک دم سیغربت آگئی، اندرون سندھ کے لیے ترقیاتی پیکیج کی تیاری کرلی گئی، کراچی کے قریب جزیرے پرنیا شہربسانے کا منصوبہ بنارہے ہیں، منصوبے سے ملک میں کثیرزرمبادلہ حاصل ہوتا ہے، جزیرے کے منصوبے سے سندھ کے لوگوں کوروزگارملے گا۔ سمجھ نہیں آتی سندھ نے اچانک این اوسی واپس کیوں لے لیا، سندھ حکومت این اوسی واپس لینے کے فیصلے پرنظرثانی کرے۔اندرون سندھ کے لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سندھ کے گاں آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں، پنجاب میں مافیا کے ساتھ مقابلہ ہے، اس لیے سندھ میں وقت نہیں گزارسکا، بلوچستان میں بہت غربت دیکھی، حکومت سنبھالی توملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ہم نے 35 ہزارارب روپے قرضہ واپس کیا، ماضی کی حکومت نے 20 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔ جوقرضہ ہم نے اتارا اگرہم اپنی عوام پرلگاتے توملک ڈھائی سالوں میں کہاں سے کہاں چلا جاتا، ملک کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

 

سورہ رسم کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ

پشاور:جدت ویب ڈیسک: کے پی حکومت نے سورہ رسم کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے سورہ رسم کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سورہ رسم کا معاملہ انتہائی حساس ہے اسے روکنے کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ خیبرپختون خوا کے دور افتادہ علاقوں میں آج بھی قبائلی سسٹم رائج ہے اور جب دو فریقین کے درمیان معاملہ قتل ہونے تک پہنچ جائے، تو قبائلی طریقے کے مطابق دونوں فریقین میں صلح کرائی جاتی ہے، جس کے تحت مقتول فریق کے لوگ قاتل سے صلح میں لڑکی، بہن، یا بھتیجی مانگتے ہیں، کئی بار ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں کے رشتے مانگے جاتے ہیں، اس رسم کو سورہ کہا جاتا ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کسی کے کیے کی سزا کسی دوسرے کو نہیں دینی چاہیے، آج کی عورت پڑھی لکھی اور باشعور ہے، ایسا قانون نہیں ہونا چاہیے کہ عورت کی ذبردستی شادی کردی جائے، ایسی رسم کو روکنے کیلئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے، اس حوالے سے پولیس نے متعدد بار کارروائی کی ہے لیکن سورہ کے ملزمان اس لیے بچ جاتے ہیں کہ قانون میں سقم ہے۔

 

تیز رفتاری اچھی نہیں، جلدی جلدی کھانے والے تیزی سے موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟ تحقیق

/

ویب ڈیسک ::تیزی کبھی کبھی بہت نقصان کا باعث بنتی ہے، ہر کام میں اعتدال ہی اچھا ہوتا ہے، ابھی حال ہی میں آکسفورڈ کے برطانوی غذائی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ جلدی جلدی کھاتے ہیں وہ اتنی ہی تیزی سے موٹے بھی ہوتے ہیں۔یہ تحقیق ’’کلینیکل اوبیسیٹی‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔
اگرچہ اس دریافت میں بجائے خود کوئی نئی بات نہیں لیکن اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تیز رفتاری سے کھانا کھانے والے جلد ہی موٹے کیوں ہوجاتے ہیں۔
جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو ہمارے جسم کو اس غذا کے پیٹ میں پہنچنے کا احساس تھوڑی دیر سے ہوتا ہے۔
یوں ہماری بھوک آہستہ آہستہ کم ہوتے ہوئے، مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے جسے ہم ’’پیٹ بھرنے کا احساس‘‘ (fullness) بھی کہتے ہیں۔
تیزی سے کھانا کھانے والوں کو عام طور پر جب تک پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے، تب تک وہ اپنی جسمانی ضرورت سے کچھ زیادہ ہی کھاچکے ہوتے ہیں۔
یہی اضافی غذا ان کا وزن بڑھانے اور انہیں موٹاپے میں مبتلا کرنے کی وجہ بن جاتی ہے۔
بعض سابقہ مفروضوں کے مطابق، دسترخوان پر ساتھ کھانے والوں (مثلاً بہن بھائیوں اور ساتھ کام کرنے والوں) کی زیادہ تعداد بھی تیزی سے کھانا کھانے کی وجہ بنتی ہے جو بالخصوص بچپن میں بار بار دوہرائے جانے کے نتیجے میں عادت کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔
تاہم مذکورہ تحقیق سے دسترخوان پر بہن بھائیوں/ رفقائے کار کی تعداد کھانا کھانے کی رفتار میں کوئی واضح تعلق سامنے نہیں آسکا کیونکہ بہت سے لوگ اکیلے میں بھی تیزی سے کھاتے ہیں اور اتنی ہی رفتار سے اپنا وزن بھی بڑھاتے ہیں۔وجہ چاہے کچھ بھی ہو، لیکن اتنا ضرور طے ہے کہ کھانے کے دو نوالوں کے درمیان اتنا وقفہ ہونا چاہیے کہ پہلا نوالہ حلق سے معدے میں پہنچنے کا احساس پیدا کرے۔
اس سے نہ صرف کھانے کی مقدار کنٹرول میں رہے گی بلکہ آگے چل کر وزن بڑھنے اور موٹاپے میں مبتلا ہونے کا عمل بھی قابو سے باہر نہیں ہوگا۔یہی اضافی غذا ان کا وزن بڑھانے اور انہیں موٹاپے میں مبتلا کرنے کی وجہ بن جاتی ہے۔

Weight Loss Tips: How Eating Slowly Can Help You Lose Weight | Fitnesstale

کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے تشدد کا تحمل سے مقابلہ کیا، شیخ رشید

/

راولپنڈی: جدت ویب دیسک:وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیرداخلہ نے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمت اور بہادری دکھائی اور زبردست کام کیا، اور اہلکاروں نے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے تشدد کا تحمل سے مقابلہ کیا، کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ناموس رسالت کے معاملہ پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر پیر کو وزیر داخلہ شیخ رشید کو ایوان میں طلب کرلیا ہے، اور کہا کہ وزیر داخلہ پیر کو ایوان میں آکر پالیسی بیان دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیر مملکت علی محمد خان کو وزیر داخلہ تک پیغام پہنچانے اور تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر قرارداد تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سی ایم ایچ اور ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی۔

تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز دینے پر پابندی عائد

//

اسلام آباد:جدت ڈیسک: کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد ٹی ایل پی کو فنڈز دینے پر پابندی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلی گئی ہے، اور قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں 79 ویں نمبر پر شامل کیا ہے۔نیکٹا کے مطابق کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنڈز دینے پر پابندی ہوگی، اور اس تنظیم کو خیرات، صدقات یا کسی قسم کی امداد دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہوگی۔ نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کے تعین کیلئے وزارت داخلہ کیچیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔